Tag: indian player

  • سچن ٹنڈولکر 2015 کرکٹ ورلڈ کپ کے سفیر نامزد

    سچن ٹنڈولکر 2015 کرکٹ ورلڈ کپ کے سفیر نامزد

    ممبئی: آئی سی سی نے لیجنڈ بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کو دوہزار پندرہ کرکٹ ورلڈ کپ کاسفیر نامزدکردیا۔

    سچن ٹنڈولکر مسلسل دوسری مرتبہ عالمی کپ کے سفیر نامزد ہوئے ہیں۔ اس سے پہلے دوہزار گیارہ کے عالمی کپ میں بھی ماسٹر بلاسٹر بیٹسمین کو میگا ایونٹ کا سفیر مقرر کیا گیا تھا، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں مشترکہ طور پر منعقد ہونے والے دوہزار پندرہ ورلڈ کپ کا کاؤنٹ ڈاؤن جاری ہے، میگا ایونٹ کے آغاز میں اب دوماہ سے بھی کم وقت رہ گیا ہے۔

    بھارتی بیٹسمین کا کہنا ہے کہ دوسری مرتبہ ورلڈ کپ کیلئے سفیرمقرر کرنا ان کیلئے اعزازہے۔ سچن ٹنڈولکر ورلڈ کپ کے حوالے سے آئی سی سی نے جو اقدامات کئے ہیں ان کوپروموٹ کریں گے۔

  • لیجنڈ بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی کتاب کی رونمائی

    لیجنڈ بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی کتاب کی رونمائی

    ممبئی : لیجنڈ بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی کتاب کی رونمائی ممبئی میں ہوگئی۔

    دنیائے کرکٹ پر ریکارڈز کے انباز لگانے والے لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر نے اپنی یاداشتوں کو کتاب کی شکل دے دی، ٹنڈولکر کی سوانح عمری ( پلئنگ اٹ مائی وے) کی تقریبِ رونمائی ممبئی میں ہوئی، جس میں سابق کپتان سارو گنگولی سمیت نامور کرکٹرز نے شرکت کی۔

    ٹنڈولکرنے اپنی آپ بیتی میں زندگی کے ان پہلوؤں کو اجاگر کیا ہے، جن سے ان کے پرستار ناواقف رہے، ٹنڈولکر نے اپنی کتاب میں کئی سنسنی خیز انکشافات بھی کئے ہیں، جس سے یہ کتاب رونمائی سے قبل ہی متنازع ہوگئی تھی۔

    ٹنڈولکر نے سابق بھارتی کوچ گریگ چیپل پر سازشی ہونے کا الزام عائد کیا۔

    ٹنڈولکر کا کہنا ہے کہ دوہزار گیارہ کا عالمی کپ جیتنا ان کی زندگی کے یادگار لمحات میں سے ایک ہے، دوہزار تیرہ میں انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہنے والے لیجنڈ بیٹسمین کوبھارت کے سب سے بڑے سول ایوارڈ بھارت رتنا سے بھی نوازا گیا۔