Tag: indigestion

  • بدہضمی یا معدے کی تیزابیت صرف ایک چمچ سے ختم کریں؟

    بدہضمی یا معدے کی تیزابیت صرف ایک چمچ سے ختم کریں؟

    اکثر لوگ کھانے پینے میں اعتدال سے کام نہیں لیتے جس کا نتیجہ بدہضمی، گیس، متلی اور پیٹ کے دیگر مسائل کی صورت میں سامنے آتا ہے۔

    بدہضمی ایک عام بیماری ہے جس میں پیٹ بھرا بھرا سا محسوس ہوتا ہے، بھوک کم لگتی ہے اور کھانے کے بعد سینے میں جلن، گیس، ڈکاریں اور پیٹ درد کی شکایت رہتی ہے۔

    یہ کیفیت وقتی بھی ہو سکتی ہے اور اگر مسلسل رہے تو اسے کسی بڑی بیماری کا پیش خیمہ بھی کہا جا سکتا ہے۔

    ماہر صحت نے بدہضمی کے علاج کیلیے ایک گھریلو نسخہ تجویز کیا ہے جس کے استعمال سے گیس اور معدے کی تکلیف سے باآسانی نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔

    نسخہ بنانے کی ترکیب

    سوکھے پودینے کے پتے ۔ ۔ ۔ ایک چمچ
    سونٹھ ۔ ۔ ۔ 4 سے 6 گرام کا ٹکڑا
    سونف ۔ ۔ ۔ ایک چائے کا چمچ
    اجوائن ۔ ۔ ۔ چوتھائی چائے کا چمچ
    میٹھا سوڈا ۔ ۔ ۔ ۔صرف ایک چٹکی

    ان تمام اجزاء کا سفوف بنا کر رکھ لیں اور روزانہ آدھا چائے کا چمچ رات کو سونے سے قبل اور صبح ناشتے کے بعد لیں یقیناً افاقہ ہوگا اس کے علاوہ ضرورت پڑنے پر کسی اور وقت بھی لے سکتے ہیں۔

    یہ سفوف 8 سال کی عمر تک کے بچوں علاوہ کسی بھی عمر کے مرد و عورت کو دیا جا سکتا ہے، جو لوگ معدے کے بھاری پن، تیزابیت یا ہاضمے کے حوالے سے کسی تکلیف میں مبتلا ہیں ان کیلیے یہ نسخہ انتہائی کارآمد ہے۔

    اس کے علاوہ اگر معدے میں گیس کی زیادتی یا جسم کے مختلف حصوں میں اس کے باعث درد ہو اور نظام ہاضمہ کی بہتری کے لیے تو یہ نہایت مفید نسخہ آزمائیں۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    نوٹ : مندرجہ بالا تحریر معالج کی عمومی رائے پر مبنی ہے، کسی بھی نسخے یا دوا کو ایک مستند معالج کے مشورے کا متبادل نہ سمجھا جائے۔

  • سردیوں میں سونف کا دودھ : کیا آپ اس کے فوائد سے واقف ہیں؟

    سردیوں میں سونف کا دودھ : کیا آپ اس کے فوائد سے واقف ہیں؟

    سونف کا شمار نہایت مفید بیجوں میں کیا جاتا ہے، ماہرین کے نزدیک یہ ایک مکمل غذا تصور کی جاتی ہے، اگر  اسے دودھ کے ساتھ استعمال کیا جائے تو ناقابل یقین فوائد کی حامل بن جاتی ہے۔

    سونف وٹامن سی، پوٹاشیم، مینگنیج، آئرن، فولیٹ اور فائبر کا بھرپور ذریعہ ہے۔ اس کے علاوہ یہ معدہ، کارمینیٹو، اینٹی اسپاسموڈک، اینٹی انفلامیٹری، اینٹی میکروبیل، ایکسپیکٹرینٹ، ڈائیورٹک، ایمنا گوگ، ڈیپریوٹیو اور اینٹی آکسیڈینٹ خصوصیات کی وجہ سے کئی بیماریوں سے نجات اور بہتر صحت کی سہولت فراہم کرتی ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ سردیوں میں سونف کا دودھ پینا صحت کے لیے کئی طرح سے فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے، یہ موٹاپے اور ہاضمہ کے جملہ امراض کا بہترین علاج ہے۔

    ماہرین غذائیت کا اس کی افادیت کے حوالے سے کہنا ہے کہ سونف میں غذائی ریشہ ہوتا ہے۔ فائبر آپ کے جسم کی میٹابولک ریٹ کو بڑھاتا ہے اور ہاضمہ کو بھی مضبوط کرتا ہے، ان دونوں طریقوں سے کیلوریز جلانا آسان ہو جاتا ہے۔

    اس کے ساتھ ساتھ سونف بھوک کم کرنے میں بھی مؤثر ہے۔ اگر آپ سونف کا دودھ پیتے ہیں تو آپ کو بھوک کم لگے گی اور زیادہ کھانے میں دل نہیں لگے گا۔ اس طرح زیادہ کھانے سے آپ کو موٹاپے کا خوف نہیں رہے گا اور تیز میٹابولزم کی وجہ سے آپ کا وزن بھی تیزی سے کم ہوگا۔

    جن لوگوں کو ہاضمے کے مسائل زیادہ ہوتے ہیں اور سردیوں میں ان کا پیٹ بھاری محسوس ہوتا ہے، انہیں سونف کا دودھ پینا چاہیے۔ سونف میں موجود ضروری تیل آپ کی ہاضمہ طاقت کو بڑھاتا ہے، جو پیٹ پھولنا اور قبض جیسے مسائل سے نجات دلاتا ہے۔

    اس کے علاوہ اس کے استعمال سے پیٹ پھولنا اور پیٹ کے درد جیسے مسائل سے بھی جلد نجات ملتی ہے۔

    سونف میں پوٹاشیم، کیلشیم اور میگنیشیم پایا جاتا ہے جو بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے۔ جبکہ دودھ میں کیلشیم اور وٹامن ڈی کے علاوہ فاسفورس بھی ہوتا ہے۔ یہ تمام عناصر ہڈیوں کو مضبوط بناتے ہیں اور ہڈیوں کے درد جیسے مسائل سے بھی نجات دلاتے ہیں۔

    سونف کا دودھ بنانے کا طریقہ

    ایک گلاس دودھ میں آدھا گلاس پانی ملا کر ابالیں۔ جب دودھ ابلنے لگے تو اس میں ایک چمچ سونف ڈال دیں۔ اسے 10 منٹ تک اچھی طرح ابالیں۔ پھر اس دودھ کو کچھ دیر ٹھنڈا ہونے دیں اور پھر پی لیں۔

  • لونگ کے چند دانے : بدہضمی کا کامیاب علاج

    لونگ کے چند دانے : بدہضمی کا کامیاب علاج

    بدہضمی، جسے انگریزی میں انڈیجسچن بھی کہا جاتا ہے، اکثر لوگوں کو کبھی کبھار ہوتا ہے، یہ آپ کے پیٹ کو غیر آرام دہ یا بہت زیادہ بھرا ہوا محسوس کرسکتا ہے، بدہضمی کی بہت سی ممکنہ وجوہات ہیں۔

    بدہضمی ہر عمر کے مردوں اور عورتوں دونوں کو متاثر کرتی ہے۔ یہ انتہائی عام ہے۔ ایک شخص کا خطرہ اس کے ساتھ بڑھتا ہے۔

    بدہضمی کی علامات میں اپھارہ، بیلچنگ اور گیس، متلی، قے، منہ میں تیزابیت کا ذائقہ، کھانے کے دوران یا اس کے بعد پیٹ بھرنا، بڑھتا ہوا پیٹ اور پیٹ میں جلن کا احساس شامل ہے۔

    بدہضمی کا علاج کیا ہے؟

    بدہضمی کو کم کرنے کیلئے ایسے کھانوں سے پرہیز کریں جو آپ کے نظام ہاضمہ کو خراب کرتے ہیں۔ دن بھر میں تین بڑے کھانے کے بجائے چھوٹے کھانے کھائیں۔

    الکحل اور کیفین کو کم کرنا یا روکنا۔ اسپرین، ibuprofen (Advil، Motrin IB، دیگر)، اور naproxen sodium (Aleve)جیسے درد کو کم کرنے والی کچھ چیزوں سے دور رہنا۔
    دوسری دوائیں تلاش کریں اگر آپ جو لے رہے ہیں وہ بدہضمی کا سبب بنتی ہیں۔ ایسی ادویات کے استعمال سے اجتناب کریں جو معدے میں جلن پیدا کر سکتی ہیں۔

    بدہضمی اور قے کی صورت میں لونگ کا تیل بھی بہت مفید ہے، لونگ کا تیل پینے سے افاقہ ہوتا ہے، لونگ کا تیل تھوڑے سے شہد اور لہسن کے ساتھ ملا کر کھانے سے کھانسی میں بھی آرام آجاتا ہے۔

    اس کے علاوہ صبح کے وقت لونگ چبانے سے تھوک کی پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے جس سے ہاضمے میں مدد ملتی ہے، لونگ متلی اور تیزابیت کو کم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    نوٹ : مندرجہ بالا تحریر معالج کی عمومی رائے پر مبنی ہے، کسی بھی نسخے یا دوا کو ایک مستند معالج کے مشورے کا متبادل نہ سمجھا جائے۔

  • دانت میں تکلیف ہو یا بدہضمی : پودینے میں پوشیدہ 6 حیران کن فائدے

    دانت میں تکلیف ہو یا بدہضمی : پودینے میں پوشیدہ 6 حیران کن فائدے

    پودینہ ذائقہ میں خوشگوار اور اس کی خوشبو مرغوب ہوتی ہے، جس کی وجہ سے لوگ اسے مصالحہ جات اور چٹنیوں وغیرہ میں شامل کرتے ہیں، اس کے پتوں کا رنگ ہرا سیاہی مائل ہوتا ہے۔

    پودینہ نہ صرف ہمارے کھانوں کا ذائقہ بڑھاتا ہے بلکہ ایک اچھا ماؤتھ فریشنر بھی ہے اس کو کھانے سے سانسیں بھی مہک جاتی ہیں اور منہ کی بو بھی دور ہوجاتی ہے۔

    پودینہ معدہ اور کئی امراض میں اکسیر ہے، یہی نہیں دانت کے درد میں بھی اس کی افادیت سے انکار ممکن نہیں۔

    پودینے کے پتے فائدہ مند کیوں؟

    پودینے میں پوٹاشیم، میگنیشئم، کیلشئم، فاسفورس، فولیٹ، آئرن، وٹامن اے اور سی پایا جاتا ہے جو صحت کے مسائل، جسمانی تازگی اور خوبصورتی کو بھی بڑھانے کے لئے مفید ہے۔

    منہ اور دانتوں کے مسائل :

    منہ کے چھالے ہوں یا دانتوں میں تکلیف، مسوڑوں کی سوزش ہو یا گلے کی خرابی پودینے کی تازگی آپ کو ان مسائل میں بھی مدد دیتی ہے۔ اس لیے اسے روزانہ کھانوں میں ضرور شامل کریں۔

    سر درد اور متلی :

    پودینے کے چند پتوں کو سونگھ لینے سے سر درد اور متلی بھی ختم ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ آپ اس کی پتیوں کے تیل کی مالش بھی بالوں میں کر سکتے ہیں۔

    عمل تنفس :

    پودینہ ہمارے عمل تنفس اور سانس کے مسائل میں بھی فائدہ مند ہے، روزمرہ کے کھانوں میں اس کا استعمال رکھیں ساتھ ہی آدھا گلاس نیم ٹھنڈا پودینے کا پانی پینا بھی اس مسئلے کے حل میں مفید ہے۔

    بد ہضمی :

    اس کے پتوں کا استعمال کھانا جلدی ہضم کرنے اور بدہضمی کے مسائل سے بچاتا ہے اور معدے کو تقویت بخشتا ہے۔ اس کے پتوں کو سکھا کر پیس لیں اور روزانہ کھانے کے بعد آدھا چمچ پاؤڈر سادے پانی سے پھانک لیں۔ یہ بلڈ پریشر پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔ اس لئے کھانوں میں اس کا زیادہ استعمال رکھیں۔

    پیٹ کے کیڑے :

    پودینے میں شامل فولیٹ پیٹ کے کیڑوں کو مارنے کا کام کرتے ہیں اور آنتوں کی صفائی میں بھی مفید ہے۔ اس میں آپ پودینے کا جوس بھی استعمال کرسکتے ہیں اور اس کا پاؤڈر نیم گرم پانی کے ساتھ بھی کھا سکتے ہیں۔

    کولیسٹرول :

    پودینے میں کولیسٹرول کی سطح کم کرنے کی طاقت ہوتی ہے جو کہ وزن بڑھنے اور اضافی چربی کو بڑھنے سے روکنے میں مدد دیتی ہے۔ اس کے لئے آپ ناشتے سے آدھا گھنٹہ بعد اس کا جوس بنا کر پی لیں اور متوازن غذا لازمی استعمال کریں۔

  • افطاری کے بعد بھاری پن یا تیزابیت کا کیا علاج ہے؟ جانیے

    افطاری کے بعد بھاری پن یا تیزابیت کا کیا علاج ہے؟ جانیے

    عام طور پر دیکھا گیا ہے ماہ رمضان میں افطاری کے بعد ہمیں اپنی طبیعت میں بوجھل پن یا معدے میں تیزابیت کا شدت سے احساس ہوتا ہے، بعض اوقات یہ کیفیت کسی بڑی بیماری کا پیش خیمہ بن سکتی ہے۔

    ایسی صورتحال میں بدہضمی، سینے کی جلن اور تیزابیت جیسی شکایت سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لیے چند مفید اور آزمودہ نسخوں سے مدد حاصل کی جاسکتی ہے۔

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں حکیم محمد امجد اسماعیل نے مذکورہ کیفیت سے بچاؤ کیلئے مفید مشورے دیئے۔

    انہوں نے کہا کہ روزے کی حالت میں انسان کا معدہ دس سے بارہ گھنٹے تک خالی رہتا ہے مگر افطار کے بعد جب بندہ کچھ کھاتا ہے تو اس کے بعد سینے میں شدید جلن ، پیٹ میں درد اور شدید گیس بننا شروع ہوجاتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ افطار میں پکوڑے، سموسے، پراٹھے یا دیگر تلی ہوئی اشیاء سے ہر ممکن اجتناب کرنا چاہیے، درحقیقت یہ غذائیں جو دیر تک معدے میں رہتی ہیں جو تیزاب کے ساتھ مل کر معدے کی جلن ، تیزابیت اور گیس کا سبب بنتی ہیں۔

    حکیم محمد امجد اسماعیل نے بتایا کہ اس سب سے آسان حل یہ کہ آپ کھجور اور پانی سے روزہ افطار کریں اور پیاس بجھانے کیلئے کوئی بھی لال شربت آدھا گلاس لے لیں اور مغرب کی نماز کے بعد وہ رات کا کھانا جو روز کھاتے ہیں وہی کھائیں تو یہ شکایت دور ہوجائے گی۔