Tag: Indians

  • سعودی عرب: بھارتی شہریوں کو ویزے کے لیے بڑی سہولت

    سعودی عرب: بھارتی شہریوں کو ویزے کے لیے بڑی سہولت

    ریاض: سعودی عرب نے بھارتی شہریوں کو اپنے ملک میں داخلے کے لیے بڑی سہولت فراہم کرتے ہوئے پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ سے استثنیٰ دے دیا۔

    بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے فیصلہ کیا ہے کہ ہندوستانی شہریوں کو سعودی عرب کا ویزہ حاصل کرنے کے لیے پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ دینے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

    سعودی عرب کے اس فیصلے سے وہاں جانے والے ہندوستانی شہریوں کا خاصی سہولت حاصل ہوگئی ہے۔

    اس کی تصدیق نئی دہلی میں سعودی عرب کے سفارت خانے نے بھی کی۔

    سفارت خانے کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ میں بتایا گیا کہ سعودی عرب اور ہندوستان کے درمیان مضبوط تعلقات اور اسٹریٹجک پارٹنر شپ کو دیکھتے ہوئے سعودی عرب نے ہندوستانی شہریوں کو پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ (پی سی سی) کی چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    سفارت خانے کے مطابق یہ فیصلہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی کوشش کے تحت لیا گیا ہے۔

  • مودی کا دوبارہ اقتدار کیلئے نیا ڈرامہ، جعلی ابھی نندن کا بھانڈہ پھوٹ گیا

    مودی کا دوبارہ اقتدار کیلئے نیا ڈرامہ، جعلی ابھی نندن کا بھانڈہ پھوٹ گیا

    نئی دہلی : مودی سرکار کا دوبارہ اقتدار کے حصول کے لیے نیا ڈرامہ، بی جے پی کی حمایت کرتا جعلی ابھی نندن سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ان دنوں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی ایک تصویر بھی وائرل ہے جس میں دعوی کیا گیا ہے کہ پائلٹ ابھی نندن نے نہ صرف بی جے پی کی بھرپور حمایت کی ہے بلکہ وزیرِ اعظم نریندر مودی کو ووٹ بھی دیا ہے۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ کچھ بھارتی شہری سوشل میڈیا پر اس جھوٹ کا پول کھولتے بھی نظرآئے۔

    بھارتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر میں جعلی ابھی نندن نے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے بھارتی فضائیہ کے پائلٹ ابھی نندن کی طرح موچیں رکھی ہوئیں ہیں اور ریبن عینک بھی پہنی ہوئی ہے جبکہ لگے میں بی جے پی کے انتخابی نشان (کنول کا پھول) والا رومال بھی گلے میں ڈالا ہوا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق تصویر کے نیچے جعلی ابھی نندن نے لوگوں پر بھارتیہ جتنا پارٹی کو ووٹ دینے کی گزارش کی ہے۔

    صارفین کا کہنا تھا کہ یہ تصویر گجرات کی ہے جہاں ابھی ووٹنگ ہوئی ہی نہیں، دوسری جانب بھارتی ائیر فورس نے بھی تصویر کو جعلی قرار دے دیا۔

    رپورٹس کے مطابق بھارتی آئین آرمی خدمات انجام دینے والے اہلکاروں کو سیاسی مہم میں حصّہ لینے کی اجازت نہیں دیتا۔

    مزید پڑھیں : پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت پائلٹ ابھی نندن کو بھارت کے حوالے کر دیا

    یاد رہے کہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا طیارہ 27 فروری کو پاکستان ایئرفورس کے بہادر سپوتوں نے لڑائی کے دوران نشانہ بنا تھا جس کے بعد ابھی نندن لڑاکا طیارے سے زندہ نکلنے میں کامیاب ہوگیا تھا تاہم وہ بدقسمتی سے پاکستانی سرزمین پر گرا اور شہریوں کے ہاتھ آگیا جسے انہوں نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا بعد ازاں پاک فوج کے جوان اسے گرفتار کرکے لے گئے۔

    خیال رہے کہ بھارتی پائلٹ کو وزیر اعظم عمران خان نے 28 فروری کو جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کرنے کا حکم دیا تھا جسے یکم مارچ کو واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارت کے حوالے کردیا گیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں : بھارت جانے سے قبل ابھی نندن کا آخری پیغام

    بھارتی پائلٹ نے بھارت جانے سے قبل بیان دیا تھا جس میں اُس نے پاک فوج کے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا اعتراف کیا تھا جبکہ بھارتی میڈیا پر شدید تنقید بھی کی تھی۔

  • امریکا: ریفریجریٹڈ ٹرالر میں چھپے 78 غیرقانونی تارکین وطن گرفتار

    امریکا: ریفریجریٹڈ ٹرالر میں چھپے 78 غیرقانونی تارکین وطن گرفتار

    نیویارک: امریکی بارڈر فورس نے ریفریجریٹڈ ٹرالر میں چھپے ہوئے 78 غیرقانونی تارکین وطن افراد کو حراست میں لے لیا۔ جن میں زیادہ تعداد بھارتی شہریوں کی ہے۔

    این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی بارڈر پیٹرول ایجنٹس نے گزشتہ روز ٹیکساس کے ایک چیک پوائنٹ پر ایک لاک کیے گئے ریفریجریٹڈ ٹرالر میں سے 78 افراد کو گرفتار کیا، جو غیرقانونی طور پر امریکا میں داخل ہورہے تھے۔

    رپورٹ کے مطابق ان افراد کی صحت ٹھیک تھی، جن میں بھارت، ہنڈراس، ایل سلواڈور، میکسیکو، گوئٹے مالا، ارجنٹینا، کیوبا، نائیجیریا، چلی اور ترکی کے باشندے شامل ہیں۔

    امریکی بارڈر فورسز نے ہیوسٹن اور دیگر سرحدی علاقوں میں پانچ روز کے دوران غیرقانونی طریقے سے امریکا میں داخل ہونے والے 100 سے زائد غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق امریکی بارڈر فورس کا کہنا ہے کہ کچھ افراد کو غیرقانونی داخلے اور ڈی پورٹ کیے جانے کے بعد دوبارہ سے غیرقانونی طور پر امریکا میں داخلے کے جرم میں مجرمانہ کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    دوسری جانب وہ افراد جن کے خلاف مقدمہ نہیں چلایا جائے گا، انہیں امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسٹمنٹ (آئی سی ای) کی تحویل میں رکھا جائے گا اور پھر امریکا سے بے دخل کردیا جائے گا۔

  • گزشتہ5سال میں298بھارتیوں کو پاکستانی شہریت دینے کا انکشاف

    گزشتہ5سال میں298بھارتیوں کو پاکستانی شہریت دینے کا انکشاف

    اسلام آباد : وزارت داخلہ نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ5سال میں298بھارتیوں کو پاکستانی شہریت دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران بھارتیوں کو پاکستانی شہریت دیے جانے سے متعلق سوال اٹھایا گیا جس پر وزارت داخلہ نے قومی اسمبلی میں جواب جمع کرادیا۔

    وزارت داخلہ نے گزشتہ5سال میں 298بھارتیوں کو پاکستانی شہریت دینے کا انکشاف کیا، 2012 میں 48، 2013 میں 75، 2015 میں 15 ، 2016 میں 69 اور رواں سال 2017 میں 15 بھارتیوں کو پاکستان کی شہریت دی گئی، سب سےزیادہ 2014میں 76بھارتیوں کو پاکستانی شہریت دی گئی۔

    وزارت داخلہ نے جواب میں بتایا کہ پاکستان نے پاک ایران سرحد پر گیٹ تعمیر کردیا ہے، گیٹ کے دونوں اطراف 126کلومیٹرلمبی خاردار تار بھی ہے، پاک افغان سرحد بند کرنے کی کوئی تجویز زیر غورنہیں، پاک افغان سرحد کا نظام بہتر بنانے کے اقدامات کر رہے ہیں۔

    تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ چمن سرحد پر گیٹ،باڑ کی تنصیب اورڈیجیٹل نگرانی کی جا رہی ہے، مزید چیک پوسٹوں کا قیام اور اسکینرز فراہم کئےجارہے ہیں، سفر کیلئے صرف پاسپورٹ ویزہ رکھنے والوں کو اجازت ہے، مقامی دستاویزات پر سفری اجازت ختم کردی گئی ہے۔

    جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ فرنٹیئرکورکے لیے 50 نئی پوسٹیں تعمیر کی گئی ہیں، ایران ،افغانستان کیساتھ فلیگ میٹنگز،سرحدی کمیشن اجلاس ہورہے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • وزیراعظم کی نااہلی کا فیصلہ، بھارتی عوام کا بھرپورخیرمقدم

    وزیراعظم کی نااہلی کا فیصلہ، بھارتی عوام کا بھرپورخیرمقدم

    نئی دہلی : پاکستانی سپریم کورٹ کے ’’بھارت‘‘میں چرچے، وزیراعظم کی نااہلی کے فیصلے کا بھارتی عوام نے بھرپورخیرمقدم کیا ہے، عوام کا کہنا ہے سپریم کورٹ کا فیصلہ جرات مندانہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں وزیراعظم کی نااہلی کا فیصلہ آیا تو بھارت کے عوام بھی قانون کی بالادستی پرخوش ہوگئے اور پاکستان میں فیصلے کو مثال بنا کر اپنی سرکار پر برس پڑے، بھارتی شہری کا کہنا تھا پاکستانی سپریم کورٹ کا فیصلہ قابل تعریف ہے۔

    سوشل میڈیا پربھارتیوں نے وزیراعظم مودی کو فیصلے سے سبق لینے کا مشورہ دے دیا۔

    بھارتی شہری کا کہنا تھا کہ مودی جی دیکھیں اسے کہتےہیں انصاف، پاکستان نے بھارت کیلئے مثال قائم کردی، پاکستان میں وزیراعظم کو سزا، یہاں عام وزیر بچ جاتاہے، بھارتی عدالت بھی مودی کے خلاف ایکشن لے۔

    ایک صارف نے لکھا بھارتی ہونے پر شرم آرہی ہے، بھارت میں معمولی مجرم بچ جاتا ہے، پاکستان میں وزیراعظم کو سزا سنا دی گئی، مودی غورکریں۔

    بھارتی صحافی راہول کنول کا کہنا تھا کہ پاناما نے 2وزیراعظم گھربھیج دیے، 500 بھارتیوں کے پاناما میں نام ہیں، کارروائی نہیں ہوئی۔

    راہول کنول نے کہا کہ پاکستان میں وزیراعظم کو پاناما پرسزا ہوگئی لیکن بھارت میں پاناما کے کردار بچے ہوئے ہیں۔

    ایک بھارتی نے مودی سرکار پر طنز کرتے ہوئے کہا نواز شریف بھارت آجائیں، یہاں پاناما اسکینڈل تمام کردار ہیرو ہیں۔

    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سعودی عرب میں‌30 لاکھ بھارتی شہری فاقہ کشی کا شکار، سشما سوراج کا نوٹس

    سعودی عرب میں‌30 لاکھ بھارتی شہری فاقہ کشی کا شکار، سشما سوراج کا نوٹس

    دہلی : بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں 10 ہزار سے زائد بھارتی شہری غذائی قلت کا شکار ہیں جنہیں‌ غذا کی فراہمی کے لیے کوششیں‌ جارہی ہیں.

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سشما سوراج نے سعودی عرب میں موجود 30 لاکھ ہندوستانی باشندوں سے اپیل کی کہ وہ فاقہ کشی کے شکار اپنے بھائیوں کی مدد کریں اور مدد کرنے میں کسی بھی طرح پیچھے نہ رہیں۔

    سشما سوراج کے مطابق کسی بھی ملک کی اجتماعی کوششوں سے بڑا کچھ نہیں ہوتا،جدہ میں ہندوستانی قونصل خانے اور ہندوستانی شہریوں کی کوششوں سے لوگوں میں 15 ہزار کلو سے زیادہ کھانے پینے کا سامان تقسیم کیا گیا ہے۔

    اطلاعات کہ مطابق خلیجی ممالک میں بڑی تعداد میں بھارتی باشندے نوکری کرتے ہیں، چند ماہ کے دوران عالمی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے سبب سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک کو مسائل درپیش ہیں جس کے سبب سعودی عرب میں موجود بھارتی شہری متاثر ہیں اور 800 سے زائد باشندے فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔سعودی عرب میں بہت سی کمپنیاں بند ہو گئی ہیں اور وہاں موجود کئی بھارتی بے روزگار ہو گئے ہیں یا پھر انہیں تنخواہیں نہیں ملی ہیں۔

    سعودی عرب میں ملازمت کرنے والے ایک بھارتی شہری نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ سات ماہ سے تنخواہ نہیں ملی،دس دنوں تک ہمیں کھانا بھی نہیں ملا تھا اور اس پر ستم یہ کہ جو گھر جانا چاہ رہا ہے اسے گھر جانے بھی نہیں جانے دیا جارہا،بنیادی ضروریات پوری کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے،پینے کا پانی تک دستیاب نہیں ہم نہانے کا پانی پی کر گزارا کر رہے ہیں۔

    اقبال خان نے مزید بتایا ہے کہ انھوں نے بھارتی سفارت خانے میں اپنی مشکلات بتائی ہیں جس کے بعد فی الحال 10 دن تک کے کھانے کا انتظام ہوا ہے،جدہ میں کئی ہندوستانی اس پریشانی سے دو چار ہیں اور زیادہ تر تعمیراتی کمپنیوں میں نوکریاں کرتے ہیں، ہماراپیسہ کمپنی کے پاس جمع ہے اور کمپنی کا کوئی ملازم نظر بھی نہیں آ رہا ہے اب کیا کریں، سمجھ میں نہیں آتا۔

    اطلاعات ہیں کہ ایک بھارتی شہری عمران کھوکھر نے ٹوئٹر پر وزیر خارجہ سشما سوراج کو معلومات دی تھی کہ سعودی عرب کے جدہ میں گذشتہ تین دنوں سے تقریبا 800 بھارتی بھوکے پیاسے پھنسے ہوئے ہیں اس ٹویٹ کے جواب میں سشما سوراج نے کہا تھا کہ اس معاملے کو حل کرنے کے لیے وزیر مملکت وی کے سنگھ سعودی عرب جا رہے ہیں۔

    قبل ازیں سشما سوراج نے ٹویٹ کیا تھا کہ میں آپ کو یقین دلاتی ہوں کہ سعودی عرب میں کوئی بھی بے روزگار بھارتی بھوکا نہیں رہے گا، حالات پر ہمہ وقت ہماری نظر ہے۔ یاد رہے کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق خلیجی ممالک سعودی عرب، بحرین، کویت، قطر، متحدہ عرب امارات اور عمان میں 60 لاکھ بھارتی کام کرتے ہیں۔

     

  • پاکستان کو دشمن سمجھنے کیلئے بھارتیوں کا برین واش کیا جاتاہے، نصیرالدین شاہ

    پاکستان کو دشمن سمجھنے کیلئے بھارتیوں کا برین واش کیا جاتاہے، نصیرالدین شاہ

    ممبئی: بالی ووڈ کے سینئراداکار نصیرالدین شاہ نے کہاہے کہ حکمرانوں نے برین واشنگ کرکے عوام کے دلوں میں نفرت کا زہربھر دیاہے ، پاکستان ایسانہیں جیساکہ بتایاجاتاہے۔

    بھارتی ویب سائٹ بالی ووڈ ہنگامہ کو دیئے گئے انٹرویو میں نصیر الدین شاہ کاکہناتھاکہ پاکستانی کھلے دل سے ہمارا استقبال کرتے ہیں اور ہمارے یہاں پاکستانی فنکاروں کو کام ہی نہیں کرنے دیا جاتا۔

     نصیرالدین شاہ نے کہا کہ  بھارت میں  پاکستانی فنکاروں کو کام کرنے سے روکا جاتا ہے جو شرمندگی کا باعث ہے، حال ہی میں احمد آباد میں پاکستانی فنکار کے کام کو متاثر کرنے کا مذموم واقعہ پیش آیا اس کے برعکس پاکستان میں ہمارا کھلے دل سے استقبال کیا جاتا ہے، انہوں نے فن اور سیاسی اختلافات کو الگ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

     انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت میں ایک دوسرے کی پرفارمنس کو سراہا جاتا ہے اس لئے دونوں ممالک کے درمیان سیاسی اختلافات کو فنکاروں کی راہ کی رکاوٹ نہیں بنایا جانا چاہئے، بھارتی عوام برین واشنگ کی وجہ سے تاریخ جانے بغیر پاکستان کو اپنا دشمن ماننے لگتے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کی دوریاں اسی وقت ختم ہونگی جب ایک دوسرے سے میل جول بڑھایا جائے گا۔

    اُن کاکہناتھاکہ دلیپ کمار کو پاکستان میں جو عزت حاصل ہے ، وہ اُنہیں اپنے ملک میں بھی نہیں ملتی۔