Tag: indian president

  • پاکستان کا بھارتی صدر کو پاکستانی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دینے سے انکار

    پاکستان کا بھارتی صدر کو پاکستانی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دینے سے انکار

    اسلام آباد : پاکستان نے پاکستان کا بھارتی صدر کو پاکستانی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے ، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا یہ فیصلہ بھارتی جنونیت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا بھارتی صدر کو پاکستانی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت نہیں دی جارہی، بھارتی جنونیت کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان نے فیصلہ کیا ہے، بھارتی صدر نے آئس لینڈ جانے کے لیے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت مانگی تھی۔

    وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ کشمیر میں بربریت اور ظلم کا سماں ہے، صبرو تحمل کا مظاہرہ کیا اور محتاط طریقے سے مسئلے کو اٹھایا لیکن بھارتی حکومت ٹس سے مس نہیں ہورہی۔

    شاہ محمودقریشی نے مزید کہا کہ بھارت نے گزشتہ 34روز سے کشمیریوں کو محصور کرکے رکھا ہے، عالمی تنظیموں سے بات ہورہی ہے اور جنیوا جارہا ہوں۔

    یاد رہے اس سے قبل بھارت نے مودی کے طیارے کیلئےفضائی حدودکی اجازت مانگی تھی، یہ درخواست شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی شرکت کے تناظر میں کی گئی تھی۔

    پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی تھی تاہم بھارت نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے راستہ تبدیل کردیا تھا۔

    خیال رہے وزیراعظم عمران خان نے بھارت کے لیے فضائی حدود بند کرنے پر غور شروع کردیا ہے تاہم ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

    واضح رہے مقبوضہ وادی میں کرفیو چونتیس ویں روزبھی جاری ہے، موبائل،انٹرنیٹ اورٹی وی نشریات بھی بند ہیں اور کشمیری تعلیم، کاروبار سے محروم ہیں اورمعمول کی زندگی مفلوج ہے، دواؤں اورخوراک کی قلت سے بحران سنگین ہوگیا جبکہ حریت رہنما بھی بدستورنظربند اور گرفتار ہیں۔

  • بابری مسجد کی شہادت سےمسلمانوں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچی، بھارتی صدر

    بابری مسجد کی شہادت سےمسلمانوں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچی، بھارتی صدر

    نئی دہلی : بھارتی صدر پرناب مکھرجی نے کہا ہے کہ بابری مسجد شہید کر کے مسلمانوں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی گئی جس پر تمام بھارتیوں کے سر شرم سے جھک جانے چاہئیں۔

    تفصیلات کے مطابق بابری مسجد کی شہادت کےمحرکات پر بھارتی صدر پرناب مکھر جی بھی بول پڑے۔

    بھارتی صدر نے اپنی نئی کتاب دی ٹربولینٹ ایئرز میں لکھا ہے کہ بابری مسجد شہید کرکے مسلمانوں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی گئی جس پر تما م بھارتیوں کے سر شرم سے جھک جانے چاہیئں۔

    انہوں نے بابری مسجد کی شہادت کو اُس وقت کے وزیر اعظم نرسمہا راؤ کی سب سے بڑی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسجد کی شہادت روکنے کے لیے سیاستدانوں کو کوشش کرنی چاہئیے تھی ۔

    بھارتی صدر کا کہنا تھا ایودھیا میں رام جنم بھومی مندر کھولنا غلط فیصلہ تھا، جس کی وجہ سے بابری مسجد کو شہید کر دیا گیا تھا ۔جس سے عدم برداشت میں اضافہ ہوا۔

    چھ دسمبرانیس سو بانوے میں انتہا پسند ہندوؤں نے بابری مسجد پر دھاوا بول دیا تھا۔ جس کے بعد ہنگاموں میں دو ہزار سے زائد مسلمان شہید ہوئے تھے۔

  • گندگی ملک میں نہیں ہمارے ذہنوں میں ہے،بھارتی صدر پرناب مکھر جی

    گندگی ملک میں نہیں ہمارے ذہنوں میں ہے،بھارتی صدر پرناب مکھر جی

    احمد آباد : عدم برداشت کی بحث پر بھارتی صدر پرناب مکھر جی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اختلاف رائے والی سوچ کو ختم کیا جائے.

    بھارتی صدر بھی ملک میں عدم برادشت کیخلاف بول پڑے، انکا کہنا تھا کہ گندگی ملک میں نہیں ہمارے ذہنوں میں ہے، ملک سے زیادہ سوچ کی صفائی ضروری ہے، گاندھی کے نظریئے پر چلنا ہوگا، جسمیں ہر شہری برابر ہو.

    پرناب مکھرجی نے کہا کہ مودی حکومت ملک میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت کو مسترد کرنے کی عادی ہوگئی ہے، ملک میں بڑھتی ہوئی عدم برادشت افسوس ناک ہے.