Tag: indian punjab

  • سکھ علیحدگی پسند تنظیم کا اہم رہنما گرفتار

    سکھ علیحدگی پسند تنظیم کا اہم رہنما گرفتار

    ہوشیار پور : بھارتی پنجاب پولیس کے کاؤنٹر انٹیلی جنس یونٹ نے علیحدگی پسند سکھ رہنما کو ہوشیار پور سے گرفتار کرلیا ہے ،

    پنجاب میں علیحدگی پسند سکھ رہنما امرت پال سنگھ کے قریبی ساتھی پپل پریت سنگھ کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پولیس کے کاؤنٹر انٹیلی جنس یونٹ نے پپل پریت سنگھ کو شہر ہوشیار پور سے گرفتار کرلیا ہے، امرت پال سنگھ کو تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے۔

    انہوں نے سکھ تنظیم اکال تخت کو بٹھینڈا میں بیساکی کے موقع پر "سربت خالصہ” کا اجتماع کرنے کی اپیل کر رکھی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے 14 اپریل تک پنجاب میں پولیس کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں اور انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔

    اکال تخت کے سربراہ نے گیانی ہرپریت سنگھ نے امرت پال سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیس کے سامنے سرینڈر کردیں۔

    انہوں نے کہا ہے کہ وہ نہ تو اکال تخت پر سرینڈر کریں گے اور نہ ہی تنظیم اس حوالے سے پولیس سے مذاکرات کرے گی۔

    امرت پال کی اپیل کے بعد شرومانی گرودوارا پربندھک کمیٹی نے کہا ہے کہ صرف اکال تخت کے سربراہ کو ایسا اجتماع کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرنے کا اختیار ہے۔ سربت خالصہ کا اجتماع صرف دو مرتبہ 1986 اور 2005 میں کیا گیا تھا۔

    امرت پال نے ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ وہ مفرور نہیں ہیں اور جلد ہی دنیا کے سامنے پیش ہوں گے۔ جو لوگ سمجھتے ہیں اپنے ساتھیوں کو چھوڑ کر بھاگ گیا ہوں وہ ذہن سے یہ بات نکال دیں۔

    خیال رہے کہ پولیس امرت پال کو 18 مارچ سے ڈھونڈ رہی ہے لیکن تاحال انہیں گرفتار نہیں کیا جا سکا۔

  • دہلی نے سمجھوتا ایکسپریس کوروک دیا، مسافروں کی لاہورواپسی

    دہلی نے سمجھوتا ایکسپریس کوروک دیا، مسافروں کی لاہورواپسی

    لاہور: دہلی جانے والی سمجھوتا ایکسپریس بھارتی پنجاب میں کسانوں کے احتجاج کے سبب واہگہ سے لاہور واپس آگئی ہے۔

    ٹرین میں بھارتی اور پاکستانی مسافرسوارہیں بھارتی حکام نے فیکس کے ذریعے اپنے پاکستانی ہم منصب کواحتجاج کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔

    ٹرین جب واہگہ پہنچی تو اسے روک لیا گیا اورپاکستانی اوربھارتی مسافروں کواتارلیا گیا۔

    بھارتی حکام کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ بھارتی مسافروں کو آج ہی کسی وقت اجازت مل جائے گی جب کہ پاکستانی مسافروں کو پیرتک انتظار کرنا ہوگا۔

    اس واقعے کے بعد ٹرین کو واپس لاہورپہنچادیا گیا۔

    واضح رہے کہ بھارتی پنجاب کے کسسان کاٹن کی فصل تباہ ہونے کے سبب حکومت سے مداوا طلب کررہے ہیں اور اس سلسلے میں انہوں نے ’’ریل روکو‘‘ تحریک کا آغازکررکھا ہے جس کے سبب 20 سے زائد ٹرینیں منسوخ ہوچکی ہیں۔

  • بھارتی پولیس نے حملہ آوروں کو مسلمان بنادیا

    بھارتی پولیس نے حملہ آوروں کو مسلمان بنادیا

    دیناگڑھ: بھارتی پولیس نے سرحد کے قریب واقع پولیس اسٹیشن پرحملہ آورافراد کو مسلمان قراردےدیا۔

    بھارتی ریاست پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل پولیس سمیدھ سنگھ سینی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ’’ حملہ آوروں کی لاشوں کے جسمانی معائنے سے معلوم ہوا ہے کہ وہ مسلمان تھے‘‘۔

    حملے میں چار پولیس اہلکار، تین شہری اورindiaتین حملہ آور ہلاک ہوئے تھے، بھارتی پنجاب میں گزشتہ 10 سالوں میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا حملہ ہے۔

    واضح رہے کہ سیکیورٹیہ چیک پوسٹ پر اسی نوعیت کے حملے بھارتی پنجاب سے ملحقہ علاوے جموں میں بھی ہوتے رہے ہیں۔

    بھارتی ڈی جی پولیس نے وضاحت نہیں کی کہ کن بنیادوں پر حملہ آوروں کو مسلمان قرار دیا جارہا ہے اور انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق نہیں کی کہ آیا حملہ آوروں کا تعلق پاکستان سے تھا یا نہیں جیسا کہ کچھ بھارتی ذرائع کہہ رہے ہیں۔

    سینی نے مزید کہا کہ پولیس تاحال حملہ آوروں کی شناخت نہیں کرپائی ہے کیونکہ ان کے پاس کسی بھی قسم کے شناختی دستاویز موجود نہیں تھے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ حملہ آوراس معاملے میں اس قدرمحتاط تھے انہوں نے اپنے ہتھیاروں سے بھی شناختی علامات مٹادی تھیں۔

  • بھارتی پولیس اسٹیشن پر حملہ، سات پولیس اہلکاروں سمیت 10افراد ہلاک

    بھارتی پولیس اسٹیشن پر حملہ، سات پولیس اہلکاروں سمیت 10افراد ہلاک

    گورداسپور : بھارتی ریاست پنجاب کے شہرگورداسپورمیں پولیس اسٹیشن پرپانچ مسلح افراد کے حملے میں سات پولیس اہلکاروں اورتین شہریوں سمیت دوحملہ آور ہلاک ہو گئے۔

    بھارتی پنجاب کے شہرگورداسپورمیں پانچ مسلح افراد نے پاکستانی سرحد کے قریب واقع دینا نگر قصبے میں پولیس اسٹیشن پرحملہ کردیا۔

    حملے کے بعد فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کرحملہ آوروں کے خلاف کارروائی کی۔ بھارتی حکام نے پولیس اسٹیشن کے قریب ریلوے ٹریک سے پانچ بم برآمد کرنے کا دعوی بھی کیا ہے۔

    حملے کے بعد بھارت نے پاک بھارت سرحد سیل کردی اور بھارتی پارلیمنٹ سمیت دیگرشہروں میں بھی سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔ بھارت نے روایتی انداز اختیار کرتے ہوئے بغیر کسی تفتیش کے حملے کا الزام پاکستان پر دھر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حملہ پاک بھارت سرحد سے 20 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع قصبے دینا نگر میں کیا گیا، حملہ آور آرمی یونی فارم میں ملبوث ہیں۔

    gurdaspur attack
    حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی

      جائے وقوعہ پر موجود پولیس ترجمان کے مطابق اس نے خود اپنی آنکھوں سے ایک پولیس اہلکار کو زخمی ہوتے دیکھا جسے تشویش ناک حالت میں اسپتال منقتل کیا گیا ہے۔  

    پولیس ترجمان کے مطابق حملے میں 3 شہری جبکہ6 پولیس اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں اور نامعلوم مسلح دہشت گردوں کے ساتھ مقابلہ تاحال جاری ہے۔   واضح رہے کہ بھارتی ریاست پنجاب میں یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب خالصتان تحریک دوبارہ قوت حاصل کررہی ہے اوربھارتی وزیر نریندر مودی کو بھارت میں ہی قاتل کہہ کر پکارا جارہا ہے۔   بھارتی میڈیا کے مطابق آرمی یونیفارمیں ملبوس 3 سے 4 مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر ایک کار چھینی اور اس کے بعد پولیس اسٹیشن پر حملہ آور ہوگئے۔   ذرائع کاکہنا ہے کہ گرد و نواح کی ریلوے پٹریوں پر سے 5 بم بھی برآمد ہوئے ہیں۔   دوسری جانب وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے پاکستانی سرحد کے ساتھ سیکیورٹی سخت کرنے کا حکم دے دیا ہے۔      

    یاد رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں واہگہ بارڈر کی پاکستانی جانب ہونے والے خود کش حملے میں 55 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق تھانے پر حملہ کرنے والوں سے بھارتی سیکورٹی فورسز کا مقابلہ ختم ہوگیا ہے، سیکیورٹی فورسز نے دو حملہ آوروں کو ہلاک کردیا ہے،  اور صرتحال کو کنٹرول کرلیا گیا ہے۔

    sikh
    سکھ اہلکار مورچہ سنبھالے ہوئے

    گورداسپورحملےکابہانہ بناکربھارت نے پاکستان کےساتھ کرکٹ سیریز کھیلنےسے پھر انکار کردیا ہے ۔سیکریٹری بورڈ نے کہا ہے کہ مکمل امن ہونے تک کرکٹ نہیں کھیلیں گے۔

    علاوہ ازیں دفتتر خارجہ نے بھارتی ضلع گورداسپور میں دہشت گردی کی مذمت  کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت دردی کی مذمت کرتا ہے۔

    متاثرین سے یکجہتی کااظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہماری دعا ہے کہ زخمی جلد از جلد صحت یاب ہوں۔