Tag: Indian soldier

  • مقبوضہ کشمیر : ایک اور بھارتی فوجی نے خود کو گولی مارلی

    مقبوضہ کشمیر : ایک اور بھارتی فوجی نے خود کو گولی مارلی

    سری نگر : جموں و کشمیر میں تعینات بھارتی فوجیوں کی جانب سے خودکشی کے واقعات مزید بڑھتے جارہے ہیں، حالات سے تنگ ایک اور فوجی نے خود کو گولی مارلی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سری نگر میں تعینات ایک فوجی جوان نے پیر کی صبح اپنی ہی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر مبینہ طور پر خود کشی کرنے کی کوشش کی۔

    سری نگر کے بمنہ علاقے میں اسٹیٹ موٹر گیراج میں تعینات شاسترا سیما بل (ایس ایس بی) کے ایک اہلکار نے پیر کی صبح زندگی سے تنگ آکر موت کو گلے لگانے کیلئے گولی مار لی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔

    زخمی اہلکار کی شناخت گگن جاہ ولد سبودھ جاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ بھارتی مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی فوجی کو علاج و معالجے کے لئے جے وی سی اسپتال بمنہ منتقل کیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے جموں و کشمیر کے حالات پر گہری نگاہ رکھنے والے مبصرین کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز  اہلکاروں میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے رجحان کی بہت سی وجوہات ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اگرچہ حکومت نے سیکورٹی اہلکاروں کے لئے یوگا اور دیگر نفسیاتی ورزشوں کو لازمی قرار دیا ہے لیکن باوجود اس کے جموں و کشمیر میں جوانوں کی جانب سے خودکشی کے واقعات گھٹنے کی بجائے بڑھ رہے ہیں۔

    بھارتی سرکاری اعداد وشمار کے مطابق سال2010 سے 2019 تک ملک میں 1113 فوجی اہلکاروں کی خودکشی کے1113 مشتبہ واقعات درج کیے گئے۔ اگرچہ سرکاری اعداد و شمار میں کشمیر میں خودکشی کرنے والے سیکورٹی اہلکاروں کی تفصیلات الگ سے نہیں دی گئیں تاہم غالب گمان یہ ہے کہ سب سے زیادہ واقعات یہیں درج ہوئے ہیں۔

  • بھارتی فوجی نے پانچ ساتھیوں کو قتل کرکے خود کشی کرلی، دو شدید زخمی

    بھارتی فوجی نے پانچ ساتھیوں کو قتل کرکے خود کشی کرلی، دو شدید زخمی

    رائے پور : بھارتی فوجی نے فائرنگ کرکے اپنے ہی پانچ ساتھیوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا، اہلکار نے خود کو بھی گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا، واقعے میں دو فوجی بھی زخمی ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ڈیوٹی پر تعینات بھارتی فوجی کی فائرنگ سے پانچ ساتھی اہلکار ہلاک ہوگئے۔؎

    واقعے میں دو فوجی شدید زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں دونوں کی حالت تشویشناک ہے، بھارتی فوجی نے جوانوں کو قتل کرنے کے بعد گولی مار کر خود کشی کرلی۔

    اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کانسٹیبل مسعود الرحمان نے اپنے ساتھی اہلکاروں پر سرکاری رائفل سے فائرنگ کردی، تمام اہلکار تبت بارڈر کی خصوصی سیکورٹی پر مامور تھے۔

    فائرنگ کرنے والے اہلکار کا تعلق مغربی بنگال سے تھا، بھارتی میڈیا کے مطابق اب تک واقعے کی وجوہات سامنے نہیں آئیں تاہم اسباب کا تعین کرنے کیلیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ سال 2018 کے دوران 80 بھارتی فوجی اہلکاروں نے خود کشی کی جبکہ جنوری 2007 سے اب تک مقبوضہ کشمیر میں خود کشی کرنے والے بھارتی اہلکاروں کی تعداد 440 ہوگئی ہے۔

    یاد رہے جولائی مین بھارت میں ریلوے ٹریک سے ملنے والی آرمی افسر کی لاش معمہ بن گئی تھی ، مقامی انتظامیہ تاحال یہ طے کرنے سے قاصر ہے کہ آیا اس افسر نے خود کشی کی ہے یا اسے قتل کیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں ایک اور بھارتی فوجی نے خود کشی کر لی

    بتایا جارہا تھا کہ کیپٹن پوری کی پوسٹنگ بھارتی مقبوضہ جموں اور کشمیر کے علاتے پلواما میں کردی گئی تھی جس کے سبب وہ خوش نہیں تھا اور وہاں نہیں جانا چاہتا تھا۔

  • فوجی نہ ہوتا توخود کشی کرلیتا، ایک اوربھارتی اہلکارکی ویڈیوجاری

    فوجی نہ ہوتا توخود کشی کرلیتا، ایک اوربھارتی اہلکارکی ویڈیوجاری

    نئی دہلی: بھارتی فوج میں جاری ظلم و کرپشن کے خلاف ایک اور بھارتی فوج اٹھ کھڑا ہوا اور ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی اور کہا کہ اگر میں فوجی نہ ہوتا تو خود کشی کرلیتا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی فوجی تیج بہادر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ایک اور فوجی اہلکار نے بھارتی فوجی افسران کے مظالم کا ذکر چھیڑ دیا، اسے ویڈیو میں شکوے کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    بھارتی سیکورٹی فورسز کے اہلکاربڑے دعوے کرنے والی مودی سرکار کی پول کھولنے میں مصروف ہیں۔ سیکورٹی اہلکاروں کا کہنا ہے سینئر افسران جوتے پالش کراتے ہیں اورشکایت کرنے پر دھمکاتے ہیں۔

    بھارتی سینا کے اہلکاروں نے اپنی ہی سرکار کی قلعی کھول دی۔ بھارتی فوج کی حقیقت بے نقاب کرتی ایک بعد ایک ویڈیوز سامنے آنے لگیں۔ ایک اورسیکورٹی اہلکارنے مودی سرکار اورسینئر فوجی افسروں کیخلاف شکایتوں کا انبارلگا دیا۔

    اہلکارکا کہنا ہے کہ افسروں کے جوتے پالش کرانے کی شکایت کی توکورٹ مارشل کا خطرہ ہوگیا۔ اہلکار کے مطابق سینئرافسران اتنا دباؤ ڈال رہے ہیں کہ فورسزمیں نہ ہوتا تو خودکشی کرلیتا۔

    اس سے قبل سی آر پی ایف کے ایک اہلکار جیت سنگھ نے بھی اپنے افسران کے مظالم کیخلاف آواز اٹھاتے ہوئے اپنی ویڈیو میں کہا تھا کہ اہلکاروں کو بیس سال سروس کے بعد بھی پنشن نہیں ملتی، ایکس سروس مین کوٹہ میں بھی حصہ نہیں ، سب سہولتیں فوجی اہلکاروں کیلئے ہیں۔

    بھارتی فورسز کے سیکیورٹی اہلکار پچھلے کچھ دنوں سے اپنے ساتھ ناروا سلوک اورناکافی سہولیات کی فریاد سوشل میڈیا پرویڈیوزاپ لوڈ کرکے کررہے ہیں۔ بھارتی فوج اور مودی سرکار کی سبکی پر ٹوئٹر پر بھی انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے۔

    مزید پڑھیں: بھارتی آرمی چیف نے فوجیوں کے لیے سوشل میڈیا کوممنوع قرار دے دیا

    واضح رہے کہ بھارتی آرمی چیف بھارتی فوج کے اہلکاروں کی شکایتوں سے پریشان ہوگئے ہیں، خوراک میں خرد برد کے الزامات پر بھارتی آرمی چیف کو پریس کانفرنس کرنا پڑ گئی۔

    بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ جوان شکایات سامنے لانے کے لئے سوشل میڈیا کے استعمال سے گریز کریں، کسی قسم کی شکایت کے لئےاعلیٰ قیادت سے رابطہ کریں.

    مزید پڑھیں: بھارتی فوجی نے ویڈیو جاری کرکے اپنی فوج کو بے نقاب کردیا

    آرمی چیف کا کہنا تھا سرحدوں پرچیلجنز کا سامنا ہے،جوانوں کی شکایت کے لئے شکایتی باکس قائم کردیا ہے۔

  • بھارتی فوجی نے ویڈیو جاری کرکے اپنی فوج کو بے نقاب کردیا

    بھارتی فوجی نے ویڈیو جاری کرکے اپنی فوج کو بے نقاب کردیا

    نئی دہلی : بھارتی فوجیوں کو کھانے کے لالے پڑ گئے،فوجیوں کو ملنے والے راشن میں اعلیٰ افسران کی خوردبرد کا انکشاف ہوا ہے۔ ایک حاضر سروس فوجی اہلکار نے بھارتی فوج میں کرپشن کا بھانڈا پھوڑ دیا، سرحد پر تعینات ایک اہلکار نے ایسی ویڈیو جاری کر دی ہے جس نے بھارتی حکومت اور بھارتی فوج کو دنیا بھر میں شرمندہ کر کے رکھ دیاہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی فوجی اہلکار تیج بہادریادیو نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں بھارتی فوجی اہلکاروں کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک کا پردہ فاش کردیا۔

    بھارتی فوجی تیج بہادر جس کا تعلق پی ایس ایف 29 ویں بٹالین سے ہے، اس کا اپنی ویڈیو میں کہنا تھا کہ ہمیں ملنے والا کھانا افسران کھا جاتے ہیں یا پھر بازار میں بیچ دیا جاتا ہے۔

    سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں بھارتی فوجی کا مزید کہنا تھا کہ ناشتے میں پتلا پراٹھا اور تھوڑی سی چائے ملتی ہے، بعض اوقات رات کو کھانا نہ ہونے کے باعث تو بھوکا بھی سونا پڑتا ہے کیا اس طرح ہم ڈیوٹی دے سکتے ہیں؟

    اس نے کہا کہ صبح چھ بجے سے شام پانچ بجے تک مسلسل کھڑے ہو کر ڈیوٹی دیتے ہیں لیکن کھانے میں ہمیں ایسی دال دی جاتی ہے جس میں صرف ہلدی اور نمک ڈالا جاتا ہے اور نہ اس میں پیاز ہوتا ہے نہ گھی اور نہ ہی لہسن۔’’

    اس نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ اس ویڈیو کے بعد میرے ساتھ کیا سلوک کیا جائے گا، لیکن میں اپنے ہم وطنوں کو اپنی اور اپنے ساتھیوں کی بری حالت کے بارے میں بتانا چاہتا ہوں۔

  • بھارتی ’سُورما ‘ کھڑے کھڑے چکرانے لگے

    بھارتی ’سُورما ‘ کھڑے کھڑے چکرانے لگے

    نئی دہلی: بھارت کی بزدلانہ کاروائی تو جاری ہیں لیکن آئے دن سیز فائر کی خلاف ورزی کرنے والی اور طاقت نے نشے میں چور بھارتی افواج کا پول کھل گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر نئی دہلی میں 1965 کے جنگ کی یاد میں انڈیا گیٹ پرمنعقد کی گئی تقریب کے دوران ایک بھارتی فوجی خود ہی بے ہوش ہوگیا۔

    تقریب میں بھارتی افواج کے جوان مارچ پاسٹ کی تیاری کررہے تھے کہ اسی دوران ایک بھارتی فوجی بے ہوش ہوکر گر پڑا، جس سے بھارتی افواج کی نگاہیں شرم سے جھک گئیں۔

    بھارتی افواج کے اس واقع کی تصاویر سوشل میڈیا کے ذریعے حاصل کی گئیں ہیں جس میں واضح طور پر فوجی اہلکار کو زمین پر گرا ہو دیکھا جاسکتا ہے ۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرنے انیس سو پینسٹھ کی جنگ میں بھارتی سورمائوں کی بزدلی اور ہتھیار چھوڑکر بھاگنےکی تصاویرجاری کیں تھیں۔

    indian-express

    جبکہ چند دن قبل بھارت میں جاری ہونے والے ایک پوسٹر میں بھارتی حکومت نے اپنی فوج کی ناکامی کو تسلیم کیا تھا کہ 1965 کی پاک بھارت جنگ کے دوران انڈیا کی فوج نے پاکستانی افواج کا ڈر کر مقابلہ کیا ان کے دل میں خوف کا عنصر شامل تھا جس کی وجہ سے بھارت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔