Tag: Indonesia earthquake

  • انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں زلزلہ، 44 افراد ہلاک سینکڑوں زخمی

    انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں زلزلہ، 44 افراد ہلاک سینکڑوں زخمی

    جکارتہ: انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں 5.6 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 44 افراد ہلاک جبکہ سینکڑوں زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق انڈونیشین دارالحکومت جکارتہ میں زلزلہ آیا تھا جس کے جھٹکے صوبہ ویسٹ جاوا میں بھی محسوس کیے گئے۔

    یو ایس جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز ویسٹ جاوا کا علاقہ سیانجر تھا اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔

    سیانجر کے عہدیداران کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں علاقے میں 44 افراد ہلاک جبکہ 300 زخمی ہوئے، زلزلے سے درجنوں عمارات کو نقصان پہنچا جبکہ امدادی کام جاری ہے۔

    زلزلے کے جھٹکوں سے جکارتہ میں بھی متعدد عمارات 3 منٹ تک لرزتی رہیں جبکہ کچھ کو خالی بھی کرایا گیا۔

    خیال رہے کہ انڈونیشیا رنگ آف فائر یعنی مسلسل زلزلے اور آتش فشاں کے دھماکوں والے علاقے میں آباد ہے۔

  • انڈونیشیا کےجزیرے لومبوک میں زلزلےسے 91 افراد جاں بحق

    انڈونیشیا کےجزیرے لومبوک میں زلزلےسے 91 افراد جاں بحق

    جکارتہ: انڈونیشیا کے جزیرے لومبوک میں زلزلے کے نتیجے میں کم ازکم 91 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے سیاحتی جزیرے لومبوک میں زلزلے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 91 ہوگئی۔

    زلزلے کے نتیجے میں عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے اور سینکڑوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹراسکیل پر7 اعشیاریہ صفرریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹرزیرزمین تھی۔

    زلزلے کے جھٹکے لومبوک سے متصل سیاحت کے لیے معروف جزیرے بالی میں بھی محسوس کیے گئے جہاں لوگ خوبصورت ساحل سمندر اور ہائیکنگ کے لیے دنیا بھرسے آتے ہیں۔

    انڈونیشیا کے جزیرے لومبوک میں ایک ہفتے قبل ہی 6 اعشاریہ 4 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس میں 17 افراد جاں بحق اور سیکڑوں عمارتیں تباہ ہوگئی تھیں۔

    انڈونیشیا میں6.5اعشاریہ کا زلزلہ،ہلاکتوں کی تعداد100 ہوگئی

    یاد رہے کہ دسمبر2016 میں انڈونیشیا کے صوبے آچے میں آنے والے 5۔6 شدت کے زلزلے میں 100 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ انڈونیشیا بحرالکاہل کے ایک ایسے حصے میں واقعہ ہے جہاں زلزلے آنے اور آتش فشاں پہاڑ پھٹنے کے واقعات عموماً رونما ہوتے رہتے ہیں اوردنیا بھر کے تقریباً آدھے آتش فشاں اسی حصّے میں پائے جاتے ہیں۔