Tag: Indian Raw

  • را سے تعلق کا بیہودہ الزام سراسرجھوٹ ہے، ایم کیو ایم

    را سے تعلق کا بیہودہ الزام سراسرجھوٹ ہے، ایم کیو ایم

    لندن/ کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ ایم کیوایم کوختم کرنے ، اسے ٹکڑے ٹکڑے کرنے اورمہاجروں سمیت تمام مظلوم عوام کا اتحادپارہ پارہ کرنے کیلئے ایک بارپھر 1992ء والا ڈرامہ دہرایا جارہا ہے لیکن انشاء اللہ ماضی کی طرح یہ سازشیں بھی ناکامی سے دوچارہوں گی۔

    ترجمان نے کہا کہ قائد تحریک نے جب سے مہاجروں کے حقوق کیلئے جدوجہد کا آغازکیا ہے اورایم کیوایم وجود میں آ ئی ہے ،اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے مہاجروں کی اس واحدنمائندہ جماعت کوختم کرنے اور قائد تحریک کوراستے سے ہٹانے کی سازشیں کی جاتی رہی ہیں۔

    ایم کیوایم میں کئی بارگروپ بنانے کی بھی کوششیں کی گئیں اورایم کیوایم کے خلاف بدترین ریاستی آپریشن بھی کیاگیا۔ لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم ، تحریک کے وفا شعار کارکنوں اورعوام کی ثابت قدمی اوراتحاد کی بدولت یہ تمام سازشیں ناکام ہوئیں۔

    مہاجروں سمیت تمام قومیتوں سے تعلق رکھنے والے حق پرست عوام نے بارباران تمام الزامات کو مسترد کیااور قائد تحریک کی آوازپرلیبک کہتے ہوئے ایم کیوایم کے حق میں اپنامینڈیٹ دیا۔

    ترجمان نے کہاکہ ایم کیوایم را سے تعلق کے بیہودہ الزام کوسراسرجھوٹ اوربے بنیاد قراردیتی ہے ،اسے ایک بارپھرمستردکرتی ہے۔

    الزامات لگانے والوں کے پاس اگرثبوت ہیں تو ان الزامات کوعدالتوں میں ثابت کریں۔ترجمان نے کہاکہ ایم کیوایم کے تمام باوفا اورباضمیرکارکنان وعوام قائدتحریک کی پرعزم قیادت میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح متحدہیں۔

    وہ تحریک کے خلاف کی جانے والی اس نئی سازش کوبھی ماضی کی طرح اپنے اتحاد سے ناکام بنادیں گے۔

     

  • را کے تربیت یافتہ2 دہشت گرد میڈیا کے سامنے پیش

    را کے تربیت یافتہ2 دہشت گرد میڈیا کے سامنے پیش

    کراچی: ایم کیو ایم کے گرفتار کارکن ملزم طاہر عرف لمبا نے را سے تربیت لینے کا اعتراف کرلیا۔

    اس کا کہنا ہے اس کو لندن سےذوالفقار حیدر، محمد انور، اور حمادصدیقی سے ہدایت ملتی تھیں،دس لڑکوں کے گروپ میں بھارت گیا تھا۔

    طاہر لمبا نے اعترافی بیان میں کہا کہ 96کےآپریشن کےدوران ہم بنکاک فرارہوگئےتھے بنکاک میں محمدانورکاپیغام آیاکہ آپ انڈیاچلےجائیں وقاص نے تمام سفری سہولیات فراہم کیں ندیم نصرت،محمدانوراورذوالفقارحیدرسےہدایات ملتی تھیں۔

     ملزم کا کہنا تھا کہ دہلی امیگریشن پربھارتی ایجنٹ ہمیں لیکرباہرآیا مجھ سمیت10لڑکوں کاگروپ انڈیاگیاتھا بھارتی فوجیوں نےاسلحہ چلانےکی تربیت دی۔

    ملزم نے مزید انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ ٹریننگ کے بعد ہمیں لاہورتک پہنچایاگیا ہمیں سیکٹرسے،سیکٹرکوحمادصدیقی اورلندن سےہدایت ملتی تھی۔

    (more…)

  • ایم کیوایم بھارتی خفیہ ایجنسی را کے لئے کام کرتی ہے، ایس ایس پی ملیر

    ایم کیوایم بھارتی خفیہ ایجنسی را کے لئے کام کرتی ہے، ایس ایس پی ملیر

    کراچی : ایس ایس پی راؤ انوار نے کہا ہے کہ  ایم کیوایم بھارتی خفیہ ایجنسی را کے لئے کام کرتی ہے۔

    کراچی میں پریس کانفرس کرتے ہوئے ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ، جنہوں نے انکشاف کیا ہے کہ  ایم کیوایم بھارتی ایجنسی را کے لئے کام کرتی ہے۔

    ایس ایس پی ملیر کا  کہنا ہے کہ الطاف حسین کے کہنے پر لوگ بھارت جاتے ہیں ۔جہاں ایم کیوایم کے کارکنان کو ٹرینگ دی جاتی ہے۔

    راؤ انوار نے انکششاف کیا کہ ایم کیوایم کے ہر سیکٹر کے لڑکے بھارت ٹریننگ کے لئے جاتے ہیں،ابھی تک ساٹھ لڑکوں کی ٹریننگ کی اطلاعات ہے، لڑکوں کو بھارتی شہر ’دہرہ دون‘ میں تربیت دی جاتی ہے، تربیت کے بعد لاہور کے ذریعے پاکستان آتے ہیں ۔

     رائو انوار کے مطابق ایم کیوا یم کے کارکن طاہر لمبا اور جنید نے دورانِ تفتیش بتایا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین ، محمد انور اور ندیم نصرت کراچی سے لڑکوں کو دہشتگردی کی تربیت کیلئے بنکاک کے راستے بھارت کے شہر دہلی بھجواتے تھے۔

    رائو انوار نے بتایا کہ دہلی میں مقیم جاوید لنگڑا اور اس کا بھائی نوید بھی دہشتگردی میں ملوث ہیں، انکا کہنا تھا کہ ملزمان سے پوچھ گچھ کیلئے جے آئی ٹی بنائی جائے گی۔

    انہوں نےحکومت سے سفارش ہے کہ ایم کیوایم پر پابندی لگائی جائے، ایم کیوایم ٹی ٹی پی سے بھی زیادہ خراب تنظیم ہے، ایم کیوایم جیسی ملک دشمن تنظیموں کو کلعدم قرار دینا چاہیئے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ محمد انور بھارتی نژاد برطانوعی شہری ہیں پاکستانی نہیں ہیں، لندن سیکٹریٹ سے زولفقار حیدر اور ندیم نصرت بھارتی ایجنسی را سے رابطے میں ہیں۔