Tag: Indian troops

  • مقبوضہ کشمیر: بھارتی فورسز کے ہاتھوں مزید 4 کشمیری شہید

    مقبوضہ کشمیر: بھارتی فورسز کے ہاتھوں مزید 4 کشمیری شہید

    سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے نام نہاد آپریشن کے دوران مزید 4 کشمیری شہید کردیے، بھارتی فورسز کی جارحیت سے 3 دن میں شہید کشمیریوں کی تعداد 10 ہوچکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جارحیت عروج پر ہے، قابض فورسز نے مزید 4 کشمیری شہید کردیے۔

    بھارتی فورسز نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران کشمیریوں کو نشانہ بنایا، بھارتی فورسز کی جارحیت سے 3 دن میں شہید کشمیریوں کی تعداد 10 ہوگئی۔

    خیال رہے کہ ایک روز قبل بھارتی عدالت نے کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کو جھوٹے مقدمے میں عمر قید اور جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

    بھارتی عدالت نے یاسین ملک کو دہشت گردوں کی فنڈنگ کے جھوٹے الزام میں 2 بار عمر قید اور 10 لاکھ جرمانہ کی سزا سنادی ہے۔

    یاسین ملک بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں کئی برسوں سے قید ہیں۔

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت، 3 کشمیری شہید

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت، 3 کشمیری شہید

    سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں تین کشمیری نوجوان شہید کردیے ہیں، ضلع کپواڑہ کے علاقے جم گنڈ میں قابض فوج نے ایک پر تشدد آپریشن کے دوران ان نوجوانوں کو شہید کیا۔

    آخری اطلاعات تک کپواڑہ کے علاقے جم گنڈ میں بھارتی فوج کا آپر یشن جاری ہے، قابض فوج نے ضلع کے داخلی اور خارجی راستے بند کر دیے ہیں جبکہ انٹرنیٹ سروس بھی معطل کررکھی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: بھارتی عدالت نے کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنادی

    کے ایم ایس کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد اب چھ ہوگئی ہے، اس سے قبل بدھ کو ضلع بارہمولہ کے علاقے پٹن میں تلاشی آپریشن کے دوران تین نوجوان شہید کردئیے گئے تھے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ روز بھارتی عدالت نے حریت رہنما یاسین ملک کی سزا سے متعلق محفوظ فیصلہ سنایا، بھارتی عدالت نے یاسین ملک کو دہشتگردوں کی فنڈنگ کے جھوٹے الزام میں دو بار عمر قید اور 10 لاکھ جرمانہ کی سزا سنائی۔

  • مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی بربریت، 5 کشمیری شہید

    مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی بربریت، 5 کشمیری شہید

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں میں پانچ کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں کے علاقے تلران میں جعلی مقابلوں میں تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا، اسی طرح کی بزدلانہ کارروائی شوپیاں کے علاقے فیری پورہ میں کی گئی، جہاں ریاستی آپریشن کے دوران مزید دو نوجوانوں کو شہید کیا گیا، جس کے بعد آج بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوں کی تعداد پانچ ہوگئی۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق چھ روز کے دوران بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد سات ہوگئی ہے، قابض فوج نے سری نگر سمیت کئی اضلاع میں موبال اور انٹرنیٹ سروس کو بند کردیا ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گذشتہ روز اسلام آباد اور بانڈی پورہ کے اضلاع میں مجاہدین سے جھڑپ کے دوران پانچ بھارتی فوجی مارے گئے تھے۔

    واضح رہےدو روز قبل مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 900 سے زائد کشمیری نوجوانوں کو گرفتارکیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: قابض فورسز کا کریک ڈاؤن، 900 کشمیری نوجوان گرفتار

    کشمیر میڈیا سروس کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو مجاہدین کے ساتھ رابطوں کے جعلی الزامات لگا کر گرفتار کیا گیا ، تاہم بھارتی فوج نے تصدیق کرتے ہوئے 700 نوجوانوں کی گرفتاری ظاہر کی۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وادی میں کریک ڈاؤن کشمیری پنڈت کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد شروع ہوا۔

    پاکستان نے نہتے کشمیریوں کی گرفتاری پر مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت کے غیر قانونی اقدامات سے دنیا کو گمراہ نہیں کیا جا سکتا۔

  • قابض بھارتی فورسز کا مکروہ چہرہ بے نقاب، وادی میں کیمیائی مواد کے استعمال کا انکشاف

    قابض بھارتی فورسز کا مکروہ چہرہ بے نقاب، وادی میں کیمیائی مواد کے استعمال کا انکشاف

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر پر قابض بھارتی فورسز نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سری نگر کی عملدار کالونی میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران دو نوجوانوں کو شہید کیا، نوجوانوں کی شناخت عرفان اور بلال احمد کے نام سے کی گئی۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جعلی آپریشن کے دوران قابض بھارتی فورسز نے انتہائی درندگی کا مظاہرہ کیا، دونوں نوجوانوں کو گرفتار کرنے کے بعد انہیں گھر میں قید کیا، بعد ازاں گھر کو دھماکہ خیز کیمیائی مواد سے اڑادیا۔

    گذشتہ ہفتے ہی بھارتی فورسز نے نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں 12 کشمیریوں کو شہید کیا تھا۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گزشتہ چند روز کے دوران بھارتی فورسز کی جانب سے مقبوضہ وادی میں جھوٹے سرچ آپریشنز کی آڑ میں کشمیری نوجوانوں کو شہید کرنے کے واقعات میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی بربریت جاری ، 24 گھنٹے میں 8 کشمیری شہید

    مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی بربریت جاری ، 24 گھنٹے میں 8 کشمیری شہید

    سری نگر :مقبوضہ کشمیر میں 24 گھنٹوں کے دوران شہید کشمیریوں کی تعداد 8 ہوگئی ، حریت رہنما میر واعظ نے بھارتی حکومت سے جغرافیائی تبدیلیوں کو بند کر نے کا مطالبہ کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں ہفتہ کشمیر سے پریشان بھارتی قابض فوج کا نام نہاد سرچ آپریشن جاری ہے، ضلع راجوڑی میں مزید دو کشمیریوں کو شہید کردیا گیا، جس کے بعد چوبیس گھنٹے میں شہادتوں کی تعداد آٹھ ہوگئی۔

    پلوامہ اور کلگام میں سرچ آپریشن کے نام پر چھاپے مارے جا رہے ہیں ، حریت رہنما میر واعظ نے بھارتی حکومت سے جغرافیائی تبدیلیوں کو بند کر نے کا مطالبہ کیا ہے۔

    میر واعظ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے مظالم بڑھتے جا رہے ہیں، شہادتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے، کشمیر کے مسئلے کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔

    یاد رہے شہید حریت کمانڈر برہان وانی کی پانچویں برسی سے خوف زدہ بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار کشمیریوں کو شہید کردیا تھا۔

    خیال رہے بھارتی فورسز سرچ آپریشن کی آڑ میں کشمیریوں کو نشانہ بنارہی ہے اور نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فورسز کو خواتین کمانڈوز کی بھی مدد حاصل رہی جنہیں چند روز قبل وادی میں تعینات کیا گیا تھا۔

  • مقبوضہ وادی میں بھارتی بربریت، 3 کشمیری شہید

    مقبوضہ وادی میں بھارتی بربریت، 3 کشمیری شہید

    سری نگر: ایک طرف اسرائیل کی جانب سے نہتے فلسطینیوں پر بربریت کی جاری ہے تو دوسری طرف بھارت نے بھی مقبوضہ وادی میں کشمیریوں پر بہیمانہ تشدد کا سلسلہ تیز کردیا ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں سفاکیت کا مظاہرہ کیا اور مزید تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے، بھارتی فوج نے تینوں نوجوانوں کو ضلع اسلام آباد میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے شہید کیا۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے ضلع اسلام آباد میں سرچ آپریشن کے دوران چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا اور گھروں میں گھس گئے جب کہ اس دوران علاقے کو مکمل طور پر سیل کرکے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا تھا۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن اب بھی جاری ہے جب کہ انتظامیہ نے احتجاج کے پیش نظر موبائل سروس کو بھی معطل کردیا ہے، اس کے علاوہ میڈیا کو بھی علاقے میں داخل نہیں ہونے دیا جارہا ہے۔

    دوسری جانب صیہونی فورسز کے جمعتہ الوداع سے فسلطینی عوام پر حملے جاری ہیں، اسرائیلی فوج نے غزہ میں فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں تین بچوں سمیت 9 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں، جمعے سے جاری اسرائیلی جارحیت میں اب تک سات سو سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے ظلم کی انتہا کردی

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے ظلم کی انتہا کردی

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے ظلم کی انتہا کرتے ہوئے مزید چار کشمیریوں کو شہید کردیا، جس کے بعد دو روز میں شہید ہونے والوں کی تعداد 7 ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے، وادی میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ ترین کارروائیوں میں مزید چار کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے، کشمیری نوجوانوں کو ضلع پلواما اور شوپیاں میں نشانہ بنایا گیا۔

    کشمیر میڈیا سروسر کے مطابق گزشتہ روز بھی درندہ صفت بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں تین کشمیریوں کو شہید کردیا تھا ، جس کے بعد دو روز میں وادی میں شہید ہونے والوں کی تعداد سات ہوگئی ہے۔

    یاد رہے کشمیر میڈیا سروس کا کہنا تھا کہ گذشتہ ماہ قابض بھارتی فوج نےریاستی دہشت گردی کی کارروائیوں میں گیارہ کشمیریوں کو شہید کردیا تھا۔

    اس دوران بھارتی بربریت کے باعث 51 سے زائد نوجوان شدید زخمی ہوئے، اس کے علاوہ بھارتی ایجنسی این آئی اے نے مارچ کے دوران 110 سے زائد کشمیری نوجوانوں کے بے گناہ گرفتار کیا۔

  • ‘سال 2020 میں بھارتی دہشت گرد فوج کے ہاتھوں 264 کشمیری شہید ہوئے’

    ‘سال 2020 میں بھارتی دہشت گرد فوج کے ہاتھوں 264 کشمیری شہید ہوئے’

    سری نگر : حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ 2020 میں بھارتی دہشت گرد فوج کے ہاتھوں 264 کشمیری شہید ہوئے، خدا کرے 2021کشمیریوں کی آزادی کا سال ہو۔

    تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے نئے سال کے آغاز پر اپنے پیغام میں کہا کہ 2020میں بھارتی دہشت گرد فوج کےہاتھوں 264کشمیری شہیدہوئے، دنیا نئے سال کی خوشیاں منا رہی ہے اور کشمیری اپنے بچوں کی لاشیں ڈھونڈ رہے ہیں، بھارتی فورسز نوجوانوں کو شہید کرکے نامعلوم مقام پرپھینک دیتی ہے، خدا کرے 2021کشمیریوں کی آزادی کا سال ہو۔

    خیال رہے سال 2020 میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت عروج پر رہی ، کشمیری میڈیا سروس کے مطابق قابض فورسز نے سال 2020 کےدوران 263 کشمیریوں کوشہید کیا، شہید ہونے والوں میں 5 خواتین اور 11 نوجوان شامل تھے۔

    مزید پڑھیں: بھارتی فورسز کا نام نہاد آپریشن، مزید دو کشمیری شہید

    کشمیری میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ سال 2020 کےدوران بھی مقبوضہ وادی میں کشمیریوں پرظلم وستم برقراررہا، ساراسال وادی میں بھارتی فوج نےجعلی آپریشن ور جبری گرفتاریاں کیں۔

    قابض بھارتی فورسز نے2020کے دوران 927 کشمیریوں کےمکانات مسمار کیے اور پرتشدد کارروائیوں میں 777 کشمیری زخمی ہوئے جبکہ سال 2020 کے دوران 58 خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

  • بھارتی فوج کی ایل او سی پر پھر بلااشتعال فائرنگ، سپاہی شفیق اور  15سالہ بچہ شہید

    بھارتی فوج کی ایل او سی پر پھر بلااشتعال فائرنگ، سپاہی شفیق اور 15سالہ بچہ شہید

    راولپنڈی : لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی جانب سے ایک بار پھر شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں سپاہی شفیق اور 15سالہ بچہ شہید ہوگیا جبکہ 4شہری زخمی ہوئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی ایل اوسی پر سیزفائر کی خلاف ورزیاں جاری ہے ، بھارتی فوج کی جانب سے بروھ اور ٹانڈر سیکٹرز پر شہری آبادی کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، فائرنگ سےبروھ میں 15 سالہ بچہ شہید اور 4 شہری زخمی ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کےتبادلے میں سپاہی شفیق نےجواں مردی سےلڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

    مزید پڑھیں : ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی، پاک فوج کے نائیک شہید

    ترجمان کے مطابق پاک فوج نے بھرپورجوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی پوسٹوں کونشانہ بنایا، جس سے بھارتی فوج کو بھاری جانی نقصان پہنچا اور پوسٹیں تباہ ہوگئیں۔

    یاد رہے 26 ستمبر کو بھی بھارتی فوج نے ایل اوسی کوٹ کٹیرا سیکٹرپر شدید فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں نائیک دلفراز شہید ہوگئے تھے۔

    اس سے قبل ایل او سی پر بھارتی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے دو جوان سپاہی نورالحسن اورسپاہی وسیم علی شہید ہوئے تھے۔

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی  فوج  کی ریاستی دہشت گردی ، ایک سال کے دوران 214 کشمیری شہید

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی ، ایک سال کے دوران 214 کشمیری شہید

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے ایک سال سے غیرقانونی محاصرہ کے دوران 214 کشمیریوں کو شہید کیا جبکہ بھارتی فورسز کے تشدد سے تیرہ سو نوے کشمیری زخمی ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق کشمیری نوجوان برہان وانی کی بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہادت نے تحریک آزادی کشمیرمیں نئی روح پھونک دی، مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی بھارتی اقدام کو ایک سال مکمل ہوگئے، کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ ایک سال کے دوران بھارتی فورسز نے 214 کشمیری شہید کئے ، شہید ہونے والوں میں 4 خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں متعدد کشمیریوں کو نام نہاد سرچ آپریشن میں شہید کیا گیا جبکہ بھارتی فورسز کے تشدد سے 1390 کشمیری زخمی ہوئے، اس دوران 84خواتین کیساتھ زیادتی کی گئی اور 946 مکانات کو نقصان پہنچایا۔

    کےایم ایس کا کہنا ہے کہ ایک سال کے دوران 13 ہزار 680 کشمیریوں کو گرفتار کیا ، گرفتار ہونے والوں میں بزرگ خواتین سمیت کشمیری لڑکیاں بھی شامل ہیں۔

    قابض فوجیوں نے ظلم کی تاریخ رقم کرتے ہوئے پیلٹ گنوں سے 10 ہزار 240 کشمیریوں کونشانہ بنایا، جس سے درجنوں کشمیری بینائی سے محروم ہوگئے، جبکہ تین سو پچاسی افراد کو دیکھنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

    خیال رہے بھارتی فورسز 1990 سے اب تک پچانوے ہزار چھ سو سینتالیس کشمیریوں کو شہید کرچکی ہیں۔