Tag: INDONESIA-VOLCANO

  • انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹ گیا، سونامی الرٹ جاری

    انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹ گیا، سونامی الرٹ جاری

    انڈونیشیا کے جزیرے سولا ویسی میں آتش فشاں پھٹنے کے سبب حکام نے سونامی الرٹ جاری کردیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق آتش فشاں میں 24 گھنٹے کے دوران کم ازکم 5 دھماکے ہوئے، حکام نے 11 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر نقل مکانی کی ہدایت جاری کردی ہے۔

    انڈونیشیا کی آتش فشاں ایجنسی کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ ماؤنٹ روانگ میں آتش فشاں پھٹنے سے دھماکا ہوا، ایک روز بعد مزید چار دھماکے سنے گئے۔

    حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آتش فشاں کا کچھ حصہ سمندر میں گر کر سونامی کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

    سیاہ بادلوں سے گِھرے ابوظہبی کی حیرت انگیز ویڈیوز وائرل

    حکام نے سیاحوں اور دیگر افراد کو آتش فشاں سے کم از کم 6 کلومیٹر دور رہنے کا مشورہ دیا ہے، جبکہ آتش فشاں پھٹنے سے راکھ فضا میں ہزاروں فٹ تک بلند ہوئی ہے۔

  • انڈونیشیا میں آتش فشاں کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے، حکام

    انڈونیشیا میں آتش فشاں کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے، حکام

    بالی : انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں آتش فشاں سےدھواں نکلنے کاسلسلہ جاری ہے، دھوئیں کے بادلوں نے بڑے علاقے کولپیٹ میں لے لیا۔حکام نے خبردارکیا ہے کہ آتش فشاں کسی بھی وقت بھی پھٹ سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انڈو نیشیا کے مشہور ساحلی و سیاحتی جزیرے بالی میں آتش فشاں پھٹنے کے خوف سے اب تک سوالاکھ سے زائد افراد گھر چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں جبکہ نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے۔

     

     

    یشی جزیرے بالی میں آتش فشاں پھٹنے کے خطرے کے باعث قریبی علاقے سے ایک لاکھ افراد سے زائد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ۔حکام نے بتایا ہے تقریباً ایک لاکھ 22 ہزار افراد کا انخلا ہوچکا اور یہ سلسلہ جاری ہے۔

    آتش فشاں سے دھواں اور راکھ نکلنے کا سلسلہ جاری ہے، دھوئیں کے بادلوں نے بڑے علاقے کولپیٹ میں لے لیا جبکہ آتش فشاں کا لاوا اوپری سطح کی طرف بڑھ رہا ہے اور یہ کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے، آتش فشاں خطرناک صورتحال میں اختیار کرچکا ہے۔


    مزید پڑھیں : انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے کا خدشہ


    حکام نے قریبی علاقے کے رہنے والوں کو ہنگامی بنیادوں پر مطلع کیا کہ وہ اپنے گھر چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں۔

    نقل مکانی کرنے والوں کو عارضی کیمپوں، اسکولوں اور عمارات میں منتقل کیا جارہا ہے جبکہ عارضی کیمپوں میں خوراک، پینے کے صاف پانی اور ادویات کی وافر مقدار میں فراہم کردی گئی ہے۔

    حکام نے اس پہاڑ کے 12کلو میٹر کے دائرے میں پابندیاں نافذ کر دی ہیں اور کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں اگونگ نامی پہاڑ کےآس پاس زلزلے آتے رہے ہیں اور سطح پر ایسے مادے میں اضافہ ہوتا رہا ہے جو آتش فشاں کی خطرناک شکل اختیار کر سکتا ہے۔

    انڈونیشیا کے صدر نے بھی کیمپ کا دورہ کیا اور متاثرہ لوگوں سے ملاقات کی، جو کو ویڈوڈو نے حکام کو تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی پہلی ترجیح لوگوں کی حفاظت ہے۔

    اس سے قبل یہ آتش فشاں پہاڑ 1963ء میں پھٹا تھا ، جس کے نتیجے میں 1100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • انڈونیشیا: جزیرہ جاوا میں آتش فشاں پہاڑ کا لاوا مکان پرگرنے سے دوافراد ہلاک

    انڈونیشیا: جزیرہ جاوا میں آتش فشاں پہاڑ کا لاوا مکان پرگرنے سے دوافراد ہلاک

    انڈونیشیا:  آتش فشاں پہاڑ پھٹنے کے باعث ایک مکان پر ملبہ گرنے سے دو افراد ہلاک ہوگئے، حکام نے پانچ ہوائی اڈے بند کرنے کا اعلان کیا ہے، ان ہوائی اڈوں میں بالی اور لومبوک کے مقبول ہوائی اڈے بھی شامل ہیں۔

    انڈونیشیا میں ایک بڑا آتش فشاں پھٹنے سے دو افراد کی ہلاکت ایک مکان پر ملبہ گرنے سے ہوئی جب کہ قریبی علاقوں سے لگ بھگ ایک لاکھ افراد کو نقل مکانی پر مجبور ہونا پڑا۔

    جزیرہ جاوا میں ماؤنٹ کیلوڈنے لاوا اُگلنا شروع کیا اور آتش فشان پھٹنے کے بعد راکھ نے تیس کلو میڑ کے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، گہری راکھ کے بادلوں کے باعث مکینوں میں افرا تفری پھیل گئی۔

    علاقے میں کئی بین الاقوامی ہوائی اڈے پروازوں کے لیے بند کر دیئے گئے کیوں کہ خدشہ تھا کہ راکھ جہازوں کے انجنوں کو متاثر کر سکتی ہے۔