Tag: Indian Youtuber

  • چند لائیکس کی خاطر معروف یوٹیوبر ہلاک

    چند لائیکس کی خاطر معروف یوٹیوبر ہلاک

    نئی دہلی: سوشل میڈیا پر لائیکس کی دوڑ نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی، بھارت میں محض چند لائیکس کی خاطر یوٹیوبر ہلاک ہو گیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق آگستے چوہان نامی یوٹیوبر ایک ویڈیو کے لیے اپنی جان گنوا بیٹھا، تیز رفتاری سے کار اور موٹر سائیکل چلانے کے دوران ویڈیو بنانے کے لیے مشہور یوٹیوبر آگستے ایسی ہی ایک کوشش کے دوران آگرہ کی سپر ہائی وے پر جان لیوا حادثے کا شکار ہو گیا۔

    آگستے چوہان خطرناک ویڈیوز اپ لوڈ کر کے اپنے سبسکرائبر سے داد وصول کرتا تھا، اور اس کے فالوورز تیز رفتار موٹر سائیکلنگ کی ویڈیوز سے خوب محظوظ ہوتے تھے، تاہم یوٹیوب پر 12 لاکھ سبسکرائبر رکھنے والا آگستے اب دنیا میں نہیں رہا۔

    رپورٹس کے مطابق یوٹیوبر آگستے آگرہ سے دہلی جانے والی یمنا ایکسپریس وے پر 300 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے موٹر سائیکل دوڑا رہا تھا اور ویڈیو بھی ریکارڈ کر رہا تھا، کہ اس دوران توازن برقرار نہ رکھ سکا اور حادثے کا شکار ہو گیا۔

    سڑک پر گرنے کے باعث آگستے کا ہیلمٹ ٹوٹ کر چکناچور ہو گیا تھا، اور سر پر جان لیوا چوت کے باعث اس کی زندگی کا خاتمہ ہو گیا۔

  • پلوامہ حملے پر ہندوستانی یوٹیوبر روِش کمار کے ہوش رُبا انکشافات

    پلوامہ حملے پر ہندوستانی یوٹیوبر روِش کمار کے ہوش رُبا انکشافات

    نئی دہلی: پلوامہ کا ڈراما مودی سرکار کے گلے کی ہڈی بن گیا ہے، مودی کے ہندوستان میں مودی ہی کو ہزیمت کا سامنا ہے، سابق گورنر مقبوضہ کشمیر کے تہلکہ خیز انٹرویو کے بعد اب پلوامہ حملے پر ہندوستانی یوٹیوبر روِش کمار کے ہو ش رُبا انکشافات سامنے آ گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی یوٹیوبر روش کمار نے سوال اٹھایا ہے کہ پلوامہ حملے پر نریندر مودی نے ستیہ پال کو کیوں چپ رہنے کا کہا؟ کیا مودی سرکار کے جھوٹ کا بھانڈہ پھوٹنے لگا ہے؟

    سابق گورنر ستیہ پال نے کہا تھا کہ اگر ہم ایئر کرافٹ دے دیتے تو پلوامہ حملہ نہ ہوتا مگر مودی نے منع کر دیا، بھارتی سیاست دان نہ صرف پلوامہ حملے پر سوالات اٹھا رہے ہیں، بلکہ مودی سرکار کو قصوروار بھی ٹھہرا رہے ہیں، پلوامہ حملے پر ہندوستانی سیاست دان پہلے ہی کھل کر سامنے آ چکے ہیں۔

    کچھ دن قبل سابق گورنر جموں و کشمیر ستیہ پال ملک نے بھی مودی حکومت پر خدشات کا اظہار کیا تھا، ستیہ پال نے انکشاف کیا تھا کہ مودی انھیں حملے کے بارے میں بات کرنے سے روکتے تھے، نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر اجیت دوول بھی پلوامہ حملے پر بحث سے منع کر دیتے۔

    300 کلو بارودی مواد سے بھری گاڑی کا علاقے میں داخل ہونا سیکیورٹی کی ناکامی تھی، پلوامہ حملے کا مقصد الیکشن میں مودی کو جتوانا تھا، واقعے کے وقت نریندر مودی سیاسی سرگرمیوں میں مصروف تھے، بھارتی میڈیا نے بھی مودی کے لیے پاکستان کے خلاف انتقامی کارروائی کی صورت حال بنائی۔

    سابق گورنرمقبوضہ کشمیر کا تہلکہ خیز انٹرویو، پلوامہ حملے کا پاکستان پر الزام کا بھانڈا پھوڑ دیا

    بھارتی میڈیا نے اپنے عوام سے حقیقت چھپائی اور مودی کو ہیرو کے طور پر دکھایا، لیکن بھارتی سرکار آج تک پلوامہ حملے کی وجوہ سامنے نہیں لا سکی ہے، پلوامہ حملے کے بعد اس پر بات کرنے والوں کو غدار تک قرار دیا گیا۔

    مودی سرکار کو آئے روز عالمی سطح پر ہزیمت کا سامنا ہے مگر مودی کا کوئی پرسان حال نہیں، سابق وزیر اعلیٰ کرناٹک اور کانگریس لیڈر سدارامائیا نے بھی پلوامہ کی گُتھی مزید سلجھا دی ہے، انھوں نے کہا کہ پلوامہ حملے اور فوجیوں کی ہلاکتوں کے ذمے دار مودی اور امت شاہ ہیں۔ سابق وزیر اعلیٰ نے کہا مودی اور امت شاہ نے جہاز دینے سے انکار کیا نتیجہ فوجیوں کی ہلاکت سے آیا، کیا مودی اپنے ہی فوجیوں کا قاتل بن کر ہمسایہ ممالک پر الزام تراشی کر کے خطے کے لیے خطرہ بنے ہوئے نہیں؟

  • اسکائی لارڈ : مشہور یو ٹیوبر کو تیز رفتار ٹرک  نے کچل ڈالا

    اسکائی لارڈ : مشہور یو ٹیوبر کو تیز رفتار ٹرک نے کچل ڈالا

    بھوپال : بھارت کا معروف یو ٹیوبر سڑک حادثے میں ہلاک ہوگیا، یوٹیوبر ابھی یودے مشرا عرف اسکائی لارڈ کی موٹر سائیکل تیز رفتار ٹرک کی زد میں آکر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والا ابھی یودے مشرا گزشتہ روز اپنی ہیوی موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ نرمدا پورم پپیریا اسٹیٹ ہائی وے پر سوہاگ پور کے قریب ایک ٹرک سے ان کی ٹکر ہوگئی۔

    اسکائی لارڈ’ نام کا یوٹیوب چینل چلانے والے ابھی ودے مشرا کی سڑک حادثے میں شدید زخمی ہوئے جو اسپتال پہنچنے سے قبل ہی جان کی بازی ہار گیا، مشرا کے چینل کے لاکھوں سبسکرائبر تھے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by GemWire (@gemwire.gg)

    مشرا، جو ‘اسکائی لارڈ’ کے نام سے مشہور ہیں، انسٹاگرام پر بھی مقبول تھے جہاں ان کے تقریباً 3.5 لاکھ فالوورز تھے۔ اسکائی لارڈ اپنے یوٹیوب چینل پر گیمنگ ویڈیوز بنانے کے لیے جانا جاتا تھا۔

    وہ مدھیہ پردیش کے دورے پر گئے ہوئے تھے، جس کا انتظام ریاست کے محکمہ سیاحت نے کیا تھا۔ حادثے کے بعد انہیں بھوپال کے ایک اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کی۔

    مشرا نے اپنی آخری ویڈیو دو ہفتے قبل اپ لوڈ کی تھی، اس کے فالوورز کی تعداد 16 لاکھ سے زائد ہے، اسکائی لارڈ کو ٹکر مارنے کے ذمہ دار ٹرک ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔