Tag: Indonasia

  • کوکنگ آئل کا سب سے بڑا پیداواری ملک بھی بڑھتی قیمتوں پر قابو نہ پاسکا

    کوکنگ آئل کا سب سے بڑا پیداواری ملک بھی بڑھتی قیمتوں پر قابو نہ پاسکا

    جکارتہ : انڈونیشیا میں پام آئل کی برآمدات پر سخت پابندی کے باوجود کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی نہ ہوسکی، حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال کی ذمہ دار پام آئل مافیاز ہیں۔

    اس حوالے سے انڈونیشیا کی حکومت کا مؤقف تھا کہ اسے مقامی طور پر خوردنی تیل کی کمی پوری کرنی ہے، لہٰذا وہ فی الوقت پام آئل کی برآمد پر پابندی عائد کر رہا ہے جس میں خام اور ریفائن شدہ تیل کی تمام اقسام شامل ہیں۔

    دنیا کے چوتھے سب سے زیادہ آبادی والے ملک انڈونیشیا جو پام آئل کا سب سے بڑا برآمد کنندہ ہے گزشتہ ماہ اپریل سے کوکنگ آئل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی روک تھام کے پیش نظر مقامی مارکیٹ کو خوردنی تیل کی ترسیل معطل کرچکا ہے۔

    پام آئل پر مذکورہ سخت پابندی کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں سیکڑوں ملین ڈالر کا نقصان بھی ہوا، اس اقدام سے انڈونیشی عوام کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور حکمرانوں کی ساکھ بھی متاثر ہوئی ہے۔

    انڈونیشی حکومت تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو پانے کیلیے ہرممکن اقدامات کررہی ہے لیکن پھر بھی عوام کو مناسب قیمت پر آئل فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔

    انڈونیشیا کے حکام نے عوام سے وعدہ کیا ہے کہ ایک بار جب ملک بھر میں کوکنگ آئل کی بلک قیمتیں14ہزار روپیہ 0.9560ڈالر فی لیٹر پر واپس آجائیں گی تو برآمدات سے پابندی ہٹا دی جائے گی۔

    انڈونیشیا میں کوکنگ آئل کی قیمت اس وقت اپنی بلندیوں پر ہے لیکن وزارت تجارت کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ جمعہ تک کوکنگ آئل کی اوسطاً قیمت 17,300 روپے فی لیٹر تھی جو اپریل میں اوسطاً  18,000 روپے پر آگئی تھی لیکن گزشتہ سال جولائی میں13,300 روپے سے زیادہ تھی۔

    اس حوالے سے انڈونیشیا کے وزیر تجارت محمد لطفی نے اپنے ایک بیان میں "پام آئل مافیا” کو اس تمام صورت حال سے فائدہ اٹھانے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

  • کورونا وائرس : بیرون ملک جانے والے سعودی شہریوں کو ہدایات

    کورونا وائرس : بیرون ملک جانے والے سعودی شہریوں کو ہدایات

    جکارتہ : انڈونیشیا میں سعودی سفیر عصام الثقفی نے سعودی شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ کورونا وبا ختم ہونے تک انڈونیشیا کے سفر کا پروگرام مؤخر کردیں جبکہ انڈونیشیا پہنچنے والے سعودی جکارتہ میں سفارت خانے سے رابطے میں رہیں۔

    میڈیا سے گفتگو میں سعودی سفیر نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے مقررہ ضوابط کی سختی سے پابندی کریں، انڈونیشیا میں ہر روز کورونا کے دو ہزار سے زیادہ مصدقہ کیسز ریکارڈ پر آرہے ہیں۔

    سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ جو سعودی انڈونیشیا کا سفر کرنا چاہتے ہیں وہ قواعد و ضوابط کی پابندی کریں۔ ریاض میں انڈونیشی سفارتخانے یا جدہ میں انڈونیشی قونصلیٹ سے آن لائن ویزا حاصل کریں۔

    انڈونیشیا پہنچنے پر 5 روز تک 25 ہوٹلوں میں سے کسی ایک منظور کردہ ہوٹل میں ہیلتھ آئسولیشن کے طور پر رہنا ہوگا جبکہ اس دوران پی سی آر ٹیسٹ بھی کرانا پڑے گا۔

    ہیلتھ آئسولیشن کا دورانیہ مکمل کرکے ہی جکارتہ یا انڈونیشیا کے کسی شہر یا علاقے کا سفر ممکن ہوگا۔ کورونا کے تمام ٹیسٹ سیاح یا ملاقاتی کے خرچ پر ہوں گے۔ ہیلتھ آئسولیشن کی پابندی سے ان دنوں انڈونیشیا میں سیاحوں کی آمد محدود ہے۔

  • بھارت، انڈونیشیا اور سنگاپور میں خوفناک زلزلہ، زمین لرز اٹھی

    بھارت، انڈونیشیا اور سنگاپور میں خوفناک زلزلہ، زمین لرز اٹھی

    نئی دہلی / جکارتہ : بھارت، انڈونیشیا اور سنگاپور میں زمین لرز اٹھی، زلزلے کے خوفناک جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6اعشاریہ ایک درج کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں دہلی سمیت شمال مشرقی ریاست میں آسام کے گوہاٹی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے اس کے علاوہ ہریانہ میں متعدد مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جا چکے ہیں۔

    ریاست ارونا چل پردیش کے تاونگ میں آج  زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت تین اعشاریہ چار درج کی گئی ہے، موصول اطلاعات کے مطابق اروناچل پردیش میں درمیانی شب 1:33 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

    اس کے علاوہ سنگا پور کے جنوب مشرقی علاقے اور انڈونیشیا میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، انڈونیشیا میں ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.8 درج کی گئی ہے، جبکہ سنگا پور میں ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6 اعشاریہ ایک درج کی گئی ہے۔

    انڈونیشیا کی مقامی خبر رساں ادارے دا جکارتہ پوسٹ کے مطابق ‘امریکی جیو لوجیکل سروے نے بتایا کہ منگل کے روز علی الصبح انڈونیشیا کے جاوا جزیرے کے ساحل پر چھ اعشاریہ 8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، تاحال ان مقامات سے کسی طرح کے جان مال کے نقصان کی کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔

    بھارت میں زلزلے سے خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری گھروں سے باہر نکل آئے، بھارت میں ایک ہفتہ قبل بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے تھے، ایک ہفتہ قبل بھارت میں 3 بار مختلف اوقات میں زلزلہ آیا تھا، آج آنے والے زلزلے سے بھارت میں کوئی جانی و مالی نقصان ہوا یا نہیں اس بارے میں ابھی تک تفصیلات نہیں مل سکیں۔

  • انڈونیشیا : سمندر میں گرنے والے طیارے کے مسافروں کی تلاش تین روز سے جاری

    انڈونیشیا : سمندر میں گرنے والے طیارے کے مسافروں کی تلاش تین روز سے جاری

    جکارتہ : انڈونیشیا کے سمندر میں گر کر تباہ ہونے والے طیارے کے بد قسمت مسافروں کی لاشوں کی تلاش تیز کردی گئی، بلیک باکس ابھی تک نہ مل سکا، برطانوی میڈیا کا کہنا ہے طیارے کو حادثہ تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا۔

    انڈونیشیا میں تین روز قبل سمندر میں گر کر تباہ ہونے والے جہاز کے ملبے اور مسافروں کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے، نجی ایئر لائن کے طیارے جی ٹی 610 کے بلیک باکس کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن تیز کردیا گیا۔

    ساحل کنارے بیٹھے لواحقین اپنے پیاروں کے زندہ بچنے کی دعائیں مانگ رہے ہیں، لوگوں کا کہنا کہ شاید کوئی معجزہ ہوجائے، ریسکیو حکام نے مسافروں کی باقیات کو اکھٹا کردیا ۔

    جس میں آئی ڈی کارڈز، فونز، کتابیں، کپڑے اور دیگر چیزیں شامل ہیں، برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ طیارہ کو حادثہ تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا۔

    انڈونیشیا نے دو ماہ پہلے امریکا سے نیا مسافر طیارہ خریدا تھا، گذشتہ پیر کو مسافر طیارہ اڑان بھرنے کے تیرہ منٹ بعد ہی گر گیا تھا۔

    مزید پڑھیں: انڈونیشیا، نجی ایئرلائن کا طیارہ سمندر میں گرکر تباہ، چھ مسافروں‌ کی لاشیں برآمد

    مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق نجی ایئر لائن نے تصدیق کی کہ متاثرہ طیارہ صبح 6 بجے جکارتہ سے سماٹرا کے لیے روانہ ہوا تھا لیکن اڑان بھرنے کے 13 منٹ بعد ساڑھے تین ہزار فٹ کی بلندی ہر حادثے کا شکار ہوگیا۔

  • انڈونیشیا سونامی، 5 ہزار افراد لاپتہ، ہلاکتوں کا خدشہ

    انڈونیشیا سونامی، 5 ہزار افراد لاپتہ، ہلاکتوں کا خدشہ

    جکارتہ: انڈونیشین حکام نے تصدیق کی ہے کہ زلزلے اور سونامی کی وجہ سے اب تک 1763 افراد ہلاک جبکہ 5000 ہزار سے زائد شہری لاپتہ ہوگئے جن کی ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز سرکاری حکام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک ہمارے پاس پانچ ہزار سے زائد افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں جن کی تلاش کے لیے کام شروع کردیا۔

    اُن کا کہنا تھا کہ یہ تمام افراد دو روز قبل آنے والے زلزلے اور سونامی طوفان کے بعد لاپتہ ہوئے، جبکہ اس کی وجہ سے تقریباً 1763 افراد کی لاشیں مختلف مقامات سے برآمد کی گئیں۔

    حکومتی ترجمان کا کہنا تھا کہ سونامی کے نتیجے میں انڈونیشیا کے دو جزیرے سولاویسی اور شہر پالو کے ہزاروں رہائشی افراد متاثر ہوئے اور اس کی وجہ سے سیکڑوں گاؤں بھی تباہ ہوگئے۔

    مزید پڑھیں: انڈونیشیا میں زلزلے اور سیلاب کے نتیجے میں 1500 سے زائد افراد ہلاک

    ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی کہ 5 ہزار سے زائد افراد کا ابھی تک کچھ پتہ نہیں چل سکا جن کے بارے میں امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ شاید تباہ کاریوں کے نتیجے میں ہلاک ہوگئے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ گمشدہ افراد کی تعداد ابتدائی شکایات موصول ہونے کے بعد سامنے آئی البتہ ابھی حکومت متاثرہ شہروں میں شکایتی مراکز قائم کرے گی تاکہ تباہ کاریوں کا اندازہ ہوسکے۔

    یاد رہے کہ  چار روز قبل انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی اور شہر پالو میں شدید نوعیت کا زلزلہ آیا تھا جس کے بعد سمندر بھی بپھر گیا تھا اور اور پھر طوفان آیا تھا جس کی زد میں آکر اب 1500 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

    یہ بھی پڑھیں: زلزلے اور سونامی کے بعد انڈونیشیا میں آتش فشاں لاوا اگلنے لگے

    سونامی کے نتیجے میں 70 ہزار سے زائد عمارتیں زمین بوس ہوگئیں تھی، زلزلے کے بعد آنے والے آفٹر شاکس کے بعد سمندر سے 10 ، 10 فٹ اونچی لہریں بنی تھیں جس کا پانی مختلف علاقوں میں داخل ہوگیا تھا۔

  • 19سالہ نوجوان کو49دن بعد گہرے سمندر سے بحفاظت نکال لیا گیا

    19سالہ نوجوان کو49دن بعد گہرے سمندر سے بحفاظت نکال لیا گیا

    جکارتہ : کھلے سمندر میں پھنس جانے والے19سالہ نوجوان کو49روز بعد بحفاظت محفوظ مقام تک پہنچا دیا گیا، نوجوان نے مچھلیاں پکڑ کر اور بارش کے پانی سے پیٹ کی آگ بجھائی۔

    تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا سے تعلقرکھنے والے ایک19سالہ نوجوان آلڈی نوویل ایڈیلانگ کو بحرالکاہل سے49روز بعد زندہ بچا لیا گیا، یہ نوجوان مچھلیاں پکڑنے والی ایک چھوٹی سی کشتی پر روشنی کرنے کی ڈیوٹی کرتا تھا۔

    رواں سال14جولائی کو اس کییہ کشتی تیز ہواؤں کے سبب لنگر سے الگ ہو گئی، بغیر انجن اور بغیر پیڈل کے یہ کشتی سمندر کی تیز موجوںاور تیز ہواؤں کے سامنے بے بس ہو کر ہزاروں کلومیٹر دور نکل گئی اور بحرالکاہل کے گہرے سمندر میںجاپہنچی، جہاں آلڈی نوویل کو چاروں طرف حد نگاہ کسی مدد کے آثار نہ دکھائی دیئے۔

    اس کے باوجود اس نےہمت نہ ہاری اور49روز تک حالات کا بھرپور مقابلہ کیا، اس دوران نوجوان نے اپنا پیٹ بھرنے کیلئے مچھلیاں پکڑیں، اس نے ان مچھلیوں کو کشتی کے چھوٹے چھوٹے حصوں سے جلائی گئی آگ پر پکا کر کھایا۔

    پیاس بجھانے کیلئے آلڈی نوویل کے پاس سوائے بارش کے کوئی اور ذریعہ نہ تھا،  نوجوان بارش کے پانی سے اپنی قمیض کو بھگو لیتا اور وقت ضرورت اسے نچوڑ کر اپنی پیاس بجھاتا۔

    اس دوران کم و بیش دس بحری جہاز اس کے قریب سے گزرے لیکن اسے کسی دیکھا نہیں یا پھر دانستہ طور پر نظر انداز کر کے چلا گیا، تاہم31اگست کو پاناما کے پرچم والے ایک بحری جہاز کو آلڈی نوویل نے اپنی شرٹ ہوا میں لہرا لہرا کر اپنی طرف متوجہ کر ہی لیا۔

    جہاز کے عملے نے ایک رسے کے ذریعے آلڈی کو اس کی کشتی سے اس بحری جہاز پر منتقل کیا اور بعد ازاں جاپان پہنچ کر اس نوجوان کو انڈونیشیا کے حکام کے حوالے کیا۔

    آلڈی نوویل نو ستمبر کو بالآخر خیریت سے واپس انڈونیشیا کے موناڈو نامی شہر میں واقع اپنے گھر اور اہل خانہ کے پاس پہنچ گیا۔

  • نیویارک فیشن ویک 2016 کا میلہ حجاب والے ملبوسات مقبول

    نیویارک فیشن ویک 2016 کا میلہ حجاب والے ملبوسات مقبول

    نیویارک: ہر سال کی طرح امسال بھی دنیا کے سب سے بڑے فیشن ویک کا انعقاد کیا گیا جس میں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے معروف ڈیزائنرز نے اپنی کلیکشن پیش کیں تاہم انڈونیشیا کی مسلم ڈیزائنرکے حجاب کے ساتھ نت نئے ملبوسات نے حاضرین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیویارک میں فیشن ویک برائے سال 2016 کا انعقاد کیا گیا جس میں دنیا بھر سے آئے نامور ڈیزائنرز نے اپنے ملبوسات پیش کیے اور حاضرین کے دل جیتنے کی کوشش کی تاہم انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ سے تعلق رکھنے والی مسلمان خاتون ڈیزائنر انیسہ حسیبنا کی جانب سے پیش کیے گئے ملبوسات فیشن شو حاضرین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

    F-1
    بشکریہ انیسہ حسیبنا انسٹا گرام

    انیسہ کی جانب سے مسلم ثقافت پر مبنی ملبوسات تیار کیے گئے تھے جن کے ساتھ حجاب لازم تھا، فیشن شو میں حاضرین اُس وقت حیران ہوئے جب مسلم خاتون ڈیزائنر کے ملبوسات زیب تن کی ماڈلز ریمپ پر حجاب کے ساتھ جلودہ گر ہوئیں۔

    نیویارک فیشن شو کی تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا کہ جب ماڈلز سر پر حجاب پہنے ریمپ پر آئیں اور کامیاب کیٹ واک کر کے فیشن  کی دنیا میں نئی تاریخ رقم کی۔ یہ پہلا موقع تھا کہ جب پوری کاسٹ اسکارٹ پہن کر ریمپ پر اتری اور حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔

    F-3

    جکارتہ سے تعلق رکھنے والی مسلم خاتون ڈیزائنر کی جانب سے پانجاموں، انگرکھوں اور گاؤنز جیسے ملبوسات پیش کیے گئے تھے جن پر شاندار کشیدہ کاری کی گئی اور اُن کے ساتھ حجاب بھی شامل تھے، جس کی وجہ سے ملبوسات کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوا اور  اسلامی فیشن کو مرکزی دھارے میں لانے کی کوششوں پر انیسہ کے ملبوسات کو خوب پذیزائی ملی۔

    F-2

    یاد رہے ایک ایسے وقت جب عالمی سطح پر مسلم خواتین کے لباس یا ان کے حجاب سے متعلق بحث جاری ہے، بہت سے لوگ حجاب کو مرکزی دھارے میں شامل کرنے پر حسیبنا کے قدم کو تاریخی نوعیت کا حامل قرار دے رہے ہیں، انڈونیشیا کی 30 سالہ انیسہ کی یہ کولیکشن فیشن کی دنیا میں ”حیا کی مہم“ کا حصہ ہے جس کی قیادت انیسہ جیسے انڈونیشیا کے ڈیزائنر کررہے ہیں۔

  • سزائے موت کا فیصلہ برقرار، انڈنیشیا کی حکومت نے پاکستانی شہری کی اپیل مسترد

    سزائے موت کا فیصلہ برقرار، انڈنیشیا کی حکومت نے پاکستانی شہری کی اپیل مسترد

    جکارتہ : پاکستانی شہری زوالفقار علی کی رحم کی اپیل مسترد آج رات پھانسی دے دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق انڈنیشیا میں قید پاکستانی شہری ذوالفقار علی کی رحم کی اپیل مسترد کردی گئی ہے جس کے بعد آج 14 افراد کو پھانسی دے دی جائے گی، انڈونیشین حکام نے تصدیق کی ہے کہ آج رات 14 افراد کو پھانسی دے دی جائے گی، پھانسی کی سزا پانے والے افراد کا تعلق بھارت، نائیجیریا، رمباوے اور انڈنیشیاء سے ہے۔

    ذوالفقار علی کے اہل خانہ کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ جاری ہے جس میں پاکستانی حکام سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ ’’حکمران سفارتی تعلقات کو استعمال کرتے ہوئے ذوالفقار علی کی پھانسی کو رکواتے ہوئے اُسے وطن واپس لایا جائے‘‘۔

    zulfi 1

    اے آر وائی پر خبر نشر ہونے کے بعد اعلیٰ حکام نے اس بات کا نوٹس لیتے ہوئے انڈنیشیاء میں مقیم پاکستان سفیر زاہد رضا کو اس مسئلے کو انڈونیشن حکام کے سامنے اٹھانے کی ہدایت کی گئی تھی، جس کے بعد پاکستانی سفارت خانے میں تعینات ناظم الامور نے اس معاملے کو وہاں کی حکومت کے سامنے اٹھایا اور انڈونیشیاء کی حکومت نے معافی کی اپیل مسترد کردی۔

    پڑھیں : جکارتہ : انڈونیشیا میں سولہ افراد کی سزائے موت کی تیاری

     زاہد رضا نے انڈونیشین حکومت کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے سے متعلق ذوالفقار علی کے اہل خانہ کو آگاہ کردیا ہے، اقوام متحدہ اور یورپی یونین کی جانب سے بھی انڈونشیا کے حکام سے سزا پانے والے افراد کے حوالے سے رحم کی اپیل کی گئی تھی تاہم اُسے بھی مسترد کردیا گیا ہے۔
    zulfi 2

    پاکستانی سفارت کار  نے مزید بتایا کہ ذوالفقار علی کو منشیات کے الزام میں جمعہ 29 جولائی کو وسطی جاوا کے جزیرے نوساکا بنگن کی جیل میں پھانسی دے دی جائے گی۔

    یاد رہے انڈونیشیاء کی حکومت نے بتایا ہے کہ سزا پانے والے تمام افراد منشیات کے گھناونے کام میں ملوث تھے جن پر جرم ثابت ہونے کے بعد قانون کے مطابق سزائے موت دی جارہی ہے۔