Tag: Indonesia

  • ملائیشیا کے لاپتہ طیارے کا ملبہ مل گیا

    ملائیشیا کے لاپتہ طیارے کا ملبہ مل گیا

    انڈونیشیا : تین روز سے لاپتہ ملائیشین طیارے کا ملبہ مل گیا ہے،انڈونیشین حکام نے جاوا کے سمندر سے ملبہ اور اب تک چھ لاشیں ملنے کی تصدیق کردی ہے۔

    انڈونیشیا سے سنگاپور جاتے ہوئے لاپتہ ہونے والی ملائیشیا کی نجی ائیرلائن کے طیارے کا ملبہ جاوا کے سمندر سے مل گیا ہے، سمندر سے لاشوں اور ملبے کونکالنے کا کام جاری ہے۔

    ملبہ طیارے کے گمشدگی کے مقام سے دسٓ کلومیٹر دور ملا، جس میں طیارے کا دروازہ، لائف جیکٹس اوردیگراشیاء شامل ہیں۔

    بحیرہ جاوا میں ہونے والے سرچ آپریشن میں انڈونیشیا، ملائیشیا، سنگاپور، آسٹریلیا اور امریکی ماہرین نے حصہ لیا، بدقسمت طیارے کے پائلٹ نے آخری بار کنٹرول ٹاور سے جہاز کو مزید بلندی پر لے جانے کی درخواست کی تھی جو دے دی گئی تھی۔

    طیارہ اتوار کی صبح انڈونیشیا کے جزیرے جاوا سے سنگاپور جاتے ہوئے بحیرۂ جاوا کے اوپر لاپتہ ہوگیا تھا، طیارے میں عملے کے ارکان سمیت ایک سوباسٹھ افراد سوار تھے۔

  • ایئرایشیا کے لاپتہ طیارہ کی تلاش کا کام دوبارہ شروع

    ایئرایشیا کے لاپتہ طیارہ کی تلاش کا کام دوبارہ شروع

    جگارتا: انڈونیشیا سے سنگاپور جانے والے ایئر ایشیا کے لاپتہ طیارہ کی تلاش کا کام ایک بار پھر شروع کر دیا گیا ہے۔

    انڈونیشیا سے سنگاپور جانے والے ملائیشیا کے لاپتہ طیارے کی تلاش ایک بار پھر شروع کر دی گئی ہے، ملایشن حکام کے مطابق تلاش کا دائرہ مزید وسیع کردیا گیا ہے، سرچ آپریشن میں بحری جہاز، ہیلی کاپٹر اور ہوائی جہاز سے مدد لی جا رہی ہے۔

    اتوار کو انڈونیشیا کی فضائیہ اور سنگاپور کے جہازوں نے بحیرۂ جاوا میں طیارے کی تلاش کا عمل اندھیرا ہو جانے اور خراب موسم کے باعث روک دیا تھا۔

    اتوار کو انڈونیشیا کے شہر سورابایا سے سنگاپور جانے والا انڈونیشیا کے مسافر بردار طیارہ ایئر ایشیا  کا رابطہ ایئر ٹریفک کنٹرول سے منقطع ہو گیا تھا۔ طیارے میں ایک سو باسٹھ افراد سوار ہیں۔

    ایئر ایشیا کے چیف ایگزیکٹیو طیارے کے لاپتہ ہونے کے بعد سورابایا پہنچ گئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے طیارے کا لاپتہ ہو جانا بہت بڑا صدمہ ہے۔ انڈونیشی حکام نے جہاز کاملبہ ملنے کی خبروں کی تردید کی ہے۔

  • ایئرایشیا کا طیارہ 162 مسافروں سمیت لاپتہ

    ایئرایشیا کا طیارہ 162 مسافروں سمیت لاپتہ

    جکارتا: ایرایشیا کا ایک ہوائی جہاز 162 مسافروں سمیت لاپتہ ہوگیا ہے، ایئرلائن حکام کے مطابق جہازانڈونیشیا سے سنگاپورجارہا تھا۔

    انڈونیشیا کی وزارت ِ مواصلات کے ترجمان جے اے براتا کے مطابق پرواز سورابایا سے سنگاپور کے راستے میں تھی اور انڈونیشیا کے مقامی وقت کے مطابق 7:55 پر اس کا رابطہ ختم ہوگیا۔

    ایر بس اے 320-200 نے سورابایا کے جوانڈا انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے مقامی وقت کے مطابق صبح 5:20 منٹ پر اڑان بھری تھی اور اسے 8:30 (0030 جی ایم ٹی)پرسنگاپور پہنچنا تھا۔

    انڈونیشین حکام کے مطابق جہاز میں عملے کے 7 جبکہ 155 مسافر سوار ہیں جن میں 16 بچے اور ایک نومولود بھی شامل ہیں۔

     ملائشیا سے تعلق رکھنے والی ایئرایشیا کی فلائیٹ  کی تلاش کے لئے آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

  • پاک انڈونیشیا تجارت کے فروغ کیلئے اقدامات کئے جائیں،زین العابدین

    پاک انڈونیشیا تجارت کے فروغ کیلئے اقدامات کئے جائیں،زین العابدین

    اسلام آباد: انڈونیشیا اور پاکستان کی باہمی تجارت میں بہتری لانے کے لئے دونوں ممالک کے مختلف شعبوں بے شمار مواقع موجود ہیں ، لہٰذا دونوں ممالک کے تاجروں کو چاہئے کہ وہ دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کے لئے باہمی روابط بڑھائیں۔

    یہ بات انڈونیشیا سفارتخانے کے قونصلر زین العابدین اور تھرڈ سیکریٹری اٹو راکیم گنی نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورہ کے موقع پر کہی۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان اور انڈونیشیا آزاد تجارت کے سمجھوتے سے پوری طرح استفادہ کریں ، پاکستانی گندم، باسمتی چاول اور کینوں انڈونیشیا میں کافی مشہور ہیں جبکہ ماربل، گرینائٹ، پھل، سبزیاںاور آم کی بھی انڈونیشیا کی مارکیٹ میں بہتر مانگ ہے،

    پاکستانی تاجر برادری کو چاہئے کہ وہ ایسے تجارتی میلوں میں شرکت کر کے انڈونیشیا میں موجود کاروباری مواقع سے استفادہ کریں، انہوں نے یقین دلایا کہ انڈونیشیا کا سفارتخانہ آئی سی سی آئی کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کرے گا۔

    اس موقع پر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر محمد شکیل منیر اور نائب صدر اشفاق حسین چٹھہ نے کہا کہ انڈونیشیا صارفین کی ایک بڑی مارکیٹ ہے اور پاکستانی تاجر برادری انڈونیشیا کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینا چاہتی ہے۔