Tag: Indian Supreme Court

  • بھارتی سپریم کورٹ کا مسلم طالبات کو اسکارف اوڑھنے کی اجازت دینے سے انکار

    بھارتی سپریم کورٹ کا مسلم طالبات کو اسکارف اوڑھنے کی اجازت دینے سے انکار

    نئی دہلی: بھارتی سپریم کورٹ نے مسلم طالبات کو اسکارف اوڑھنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ نے  مسلم طالبات کو اسکارف اوڑھنے کی اجازت  دینے سے انکار کر دیا، کورٹ نے مسلم تنظیموں کی درخواستیں خارج کردیں۔

    واضح رہے کہ فرانس اور کئی ممالک کی طرح بھارت میں بھی مسلم طالبات پر اسکارف پہننے کی پابندی عائد کردی گئی تھی جبکہ بنگلور کالج کے پرنسپل نے 19 سالہ عائشہ یاسمین کو اس لئے کالج سے نکال دیا تھا کہ وہ اسکارف پہن کر آتی تھی۔

  • ممبئی بم دھماکوں کے الزام میں گرفتار یعقوب میمن کو 30 جولائی کو پھانسی دی جائیگی

    ممبئی بم دھماکوں کے الزام میں گرفتار یعقوب میمن کو 30 جولائی کو پھانسی دی جائیگی

    نئی دلی: بھارتی سپریم کورٹ نے یعقوب میمن کی سزائے موت کے خلاف آخری اپیل بھی خارج کرتے ہوئے سزائے موت کی سزا برقرار رکھی۔

    تفصیلا ت کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ  نے انیس سو تیرانوے کے ممبئی بم دھماکوں کے الزام میں گرفتار ملزم یعقوب میمن کی جانب سے دائر کی گئی رحم کی آخری اپیل بھی خارج کردی، چیف جسٹس سمیت 3ججوں پرمشتمل بنچ نے اپیل کی سماعت کی جس میں ملزم کی سزائے موت کو برقرار رکھا گیا

    واضح رہے  کہ یعقوب میمن ممبئی بم دھماکوں کے مرکزی ملزم داؤدابراہیم کا قریبی ساتھی بتایا جاتا ہے جبکہ یعقوب میمن ممبئی بم دھماکوں کے ایک اہم ملزم ٹائیگرمیمن کا بھائی ہے، اس نے 1993 میں ممبئی میں متعدد بم دھماکے کئے تھے، جس کے نتیجے میں 250 افراد ہلاک اور713زخمی ہوئے تھے۔

    اس سے قبل بھارتی صدر  نے بھی یعقوب میمن کی رحم کی اپیل مستردکردی تھی اب سپریم کورٹ سے فیصلہ آنے کے بعد ملزم یعقوب کو 30 جولائی کو ناگپورسینٹرل جیل میں پھانسی دی جائیگی۔

    یاد رہے کہ یعقوب میمن ممبئی بم دھماکوں کے ایک اہم ملزم ٹائیگرمیمن کا بھائی ہے۔

  • ہرن کا شکار: سلمان خان کی سزا دوبارہ بحا ل کردی گئی

    ہرن کا شکار: سلمان خان کی سزا دوبارہ بحا ل کردی گئی

    دہلی: بھارتی مودی سرکار میں مسلمان اداکار سلمان خان پر گہرا وار ہوا، کالے ہرن کیس میں بھارتی سپریم کورٹ نے سلمان خان کو دی گئی پانچ سال سزا کا فیصلہ بحال کردیا ہے، فیصلے کے بعد سلمان خان برطانیہ کا سفر نہیں کرسکیں گے۔

    کالے ہرن کے شکار نے سلمان خان کی زندگی دوبھر کردی ہے،  انیس سو اٹھانوے میں سلمان خان کو نایاب نسل کے کالے ہرن کے شکار میں جے پور کی عدالت نے  پانچ سال قید کی سزا سنائی تھی، جب وہ فلم ’’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘‘ کی عکس بندی کے لیے راجستھان میں موجود تھے ، جسے راجھستان ہائیکورٹ نے معطل کردیا تھا، جس کے بعد سلمان خان ضمانت پر تھے، اس کیس میں سیف علی خان، سونالی بیندرے، تبو اور نیلم کو بھی ملزم بنایا گیا تھا۔

    اب بھارتی سپریم کورٹ نے سزامعطل کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے، سپریم کورٹ نے سلمان خان کو فیصلے پر دوبارہ ہائی کورٹ سے رجوع کا حق بھی دیا ہے۔

    سلمان خان نے عدالت سے اپیل کی کہ اگر سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار نہ رکھا  تو وہ شوٹنگ کے لیے برطانیہ نہیں جاسکیں گے کیونکہ برطانوی قوانین کے مطابق کسی بھی ایسے شخص کو ویزا نہیں جاری کیا جاتا جسے کسی کیس میں چار سال سے زیادہ کی سزا سنائی گئی ہو۔

    بھارتی اداکار سلمان خان کو دو مقدمات کا سامنا ہے ،ایک سلمان خان پر نایاب نسل کے کالے ہرن کے شکار کا الزام ہے جبکہ سلمان خان کو سڑک کے حادثے میں ایک شخص کو ہلاک کرنے کے الزام کا بھی سامنا ہے، سلمان رات میں شراب پی کر گاڑی چلا رہے تھے، جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔

  • سری نواسن یہ نہ سمجھیں انہیں کلین چٹ مل گئی ہے، بھارتی سپریم کورٹ

    سری نواسن یہ نہ سمجھیں انہیں کلین چٹ مل گئی ہے، بھارتی سپریم کورٹ

    نئی دہلی: بھارتی سپریم کورٹ نے بی سی سی آئی کے غیر فعال صدر سری نواسن کو آڑے ہاتھوں لے لیا، کہتے ہیں سری نواسن یہ نہ سمجھیں انہیں کلین چٹ مل گئی ہے۔

    بھارتی سپریم کورٹ میں آئی پی ایل فکسنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ بی سی سی آئی نے سپریم کورٹ سے سری نواسن کی بطور صدر بحالی کا مطالبہ کیا، سماعت میں اعلٰی عدالت نے بی سی سی آئی کے غیر فعال صدر سری نواسن کو آڑے ہاتھوں لیا۔ ججز نے سوال کیا کہ بی سی سی آئی کا سربراہ آئی پی ایل کی ٹیم کا مالک کیسے بن سکتا ہے۔ مفادات کے ٹکراؤپر سری نواسن وضاحت پیش کریں، سری نواسن کو مفادات کے ٹکراؤ سے بالا تر ہونا چاہیے۔

     بھارتی سپریم کورٹ نے کہا کہ بی سی سی آئی اور آئی پی ایل میں کوئی فرق نہیں، آئی پی ایل بھارتی بورڈ ہی کی پیداوار ہے، آئی پی ایل اور بی سی سی آئی ایک دوسرے سے فائدہ اٹھارہے ہیں۔ فکسنگ سے کرکٹ کی ساکھ کو نقصان پہنچا۔ سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ سری نواسن یہ نہ سمجھے انہیں کلین چٹ مل گئی ہے۔ مدگل کمیشن کی تحقیقات کو درست مانتے ہیں، بی سی سی آئی چند افراد کو بچانے کی کوشش نہ کرے۔۔ بھارتی بورڈ فکسنگ میں ملوث افراد کے خلاف ایکشن لے۔

  • آئی پی ایل اسکینڈل:سری نواسن سمیت سات افراد کے نام سامنے آگئے

    آئی پی ایل اسکینڈل:سری نواسن سمیت سات افراد کے نام سامنے آگئے

    دہلی:بھارتی سپریم کورٹ نے آئی پی ایل فکسنگ اسکینڈل میں آئی سی سی کے چئیرمین سری نواسن سمیت سات افراد کے نام ظاہرکردیئے ہیں۔ کیس کی آئندہ سماعت چوبیس نومبر کو ہوگی۔

    بھارتی سپریم کورٹ میں آئی پی ایل فکسنگ کیس کی سماعت کے دوران اعلٰی عدالت نے مدگل کمیشن کی تحقیقاتی رپورٹ کے تیرہ میں سے سات نام ظاہر کردیئے۔ رپورٹ میں آئی سی سی کے چئیرمین سری نیواسن کا نام بھی الزامات کی زد میں ہے۔

    سری نواسن کے داماد گوروناتھ میاپن راجستان رائیلز کے مالک راج کندا اور آئی پی ایل کے سی ای اوسندر رامن سمیت کئی کرکٹرز کے نام بھی سامنے آئے ہیں۔

    سپریم کورٹ کو دی جانے والی مڈگل رپورٹ میں اسٹورٹ بینی ، سیموئل بدری اور اویس شاہ کا نام بھی شامل ہے۔ چنئی سپر کنگز کے دو کھلاڑی بھی فکسنگ میں ملوث پائیں گئے ہیں۔

    مزید چھ ناموں کا اعلان چوبیس نومبر کو ہونے والی سماعت کے دوران کیا جائے گا۔آئی پی ایل فکسنگ تحقیقات کے وجہ سے سپریم کورٹ کے کہنے پر بی سی سی آئی کے انتخابات بھی آئندہ برس جنوری تک ملتوی کردیئے گئے ہیں۔