Tag: Indian

  • مودی سرکار کا جنگی جنون، خاتون کھلاڑی بیرونِ ملک بھیک مانگنے پر مجبور

    مودی سرکار کا جنگی جنون، خاتون کھلاڑی بیرونِ ملک بھیک مانگنے پر مجبور

    ناگپور: پیرا اولمپک گیمز سوئمنگ چیمپئن شپ میں بھارت کے لیے سلور میڈل حاصل کرنے اور ورلڈ چیمپئن شپ میں کوالیفائی کرنے والی معذور ایتھلیٹ کو گیمز میں حصہ لینے کے لیے جرمنی میں بھیک مانگنا پڑی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ریو اولمپکس میں سوئمنگ کے مقابلوں میں حصہ لے کر 4 میڈلز اپنے نام کرنے والی معذور کھلاڑی کانچن مالا نے جرمنی کی سڑکوں پر بھیک مانگ کر مقابلوں میں حصہ لیا کیونکہ مودی سرکار کو صرف جنگی جنون کا شوق ہے۔

    حکومتی رویے سے نالاں معذور اولمپئن نے غیر ملکی خبررساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ’’حکومت تعاون کرتی یا نہ کرتی مجھے ہر حال میں ورلڈ چیمپئن شپ کے لیے کوالیفائی کرنا تھا، معلوم نہیں کہ بھارتی حکومت اور پیرا اولمپک کمیٹی میرے ساتھ یہ رویہ کیوں رکھے ہوئے ہیں جبکہ مجھے مقابلے میں حصہ لینے اور اپنی ضروریات پوری کرنے کے لیے بھیک مانگنے کے ساتھ 5 لاکھ روپے قرض بھی لینا پڑا تھا۔

    بھارت کی معذور ایتھلیٹ نے بھیک مانگ کر پیسے جمع کیے اور گیمز میں حصہ لیا، جس کے بعد وہ اپنی انتھک محنت اور جدوجہد کی وجہ سے سلور میڈل جیتنے میں کامیاب رہیں یہی نہیں بلکہ انہوں نے ورلڈ چیمپئن شپ میں کوالیفائی کر کے پہلی بھارتی خاتون کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔ مودی حکومت نے کانچن مالا کی جیت پر خوب جشن منایا مگر حکومت کی جانب سے کھلاڑی کی فلاح کے لیے تاحال کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔

  • آئی سی سی چمیئنر ٹرافی، بھارتی پولیس شکست پرباؤلر کا مذاق بنانے لگی

    آئی سی سی چمیئنر ٹرافی، بھارتی پولیس شکست پرباؤلر کا مذاق بنانے لگی

    ممبئی: آئی سی سی چیمئنز ٹرافی کے فائنل کی شکست بھارت پر ابھی تک سوار ہے، جے پور کی ٹریفک پولیس نے شکست کا ذمہ دار فاسٹ باؤلر جسپرت بمراہ کو قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چمیئنر ٹرافی کے فائنل میں پاکستانی اوپنر فخر زمان بمراہ کی بال پر آؤٹ ہوئے تو تھرڈ امپائر ریویو لیا گیا جس دیکھ کر معلوم ہوا کہ باؤلر نے نو بال کروائی ہے اور اس طرح پاکستانی بلے باز کو ناٹ آوٹ قرار دیا گیا۔

    فخر زمان نے ناٹ آؤٹ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شاندار اننگز کھیلے اور سنچری اسکور کی جس کی بدولت پاکستان نے اپنے روایتی حریف بھارت کو فتح کے لیے مقررہ 50 اوورز میں 329 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    بھارتی ٹیم جواب میں زیاد متاثر کن بیٹنگ نہ کرسکی اور اُسے پاکستان نے 180 رنز سےعبرتناک شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی، اس شکست کے بعد بھارتی شائقین اپنے کھلاڑیوں پر کافی ناراض نظر آئے اور انہوں نے اپنے ہی سپر اسٹارز کی تصاویر نذر آتش کر ڈالی۔

    کرکٹ کے جنونی بھارتی مداحوں نے اس شکست کا ذمہ دار جہاں پوری ٹیم کو قرار دیا وہی بمراہ کی نو بال پر بھی کافی طنز کیے، اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے بھارتی ریاست راجھستان کے دارالحکومت میں ٹریفک پولیس نے سڑک پر ایک اشتہار آویزاں کردیا۔

    پولیس کی جانب سےآویزاں کیے گئے اشتہار میں ایک طرف بمراہ کی نوبال والی تصویر ہے اور دوسری طرف زیبرا کراسنگ کی لائن سے پیچھے گاڑیاں کھڑی دکھائی دے رہی ہیں۔ ان تصاویر سے یہ پیغام دینے کی کوشش کی گئی ہے کہ اگر آپ لائن کو عبور کریں گے تو ایسے شرمناک شکست کو خود دعوت دیں گے۔

    بنیر پر واضح الفاظ میں لکھا گیا ہے کہ ’’لائن عبور نہ کریں کیونکہ یہ بہت مہنگا پڑ سکتا ہے‘‘۔ بھارتی پولیس کا یہ اشتہار سوشل میڈیا کی زینت بن گیا اور کئی لوگوں نے اس تصویر کے ساتھ اپنے اپنے الفاظ میں اظہار خیال کیا۔

  • پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست، بھارتی عوام آپے سے باہر

    پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست، بھارتی عوام آپے سے باہر

    ممبئی: چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد بھارتی عوام نے غصے میں آکر اپنا ٹی وی توڑا تو کسی نے کھلاڑیوں کی تصاویر نظر آتش کرڈالیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی چیمئنز ٹرافی میں پاکستان کے ہاتھوں بھارتی ٹیم کی شکست کے بعد حکومت نے کھلاڑیوں کے گھروں پر ممکنہ حملوں کے پیش نظر سیکیورٹی سخت کردی۔

    بھارتی ٹیم کے وکٹ کیپر مہندرا سنگھ دھونی کے گھر پر اسپیشل کمانڈوز تعینات کردیے گئے اور انہیں احکامات دیے گئے ہیں کہ اگر کوئی بھی مشتعل شخص حملے کی کوشش کرے اُسے ناکام بنا دیں۔

    دوسری جانب بھارتی میڈیا نے غصے سے بھرے کرکٹ شائقین کی تصاویر بھی شائع کی ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی عوام اپنے ہی کھلاڑیوں جن کی کل تک تعریف کرتے نہیں تھک رہے تھے آج اُن ہی کی تصاویر نظر آتش کرنے لگے۔

    دوسری جانب کھلاڑیوں کے گھروں پر مشتعل افراد کے ممکنہ حملوں کے پیش نظر مقامی حکومتوں نے خصوصی کمانڈوز کے دستے تعینات کردیے گئے ہیں، وکٹ کپیر مہندرا سنگھ دھونی کے گھر پر پولیس کے خصوصی دستے حفاظت کے لیے پہنچ چکے ہیں۔

    یاد رہے ماضی میں بھی پاک بھارت میچ میں بھارتی ٹیم کی شکست کے بعد کھلاڑیوں کے گھروں پر مشتعل افراد کی جانب سے حملے کیے جاچکے ہیں، کوکلتہ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارت میں شدید ہنگامے پھوٹ پڑے تھے جس کے بعد مختلف علاقوں میں آرمی طلب کی گئی تھی۔

    ویڈیو دیکھیں

  • پاکستانی شہری نے گن پوائنٹ پر نکاح کیا: بھارتی خاتون کا الزام

    پاکستانی شہری نے گن پوائنٹ پر نکاح کیا: بھارتی خاتون کا الزام

    اسلام آباد: بھارتی شہری ڈاکٹر عظمیٰ اور پاکستانی شخص طاہر علی کی محبت کی کہانی میں نیا موڑ آگیا۔ بھارتی لڑکی نے مبینہ شوہر طاہر پر اغوا اور زیادتی کا الزام لگا کر بھارتی ہائی کمیشن سے دہلی بھیجنے کی درخواست کردی۔ شوہر نے تمام الزامات کو مسترد کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق نئی دہلی کی رہائشی ڈاکٹر عظمیٰ واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستان پہنچی تھیں اور انہوں نے 3 مئی کو طاہر علی نامی شخص سے شادی کی۔ طاہر صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر بونیر کا رہائشی ہے۔

    دو روز قبل وہ اپنے شوہر کے بھارتی ویزے کے لیے بھارتی ہائی کمیشن گئیں جہاں سے وہ منظر سے غائب ہوگئیں۔

    مزید پڑھیں: بھارتی خاتون انڈین ہائی کمیشن میں محصور

    ان کے شوہر طاہر جو ان کے ساتھ ہی وہاں آئے تھے، کے پوچھنے پر ہائی کمیشن کی انتظامیہ نے خاتون کی موجودگی سے ہی انکار کردیا جس کے بعد طاہر علی نے بھارتی ہائی کمیشن کے خلاف تھانہ سیکریٹریٹ میں درخواست جمع کروا دی۔

    تاہم آج صبح بھارتی خاتون منظر عام پر آگئیں اور انہوں نے اپنا بیان بدلتے ہوئے کہا کہ ان سے گن پوائنٹ پر نکاح کروایا گیا۔

    ہائی کمیشن میں پناہ لی تھی

    ڈاکٹر عظمیٰ نے اسلام آباد کی مقامی عدالت میں درخواست دائر کردی ہے۔

    بیان ریکارڈ کروانے کے لیے عدالت پہنچنے پر خاتون نے مبینہ شوہر پر گن پوانئٹ پر نکاح کے ساتھ ساتھ زیادتی اور تشدد کا الزام بھی لگا دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ طاہر نشہ آور ادویات دے کر واہگہ بارڈر سے پاکستان لایا۔

    ان کے مطابق وہ بہت مشکل سے ہائی کمیشن پہنچی ہیں اور یہاں پہنچ کر انہوں نے پناہ لے لی، اب وہ دہلی جانے تک یہیں رہیں گی۔

    ڈاکٹر عظمیٰ نے بھارتی ہائی کمیشن کو پناہ اور بھارت واپس جانے کی درخواست دے دی ہے۔

    دوسری جانب طاہر علی نے بھارتی خاتون سے دوستی، محبت اور نکاح تک کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ عظمیٰ سے ملاقات ملائیشیا میں ہوئی تھی۔ 3 مئی کو ان دونوں نے بونیر میں نکاح کیا۔

    طاہر کا کہنا ہے کہ وہ اور عظمیٰ 5 مئی کو ویزا درخواست کے لیے بھارتی ہائی کمیشن گئے تو عملے نے عظمیٰ کو روک لیا جس کے بعد اب ان کا یہ بیان سامنے آیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • جمعے کی نماز جامع مسجد میں ہوگی، میر واعظ عمر فاروق

    جمعے کی نماز جامع مسجد میں ہوگی، میر واعظ عمر فاروق

    سری نگر: حریت رہنماء میرواعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے لگائے گئے کرفیو کے سبب کشمیری مسلمان 15 ہفتوں سے نماز جمعہ ادا کرنے سے قاصر ہیں تاہم آئندہ جمعے کی نماز ہر صورت جامع مسجد سری نگر میں ادا کی جائے گی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھارتی جنتا پارٹی کے رہنماء یشونت سنہا سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ حریت رہنماء میر واعظ عمر فاروق کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کے کرفیو کی وجہ سے کشمیری مسجد میں نماز جمعہ ادا نہیں کرسکتے تاہم آئندہ جمعے کرفیو اور پابندیوں کے باوجود جامع مسجد سری نگر میں باجماعت نماز ہوگی۔

    پڑھیں:  بھارت کشمیرمیں جاری ظلم وبربریت کوفوری بندکرے،اوآئی سی

     انہوں نے اعلان کیا کہ ’’پابندیوں کے باوجود آئندہ جمعے کی نماز ہر صورت جامع مسجد سری نگر میں ادا کروں گا‘‘۔

    یاد رہے حریت رہنماء برہان مضطفر وانی کی زیر حراست شہادت کے بعد کشمیر میں ہزاروں افراد نے بھارتی تسلط کے خلاف احتجاج شروع کیا تاہم مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے قابض فوج کی جانب سے پیلٹ گنز سمیت دیگر گولیوں کا استعمال کیا گیا۔

    مزید پڑھیں: کشمیری رہنما یاسین ملک کی حالت بدستور تشویشناک

    بھارتی فوج نے کشمیریوں کے احتجاج کو دیکھتے ہوئے وادی میں کرفیو لگانے کا اعلان کیا جو تاحال جاری ہے جبکہ مختلف علاقوں میں بھارتی مظالم سے اب تک سینکڑوں نہتے کشمیری شہید ہوچکے ہیں۔

  • بھارتی فلم ساز کرن جوہر نے انتہا پسندوں کے آگے ہتھیار ڈال دیے

    بھارتی فلم ساز کرن جوہر نے انتہا پسندوں کے آگے ہتھیار ڈال دیے

    نئی دہلی: بھارتی فلم ساز کرن جوہر نے پاکستان مخالف انتہا پسندوں کے سامنے گھنٹے ٹیکتے ہوئے آئندہ اپنی کسی بھی فلم میں پاکستانی اداکار کو شامل نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی فلمساز کرن جوہر نے ہندو انتہا پسندوں کے آگے  ہتھیار ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ ’’جس وقت میری نئی فلم پر کام شروع ہوا تو دونوں ممالک کے درمیان حالات اچھے تھے مگر اس بنیاد پر مجھے ملک دشمن کے الزامات عائد کیے گئے جس کا مجھے شدید صدمہ پہنچا۔

    پڑھیں: بھارت میں فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کی ریلیز روک دی گئی

     کرن جوہر نے کہا کہ ’’ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہوں اور اس پر مذمت کرنے والے تمام افراد کو عزت کی نگاہ سے دیکھتا ہوں اس لیے اب فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ اپنی کسی بھی فلم میں پاکستانی اداکاروں کو کام کرنے کا موقع نہیں دوں گا‘‘۔

    مزید پڑھیں:  بھارتی انتہا پسند تنظیم کی فلم سازکرن جوہر اور مہیش بھٹ کو دھمکی

    یاد رہے کہ اڑی سیکٹر پر حملے اور لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کے بعد بھارتی انتہا پسندوں کی جانب سے فلم سازوں کو دھمکیاں دی گئی تھی جس کے بعد انہوں نے اپنی فلموں میں سے پاکستانی اداکاروں کو نکال کر بھارتی فنکاروں کو شامل کرلیا تھا اور اُن فلموں کی ریلیز روک دی گئی تھی جن میں پاکستانی فنکاروں نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

  • سعودی عرب میں پاکستانیوں کو مشکلات، بھارتیوں کے لیے آسانی

    سعودی عرب میں پاکستانیوں کو مشکلات، بھارتیوں کے لیے آسانی

    اسلام آباد: سینیٹ میں سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کے مسائل پر بحث ہوئی اور بتایا گیا کہ وہاں پاکستانی باشندوں سے امتیازی سلوک ہوتا ہے اور بھارتی باشندوں کے لیے نرمی برتی جاتی ہے،لاکھوں پاکستانی کفیل کے ہاتھوں غلامی کی زندگی گزار رہے ہیں اور کئی ہزار پھنسے ہوئے ہیں۔

    کہیں جانے اورموٹر سائیکل خریدنے کیلئے بھی کفیل درکار ہے

    سینیٹ کے رکن میر کیبر شاہی نے بتایا کہ سعودی عرب میں کہیں نکلنے یا موٹر سائیکل خریدنے کے لیے بھی کفیل کی ضرورت ہوتی ہے، لاکھوں پاکستانی سعودی عرب میں غلاموں کی زندگی گزار رہے ہیں اور کفیلوں نے اس معاملے کو کاروبار بنا رکھا ہے۔

    اڑھائی ماہ سے ہمارے دو افراد ویزا ختم ہو نے پر قید ہیں،کبیر شاہی

    انہوں نے بتایا کہ اڑھائی ماہ سے ہمارے علاقے کے دو افراد ویزا ختم ہو نے پر وہاں قید میں جنہیں رہا نہیں کیا جا رہا پارلیمان نوٹس لے۔

    بھارتیوں سے سلوک بہتر ہم سے خراب ہے، موسیٰ خیل

    رکن اعظم خان موسی خیل نے کہا کہ سعودی عرب میں 8 ہزار سے زائد متاثرین پھنسے ہوے ہیں،پاکستان کی نسبت بھارتیوں سے سعودی عرب کا سلوک مختلف اور بہتر ہے ،وہاں مشکلات کا شکار پاکستانیوں میں زیادہ تعداد پشتونوں کی ہیں۔

    دس ہزار پاکستانیوں کومشکلات ہیں، ریاض پیرزادہ

    رکن ریاض پیرزادہ نے کہا کہ سعودی عرب میں 10 ہزار سے زاید پاکستانی مشکلات کا شکار ہیں،وزیر سمندر پار پاکستانی نے سعودی عرب کا دورہ کیا اور سعودی حکام سے پاکستانی مزدوروں کو درپیش مشکلات کا معاملہ اٹھایاان کے دورے کے بعد سعودی عرب نے پاکستانیوں کے لیے امدادکی۔


    یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں پھنسے مزید سیکڑوں پاکستانی مشکلات کا شکار


    انہوں نے مزید کہا کہ وزارت خارجہ نے مشکلات کا شکار پاکستانیوں کے لیے مالی امداد اورطبی سہولتوں کی فراہمی کا آغاز کیا،سعودی کمپنیوں کی مشکلات تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث ہوئیں، سعودی عرب جانے سے قبل پاکستانی مزدوروں کو تفصیلی بریفنگ دی جاتی ہے،سعودی عرب چھوڑنے کے خواہش مند افراد میں اکثر کے اقاموں کی مدت ختم ہو چکی ہے،پاکستانی مزدوروں کے مسائل حل کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔


    سعودی عرب کی جیلوں میں پاکستانی خواتین بھی قید، رہائی کی منتظر


    بعدازاں سینیٹ کا اجلاس کل تین بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

  • بھارت میں مردہ شخص پوسٹ مارٹم کے دوران جی اٹھا

    بھارت میں مردہ شخص پوسٹ مارٹم کے دوران جی اٹھا

    ممبئی: بھارت میں ایک بے گھرمردہ شخص پوسٹ مارٹم کی ٹیبل پرزندہ ہوگیا جس سے پوسٹ مارٹم میں شریک اسپتال کا عملہ خوف اور حیرت کی ملی جلی کیفیت میں مبتلا ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق مذکورہ شخص پولیس کو بیہوشی کی حالت میں سڑک کنارے انتہائی نازک حالت میں ملا اور اسے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    پولیس کے مطابق میونسپل جنرل اسپتال کے ایک ڈاکٹرنے اس لاوارث شخص کی موت کی تصدیق کی تھی۔

    جب مذکورہ شخص کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے آپریشن ٹیبل پرلے جایا گیا اوراس سے پہلے کہ لاش کی چیر پھاڑ شروع ہوتی لاوارث شخص چیختا ہوا اٹھ بیٹھا جس سے عملے میں سراسیمگی پھیل گئی۔

    پولیس چیف ڈھوڈے کا کہنا ہے کہ اس ساری صورتحال میں ڈاکٹربھاگتے ہوئے کمرے میں آئے اور انہوں نے پولیس کے عملے کے ہاتھ سے ڈیتھ سرٹیفکٹ لے کرپھاڑدیا۔

    اسپتال کے ڈین سلیمان مرچنٹ کا کہنا ہے کہ اس ساری صورتحال کے ذمہ دارپولیس افسران ہیں جنہوں نے ڈاکٹر کو مجبور کیا کہ وہ مذکورہ شخص کا سڑک کنارے معائنہ کریں کیونکہ انہیں وزیراعظم نریندرمودی کی سیکیورٹی ڈیوٹی پر واپس پہنچنا تھا۔

    لاوارث شخص تاحال اسپتال میں داخل ہے جہاں اسکا غذائی قلت، شراب نوشی اور ناقص غذا کے استعمال کے سبب پیدا ہونے والی بیماریوں کا علاج کیا جارہا ہے۔

  • قومی ایئرلائن کا اپنے کرایوں میں 20 سے 30 فیصد تک کمی کا اعلان

    قومی ایئرلائن کا اپنے کرایوں میں 20 سے 30 فیصد تک کمی کا اعلان

    کراچی: قومی ایئرلائن پی آئی اے نے اپنے کرایوں میں بیس سے تیس فیصد تک کمی کا اعلان کردیا۔

    پی آئی اے نے اپنے کرایوں میں بیس سے تیس فیصد تک کمی کا اعلان کردیا، جس کا اطلاق تین ستمبر سے ہوگااور یہ سہولت تیس اکتوبر تک جاری رہے گی۔

    پی آئی اے نے بزنس کلاس پر تیس فیصد، اور اکانومی کلاس پر بیس فیصد کرایوں میں کمی کا اعلان کیا ہے ، بیرون ملک جانے والی پروازیں نیویارک، ٹورنٹو، پیرس، میلان، کوپن ہیگن، بیجنگ، کولالمپور، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔

    پی آئی اے کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ خرم مشتاق کے مطابق کرایوں میں کمی سے مسافروں کو سستی سفری سہولت کے ساتھ ساتھ ادارے کے روینیو میں اضافے کا سبب بنے گی ۔

    قومی ایئرلائن اندرون ملک سفر کرنے والوں کیلئے بھی سستی سفری سہولت کا پلان تیار کررہی ہے۔

  • ایف آئی اے کی پی آئی اے کے اعلیٰ عہدیداران سے تفتیش

    ایف آئی اے کی پی آئی اے کے اعلیٰ عہدیداران سے تفتیش

    لاہور: حساس اداروں نے پی آئی اے افسران کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئےغیرٹرانزٹ ویزے پرآئےبھارتی مسافروں کو ہوٹل لے جانےپر افسران سے ایف آئی اے لاہور آفس میں پوچ گچھ کی۔

    ذرائع کے مطابق ائیر لیگ کے اہلکار حامد بٹ چند ماہ قبل دہلی سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 271 کے مسافروں کو اپنے ہوٹل سپراؤٹ کورٹ لے گئے تھے۔

    دہلی سے آنے والے مسافروں کو دبئی کی پرواز میں تاخیر کی وجہ سے بغیر ٹرانزٹ ویزے کے زبردستی ہوٹل منتقل کیا گیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس ادارے کی جانب سےسیل کیے جانے والا ہوٹل ائیرلیگ کے عہدیدار حامد بٹ کا تھا۔

    ذرائع کے مطابق حامد بٹ حمزہ شہبازاشریف کے سٹاف افسراحمد بٹ کے چھوٹے بھائی ہیں۔

    ایف آئی اے آفس میں اسٹیشن منیجرلاہور، سابق اولمپئین منظورجونئیر، شفٹ اسٹیشن مینجرروحیل ظہور، ٹرانزٹ انچارج اسلم سلہری اورحامد بٹ سمیت متعدد ائیر لیگ کے عہدیداروں سے پوچھ گچھ کی گئی ہے۔