Tag: Indian woman

  • بھارتی خاتون نے 7 شادیاں کرکے شوہروں سے رقم  کیسے بٹوری؟

    بھارتی خاتون نے 7 شادیاں کرکے شوہروں سے رقم کیسے بٹوری؟

    نئی دہلی : بھارت میں ایک خاتون نے لالچ کی ہوس میں لگاتار 7 بار شادیاں رچالیں اور 6 شوہروں سے پیسے بٹورنے میں کامیاب بھی ہوگئی۔

    بھارتی میڈیا پر ایک ویڈیو کا حوالہ دے کر خاتون کے فراڈ سے متعلق ایک رپورٹ شائع کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ خاتون نے 7 بار شادیاں کیں اور اپنے سابقہ 6 شوہروں سے عدالت کے ذریعے کفالت کے نام پر رقم بھی وصول کرلی۔

    رپورٹ میں خاتون کے فراڈ کے حوالے سے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر شیئر ایک منٹ 26 سیکنڈ کے کلپ کا حوالہ دیا گیا ہے، ٹوئٹ کے کیپشن کے مطابق کرناٹکا سے تعلق رکھنے والی نامعلوم خاتون ساتویں شوہر کے خلاف بھی کفالت کا کیس لڑ رہی ہے۔

    ایکس پر وائرل ویڈیو میں کیے جانے والے انکشاف کے مطابق بھارتی خاتون اپنے ہر شوہر کے ساتھ6 ماہ سے ایک سال تک رہی جس کے بعد خاتون نے 6 شوہروں کے خلاف مقدمہ دائر کرکے ان سے کفالت حاصل کی۔

    حالیہ کیس کی سماعت کے دوران وکیل نے عدالت کو بتایا کہ خاتون کے اس سے قبل تمام شوہروں کے خلاف کیسز کو نمٹا دیا گیا ہے، خاتون کا یہ کیس ساتویں شوہر کے خلاف ہے۔

    جس پر عدالت میں موجود جج نے ریمارکس میں کہا کہ آپ قانون کے ساتھ کھیل رہی ہیں، بعد ازاں فریقین کے دلائل سننے کے بعد جج نے خاتون کے تمام شوہروں کی تفصیلات طلب کرلیں۔

  • جب ’نتھلی کا پیچ‘ پھیپھڑے میں جا پھنسا، آپریشن کی انوکھی کہانی

    جب ’نتھلی کا پیچ‘ پھیپھڑے میں جا پھنسا، آپریشن کی انوکھی کہانی

    کلکتہ : بھارت کے مقامی اسپتال میں ڈاکٹرز  نے کامیاب سرجری کرکے خاتون کے پھیپھڑے میں پیوست ’نتھلی کی کیل‘ نکال دی جو سانس کی نالی سے ہوتی ہوئی پھیپھڑوں میں پھنس چکی تھی۔

    یہ کہانی اس وقت منظر عام پر آئی جب اس واقعے کے ایک ماہ بعد خاتون ڈاکٹر کے پاس گئیں اور بتایا کہ ان کو مسلسل کھانسی اور سانس لینے میں تکلیف کے ساتھ نمونیا کی شکایت بھی ہے۔

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق کلکتہ کی رہائشی ورشا ساہو نامی خاتون نے بتایا کہ پچھلے ماہ جب مجھے مسلسل کھانسی اور سانس لینے میں دشواری پیش آرہی تھی تو میں نے معالج کے مشورے سے ادویات کا استعمال کیا لیکن کوئی افاقہ نہ ہوا۔

    nose pin

    انہوں نے بتایا کہ پچھلے ماہ میں کسی سے بات کر رہی تھی اس دوران جب گہرا سانس لیا اور سانس اندر کھینچتے ہوئے مجھے پتہ ہی نہیں چلا کہ کب یہ نتھلی کی کیل سانس کی نالی میں چلی گئی۔

     35 سالہ ورشا ساہو کے مطابق حادثاتی طور پر ناک میں پہنی جانے والی نتھلی کا پیچ گلے میں چلا گیا تو شروع میں زیادہ پریشانی نہیں تھی، میرا خیال تھا کہ یہ معدے میں جاچکی ہے اور نظام ہاضمہ کے ذریعے جسم سے باہر نکل جائے گی لیکن ایسا نہیں ہوا۔

    مجھے لگا یہ پیچ میرے پیٹ میں چلا گیا ہوگا لیکن یہ چھوٹی سی کیل پیٹ میں جانے کے بجائے پھیھڑے میں پھنس گئی اور کئی ہفتے تک سانس لینے میں تکلیف کا سامنا رہا۔

    X-ray

    ورشا ساہو کا کامیاب آپریشن کرنے والے ڈاکٹر دیبراج جاش کا کہنا ہے کہ یہ ایک نہایت غیر معمولی کیس تھا کیوں کہ گزشتہ دہائی میں ایسے صرف دو ہی کیسز سامنے آئے ہیں، کبھی کبھار ایسے مریض آتے ہیں کہ ان کے پھیپھڑے یا سانس کی نالی میں خشک میوہ جات کا کوئی دانہ پھنس جاتا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ ایسا زیادہ تر چھوٹی عمر کے بچوں یا 80 سال سے بڑی عمر کے افراد کے ساتھ ہوتا ہے۔ 35 سال کی عمر کی خاتون مریضہ کے ساتھ ایسا ہونا غیر معمولی بات ہے۔

  • اپنی ٹیسٹ رپورٹ دیکھ کر خاتون نے انتہائی قدم اٹھا لیا

    اپنی ٹیسٹ رپورٹ دیکھ کر خاتون نے انتہائی قدم اٹھا لیا

    تلنگانہ : بھارت میں شوہر کی بیماری سے پریشان خاتون نے اپنی رپورٹ دیکھ کر انتہائی قدم اٹھا لیا، جس کے بعد گھر میں کہرام مچ گیا۔

    بھارتی ریاست تلنگانہ کے منچریال ضلع کے بیلم پلی میں کورونا وائرس سے متاثر ایک شخص اسپتال میں زیر علاج تھا، اس کی بیوی جنجا اس بات پر کافی پریشان تھی۔

    بیلم پلی ہنومان بستی میں رہنے والی خاتون جنجا کو اسی دوران اپنی طبیعت خراب محسوس ہوئی تو اس نے اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا۔

    ٹیسٹ رپورٹ آنے پر خاتون کے ہوش اڑ گئے جب اس نے دیکھا کہ اس کی رپورٹ بھی پازیٹو آئی ہے، خاتون اس بات سے بہت زیادہ فکرمند اور مایوس تھی کہ شوہر کے ساتھ اس کو بھی کورونا ہوگیا ہے۔

    اپنے شوہر کے بعد خود کو کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد گھر کی فکر میں خاتون اتنی دلبرداشتہ ہوئی کہ اس نے خود کشی کرلی

    بھارتی میڈیا کے مطابق کچھ روز قبل خود کشی کرنے والی خاتون کا شوہر کورونا وائرس سے متاثر ہوا تھا جو حیدرآباد کے کمس اسپتال میں ر زیر علاج ہے۔

  • پرنس ہیری سے شادی : بھارتی خاتون کا مطالبہ سن کر جج بھی سکتے میں

    پرنس ہیری سے شادی : بھارتی خاتون کا مطالبہ سن کر جج بھی سکتے میں

    ہریانہ : برطانوی شہزادے پرنس ہیری سے شادی کے سہانے سپنے دیکھنے والی بھارتی خاتون وکیل نے عدالت سے عجیب و غریب مطالبہ کر ڈالا۔

    بھارت کے صوبے پنجاب سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون وکیل پلویندر کور نے عدالت میں درخواست دائر کی ہے کہ پرنس ہیری نے ان سے شادی کا وعدہ کرنے کے بعد اسے نہیں نبھایا اس لیے انہیں اور شادی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والے ان کے والد پرنس چارلس کو گرفتار کیا جائے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق پلویندر کور نے ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں برطانیہ کے پرنس چارلس مڈلٹن کے بیٹے پرنس ہیری مڈلٹن کے خلاف قانونی کارروائی کرنے اور برطانوی پولیس کو بھی ان کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دینے کا مطالبہ کیا۔

    خاتون وکیل پلویندر کور کا کہنا تھا کہ دونوں باپ بیٹا کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے جائیں اور انہیں پکڑ کر بھارت لایا جائے تاکہ ان کی شادی میں مزید تاخیر نہ ہو۔

    ہائی کورٹ کے جج نے درخواست گزار کی خصوصی اپیل پر درخواست کی براہ راست سماعت کی، دوران سماعت جب جج نے پلویندر کور سے پوچھا کہ کیا وہ کبھی برطانیہ گئی ہیں یا ان کی ملاقات پرنس ہیری سے ہوئی ہے تو پلویندر کور نے نفی میں جواب دیا۔

    خاتون نے کہا کہ میری اور پرنس ہیری کی بات چیت صرف سوشل میڈیا کے ذریعے ہوئی ہے اور میں پرنس ہیری کے والد پرنس چارلس کو بھی باضابطہ یہ اطلاع دی چکی ہوں کہ ان ْکا بیٹا میرے ساتھ "انگیجڈ” ہے۔

    پلویندر کور نے اپنے دعوے کے ثبوت کے طور پر پرنس ہیری کے ساتھ اپنی بات چیت کے کچھ پرنٹ آؤٹ بھی پیش کیے لیکن عدالت نے جب ان کو غور سے دیکھا تو انہیں غیر واضح پایا اور ان میں بعض جملے حذف شدہ ہیں۔

    فاضل جج نے اپنی ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس درخواست پر غور کرنے کیلئے کچھ بھی نہیں ہے۔ اسے انتہائی بھونڈے طریقے سے ڈرافٹ کیا گیا ہے، یہ گرامر اور دلائل دونوں ہی لحاظ سے درست نہیں ہے۔”مجھے لگتا ہے کہ یہ پرنس ہیری سے شادی کرنے کے لیے دن میں خواب دیکھنے کے علاوہ کچھ نہیں۔”

    جسٹس سانگوان کا کہنا تھا کہ اسے مبینہ بات چیت پر عدالت بھروسہ نہیں کرسکتی ہے کیونکہ اس بات کا امکان بہر حال موجود ہے کہ کسی شخص نے فیس بک اور ٹوئٹر پر پرنس چارلس کی نقلی آئی ڈی بنا کر بات کی ہو۔

    جج نے طنزیہ لہجے میں کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ نام نہاد پرنس چارلس پنجاب کے کسی گاؤں میں کسی سائبر کیفے میں بیٹھے ہوں اور اپنے لیے خوبصورت دلہن تلاش کررہے ہوں۔

    انہوں نے درخواست گزارخاتون وکیل پلویندر کور سے کہا کہ میں آپ کے ساتھ صرف ہمدردی کا اظہار کرسکتا ہوں کہ آپ نے اس جھوٹی بات چیت کو اصلی تسلیم کرلیا۔

  • تمباکو کھانے سے کیوں منع کیا؟ خاتون نے انتہائی قدم اٹھا لیا

    تمباکو کھانے سے کیوں منع کیا؟ خاتون نے انتہائی قدم اٹھا لیا

    نئی دہلی : بھارت میں ایک خاتون نے محض تمباکو کھانے سے منع کرنے پر موت کو گلے لگا لیا، پولیس نے دو بچیوں کی ماں کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز بھارتی شہر منچریال ڈنڈیپلی میں پیش آنے والے واقعہ میں ایک شادی شدہ خاتون گھریلو جھگڑے کی وجہ سے خودکشی کرنے پر مجبور ہوگئی۔

    اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ متوفیہ30 سالہ خاتون جیوتی کو تمباکو کھانے کی عادت تھی اسی بات  پر اس کا شوہر سے بھی جھگڑا رہتا تھا۔ خاتون کے شوہر کے علاوہ اس کی خالہ بھی اسے ایسا کرنے سے منع کرتی تھی جو اسے بہت ناگوار گزرتا تھا۔

    اسی بات پر گزشتہ دونوں میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا، روز روز کے جھگڑوں سے تنگ آکر جیوتی نے اپنی دو بیٹیوں کو پڑوسی کے گھر پر چھوڑا اور واپس اپنے گھر آکر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی علاقہ پولیس نے جائے وقوعہ سے نعش کو تحویل میں لے لیا اور پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔

    ذرائع کے مطابق پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے تاہم پولیس خاتون کی ہلاکت کی دیگر زاویوں سے بھی تحقیقات کررہی ہے۔

  • بھارت میں ناکامی کے بعد موٹاپے کی شکارخاتون کی پاکستان میں کامیاب سرجری

    بھارت میں ناکامی کے بعد موٹاپے کی شکارخاتون کی پاکستان میں کامیاب سرجری

    لاہور : بھارت میں آپریشن کی ناکامی کے بعد موٹاپے کی شکار بھارتی خاتون کی پاکستان میں کامیاب سرجری کردی گئی، جس کے بعد ان کا وزن150سے کم ہوکر صرف 80 کلو گرام رہ جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق موٹاپے کی شکار 37سالہ بھارتی خاتون مولی ساسن کا کامیاب آپریشن کرکے پاکستانی ڈاکٹر نے ملک کا نام روشن کردیا۔ بھارتی شہریوں نے بھی علاج کروانے کے لیے پاکستان کا رخ کرلیا۔150کلو گرام وزنی بھارتی خاتون کی پاکستان میں کامیاب سرجری کر دی گئی جس کے بعد اس کا وزن صرف 80 کلو گرام رہ جائے گا۔

    مذکورہ خاتون نے پہلا آپریشن بھارت کے شہر ممبئی میں کروایا تھا جو ناکام ثابت ہوا جس کے بعد وہ دیگر پریشانیوں میں مبتلا ہوگئیں، بعد ازاں کچھ دوستوں کے مشورے کے بعد وہ اپنی والدہ کے ہمراہ پاکستان آئیں اور لاہور کے ایک نجی اسپتال میں علاج کی غرض سے داخل ہوئیں جہاں گزشتہ روز ان کا کامیاب آپریشن کیا گیا۔

    موٹاپے کی وجہ سے مولی ساسن بلڈ پریشر اور شوگر کے مرض میں مبتلا ہیں، ان کا آپریشن کرنے والے پاکستانی ڈاکٹر معاذ کا کہنا ہے کہ مولی ساسن کا دوبارہ آپریشن کرکے معدہ چھوٹا کیا گیا ہے اور چھ ماہ کے دوران ان کا وزن 150 سے کم ہوکر80کلو گرام ہوجائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ دیگر ممالک کے مریض بھی پاکستانی ڈاکٹرز پر اعتماد کر رہے ہیں۔

  • شیر کا بکری پر حملہ، بھارتی خاتون شیر سے لڑ پڑی

    شیر کا بکری پر حملہ، بھارتی خاتون شیر سے لڑ پڑی

    نئی دہلی: بھارت میں خاتون بکری کو بچانے کے لیے ایک چھڑی کے ذریعے شیر سے لڑ پڑی، خاتون کو معمولی زخم آئے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی خاتون رپالی میشرام نے جب بکری کے چیخنے کی آواز سنی تو گھر سے باہر آکر چھڑی اٹھائی اور شیر سے لڑنے کے لیے تیار ہوگئی، بکری تو نہ بچ سکی تاہم خاتون زخمی ہوگئی۔

    جب رپالی کی ماں جیجا بائی نے دیکھا کہ بیٹی شیر کے چھڑی کے ذریعے لڑنے میں مصروف ہے تو انہوں نے بیٹی کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی اور اس کے نتیجے میں اس کی ماں کے بھی معمولی زخمی ہوگئی۔

    برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے جیجا بائی نے کہا کہ مجھے ایسا لگا جیسے میری بیٹی مرنے والی اور میں اس کو بچانے کے لیے بیچ میں آئی۔

    ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ 23 سالہ رپالی میشرام خوش قسمت ہیں کہ انہیں معمولی زخم آئے ہیں جبکہ دونوں ماں اور بیٹی کو طبی امداد دے کر اسپتال سے گھر بھیج دیا گیا ہے، ان کے سر، کمر اور ٹانگوں پر زخم آئے۔

    واضح رہے کہ مذکورہ واقعے گزشتہ ہفتے پیش آیا تھا اب منظر عام پر آنے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رپالی کے زخم بھر چکے ہیں، تاہم ان کی والدہ کا ایک زخم اب بھی تازہ ہے۔

    جنگل کے قریب ہونے کی وجہ سے اس گاؤں میں اکثر جانور آجاتے ہیں، انہوں نے تاہم فارسٹ گارڈ کو بلایا تھا لیکن 30 منٹ بعد شیر وہاں سے چلا گیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بھارتی خاتون دنیا میں بوئنگ 777 طیارہ اڑانے والی سب سے کم عمر ترین پائلٹ

    بھارتی خاتون دنیا میں بوئنگ 777 طیارہ اڑانے والی سب سے کم عمر ترین پائلٹ

    نئی دہلی : بھارتی خاتون دنیا میں بوئنگ 777 طیارہ اڑانے والی سب سے کم عمرترین پائلٹ بن گئیں۔

    بھارتی خاتون خاتون اینی دیویا نے صرف 30 سال کی عمر میں دنیا کی کم عمر ترین بوئنگ 777اڑانے والی پائلٹ کا اعزاز اپنے نام کیا، اینی دیویا کا بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں وجایاواڈا نامی شہر سے تعلق ہے اور انکے والد ریٹائرڈ فوجی ہے ۔

    A post shared by Anny Divya (@anny_divya) on

    اینی دیویا کا کہنا تھا کہ بچپن سے ہی پائلٹ بننا چاہتی تھی اور بچے میرا مذاق اڑاتے تھے، اس زمانے میں بچوں سے کہا جاتا تھا کہ وہ انجینیئر یا ڈاکٹر بنیں لیکن پائلٹ نہ بنیں۔

    A post shared by Anny Divya (@anny_divya) on

    ان کا کہنا ہے کہ مجھے پائلٹ بننے کا خواب پورا کرنے کیلئے بڑے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، خاندان میں ہر شخص ہی مخالفت کرتا تھا لیکن خوش قسمتی سے میرے والدین نے ہمیشہ میری حوصلہ افزائی کی اور ساتھ دیا۔

    دیویا نے انکشاف کیا کہ بوئنگ 777 پر کمانڈ حاصل سے قبل انھیں بوئنگ737 کی کپتانی کا موقع ملا تھا لیکن میں نے اپنے خواب کو پورا کرنے کے لئے کچھ دیر انتظار کرنے کا فیصلہ کیا کیونکہ میں ہمیشہ سے بوئنگ 777 اڑانا چاہتی تھی۔

    A post shared by Anny Divya (@anny_divya) on

    اینی دیویا نے 17 سال کی عمر میں یوپی کے اندراگاندھی راشٹریہ اڑان اکیڈمی داخلہ لیا اور 19سال کی عمر میں پائلٹ کی ٹریننگ مکمل کرلی، ٹریننگ مکمل ہونے کے بعد 2006 میں ایئر انڈیا سے منسلک ہوگئی۔

    جس کے بعد ائر انڈیا نے بوئنگ 737 اڑانے کی ٹریننگ کیلئے اسپین بھیجا، اور دیویا نے بوئنگ 737 اڑانا شروع کیا ، 2سال بعد بوئنگ 777اڑانے کی تربیت کیلئے لندن بھیجا گیا۔ جس کے بعد وہ دنیا کا سب سے بڑا ٹوئن جیٹ بوئنگ 777 اڑانے کے قابل ہوئیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔