Tag: indian vs pakistan

  • بھارت 16 سال بعد ایشیا کا ہاکی چیمپئین بن گیا

    بھارت 16 سال بعد ایشیا کا ہاکی چیمپئین بن گیا

    انچیون: بھارت نے ایشین گیمز کے فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پرشکست دے کرگولڈ میڈل جیت لیا جبکہ چاندی کا تمغہ پاکستان کے نام رہا۔

    ایشین گیمز کے فائنل میں کروڑوں شائقین کی پاکستان ٹیم سےوابستہ امیدیں ٹوٹ گئیں، پاکستان نے فائنل کا آغاز توجارحانہ کیا لیکن وہ اختتام جیت پرنہ کرسکے، کھیل کے تیسرے منٹ میں رضوان سینئر نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی۔

    دوسرے کوارٹر میں بھارت نے فیلڈ گول کرکے میچ ایک ایک گول سے برابر کیا جو کہ کھیل کے اختتام تک برقرار رہا، میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لئے پنالٹی شوٹ آؤٹ کا سہارا لیا گیا، بھارت کی پنالٹی کے جواب میں پاکستان کے حسیم خان نے پنالٹی ضائع کردی، جس کے بعد عمربھٹہ بھی گول اسکور نہ کرسکے اور بھارت نے پانچ میں سے چار کامیاب پنالٹیز لگاکرانیس سو اٹھانوے کے بعد گولڈ میڈل حاصل کرلیا، پاکستان نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا، اس جیت کے ساتھ ہی بھارت نے دوہزار سالہ اولمپکس کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا ہے۔

  • ایشین گیمز ہاکی فائنل، پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا

    ایشین گیمز ہاکی فائنل، پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا

    جنوبی کوریا : ایشین گیمز ہاکی کے فائنل میں دفاعی چیمپیئن پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا آج ہوگا، اولمپیئن ایاز محمود کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم فائنل جیت کر اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرسکتی ہے۔

    اولمپیئن ایاز محمود کا کہنا ہے کہ ملائیشیا کیخلاف بھی قومی ٹیم کو اسی دباؤ کا سامنا تھا، جسکی وجہ سے فیصلہ پینلٹی شوٹ آؤٹ پر رہا، گول کیپر عمران بٹ کی پرفارمنس کے حوالے سے ہاکی اولمپیئن نے کہا کہ پاکستان کی کامیابیوں میں گول کیپر کا ہمیشہ سے کردار اہم رہا ہے۔

    پاک بھارت فائنل میچ کے بارے میں اولمپیئن کا کہنا تھا کہ روایتی حریفوں کا مقابلہ جنگ سے کم ثابت نہیں ہوتا ہے، اولمپئیئن ایاز محمود نے بتایا کہ قومی ٹیم نے انٹرنیشنل ایونٹ کھیلے بغیر ایشین گیمز میں شرکت کی اور عمدہ کارکردگی دکھا کر فائنل میں جگہ بنائی ہے۔

    ایشین گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم کا بھارت کے خلاف پلڑا بھاری ہے، ہاکی ہی ایک ایسا کھیل ہے، جس میں پاکستانی شائقین کی امیدیں بندھتی اور ٹوٹتی رہی ہیں، آج ایک بار پھر کروڑوں شائقین  کی ٹیم سے امیدیں اپنے عروج پر ہیں، میچ چاہے دنیا کے کسی بھی کونے میں کھیلا جائے دونوں ممالک کے عوام سمیت دنیا بھر کےسینکڑوں مداح دل تھام کر بیٹھ جاتے ہیں، کوئی اپنی ٹیم کو ہارتا دیکھنا نہیں چاہتا۔

    دیگر ایونٹس کی طرح ایشین گیمز کی تاریخ بھی پاک بھارت ٹاکرے سے بھری ہوئی ہے۔۔ایشین گیمز کی تاریخ میں دونوں ٹیمیں آٹھ بار فائنل میں آمنے سامنے آئیں، پاکستان نے سات بار سبز ہلالی پرچم بلند کیا جبکہ ایک مرتبہ بھارتی سورما کامیاب رہے، ایشین گیمز کی تاریخ میں دونوں ٹیمیں مجموعی طور پر تیرہ مرتبہ آمنے سامنے آئیں، آٹھ میچوں میں پاکستان نے میدان مارا، تین مقابلے بھارت کے نام رہے جبکہ دو میچ برابر رہے۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان مجموعی طور پر ایک سو ساٹھ میچ کھیلے جاچکے ہیں، اناسی میں پاکستان اور تریپن میں بھارت فاتح رہا جبکہ اٹھائیس میچ ڈرا رہے، پاکستان نے اب تک بھارت کے خلاف تین سو بہتر گول کئے جبکہ بھارت نے گرین شرٹس کے خلاف تین سو آٹھ بار گیند کو گول کی راہ دکھائی۔