Tag: indian propaganda

  • پاکستان نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کیخلاف بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

    پاکستان نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کیخلاف بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

    اسلام آباد : پاکستان نے چین پاکستان اقتصادی راہداری پر بھارتی وزارت خارجہ کے تبصروں کو مسترد کردیا اور کہا بلوچستان میں بھارت کے ملوث ہونے کے پختہ ثبوت موجود ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کیخلاف بھارت کا پروپیگنڈہ مسترد کرتے ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت کی مذموم مہم کے ناقابل تردیدثبوت شیئر کیے ہیں، بلوچستان میں بھارت کے ملوث ہونے کے پختہ ثبوت موجود ہیں اور کلبھوشن یادیواس بات کا زندہ اور ناقابل تردید ثبوت ہیں۔

    پاکستانی دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت پاکستان میں تخریبی سرگرمیوں کی سرپرستی کی کوشش کررہا ہے، نئی دہلی کے بے بنیاد دعوے حقائق اورکشمیرتنازعہ کی حیثیت تبدیل نہیں کرسکتے۔

    یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں پاکستان نے آزادجموں وکشمیر پر بھارتی وزیر کا اشتعال انگیزبیان مسترد کرتے ہوئے کہا تھا پاکستان پرالزام تراشی بھارتی سیاستدانوں کی عادت ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی سیاستدان مسائل سےعوامی توجہ ہٹانےکیلئےالزام تراشی کرتےہیں، بی جےپی،آرایس ایس کےسیاستدان مقبوضہ کشمیرپرتوجہ دیں۔

  • سی پیک کیخلاف بھارتی پروپیگنڈہ مسترد کرتے ہیں، دفتر خارجہ

    سی پیک کیخلاف بھارتی پروپیگنڈہ مسترد کرتے ہیں، دفتر خارجہ

    اسلام آباد : پاکستانی دفتر خارجہ نے بھارتی وزارت خارجہ کے تبصروں کو مسترد کردیا، اس حوالے سے ترجمان کا کہنا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کیخلاف بھارت کا پروپیگنڈہ مسترد کرتے ہیں۔

    ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کی مذموم مہم کے ناقابل تردید ثبوت شیئر کیے ہیں، بلوچستان میں ہونے والی تخریبی کارروائیوں میں بھارت کے ملوث ہونے کے پختہ ثبوت موجود ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو اس بات کا زندہ اور ناقابل تردید ثبوت ہے کہ بھارت پاکستان میں تخریبی سرگرمیوں کی سرپرستی کی کوشش کررہا ہے۔

    ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار نے مزید کہا کہ نئی دہلی کے بےبنیاد دعوے اور حقائق اور کشمیر تنازعہ کی حیثیت تبدیل نہیں کرسکتے۔

  • گوردوارہ دربار صاحب واقعہ : پاکستان نے بھارتی واویلا مسترد کردیا

    گوردوارہ دربار صاحب واقعہ : پاکستان نے بھارتی واویلا مسترد کردیا

    اسلام آباد : پاکستان نے بھارت کی جانب سے گوردوارہ دربار صاحب واقعےپر واویلے کو مستردکردیا اور کہا بھارت کی گوردوارےپرپیش آئے واقعے پر منفی مہم انتہائی مضحکہ خیزہے۔

    تفصیلات کے مطابق گوردوارہ دربار صاحب واقعے پر بھارت جانب سے واویلا کیا گیا ، جس کے بعد ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ بھارتی ہائی کمیشن کے سینئرسفارتکار کو دفترخارجہ طلب کیا گیا۔

    پاکستان نے بھارت کی جانب سے کئے گئے واویلےکو مستردکردیا اور بھارتی سفارتکار کو بھارتی پروپیگنڈے پر تحفظات سے آگاہ کیا۔

    ترجمان نے کہا پاکستان اقلیتی برادری کےحقوق،مذہبی مقامات کےتقدس کاخیال رکھتا ہے ، بھارت کی گوردوارے پرپیش آئے واقعے پر منفی مہم انتہائی مضحکہ خیز ہے۔

    دفترخارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اقلیتوں کے غیرمحفوظ اور بدنام ترین بھارت کواقلیتوں کےحقوق کی بات کرنازیب نہیں دیتا۔

    خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سکھوں کے مذہبی مقام کرتارپور گوردوارہ کے احاطے میں ماڈلنگ کے واقعے کا نوٹس لیا تھا جبکہ وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے بھی اس واقعے پر تنقید کی تھی ۔

  • شاہ محمود قریشی کا  کابل جانے کے بھارتی واویلا کا  کرارا جواب

    شاہ محمود قریشی کا کابل جانے کے بھارتی واویلا کا کرارا جواب

    اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کابل جانے کے بھارتی واویلے کا جواب دیتے ہوئے کہا بھارتی میڈیا کوبات کرنے سے پہلے تصدیق کرنی چاہیے، کابل نہیں گیا،پاکستان میں ہی اہم میٹنگز اٹینڈ کیں۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان کی موجودہ صورتحال پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اہم بیان میں کہا کہ بھارتی میڈیا نےمیرےکابل جانےکاواویلا کیا اور غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی، بھارتی میڈیا کوبات کرنے سے پہلے تصدیق کرنی چاہیے، کابل نہیں گیا،پاکستان میں ہی اہم میٹنگز اٹینڈ کیں۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کل یورپی یونین کےخارجہ امور کے سربراہ جوزف بوریل سےگفتگو ہوئی اور افغانستان کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا ، صورتحال کےتناظر میں اہم ممالک کےدورے پر روانہ ہورہاہوں، چین کےساتھ ہماری گفتگو ہو چکی ہے۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان ایک کثیرنسلی ملک ہے، افغانستان میں پشتونوں کےعلاوہ دوسرےلوگ بھی بستےہیں، افغانستان میں جوحکومت آئے وہ وسیع البنیاد ،اجتماعیت کی حامل ہو۔

    ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن مخالف قوتیں ’اسپائیلرز‘آج بھی متحرک ہیں، وہ قوتیں نہیں چاہتیں کہ افغانستان میں دیرپاامن ہو، پاکستان اورخطےکے ہمسایہ ممالک افغانستان میں امن چاہتے ہیں۔

    شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ بھارت کواپنی محدود سوچ کوترک کرناہوگا، بھارت پاکستان کونیچادکھانےکی سوچ پرکاربندرہاتوخطےکی خدمت نہیں کرےگا، بھارت افغانستان کیساتھ اچھےتعلقات کادعویداررہاہے،بھارت کےافغانستان سےاچھےتعلقات پراعتراض نہیں۔

    وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ہمارافوکس کسی ایک گروپ پرنہیں،ہماری سوچ افغانستان کی بہتری ہے، افغانستان میں خوشحالی ،ترقی عوام کیلئےسازگارماحول پیدا کرنا چاہتے ہیں اور افغان عوام کےبارے میں سوچنے والوں سے بات کررہے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ عالمی برادری کوافغانستان سےتعلقات بحال رکھنےچاہیے اور افغان عوام کو یہ تاثر دیناچاہیے کہ ہم انہیں بھولےنہیں، باہر جانے والوں کی مدد کریں گے،افراتفری نہ پھیلائی جائے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دعاگو ہیں کہ افغانستان ترقی کرے، افغانستان کی ترقی کیلئے پڑھےلکھے لوگ درکار ہیں، جان کا تحفظ،بنیادی حقوق کا احترام اور افغانستان کا بہتر مستقبل ضروری ہے۔

  • بھارت ایک بار پھر پاکستان کیخلاف مہم میں بری طرح ناکام ہوگیا

    بھارت ایک بار پھر پاکستان کیخلاف مہم میں بری طرح ناکام ہوگیا

    اسلام آباد : بھارتی پروپیگنڈے کےغبارے سے ایک بار پھر ہوا نکل گئی، جھوٹ کی بنیاد پر کھڑی کی گئی پاکستان مخالف مہم بری طرح ناکام ہوگئی، بھارت کو سمجھ آجانی چاہئیے کہ کاٹھ کی ہنڈیا زیادہ دیر سلامت نہیں رہتی۔

    آج ہی بھارت کے نیشنل سائبر سیکیورٹی کے کوآرڈینیٹر راجیش پنت نے بیانیے کی جنگ میں پاکستان کی بالادستی تسلیم کی ہے۔ بیانیہ سچائی پر مبنی ہو تو قائم رہتا ہے جھوٹ ہو تو بالا کوٹ حملے کی طرح منہ کی کھانا پڑتی ہے۔

    دوہزارسولہ میں سرجیکل اسٹرائیکس کا دعوی جھوٹ اور بالاکوٹ حملے کا دعویٰ بھی جھوٹ نکلا۔ اس کے علاوہ بھارت کی طرف سے پاک فضائیہ کا ایف سولہ طیارہ گرانے کا دعوی جھوٹا ثابت ہوا۔

    زمین پر ملبہ موجود ہونے کے باوجود بھارت اپنے دو طیاروں کی تباہی کو جھٹلاتا رہا جبکہ آج کیرن سیکٹر میں گاؤں پر قبضے کا بھارتی دعوی بھی جھوٹ ثابت ہوا۔ جھوٹے دعوؤں کی بدولت ہی بھارت بیانئے کی جنگ ہار چکا ہے۔

  • بھارت کا آزادی کشمیر کی تحریک کو کچلنے کیلئے داعش کی کارروائیوں کا واویلا

    بھارت کا آزادی کشمیر کی تحریک کو کچلنے کیلئے داعش کی کارروائیوں کا واویلا

    کشمیر : بھارت نے آزادی کشمیر کی تحریک کو کچلنے اور عالمی حمایت حاصل کرنے کیلئے مقبوضہ کشمیر میں داعش کی کارروائیوں کا واویلا شروع کردیا ہے۔

    بھارت کی کوئی بھی حکومت مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی تحریک کو کبھی نہ کُچل سکی اور نہ ہی کشمیریوں کی پاکستان سے مُحبت ہی کم کرسکی، بھارت نے ہر دور میں تحریکِ آزادی کشمیر کو دبانے کی کوشیش جاری رکھیں۔

    اب بھارت کی انتہا پسند حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں داعش کی کاروائیوں کا پروپگینڈہ شروع کردیا ہے تاکہ آزادی کی تحریک کو دہشت گردی سے جوڑا جاسکے۔

    اس مہم کا سربراہ بھارتی خفیہ ایجنسی کا سابق افسر اور قومی سلامتی کیلئے مودی کا مشیر اجیت ڈول ہے، جو پاکستان دُشمنی میں بدنام ہے، کشمیری رہنماء علی گیلانی نے بھارتی پروپگینڈے کو مسترد کرتے ہوئے داعش ، القاعدہ اور طالبان کو فتنہ قرار دیا ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ ان تنظیموں کا تحریک آزادی کشمیر سے کوئی تعلق نہیں۔