Tag: indian republic day

  • بھارت میں جمہوریت کی بجائے کالے قوانین کا نفاذ ہو رہا ہے، وزیر خارجہ

    بھارت میں جمہوریت کی بجائے کالے قوانین کا نفاذ ہو رہا ہے، وزیر خارجہ

    اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت میں جمہوریت کی بجائے کالے قوانین کا نفاذ ہو رہا ہے، مودی سرکار کی منفی پالیسیوں سے بھارت کی معاشی صورتحال بگڑچکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی یوم جمہوریہ کےحوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آج بھارت کا یوم جمہوریہ یومِ سیاہ کے طور پر منایا جا رہا ہے ، آئین کے تحت کشمیریوں کو دیا گیا تشخص چھین لیا گیا ہے ، بنیادی آئینی حقوق سلب کر لیے گئے کشمیری سراپااحتجاج ہیں اور عالمی میڈیا،انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارتی مظالم کاپردہ چاک کر رہی ہیں۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج بھارت میں یوم جمہوریہ کی پریڈ میں ٹینک نہیں ٹریکٹرنظرآرہےہیں، آج دلی کی طرف ہندوستان کے کسان مارچ کررہے ہیں۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارتی سرکار کی منفی پالیسیوں سےبھارت کی معاشی صورتحال بگڑچکی ہے، بھارت میں آج اقلیتیں خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہی ہیں، آج بھارت میں مسلمان،بنگالی، دلت کوئی محفوظ نہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں جمہوریت کی بجائے کالے قوانین کا نفاذ ہو رہا ہے، آج بھارت میں سیکولرازم دبتا اور ہندوتوا ابھرتی دکھائی دے رہی ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ بھارت کے رویے سے اس کے سارے پڑوسی نالاں ہیں، نیپال،چین،بنگلہ دیش سب کےساتھ بھارت کارویہ بدلاہواہے، بھارت کے رویے کے باعث تیزی سے پڑوسی ممالک سےدور ہورہا ہے۔

    خیال رہے بھارتی یوم جمہوریہ پر مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے، اس موقع پر وادی میں کُل جماعتی حریت کانفرنس کے اپیل پر مکمل ہڑتال ہے۔

  • بھارت یوم جمہور نہیں یوم فتور منا رہا ہے: فردوس عاشق اعوان

    بھارت یوم جمہور نہیں یوم فتور منا رہا ہے: فردوس عاشق اعوان

    سیالکوٹ: وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ کشمیر میں کرفیو ہے، بھارت یوم جمہور نہیں یوم فتور منا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں اور اقلیتوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں نہتے لوگوں کو ریاستی دہشت گردی کا شکار بنایا جارہا ہے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ہندوستان کشمیریوں کو دیوار سے لگانے کی کوشش کر رہا ہے، بھارت کے سیکیولر ہونے کا دعویٰ عالمی سطح پر بے نقاب ہوچکا ہے، بھارت میں نازی ازم سے متاثر فاشسٹ حکومت ہے۔ آج بھارت کے یوم جمہور پر مودی سرکار نے ظلم برپا کر رکھا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یوم کشمیر یکجہتی پر پاکستان کے عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، بھارت میں پڑھا لکھا طبقہ مودی کے اقدامات کے خلاف احتجاج کر رہا ہے۔ وہ دن دور نہیں جب بھارت کا ہر شہری ریاستی دہشت گردی پالیسی سے لاتعلق ہوگا۔ انتہا پسند سوچ اور امن دشمن بھارتی سرکار کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ بھارت سرکار کو کشمیریوں کو جائز حق دینے کے لیے واضح مؤقف اپنانا ہوگا، کشمیر میں خواتین کا استحصال ہو رہا ہے بچے اسکول نہیں جا پا رہے۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب میں حکومت سے متعلق گلے شکوے کا تاثر تھا، وزیر اعلیٰ پنجاب کل ارکان صوبائی اسمبلی سے ملے اور سب نے اعتماد کا اظہار کیا۔ بیرون ملک سازشوں میں مصروف ٹولے کو ایک بار پھر منہ کی کھانی پڑی۔

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا یوم جموریہ ‘یوم سیاہ’ کے طورپر منانے کا اعلان

    مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا یوم جموریہ ‘یوم سیاہ’ کے طورپر منانے کا اعلان

    سری نگر : حریت رہنما میرواعظ عمرفاروق نے 26 جنوری کو بھارت کا یوم جموریہ یوم سیاہ کے طورپر منانے کا اعلان کردیا ہے، کشمیری قابض بھارت کیخلاف پر امن احتجاج سے اپنے غصے کا اظہارکریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسزکی ریاستی دہشت گردی جاری ہے ، وادی میں لاک ڈاؤن کوایک سو تہتر روز ہوگئے اور معمولات زندگی بحال نہ ہوسکی، تعلیمی ادارے ، تجارتی مراکز اور ٹرانسپورٹ سروس بند ہے۔

    مقبوضہ وادی میں انٹرنیٹ اورموبائل سروس بدستورمعطل ہے جبکہ شدید سردی میں گھروں میں محصورکشمیری دواؤں اورکھانے پینے کی اشیا کی قلت کا شکارہیں۔

    پلواما میں بھارتی فورسزکی فائرنگ سے ایک کشمیری نوجوان شہید ہوگیا،نوجوان کو گھرگھرتلاشی کے دوران شہید کیا گیا جبکہ پلواما سمیت دیگر اضلاع میں ناکہ بندی اور چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

    حریت رہنما میرواعظ عمرفاروق کا کہنا ہے کہ بھارت کا یوم جمہوریہ،یوم احتجاج کے طورپرمنایا جائے گا، کشمیری قابض بھارت کیخلاف پرامن احتجاج سے  اپنے غصے کا اظہار کریں گے جبکہ حریت کانفرنس سمیت کشمیری تنظیموں نے26 جنوری کو بھارت کا یوم جموریہ یوم سیاہ کے طورپر منانے کا اعلان کیا ہے۔

    گزشتہ روز پلواما میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہیددونوجوانوں کے جنازے میں ہزاروں افراد نے کرفیوکی پابندیاں توڑ کرشرکت کی تھی۔

  • کشمیری آج بھارت کے یومِ جمہوریہ پر یومِ سیاہ منائیں گے

    کشمیری آج بھارت کے یومِ جمہوریہ پر یومِ سیاہ منائیں گے

    کشمیر: بھارت میں یومِ جمہوریہ کے موقع پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں یوم سیاہ منایا جائے گا۔

    بھارتی فوج کا مقبوضہ جموں وکشمیر میں بدترین ظلم وستم جاری ہے، ایسی صورت میں جمہوریت کے دعوے دار بھارت کا یومِ جمہوریہ منانا کسی مذاق سے کم نہیں ہے، کشمیری آج بھارت کے یومِ جمہوریہ کے موقع پر یومِ سیاہ  منائیں گے۔

    اس موقع پر عام ہڑتال ہو گی اور احتجاجی ریلیاں نکالی جائینگی، ہڑتال اور یومِ سیاہ کی اپیل حریت کانفرنس اور متحدہ جہاد کونسل نے دے رکھی ہے، تمام کاروباری ادارے اور سرکاری دفاتر ، بینک، تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

    ریاست جموں و کشمیر کے دونوں اطراف جلسے، جلوس، ریلیاں، احتجاجی مظاہرے اور دھرنے دیئے جائیں گے۔

    بھارتی یومِ جمہوریہ پر مقبوضہ وادی میں سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں، اضافی نفری تعینات کر دی گئی، ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔

    حریت رہنماء اور دیگر کشمیری سری نگر سمیت سرحدوں کے پار احتجاج کریں گے اور بھارت سے مطالبہ کریں گے کہ وادی سے فوج کو واپس بلا کر کشمیریوں کی نسل کشی بند کرے ۔

    یہ پہلا موقع ہوگا کہ 26 جنوری کو بھارت کے ریپبلک ڈے کی تقریب میں کوئی امریکی صدر بطور مہمان خصوصی شریک ہوگا۔

    گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں کے ہاتھوں شہریوں کے قتل عام کی برسی کے موقع پر اتوار کو ہندواڑہ قصبے میں مکمل ہڑتال کی گئی۔

    یاد رہے کہ بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے 25جنوری 1990کو قصبے میں پُرامن مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کر کے 17بے گناہ شہریوں کو شہید جبکہ درجنوں کو زخمی کر دیا تھا۔