Tag: indian police

  • بھارت : پولیس کا معذور شخص سے انسانیت سوز سلوک، کمزور دل والے ویڈیو نہ دیکھیں

    بھارت : پولیس کا معذور شخص سے انسانیت سوز سلوک، کمزور دل والے ویڈیو نہ دیکھیں

    نئی دہلی : بھارت میں پولیس بربریت کی ایک اور مثال سامنے آگئی، اہلکار معذور رکشہ ڈرائیور کو گھسیٹتا ہوا تھانے لے آیا اور دھکا دے کر گرا دیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق اتر پردیش کے قنوج ضلع میں ایک پولیس اہلکار کی طرف سے معذور شخص کے ساتھ مار پیٹ کرنے کا شرمناک واقعہ منظر عام پر آیا ہے۔ اس واقعہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس کارروائی پر ایک بار پھر سوالیہ نشان کھڑے ہو گئے ہیں۔

    ویڈیو میں ایک پولیس والا معذور شخص کو گھسیٹ کر پولیس چوکی لاتے ہوئے نظر آ رہا ہے۔ معذور شخص کے ساتھ پولیس زیادتی کی، یہ ویڈیو جمعہ کے روز کی بتائی جا رہی ہے۔ واقعہ کی ویڈیو ٹوئٹر پر وائرل ہو رہی ہے اور اس کے حوالہ سے سوشل میڈیا پر خوب تنقید کی جا رہی ہے۔

    معذور شخص ای رکشہ چلاتا ہے، متاثرہ معذور شخص نے بتایا کہ وہ سڑک کے کنارے سواریوں کو بٹھا رہا تھا، تبھی کانسٹیبل نے اسے وہاں سے روانہ ہونے کو کہا، اس نے ایک منٹ ٹھہرنے کی گزارش کی۔

    اس پر بقول معذور شخص پولیس کانسٹیبل کرن پال نے اس کے ساتھ بدسلوکی کی اور اسے پیٹا، پھر پولیس چوکی تک گھسیٹ کر لے گیا جبکہ ملزم کانسٹیبل کا کہنا ہے کہ اس نے سڑک کے کنارے سے سواری لینے والے معذور شخص سے جانے کے لئے کہا تو وہ بدسلوکی سے پیش آیا۔

    اس واقعہ پر قنوج پولیس سپرنٹنڈنٹ نے میڈیا کو بتایا کہ معذور رکشہ ڈرائیور کا کانسٹیبل کرن پال سے جھگڑا ہوا تھا، ہمیں معلوم ہوا ہے کہ معذور شخص چوراہے پر رکشہ کھڑا کرکے سواری لے رہا تھا اسے ٹوکا گیا تو اس نے ملزم کانسٹیبل کو گالی دی اور دھکا بھی دیا۔

    انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ افسوسناک ہے، ملزم کانسٹیبل کو اپنا غصہ کنٹرول کرنا چایئے تھا، ملزم کو لائن حاضر کیا گیا ہے اور معاملہ کو تفتیشی افسر کے حوالے کردیا گیا ہے۔

  • بھارتی پولیس کی درندگی : کھلاڑی کو موت کے گھاٹ اتاردیا

    بھارتی پولیس کی درندگی : کھلاڑی کو موت کے گھاٹ اتاردیا

    چندی گڑھ : بھارت میں کبڈی کے کھلاڑی کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے الزام میں پانچ پولیس اہلکاروں سمیت چھ ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست پنجاب میں طاقت کے نشے میں بد مست پولیس اہلکاروں نے ایک کبڈی کے پہلوان کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق چندی گڑھ پنجاب میں اتوار کی شب ایک کبڈی کھلاڑی گورمیج سنگھ کو گولی مار کر ہلاک کرنے کے الزام میں وزیر اعلیٰ کی سیکیورٹی میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل پر مشتمل پانچ پولیس اہلکاروں سمیت چھ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    یہ واقعہ ضلع گورداس پور میں سڑک پر راستہ نہ دینے پر ملزمان اور متوفی کے مابین جھگڑا ہونے کے بعد پیش آیا، اس وقت پولیس اہلکار نشے میں تھے۔

    اس حوالے سے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) رچپال سنگھ نے ملزمان کی گرفتاری کے بارے میں میڈیا کو تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان کی شناخت ہوگئی ہے، مذکورہ ملزمان اسسٹنٹ سب انسپکٹر رنجیت سنگھ اور بلجیت سنگھ دونوں ہی امرتسر میں تعینات ہیں۔

    ہیڈ کانسٹیبل اوتار سنگھ اور ابلکار سریندر سنگھ جو وزیر اعلیٰ کی سیکیورٹی اور سمرت سنگھ کے ساتھ تعینات ہیں، پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمان دو کاروں میں سفر کر رہے تھے۔

    راستے میں وہ ایک لیڈی ایکسائز انسپکٹر امرپریت کور کی کار کو اوورٹیک کرنا چاہتے تھے لیکن تنگ سڑک کی وجہ سے انہیں راستہ نہیں دے سکی،15منٹ کے تعاقب کے بعد ملزمان نے اس کی گاڑی روکی اور اس کے ساتھ مبینہ طور پر بد تمیزی کی۔

    اس دوران لیڈی ایکسائز انسپکٹر امرپریت کور نے اپنے بہنوئی گرمیج سنگھ کال کی جو گاؤں کی سطح پر کبڈی کا کھلاڑی ہے اور مدد کے لئے بلایا۔

    بعد ازاں گرمیج سنگھ اور اہکاروں میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا جس کے بعد پولیس اہلکاروں میں سے ایک نے گورمیج پر سرکاری ریوالور سے فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا، موقع پر موجود لوگوں نے ملزم اور اس کے ساتھیوں کو پکڑ لیا اور پولیس کے حوالے کردیا۔

    پولیس حکام کے مطابق ملزمان کیخلاف قتل کلا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تاہم پولیس ترجمان نے گولی چلانے والے ملزم کا نام بتانے یا اس کی شناخت ظاہر کرنے سے انکار کردیا۔

  • بھارتی پولیس کا پاکستان کا جاسوس غبارہ پکڑنے کا مضحکہ خیز دعویٰ

    بھارتی پولیس کا پاکستان کا جاسوس غبارہ پکڑنے کا مضحکہ خیز دعویٰ

    نئی دہلی: بھارتی پولیس نے ایک بار پھر مضحکہ خیز کارنامہ انجام دیتے ہوئے کھیتوں سے ملنے والے کھلونا غباروں کو پاکستانی جاسوس قرار دے دیا، خفیہ ایجنسی بھی حرکت میں آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان میں ضلع شری گنگانگر کے مٹیلی راٹھن تھانہ علاقہ میں ایک کھیت میں مبینہ طور پر پاکستان کی جانب سے آیا ہوا کھلونا نما غبارہ برآمد کیا گیا۔

    اس حوالے سے پولس ذرائع نے بتایا ہے کہ صبح دولت پورہ گاوؤں کے قریب لوگوں نے کرشن لال جاٹ کے نرما کے کھیت میں کٹیلی تاربندی کے نزدیک کسی نے غبارہ کو دیکھا۔

    پولس کے مطابق غبارہ نما کھلونا تقریباً دو فٹ لمبا اور ایک فٹ چوڑا ہے، پلاسٹک سے بنے اس غبارہ پر پی آئی اے (پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز) کے ساتھ نیچے کی طرف انگریزی میں کچھ مشکوک قسم کے نمبر لکھے ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ یہ بھی ممکن ہے کہ یہ کھلونا بنانے والی کمپنی کا کوئی کوڈ نمبر ہو۔ غبارہ پر پاکستان کا چاند تارہ کا نشان بھی ہے، پولیس نے غبارہ ضبط کرلیا ہے۔

    پولس کے مطابق یہ غبارہ سرحد پار سے ہوا کے ذریعہ ادھر آیا ہے، غبارہ میں فی الحال کچھ مشتبہ نہیں ہے، اس سلسلے خفیہ ایجنسی بھی معاملے کا پتہ لگا رہی ہے، اس سرحدی علاقہ میں ایسے غبارہ اور کھلونا نما غبارہ اکثر سرحد پار سے اڑکر آتے رہتے ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بھارتی اداروں کی جانب سے پاکستان کیخلاف  مضحکہ خیز دعوے کیے جاتے رہے ہیں جسے آج تک ثابت نہیں کیا جا سکا۔

    مزید پڑھیں : پاکستانی ایجنٹ ہونے کا الزام، بھارت میں ایک اور کبوتر گرفتار

    گزشتہ ماہ بھارت کی سرکاری نیوز ایجنسی پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع کٹھوا کے سرحدی علاقے سے ایک کبوتر پکڑنے کا دعویٰ کیا گیا، جس پر شک تھا کہ اسے پاکستان نے جاسوسی کے لیے خاص تربیت دی ہے۔

  • بھارتی پولیس کے اوچھے ہتھکنڈے، کشمیری رہنما یاسین ملک کیخلاف دو جعلی کیسز بناڈالے

    بھارتی پولیس کے اوچھے ہتھکنڈے، کشمیری رہنما یاسین ملک کیخلاف دو جعلی کیسز بناڈالے

    سری نگر : بھارتی فورسزکشمیری رہنماؤں کیخلاف اوچھے ہتھکنڈے پراترآئی، بھارتی پولیس نے کشمیری رہنما یاسین ملک کیخلاف دوجعلی کیسز بنا دیئے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی فورسز کشمیری رہنماوں کیخلاف اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے لگی، بھارتی پولیس نے کشمیری رہنما یاسین ملک کیخلاف دو جعلی کیسز میں چارج شیٹ بنادی۔

    پولیس نے بارہ مولا کےتھانہ سمبل میں2008 اور 2010 کےجعلی کیسز میں چارج شیٹ بنائی جبکہ2008 اور 2010 میں تحریک آزادی ریلی نکالنے پر ایف آئی آر درج کی گئی۔

    گذشتہ روز  یاسین ملک کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے سکریٹری ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی (ڈی ایل ایس اے) بارہ مولہ کو ہدایت کی کہ وہ یاسین ملک کی جانب سے پیشی کے لئے ایک  وکیل فراہم کرے تاکہ ان کے منصفانہ مقدمے کی سماعت کی جا سکے۔

    یاد رہے یاسین ملک اس وقت نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں قید ہیں۔

    دوسری جانب تین سالہ ننھے عیاد کے نانا کی شہادت کے بعد وادی سوگوار ہے، اہل خانہ عالمی برادری سے انصاف کا مطالبہ کررہے ہیں۔

    خیال رہے عیاد کی نانا کی لاش پر بیٹھی تصویر نے سوشل میڈیا پر آگ لگائی ہوئی ہے، شہید بشیر احمد خان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، تاہم غم سے نڈھال اہلخانہ مودی سرکار سے جواب چاہتے ہیں۔

    اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ سوپور واقعے کو قریب سے دیکھ رہے ہیں ، قتل میں جو بھی ملوث ہوا اسے سزا ملنی چاہیے۔

    واضح مقبوضہ وادی میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے ، گزشتہ روز سری نگر میں فائرنگ سے ایک کشمیری کو شہید کردیا گیا ، کشمیری نوجوان کو نام نہاد آپریشن کے دوران نشانہ بنایا گیا۔

  • کورونا وائرس : بھارتی پولیس افسر پر شدید تنقید، وجہ کیا بنی

    کورونا وائرس : بھارتی پولیس افسر پر شدید تنقید، وجہ کیا بنی

    آندھرا پردیش : بھارت میں پولیس نے عوام تک آگہی پیغام پھیلانے کیلئے انوکھا طریقہ کار اختیار کیا ہوا ہے،  پولیس اہلکار  نےکرونا وائرس سے مشابہ پینٹ والے گھوڑے پر سوار ہوکر آگاہی دی جسے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے پھیلاؤ سے پریشان بھارت میں بھی لاک ڈاؤن ہے، ایسے میں پولیس نے عوام تک اپنا آگاہی پیغام پھیلانے کیلئے انوکھا طریقہ کار اختیار کیا ہوا ہے۔

    آندھرا پردیش کے کرنول ضلع کے پیپولی منڈل میں وہاں کے مکینوں نے گزشتہ روز ایک گھوڑے پر سوار پولیس افسر سب انسپکٹر ماروتی شنکر کو دیکھا۔

    اس کی خاص بات یہ تھی کہ یہ پولیس اہلکار کرونا وائرس کی تصویروں سے رنگے ہوئے ایک گھوڑے پر سوار تھا اور لوگوں کو کرونا وائرس سے بچاؤ سے متعلق احتیاطی تدابیر سے آگاہ کررہا تھا۔

    اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سےاس  اقدام پر عوامی حلقوں کی جانب سے تنقید کی جارہی ہے،  سوشل میڈیا پر صارفین کا کہنا ہے کہ کہ یہ جانوروں پر ظلم کے مترادف ہے۔

    گھوڑے پر وائرس کی شکل سے مشابہ پینٹنگ پر سب انسپکٹر ماروتی شنکر نے بتایا کہ دیہات میں لوگوں کو سیل فون اور ٹیلی ویژن تک آسانی سے رسائی حاصل نہیں ہے  لہذا اس گھوڑے کو وائرس کی علامتی شکل کے طور استعمال کیا گیا تھا تاکہ وہ اس کے بارے میں جان سکیں۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل چنائی میں ایک پولیس اہلکار کو انفیکشن کے بارے میں شعور بیدار کرنے کے لئے کورونا وائرس کی شکل سے مشابہ ہیلمٹ پہنے دیکھا گیا تھا۔

    اس کے علاوہ پولیس افسر مختلف علاقوں میں شہریوں کی بوریت دور کرنے اور انہیں ترغیب دینے کیلئے مختلف گانے گا کر انہیں گھروں میں رہنے کیلئے زور دے رہے ہیں۔

  • بھارت کی ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی کوشش کا بھانڈا پھوٹ گیا

    بھارت کی ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی کوشش کا بھانڈا پھوٹ گیا

    نئی دہلی: بھارت کی ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی کوشش کا بھانڈا پھوٹ گیا، بھارت مقبوضہ کشمیر میں خود ریاستی دہشت گردی کا سرپرست نکلا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی پولیس نے فالس فلیگ آپریشن کی منصوبہ بندی میں ناکامی پر پولیس افسر رویندر سنگھ کو گرفتار کرلیا، بھارتی پولیس افسر کو کلگام سے دہلی جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ رویندر سنگھ کو گزشتہ روز 2 مبینہ دہشت گردوں کے ساتھ پایا گیا، تفتیش کار پولیس افسر اور دہشت گرد کے ساتھ دہلی جانے پر حیران ہیں، ڈی ایس پی رویندر سنگھ سری نگر ایئرپورٹ پر تعینات تھا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق رویندر سنگھ دہشت گردوں کو کمک فراہم کرتا ہوا رنگے ہاتھوں گرفتار ہوا، بھارتی سرکار، دہشت گرد گٹھ جوڑ سامنے آنے پر مقبوضہ کشمیر میں چھاپے مارے گئے اور رویندر سنگھ کے گھر سے اے کے 47، 3 پستول برآمد کرلی گئی۔

    بھارتی پولیس رویندر سنگھ اور دہشت گردوں کے گٹھ جوڑ کی تحقیقات کررہی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق افضل گرو نے بھی 2013 میں خط میں رویندر سنگھ کا ذکر کیا تھا، افضل گروہ نے لکھا تھا رویندر سنگھ نے دہلی میں رہائش دی، مل کر پارلیمنٹ پر حملے کا کہا۔

    بھارت کی جانب سے رویندر سنگھ کو بہادری پر 15 اگست 2019 کو صدارتی طلائی تمغہ دیا گیا تھا۔

  • بھارتی پولیس بربریت کی نئی مثالیں قائم کررہی ہے،وزیراعظم

    بھارتی پولیس بربریت کی نئی مثالیں قائم کررہی ہے،وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مودی سرکار کے مسلم کش ایجنڈے کے تحت ہندوستان میں مسلمانوں کا قتل عام جاری ہے اور بھارتی پولیس بربریت کی نئی مثالیں قائم کررہی ہے۔

    تفصیلات کےمطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا بھارتی پولیس کاظلم نچلےدرجے تک پہنچ گیاہے ، فاشسٹ مودی ایجنڈے کے تحت ہندوستان میں مسلمانوں کا قتل عام جاری ہے، بھارتی پولیس بربریت کی نئی مثالیں قائم کررہی ہے۔

    گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں بھارتی اخبار کے آرٹیکل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا دنیا کب تک انتہا پسند مودی کے فاشسٹ اقدامات پر خاموش رہے گی، مودی حکومت بھارت میں ریاستی دہشت گردی پر اتر آئی ہے۔

    مزید پڑھیں :مودی حکومت بھارت میں ریاستی دہشت گردی پر اتر آئی ہے، وزیراعظم

    واضح رہے کہ بھارت میں متنازع شہریت قانون کے خلاف احتجاج جاری ہے اب تک پولیس سے جھڑپوں میں 30 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

    پنجاب اورمغربی بنگال سمیت پانچ بھارتی ریاستیں نئے قانون کے نفاذ سے انکار کرچکی ہیں جبکہ کیرالہ کےوزیر اعلیٰ نےگیارہ ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کو خط لکھا جس میں متنازعہ بل کے خاتمے کیلئےقانون سازی کی تجویز دی گئی ہے۔

    خیال رہے مودی سرکار کے بنائے گئے شہریت کے متنازع قانون میں مسلمانوں کےعلاوہ تمام مذاہب کے افراد کوبھارتی شہریت کاحق دیاگیا ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر: معروف حریت رہنما ایک بار پھرگرفتار

    مقبوضہ کشمیر: معروف حریت رہنما ایک بار پھرگرفتار

    سری نگر:بھارتی پولیس نے حریت رہنما سیدعلی گیلانی، یاسین ملک اور میر واعظ کو گرفتارکرلیا ہے‘ یاسین ملک کو بھارتی پولیس نے گزشتہ سال متعدد بار حراست میں لیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی پولیس نے سیدعلی گیلانی، یاسین ملک اور میر واعظ کو گرفتارکرلیا ہے، حریت رہنما سری نگر کے علاقے حیدر پورہ میں احتجاج کررہے تھے ، اس موقع پر بھارتی پولیس نے نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتارکرلیا.

    حریت رہنماؤں کی گرفتاری

    واضح رہے کہ گذشتہ سال حریت رہنما یاسین ملک کی گرفتارکیا گیا تھا اور ان کی ناسازی طعبیت کی وجہ سے پاکستانی دفترخارجہ نے حریت رہنما یاسین ملک کو بہتر طبی سہولت فراہم نہ کرنے پر دفترخارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے شدید مذمت بھی کی تھی۔

    یاد رہے بھارتی سیکورٹی کی جانب سے یہ کارروائی پہلی بار عمل میں نہیں آئی، اپنے تئیں سیکولر بھارت اس قسم کی تنگ نظری کا ثبوت باربار دیتا رہا ہے، پاکستان کے یوم آزادی پرحریت رہنماؤں کے ریفرنڈم مارچ پربھارتی فوج تلما اٹھی تھی، بھارت کی سرکار نے طاقت کا بے دریغ استعمال کرتے ہوئے بھارت فوجیوں نے حریت رہنماؤں کوتحویل میں لے لیا تھا.

    گزشتہ سال  معروف حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نےخبردار کیا تھا کہ تحریک آزادی کشمیر پر امن طور پر جاری ہے لیکن کشمیریوں کو آزادی نہ دی گئی تو تحریک مسلح شکل اختیار کر سکتی ہے۔

  • بھارت میں تعینات سعودی ڈپلومیٹ کی نیپالی ملازماؤں کے ساتھ زیادتی

    بھارت میں تعینات سعودی ڈپلومیٹ کی نیپالی ملازماؤں کے ساتھ زیادتی

    نئی دہلی: دو نیپالی ملازماؤں نے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں تعینات سعودی ڈپلومیٹ پرجنسی زیادتی اورتشدد کا الزام عائد کیا ہے۔

    پولیس کے اسٹنٹ کمشنر راجیش کمار کا کہنا ہے کہ 30 اور 50 سالہ خواتین نے الزام عائد کیا ہے کہ سعودی ڈپلومیٹ میں نے انہیں گھر میں قید رکھا اور متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا اور تشدد بھی کرتے رہے۔

    پولیس کے مطابق انہوں نے ملازمت پر نئی رکھی جانے والی ایک اور خاتون کی اطلاع پر دونوں ملازماؤں کا بازیاب کرایا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے مذکورہ ڈپلومیٹ کے خلاف زیادتی اورحبس بے جا کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق ڈپلومیٹ کے گھر پر آنے والے مہمان بھی ان ملازماوٗں کے ساتھ جنسی زیادتی کرتے رہے جس کے سبب انہوں نے مقدمے میں اجتماعی زیادتی کی شقیں بھی شامل کی ہیں۔

    نیپالی نژاد ملازماوٗں میں سے ایک نے اپنا چہرہ چھپاتے ہوئے مقامی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں سخت اذیت کے عالم میں قید رکھا گیا ، انہیں کھانے کے لئے مناسب خوراک بھی نہیں دی جاتی تھی اور جب انہوں نے بھاگنے کی کوشش کی تو انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

  • پاکستانی پرچم لہرانا جرم، بھارت پولیس کشمیریوں پرٹوٹ پڑی

    پاکستانی پرچم لہرانا جرم، بھارت پولیس کشمیریوں پرٹوٹ پڑی

    سری نگر: حریت کانفرنس کی جانب سے نکالی جانے والی ریلی میں پاکستانی پرچم لہرانے کے جرم میں بھارتی پولیس شرکاء پرٹوٹ پڑی۔

    تفصیلات کے مطابق آج بروز جمعہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے سری نگرمیں نکالی جانے والی ریلی پربھارتی پولیس نے بد ترین لاٹھی چارج اورشیلنگ کی۔

    یہ ریلی حریت کانفرنس کے رہنماء میر واعظ فاروق کی برسی کے موقع پر نکالی گئی تھی۔

    ریلی میں شرکاء کا پاکستانی پرچم لہرانا بھارتی پولیس سے برداشت نہ ہوسکا اور ریلی پر لاٹھی چارج کرکے شرکاء کو تتربترکردیا۔