Tag: Indictment

  • ڈونلڈ ٹرمپ آج فردِ جرم کا سامنا کریں گے، فلوریڈا پہنچ گئے

    ڈونلڈ ٹرمپ آج فردِ جرم کا سامنا کریں گے، فلوریڈا پہنچ گئے

    فلوریڈا: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج فردِ جرم کا سامنا کریں گے، اس سلسلے میں وہ فلوریڈا پہنچ گئے ہیں۔

    امریکی میڈیا کے مطابق سابق امریکی صدر ٹرمپ پیر کو نیو جرسی سے فلوریڈا پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ میامی میں امریکی ڈسٹرکٹ جج آئلین کینن کی عدالت میں پیش ہوں گے، اور آج فوجداری الزامات میں فردِ جرم کا سامنا کریں گے۔

    ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کوئی بھی نہیں چاہتا کہ اس کے خلاف فردِ جرم عائد ہو، لیکن محکمہ انصاف ذہنی مریضوں کا گڑھ ہے جسے فوری طور پر صاف کیا جانا چاہیے۔

    ٹرمپ جو 2024 کے صدارتی انتخابات میں ریپبلکن نامزدگی کے لیے سب سے آگے ہیں، آج منگل کو مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے میامی کی وفاقی عدالت میں پیش ہوں گے۔

    واضح رہے کہ ٹرمپ پر ملکی سیکیورٹی سے متعلق انتہائی خفیہ دستاویزات غیر قانونی طور پروائٹ ہاؤس سے ساتھ لے جانے کا الزام ہے، اگر وہ اس جرم میں مجرم پائے گئے تو ان کو کئی سالوں کی سزا ہو سکتی ہے۔

    دوسری طرف بدھ کو 77 سال کی عمر کو پہنچنے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی بے گناہی کا اعلان کیا ہے اور نومبر 2024 کے انتخابات میں دوبارہ صدارت حاصل کرنے کے لیے اپنی مہم جاری رکھنے کا عزم کیا ہے۔

  • شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر

    شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر

    لاہور : اسپیشل سینٹرل عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان کو فرد جرم کے لیے 7 ستمبر کو طلب کرلیا۔

    لاہور کی اسپیشل سینٹرل عدالت نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے کی سماعت کی، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر ہوئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ حمزہ شہباز کمر کی تکلیف کے باعث پیش نہیں ہوسکتے جبکہ شہباز شریف اسلام آباد میں ہونے کی وجہ سے نہیں آسکتے۔

    موسم کی خرابی کے باعث وہ سفر نہیں کرسکے بائی روڑ شہباز شریف کو ڈاکٹرز نے سفر کرنے سے روک رکھا ہے۔

    پراسیکیوٹر نے بھی حاضری معافی کی مخالفت نہیں کی ۔ عدالت نے دونوں کی حاضری معافی کی درخواست کو منظور کرلیا ایف آئی اے کی جانب سے پراسکیوٹر نے شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز کی جائیدادوں اور بنک اکاونٹس کا ریکارڈ جمع کروایا۔

    ایف آئی اے نے ملک مقصود کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ پیش کیا ۔۔عدالت نے سات ستمبر کو شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت ملزمان کو فرد جرم کے لیے طلب کرلیا اور تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا۔

  • محکمہ ثقافت و سیاحت سندھ میں کروڑوں کی کرپشن، مقدمے میں بڑی پیشرفت

    محکمہ ثقافت و سیاحت سندھ میں کروڑوں کی کرپشن، مقدمے میں بڑی پیشرفت

    کراچی : احتساب عدالت نے محکمہ ثقافت و سیاحت سندھ میں کروڑوں روپے کی کرپشن کے ریفرنس میں ملوث ملزمان پر فرد جرم عائد کردی ملزمان کے انکار پر عدالت نے گواہان کو طلب کرلیا۔

    کروڑوں روپے کی کرپشن کے ریفرنس کی سماعت کے موقع پر سابق منیجنگ ڈائریکٹر سندھ ٹور ازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن روشن قناصرو کو حفاظتی تحوہل میں عددالت میں پیش کیا گیا۔

    ریفرنس کے دیگر ملزمان بھی احتساب عدالت میں پیش ہوگئے، سماعت کے موقع پر احتساب عدالت کے جج نے ریفرنس میں ملزمان پر دو سال بعد فرد جرم عائد کردیجس پر کمرہ عدالت میں موجود ملزمان کا صحت جرم سے انکار کردیا۔

    بعد ازاں عدالت نے ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر گواہان کو طلب کرلیا، احتساب عدالت نے آئندہ سماعت پر ریفرنس کے گواہان کو روبرو پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سمارت ملتوی کردی۔

    علاوہ ازیں مقدمے میں گرفتار ملزم روشن قناصرو کی جانب سے بیماری کے چیک اپ کیلئے درخواست جمع کرادی گئی وکیل نے استدعا کی کہ رخواست پر آج ہی فیصلہ سناتے ہوئے ملزم روشن قناصرو کو طبی چیک اپ کرانے کی اجازت دی جائے۔

    عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت 14 جون تک ملتوی کردی، واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو کا کہنا ہے کہ ملزمان نے قومی خزانے کو 4کروڑ 85 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا۔

  • نیب نے مریم نواز اور کیپٹن(ر)صفدر کیخلاف درخواست واپس لے لی

    نیب نے مریم نواز اور کیپٹن(ر)صفدر کیخلاف درخواست واپس لے لی

    اسلام آباد : نیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوازاورکیپٹن(ر)صفدرکیخلاف درخواست واپس لے لی۔

    تفصیلات کے مطابق لندن فلیٹس ریفرنس میں مریم نواز اور کیٹپن صفدر کیخلاف نیب کی درخواست سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے سماعت کی۔

    سماعت میں پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ متعلقہ معاملے پر نیب ایک ضمنی ریفرنس جلد داخل کر رہا ہے، نئی درخواست کی روشنی میں وقتی طور پر درخواست واپس لے رہے ہیں، احتساب عدالت نے جعلی دستاویزات کی دفعات نکالنے کا حکم دیا تھا۔

    نیب نے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

    یاد رہے کہ احتساب عدالت نےفردجرم میں ترمیم کی درخواست جزوی طور پر منظور کی تھی اور کیلبری فونٹ کی دستاویز سے متعلق سیکشن تھری اے کو فردجرم سے نکال دیا گیا۔


    مزید پڑھیں : مریم نواز کی فرد جرم میں ترمیم ، کیلیبری فونٹ سے متعلق سیکشن 3اے نکال دی گئی


    کیلبری فونٹ کی جعلی دستاویزسے متعلق پیراگراف فرد جرم کے متن کا حصہ ہے۔

    واضح رہے کہ پاناما جے آئی ٹی نے مریم نواز کی دستاویزات میں سے ایک ایسی چھوٹی سی غلطی پکڑی گئی تھی، جس نے شریف خاندان کے سارے ثبوتوں کو جھوٹا ثابت کردیا تھا، دستاویزات جس فونٹ سے ٹائپ ہوا وہ اس سال ریلیز ہی نہیں ہوا۔

    دوسری جانب یہ انکشاف ہوا ہے کہ پاناما کیس کی جے آئی ٹی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد دنیائے معلومات کی سب سے بڑی ویب سائٹ وکی پیڈیا پر کیلیبری فونٹ سے متعلق ڈیٹا تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی ہے تاہم وکی پیڈیا نے اسے عارضی طور پر بلاک کردیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • معطل کرکٹر شاہ زیب حسن پر فرد جرم عائد کردی گئی

    معطل کرکٹر شاہ زیب حسن پر فرد جرم عائد کردی گئی

    لاہور : پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر شاہ زیب حسن پر پی سی بی نے فرد جرم عائد کر دی، شاہ زیب کے وکیل کا کہنا ہے کہ ٹربیونل کی کارروائی سے مطمئن ہیں۔ عدالت نہیں جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر شاہ زیب حسن پی سی بی ٹریبونل کے سامنے پیش ہوگئے, اینٹی کرپشن ٹربیونل نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں اسپاٹ فکسنگ کیس کی ابتدائی سماعت کی۔

     دوران سماعت شاہ زیب حسن پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) میں جواریوں کی جانب سے رابطہ کرنے کے بارے میں پی سی بی کو آگاہ نہ کرنے پر اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا اور ان پر فرد جرم عائد کی گئی۔

     پی سی بی چار مئی کو شاہ زیب کے خلاف ٹربیونل کو ثبوت پیش کرے گا۔ اٹھارہ مئی کو شاہ زیب الزامات کا جواب دیں گے۔ کیس باقاعدہ سماعت یکم جون سے شروع ہوگی۔

    اس حوالے سے شاہ زیب کے وکیل کا کہنا ہے کہ وہ ٹربیونل کی کارروائی سے متفق ہیں لہٰذا عدالت نہیں جائیں گے۔ اسپاٹ فکسنگ کیس میں شاہ زیب پر اینٹی کرپشن کوڈ کی تین شقوں کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔

    ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن ٹربیونل کی سماعت کے دوران کمیٹی کے چیئرمین جسٹس اصغر حیدر، کمیٹی کے ممبران لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ توقیر ضیائ، وسیم باری، پی سی بی کے ویجی لینس اور سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کرنل ریٹائرڈ محمد اعظم خان موجود تھے جبکہ شاہ زیب حسن اور ان کے وکیل بیرسٹر ملک کاشف رجوانہ پیش ہوئے۔