لاہور : معروف بھارتی شاعر جاوید اختر اور اہلیہ شبانہ اعظمی کی جانب سے پاکستان نہ آنے کے اعلان پر اداکار شان شاہد نے کہا ہے کہ دراصل یہی وقت ہے آنے کا، دوستی اور بھروسہ دکھانے کا جو آپ ہم پر کرتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں اداکار شان شاہد نے پاکستانی موقف کی بھرپور ترجمانی کی، انہوں نے جاوید اختر اور شبانہ اعظمی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ دراصل یہی وقت ہے آنے کا، دوستی اور بھروسہ دکھانے کا جو آپ ہم پر کرتے ہیں۔
یہ حقیقت ہے کہ پاکستان نے کچھ نہیں کیا ہے، یاد رکھیں نفرت نے الیکشن جیت لیا ہے، ہم1947سے2019 تک تمام انسانی جانوں کے نقصان پر شدید مذمت کرتے ہیں۔
Kranchi art council had invited. Shabana and me for a two day lit conference about Kaifi Azmi and his poetry . We have cancelled that . In 1965 during the indo Pak war Kaifi saheb had written a poem . “ AUR PHIR KRISHAN NE ARJUN SE KAHA “
— Javed Akhtar (@Javedakhtarjadu) February 15, 2019
اپنے اگلے ٹوئٹ میں شان شاہد نے جاوید اختر سے گزارش کی کہ ایسی نظم لکھیں جو آپ کے سسر نے مقبوضہ کشمیر کے لیے لکھی تھی جس کے کچھ اشعار شان نے خود بھی لکھے۔
ظلم رہے اور امن بھی ہو کیا ممکن ہے
تم ہی کہو ہنستے گاتے روشن وعدے
ترقی میں ڈوب گئے
بیتے دنوں کی لاش پر
اے دل میں روتا ہوں تم بھی رو
واضح رہے کہ بھارتی انتہا پسندوں کا ڈر تھا یا مودی سرکار کی محبت، پلوامہ حملے کے بعد جاوید اختر اور شبانہ اعظمیٰ نے دورہ پاکستان منسوخ کردیا تھا۔
ٹوئٹر پر جاوید اختر نے لکھا تھا کہ کراچی آرٹس کونسل کی جانب سے مجھے اور شبانہ کو کیفی اعظمی اور ان کی شاعری کے حوالے سے دو روزہ ادبی کانفرنس کے لیے مدعو کیا تھا جسے ہم نے منسوخ کردیا ہے۔
جاوید اختر نے اپنے ٹوئٹ میں سن پینٹسھ کی جنگ سے متعلق کیفی اعظمیٰ کی نظم کا حوالہ بھی دیا تھا، بھارتی شاعر کو اہلیہ سمیت کراچی کی ادبی کانفرنس میں شرکت کرنا تھی۔