Tag: indian PM

  • پاکستانی نے مودی کا نفسیاتی علاج مفت میں کرنے کی پیشکش کردی

    پاکستانی نے مودی کا نفسیاتی علاج مفت میں کرنے کی پیشکش کردی

    حالیہ پاک بھارت جنگ اور اس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال نے بھارتی عوام خصوصاً بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کے اوسان خطا کردیے۔

    اس حوالے سے مودی کے حالیہ بیانات اس کی ذہنی پسماندگی کے عکاس ہیں، لیکن دوسری جانب پاکستان کے عوام کا جذبہ اور جوش و خروش قابل دید ہے اور انہوں نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مودی سے اپنی شدید نفرت کا کھل کر اظہار کیا۔

    مودی کا نفسیاتی علاج مفت کروں گا 

    پروگرام کے میزبان وسیم بادامی سے شہریوں نے اپنے دل کی بات کُھل کر بیان کی۔ مودی کی جانب سے پاکستانی نوجوانوں کو روٹی کھانے کا مشورہ دینے پر ایک شہری کا کہنا تھا کہ میں ایک مقامی اسپتال میں کام کرتا ہوں جہاں ذہنی مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے میں مودی کو یہ پیشکش کرتا ہوں کہ وہ کراچی آئیں میں ان کا پورا علاج بالکل مفت کروں گا۔

    طیارے گرنے سے مودی کا دماغی توازن خراب ہوگیا

    ایک اور خاتون شہری نے کہا کہ ہمیں مودی یا بھارت سے کسی قسم کا کوئی ڈر نہیں کیونکہ ہمارے فوجی جوان اتنے بہادر ہیں تو ہمارے ڈرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ایک صاحب نے کہا کہ طیارے گرنے سے اس کا دماغی توازن خراب ہوگیا ہے۔

    مودی چائے بیچے، جنگیں لڑنا اس کا کام نہیں

    ایک نوجوان نے کہا کہ مودی کا کام ہے چائے بیچنا جنگیں لڑنا اس کا کام نہیں، ایک شہری نے کہا کہ اگر اس نے ہمارا پانی بند کیا تو یاد رکھے ہم ان کی سانس بند کردیں گے۔

    پاک فوج کو غصہ آگیا تو آپ کا کیا ہوگا؟

    ایک اور شہری نے بھارتی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مودی پاگل آدمی ہے یہ آپ کو تباہ کردے گا اس سے اپنی جان چھڑائیں کیونکہ اگر ہماری پاک فوج کو غصہ آگیا تو آپ کا کیا ہوگا؟

    مزید پڑھیں : نریندر مودی پاک بھارت جنگ بندی کے بعد پھر ہرزہ سرائی پر اتر آیا

    یاد رہے کہ بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے گزشتہ روز ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت سیاحت کو گلے لگاتا ہے، پاکستان دہشت گردی کو سیاحت سمجھتا ہے، یہ ذہنیت دنیا کے لیے خطرہ ہے، پاکستانی عوام سے کہتا ہوں سکھ چین کی زندگی جیو، روٹی کھاؤ، ورنہ میری گولی تو ہے ہی۔

    ’گجرات کے قصائی‘ کا لقب پانے والے بھارتی وزیراعظم نے سنگین الزام عائد کیا کہ دہشت گردی آپ (پاکستان) کی حکومت اور فوج کے لیے پیسہ کمانے کا ذریعہ ہے، پاکستانی عوام کو آگے آکر دہشت گردی کا خاتمہ کرنا چاہیے۔

  • نریندر مودی نے دوسری مرتبہ وزارت عظمی کا حلف اٹھالیا

    نریندر مودی نے دوسری مرتبہ وزارت عظمی کا حلف اٹھالیا

    نئی دہلی : نریندر مودی نے دوسری مرتبہ وزارت عظمی کا حلف اٹھالیا اور 24 رکنی کابینہ تشکیل دے دی گئی تاہم سشما سوراج اور ارون جیٹلی نئی کابینہ کا حصہ نہیں، مودی کی حلف برداری کی تقریب میں 8 ہزار مہمانوں کی شرکت کی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی عام انتخابات میں کامیابی کے بعد بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے راشٹرا پتی بھون (ایوان صدر)میں بی جے پی کے نریندرا مودی نے مسلسل دوسری مرتبہ وزارت عظمی کا حلف اٹھا کر تاریخ رقم کرلی ہے۔

    حلف برداری کی تقریب میں 8 ہزار مہمانوں نے شرکت کی جن میں ملک کی اہم شخصیات کے علاوہ نیپال، بھوٹان، بنگلا دیش، سری لنکا، تھائی لینڈ اور دیگر ممالک کی سرکردہ شخصیات بھی شامل تھے۔

    بھارتی وزارت عظمی کی حلف برداری کے بعد نئی بھارتی سرکار کے وزرا کی حلف برداری کا سلسلہ بھی شروع ہوا، مودی کی کابینہ میں راج ناتھ سنگھ، نیتن گدکڑی ، امیت شاہ، ہردیپ سنگھ پوری، دیوی سدانندا گودا، نرملا سیتا رام، رام ولاس پاسوان، سمرتی ایرانی اور مختار عباس نقوی سمیت 24 وزرا شامل ہیں۔

    مودی کی نئی کابینہ میں سشما سوراج اور ارون جیٹلی جیسے اہم رہنما شامل نہیں۔

    یاد رہے 2014 میں نریندرا مودی کی 45 رکنی کابینہ نے حلف اٹھایا تھا جو 2019 تک بڑھتے بڑھتے 75 رکنی ہوگئی تھی، نریندرا مودی نے اس وقت کے پاکستانی  وزیر اعظم نواز شریف کو بھی مدعو کیا تھا تاہم اس مرتبہ پاکستان سے کسی بھی اعلی سرکاری شخصیت کو مدعو نہیں کیا گیا۔

    مزید پڑھیں : الیکشن میں فتح ملنے کے بعد مودی کابینہ سمیت مستعفیٰ

    واضح رہے کہ بھارت کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کانگریس کے علاوہ کسی جماعت نے لگاتار دوسری مرتبہ حکومت بنائی ہے۔

    خیال رہے عام انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے لوک سبھا کی 542 نشستوں میں سے 303 پر کامیابی حاصل کی، بی جے پی کی قیادت میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) نے کُل 350 نشستیں حاصل کیں۔

  • نریندر مودی کی انتہاپسند سوچ نے بھارتی سائنس دانوں کو لپیٹ میں لے لیا

    نریندر مودی کی انتہاپسند سوچ نے بھارتی سائنس دانوں کو لپیٹ میں لے لیا

    ممبئی: نریندر مودی کی انتہاپسند سوچ نے بھارتی سائنس دانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، مضحکہ خیز دعوے سامنے آنے لگے۔

    تفصیلات کے مطابق سالانہ انڈین سائنس کانگریس کے دوران مودی جی کی دقیانوسی سوچ کی اتنی شدت سے حمایت  کی گئی کہ سنجیدہ حلقوں میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی۔

    انڈین سائنس کانگریس کے 106ویں اجلاس میں سائنسی طرز فکر کو یکسر نظرانداز کرتے ہوئے ہندو دیو مالائی کہانیوں کو بنیاد بنایا گیا۔

    اجلاس میں شریک آندھرا یونیورسٹی کے وائس چانسلر نگیشور راؤ نے کہا کہ رامائن کے زمانے میں ہوائی جہاز موجود تھے اور ہندو بادشاہ کے پاس 24 ہوائی جہاز تھے۔

    کانفرنس میں ایک یونیورسٹی کے سربراہ نے دعویٰ کیا کہ قدیم ہندو ماہرین نے ہزاروں سال پہلے اسٹیم سیل پر تحقیق کی تھی۔

    تامل ناڈو کی ایک یونیورسٹی کے  ایک سائنس داں تو اس حد تک چلے گئے کہ آئزک نیوٹن اور آئن اسٹائن کو غلط ٹھہراتے ہوئے کششِ ثقل کی لہروں کا نام ‘نریندر مودی لہریں’ رکھنے کا احمقانہ مطالبہ کر دیا۔


    مزید پڑھیں: الیکشن نزدیک آتے ہی نریندر مودی نے فلموں کو اپنا ہتھیار بنا لیا


    یاد رہے کہ اس اجلاس کا افتتاح خود نریندر مودی نے کیا تھا اور اسے ایک قابل قدر کاوش قرار دیا تھا۔

    خیال رہے کہ نریندر مودی اور ان کے وزرا خود بھی ماضی میں اس طرح کے بچگانہ دعوے کرتے رہے ہیں۔ نریندی مودی نے  ہندوؤں کے دیوتا گنیش کی بنیاد پر کہا تھا کہ ہندوستان میں ہزاروں برس قبل کاسمیٹک سرجری ہوا کرتی تھی ۔ 

    مودی جی کے ایک وزیر کا دعویٰ ہے کہ انٹرنیٹ قدیم ہندوستانیوں کی کی ایجاد تھا۔

    ادھر انڈین سائنٹفک کانگریس ایسوسی ایشن نے اس کانفرنس میں پیش کیے جانے والے خیالات پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

  • الیکشن نزدیک آتے ہی نریندر مودی نے فلموں کو اپنا ہتھیار بنا لیا

    الیکشن نزدیک آتے ہی نریندر مودی نے فلموں کو اپنا ہتھیار بنا لیا

    ممبئی: بھارت کے وزیر  اعظم کا نیا منصوبہ آشکار ہوگیا، اب نریندر مودی فلم کے پردے پر دکھائی دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اپنے انتہا پسند اقدامات اور متنازع بیانات کے لیے معروف نریندر مودی کی کہانی جلد سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

    ایک چائے والے سے وزیر اعظم کے عہدے تک پہنچنے والے بی جے پی کے رہنما پر بنے والی فلم کا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔

    فلم کا نام ’’پی ایم نریندر مودی‘‘ ہے۔ بھارتی وزیر اعظم کا کردار وویو اوبرائے ادا کر رہے ہیں۔

    فلم کا فرسٹ لک پوسٹر 23 زبانوں میں جاری کیا گیا. پوسٹر کی رونمائی مہاراشٹر  کے چیف منسٹر نے کی، فلم کے ہدایت کار امنگ کمار ہیں، جب کہ پروڈیوسر سوریش اوبرائے ہیں.


    مزید پڑھیں: مودی سرکار انتخابات میں مسلمان مخالف جذبات کو ہوا دے گی، بی جے پی رہنما نے بھانڈا پھوڑ دیا


    ناقدین کی جانب سے اس فلم کو الیکشن مہم کا حصہ قرار دیا جارہا ہے. تجزیہ کاروں‌ کا خیال ہے کہ ملک میں مودی سرکار ہونے کے باعث فلم کو بڑے پیمانے پر ریلیز کیا جائے گا اور اسے حکومت کی مکمل سپورٹ ملے گی.

    واضح رہے کہ گذشتہ دونوں انوپم کھیر کی فلم ’’دی ایکسڈنٹل پرائم منسٹر ‘‘کا ٹریلر  ریلیز کیا گیا تھا، جس میں‌ من موہن سنگھ کے زمانے میں کانگریس کی اندرونی سیاست کو منظر کیا گیا ہے.

  • بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے اثاثوں کی مالیت 2 کروڑ 28لاکھ روپے

    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے اثاثوں کی مالیت 2 کروڑ 28لاکھ روپے

    نئی دہلی : بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کروڑ پتی نکلے، ان کے اثاثوں کی مالیت 2 کروڑ 28لاکھ روپے ہے، مودی کے پاس پچاس ہزارسے بھی کم نقد رقم موجود ہے جبکہ ان کے پاس گاڑی بھی نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے اثاثوں کی تفصیلات منظرعام پر آگئیں ، جس کے مطابق مارچ 2018 تک نریندرمودی کےاثاثوں کی مالیت 2کروڑ28لاکھ روپے ہے اور ان کے پاس 50ہزار سے کم نقدی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق موجود نقدی گزشتہ سال کے مقابلے میں 67فیصدکمی ہوئی، گزشتہ سال نریندرمودی کے پاس ڈیڑھ لاکھ موجود تھے اور رقم رواں سال31 مارچ تک کم ہوکر 48944رہ گئی۔

    اعداد و شمار کے مطابق مودی کے پاس اسٹیٹ بینک آف انڈیا گاندھی نگر میں 11 لاکھ سے زائد رقم بینک میں جمع ہے، اس کے علاوہ گاندھی نگر میں 3 ہزار 500 اسکوئر فٹ پر تعمیر ایک گھر بھی بھارتی وزیراعظم کی ملکیت ہے، جس کی مالیت تقریباََ ایک کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے۔

    اثاثوں کی تفصیلات کے مطابق منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم نے سونے کی خریداری نہیں کی، مودی کے پاس سونے کی 4 انگوٹھیاں ہیں، جن کا وزن تقریباََ 45 گرام ہے اور ان کی مالیت ایک لاکھ 38 ہزار 60 روپے ہیں۔

    مودی نے کسی بینک سے قرض نہیں لیا اورنہ ہی وہ کسی گاڑی کے مالک ہیں۔

  • گوگل نے نریندر مودی کو احمق ترین وزیرِاعظم بنادیا

    گوگل نے نریندر مودی کو احمق ترین وزیرِاعظم بنادیا

    ممبئی:  سرچ انجن گوگل نے نریندر مودی کو دنیا اور بھارت کا احمق ترین وزیر اعظم قرار دے دیا۔

    گوگل نے ایک بار پھر بھارتیوں کو چھیڑ دیا ، پہلے ان کے وزیرِ اعظم کو ٹاپ ٹین مجرموں میں شامل کیا اور اب نریندر مودی کو دنیا کا احمق ترین وزیرِاعظم بنا دیا۔

    گوگل پر ورلڈ موسٹ اسٹوپڈ پرائم منسٹر لکھ کر سرچ کریں اور نریندر مودی کی تصاویر نظر آئے گی گوگل کی احمق ترین وزرائے اعظم کی فہرست میں تھائی لینڈ کے سابق وزیراعظم   اور نیوزی لینڈ کے موجودہ وزیراعظم اور برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کے نام بھی شامل ہیں۔

    یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز میں گوگل نے مودی کو دنیا کے دس بڑے مجرموں کی فہرست میں شامل کرلیا تھا، جس پر حکومت ہند کے احتجاج کے بعد گوگل نے معذرت کرلی تھی۔

  • بھارت سے فوجی تعاون میں اضافہ کریں گے، ولادی میرپیوٹن

    بھارت سے فوجی تعاون میں اضافہ کریں گے، ولادی میرپیوٹن

    نئی دلی: روس کے صدرولادی میرپیوٹن نے کہا ہےکہ روس بھارت کے ساتھ فوجی منصوبوں کو مزید وسعت دے گا۔

    بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے ساتھ مشترکہ بریفنگ سے خطاب میں روسی صدرنے کہا کہ روس اوربھارت مل کر لڑاکا اور ٹرانسپورٹ طیارے بنائیں گے۔ بھارت کے لئے بیس نئے نیوکلئیرپاورپلانٹس کے ڈیزائن پرکام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سے سیاسی اورمعاشی روابط کو مزید فروغ دیا جائے گا۔ پیوٹن کا کہنا تھا کہ شام اورعراق میں جاری بدامنی کے خاتمے کے حق میں ہیں۔

  • نریندر مودی کی آمد، مقبوضہ کشمیر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال

    نریندر مودی کی آمد، مقبوضہ کشمیر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال

    سری نگر: بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کی آمد کے خلاف آج مقبوضہ کشمیر بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی، ہڑتال کی اپیل حریت کانفرنس ”گ” گروپ کے رہنما سید علی گیلانی نے کی ہے۔

    حریت ”گ” ترجمان ایاز اکبر نے چیئرمین سید علی گیلانی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کی آمد کے خلاف ہڑتال کی کال دی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ  ہڑتال کا مقصد بھارت پر یہ باور کرانا ہے کہ جموں و کشمیر کے عوام نے بھارت کے فوجی قبضے کو نہ کبھی تسلیم کیا ہے اور نہ ہی اسے کبھی تسلیم کیا جائیگا۔

    ایاز اکبر نے کہا کہ جب حالیہ سیلاب سے یہاں لوگ مررہے تھے تو اس وقت نریندر مودی کو کشمیری یاد کیوں نہیں آئے، ہڑتال کے باعث آج وادی بھر میں تمام کاروباری مراکز، دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک کا نظام بھی معطل رہے گا۔

  • نریندرمودی پاکستان اور مسلمانوں کے دشمن ہیں، سابق صدر پرویزمشرف

    نریندرمودی پاکستان اور مسلمانوں کے دشمن ہیں، سابق صدر پرویزمشرف

    نئی دہلی/کراچی:  سابق صدرجنرل (ر) پرویز مشرف نے کہاہے کہ اگر ضرورت پڑی تو پاکستان بھارت کیخلاف ایٹم بم استعمال کرنے سے نہیں ہچکچائے گا ۔

    بھارتی میڈیا کو دیئے گئے ایک اںٹرویومیں سابق صدرجنرل (ر) پرویز مشرف نے کشمیر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام ہرقسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں، یہ پاک فوج ہے جس نے اُنہیں روکا ہوا ہے ۔

     اُنہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کو پاکستان اور مسلمان دشمن قرار دیا، اُنہوں نے مودی کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی سوچ میں تبدیلی لائیں ۔

    پرویزمشرف کا کہناتھا کہ بھارت پروکسی وار کے ذریعے پاکستان کو غیر مستحکم کرناچاہتا ہے،اُنہوں نے دعوی کیا کہ بھارتی خفیہ ایجنسیاں بلوچستان میں پاکستان کیلئے مُشکلات پیدا کررہی ہیں اور اس بارے میں ثبوت موجود ہیں ۔

     سابق صدر نے کہا کہ پاکستان کبھی اپنی مشرقی سرحدوں کی حفاظت کے متعلق غفلت نہیں کرے گا، اُنہوں نے کنڑول لائن پر حالیہ کشیدگی کا ذمہ دار بھارت کو ٹھرایا ۔

    پرویز مشرف کا کہناتھا کہ پاکستان بھارتی جارحیت سےنمٹنے کیلئے کیلئے ہمیشہ تیار ہے،اُنہوں نے بھارت کی جانب سے انڈیا میں دہشت گردی پھیلانے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا بھارت کے پاس اس کا کوئی ثبوت نہیں ہے ۔

  • مودی کیخلاف سمن کی تکمیل کرانے والے کیلئے 10ہزار ڈالر انعام کا اعلان

    مودی کیخلاف سمن کی تکمیل کرانے والے کیلئے 10ہزار ڈالر انعام کا اعلان

    نیویارک: انسانی حقوق کی تنظیم نے بھارتی وزیرِاعظم نریندرمودی کیخلاف امریکی عدالت کے سمن کی تکمیل کرانے والے کو دس ہزار ڈالرانعام دینےکا اعلان کردیا ہے، سمن گجرات فسادات پرعدالت نےجاری کیا تھا۔

    اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک میں موجود بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے لئے دورہ امریکا کے رنگ اس وقت پھیکے پڑگئے جب ایک وفاقی عدالت نے ان کے خلاف سمن جاری کردئیے ہیں۔

    سونے پرسہاگہ یہ کہ دوہزاردو میں گجرات میں مسلم کش فسادات کے سلسلے میں نریندر مودی کے خلاف دیگر دو متاثرین کے ساتھ  مقدمہ کرنے والی انسانی حقوق کی تنظٰیم امریکن سینٹر فارجسٹس نے سمن مودی تک پہنچانے والے کو دس ہزارڈالر انعام دینے کا اعلان کردیا ہے۔

    وفاقی عدالت نے مودی کو سمن مل جانے کی صورت میں اکیس دن کے اندر اندر عدالت میں جواب داخل کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

    نیویارک کے قانون کے مطابق اگردس یا پندرہ فٹ کے فاصلے سے بھی کسی کو سمن دے دئیے جائیں تواسے سمن کی تکمیل سمجھا جاتا ہے، وائٹ ہاوس حکام کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیرِاعظم کو بین الاقوامی قوانین کے تحت سفارتی استثنیٰ حاصل ہے۔