Tag: Indonesia

  • انڈونیشیا میں7.5 شدت کا زلزلہ

    انڈونیشیا میں7.5 شدت کا زلزلہ

    جکارتا: امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق انڈونیشیا میں 7.5 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا میں 7.5 شدت کا زلزلہ آیا ہے، زلزلہ آسڑیلیا کے شہرڈارون میں بھی محسوس کیا گیا۔ زلزلے سے عمارتیں لرزگئیں، لوگ کھلی جگہوں پرنکل آئے۔

    امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی گہرائی 222 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزکے کے بعد سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔

    انڈونیشیا میں شدید زلزلہ، سونامی وارننگ جاری کردی گئی

    اس سے قبل رواں سال 12 اپریل 2019 امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ سلویسی آئی لینڈ کے مشرقی ساحل کے قریب آیا تھا جس کی گہرائی 17 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی تھی، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی تھی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ برس اگست میں انڈونیشیا کے سیاحتی جزیرے لومبوک میں زلزلے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 347 ہوگئی تھی جبکہ زلزلے کے نتیجے میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا اور سینکڑوں افراد بھی ہوئے تھے۔

    واضح رہے کہ انڈونیشیا بحرالکاہل کے ایک ایسے حصے میں واقعہ ہے جہاں زلزلے آنے اور آتش فشاں پہاڑ پھٹنے کے واقعات عموماً رونما ہوتے رہتے ہیں اور دنیا بھر تقریباً آدھے آتش فشاں اسی حصّے میں پائے جاتے ہیں۔

  • انڈونیشیا کی فیکٹری میں آتشزدگی، 30 افراد ہلاک

    انڈونیشیا کی فیکٹری میں آتشزدگی، 30 افراد ہلاک

    سماٹرا: انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں ماچس کی فیکٹری میں آگ لگنے سے بچوں سمیت 30 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے صوبے سماترا کے علاقے بنجائی میں غیرقانونی طور پر بنائی گئی فیکٹری میں آگ لگنے سے بچوں سمیت 30 افراد جان کی بازی ہارگئے۔

    ریسکیو اہلکاروں نے آپریشن کے دوران فیکٹری سے 30 لاشیں نکال لیں جن میں 3 بچے بھی شامل ہیں، لاشیں بری طرح جھلسنے کے باعث ناقابل شناخت ہوچکی ہیں۔

    فائر بریگیڈ حکام کے مطابق 5 گھنٹوں کی طویل جدوجہد کے بعد عمارت میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا۔

    پولیس نے فیکٹری کے مالکان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے، تاحال فیکٹری میں موجود ملازمین کی تعداد کا تعین نہ ہوسکا۔

    انڈونیشیا: تیل کے کنویں میں ہولناک آتشزدگی، 10 افراد ہلاک درجنوں زخمی

    یاد رہے کہ گزشتہ سال اپریل میں انڈونیشیا کے نواحی گاؤں میں موجود تیل کے کنویں میں بھڑکنے والی ہولناک آگ کے نتیجے میں 10 ہلاک، جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔

  • انڈونیشی صدارتی انتخابات موجودہ صدر کے نام، حریف نے دھاندلی کا الزام لگا دیا

    انڈونیشی صدارتی انتخابات موجودہ صدر کے نام، حریف نے دھاندلی کا الزام لگا دیا

    جکارتا: انڈونیشیا کے موجودہ صدر کو صدارتی انتخابات میں کامیاب قرار دے دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق جوکو ویدودو گزشتہ ماہ ہونے والے صدارتی انتخابات میں کامیاب قرار پائے.

    آج الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات کے حتمی نتیجے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ صدر ویدودو نے 55.5 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں۔

    جوکو ویدودو کے حریف امیدوار پرابووا سوبیانتو کو 44.5 فیصد ووٹ ملے۔ البتہ سوبیانتو نے انتخابی نتائج کو قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے.

    سوبیانتو نے اپنے بیان میں‌ کہا ہے کہ وہ ان نتائج کو یکسر مسترد کرتے ہیں، ویدودو حکومت دھاندلی کی مرتکب ہوئی.

    ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ نتائج کو دستوری عدالت میں چیلنج کریں گے، یہ کسی صورت قابل قبول نہیں. ان الزامات کو الیکشن کے عمل کی نگرانی کرنے والے اداروں نے رد کر دیا ہے.

    مزید پڑھیں: انڈونیشیا: انتخابی عملے کے تین سو اہل کاروں کی ہلاکت معما بن گئی

    الیکشن سپروائزری ایجنسی نے کہا ہے کہ انتخابی مہم کے دوران پرابووا سوبیانتو نے منظم اور وسیع پیمانے پر دھاندلی کا جو الزام عائد کیا ہے، وہ سراسر بے بنیاد ہے، ایسے کوئی ثبوت موصول نہیں ہوا.

    خیال رہے کہ انڈونیشیا میں منعقد انتخابات میں یوں تو حالات کشیدہ نہیں ہوئے، البتہ سرکاری عملے کے لیے یہ خونیں ثابت ہوئے تھے.

    انتخابات میں خدمات انجام دینے والے تین سو کے قریب اہل کار اپنی زندگی کی باز ہار گئے.

  • لکڑی کی مدد سے تیار کردہ دنیا کا سب سے بڑا قرآن  پاک

    لکڑی کی مدد سے تیار کردہ دنیا کا سب سے بڑا قرآن پاک

    جگارتہ : انڈونیشیا میں لکڑی کی مدد سے دنیا کا سب سے بڑا قرآن پاک کا نادر نسخہ تیار کر لیا گیا ، قرآن پاک کے نسخے کو مقامی ہال میں نمائش کیلئے رکھا گیا تو شہری دیکھنے کھنچے چلے آئے۔

    تفصیلات کے مطابق انڈونیشا کے شہری نے لکڑی کی مدد سے دنیا کا سب سے بڑا قرآن پاک کا نادر نسخہ تیار کر لیا، شوف وتی اللہ مُحزیب کا کہنا ہے پانچ عشاریہ آٹھ فٹ اونچا کلام پاک کا یہ نسخہ نوسال میں تیار کیا گیا ہے۔

    شوف وتی اللہ مُحزیب نے اس قرآن شریف کو لکڑی کو تراش کر لکھاہے اور عربی حرفِ تہجی کو سنہرے رنگ سے نمایا ں کیا گیا ہے، اس خوبصورت قرآن پاک کا ہر پارہ 5.8لمبا اور 4.6چوڑا ہے۔

    قرآن پاک کے نسخے کو مقامی ہال میں نمائش کیلئے رکھا گیا تو شہری دیکھنے کھنچے چلے آئے۔

    شوف وتی اللہ مُحزیب نے بتایا قرآنی آیات کو لکڑی پر کندہ کرنے سے پہلے مسلم ماہرین سے منظوری طلب کی تھی ، اس کے بعد آثار قدیمہ کی نقل و اشاعت کے ساتھ نقل کیا، قرآن کریم کے ایک صفحے کو پورا کرنے کے لئے ایک مہینہ لگا۔

    خیال رہے انڈونیشیا ایشیاء کے جنوب مشرق میں واقع مسلم دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے ، آبادی کے لحاظ سے یہ دنیا کا چوتھا بڑا اور مسلم آبادی کے حوالے سے دنیا کا سب سے بڑا ملک مانا جاتا ہے ۔

    مزید پڑھیں : دنیا کے طویل ترین قرآن پاک کا نسخہ تیار

    یاد رہے  2017 مصر کے خطاط نے ہاتھ سے دنیا کے طویل ترین قرآن مجید کا نسخہ تیار کیا تھا ،  مصر کے سعد محمد نے رسمی تعلیم حاصل نہیں کی مگر قرآن پاک سے عقیدت میں انہوں نے اپنے خرچے پر تین سال کی مسلسل محنت کے بعد قرآن پاک کی ایک ایسی جلد تیار کی ، جو اب تک کا سب سے طویل قرآن پاک ہونے کا اعزاز رکھتا ہے۔

    خیال رہے اس سے قبل 2012 میں افغانستان میں قرآن کی ایک جلد شائع کی گئی جو کہ مکمل طور پر ہاتھ سے لکھی گئی تھی۔ اس کی لمبائی 2.2 میٹر اور چوڑائی 1.55 میٹر ہے۔ اس کے 218 صفحات ہیں، اس کا وزن 500 کلوگرام ہے اور اسے بنانے میں 5 سال لگے۔

  • حکام کا انڈونیشین دارالحکومت تبدیل کرنے کا فیصلہ

    حکام کا انڈونیشین دارالحکومت تبدیل کرنے کا فیصلہ

    جکارتہ: انڈونیشیا کی حکومت نے ملک کا دارالحکومت تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا، نیا دارالحکومت کہاں ہوگا یہ فی الحال طے نہیں ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے وزیر منصوبہ بندی بیم بینگ روڈجو نیگرو نے کہا ہے کہ صدر جوکو ودودو نے دارالحکومت جکارتہ سے کسی اور شہر منتقل کرنے کا اہم فیصلہ کیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیا دارالحکومت کہاں ہوگا یہ فی الحال طے نہیں ہوا تاہم رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ جریزہ بورنیو پر واقع شہر پالانگ کارایا کو دارالحکومت بنائے جانے کے قوی امکانات موجود ہیں۔

    دارالحکومت کی تبدیلی کا اعلان صدر جوکو ودودو نے رواں ماہ ہونے والے صدارتی انتخابات میں دوبارہ کامیابی کے بعد کیا ہے تاہم انتخابات کے سرکاری نتائج کا اعلان 22 مئی کو کیا جائے گا۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ جکارتہ کے تیزی سے سمندر میں ڈوبنے کی وجہ سے کیا گیا ہے، ایک کروڑ آبادی کا شہر جکارتہ25 سینٹی میٹر سالانہ کی شرح سے سمندر میں ڈوب رہا ہے جو دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے۔

    خیال رہے کہ جکارتہ دلدل زمین پر قائم ہے جس کے ساتھ جاوا سمندر ہے اور 13 دریا شہر سے گذرتے ہیں تو اس میں ایسی کوئی حیرانی کی بات نہیں ہے کہ یہاں سیلاب اتنی فراوانی سے آتے ہیں۔

    دوسری جانب دارالحکومت میں شہریوں کو آبی مسائل کا سامنا ہے، جس کے باعث شہری از خود بورنگ کے ذریعے زمینی کھدائی کرکے پانی نکالتے اور استعمال کرتے ہیں۔

  • انڈونیشیا: انتخابی عملے کے تین سو اہل کاروں کی ہلاکت معما بن گئی

    انڈونیشیا: انتخابی عملے کے تین سو اہل کاروں کی ہلاکت معما بن گئی

    جکارتا: انڈونیشیا میں منعقد ہونے والے انتخابات سرکاری عملے کے لیے خونیں ثابت ہوئے.

    تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا میں ہونے والے انتخابات میں خدمات انجام دینے والے تین سو کے قریب اہل کار اپنی زندگی کی باز ہار گئے.

    اس پراسرار واقعے کی کوئی واضح توجیہہ سامنے نہیں آئی ہے، البتہ انتظامیہ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اموات تھکن اور بیماریوں کی وجہ سے ہوئیں۔

    انڈونیشیا کے الیکشن حکام کے مطابق رواں ماہ ہونے والے انتخابات میں خدمات سرانجام دینے والے 287 پولنگ اسٹیشن ملازمین اور 18 پولیس اہل کار جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، اس کی وجہ کام کا دباؤ اور ضرورت سے زیادہ ذمے داریوں کو ٹھہرایا گیا،

    اس واقعے نے پورے ملک میں سنسنی پھیلا دی ہے. یاد رہے کہ انڈونیشیا میں بھی پاکستان کے مانند ایک ہی دن میں انتخابات ہوتے ہیں.

    اس سانحے کے بعد یہ مطالبہ زور پکڑ رہا ہے کہ انتخابات کو پورے ملک میں ایک ہی روز کرانے کی روش تبدیل کی جائے۔

    حیران کن بات یہ ہے کہ ان ہلاکتوں کے علاوہ دو ہزار سے زاید عملے کو مختلف بیماریوں نے آن لیا،  انتخابات میں 26 کروڑ افراد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا تھا.

    خیال رہے کہ انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو صدارتی انتخاب میں ایک بار پھر کامیاب ہوگئے  ہیں، انہوں نے 54 فیصد ووٹ حاصل کیے۔

  • انڈونیشیا میں سیلاب سے 17 افراد ہلاک

    انڈونیشیا میں سیلاب سے 17 افراد ہلاک

    جکارتہ: انڈونیشیا میں سیلاب نے تباہی مچادی، نظام زندگی درہم برہم ہوگیا، 17 افراد ہلاک جبکہ ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے صوبہ بینگکولو کے 9 اضلاع میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 17 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    انڈونیشین حکام کے مطابق متاثرین کے لیے پناہ گاہوں کا انتظام کیا گیا ہے جہاں تقریباََ 13 ہزار متاثرین کو رکھا گیا ہے جبکہ امدادی کارکن متاثرہ علاقوں تک پہنچنے کے لیے کشتیوں کی مدد سے کوششوں میں مصروف ہیں۔

    خیال رہے کہ انڈونیشیا میں میں مون سون سیزن میں لینڈ سلائیڈنگ اور بارشوں سے سیلاب معمول ہے جہاں اکتوبر سے اپریل کے دوران شدید بارشیں ہوتی ہیں۔

    انڈونیشیا دنیا کے ان چند ممالک میں سے ایک ہے جو اکثر تباہ کن زلزلوں، سیلاب اور سونامی کی زد میں رہتے ہیں۔

    انڈونیشیا میں سیلاب نے تباہی مچادی، ہلاکتوں کی تعداد 88 ہوگئی

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ مشرقی صوبے پاپوا میں سیلاب کے نتیجے میں 88 افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ 70 افراد زخمی اور 15 لاپتہ ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر کے اختتام پر انڈونیشیا کے آبنائے سنڈا میں سونامی کی لہریں ساحل سے ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 429 افراد ہلاک اور 1600 زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔

  • انڈونیشیا میں شدید زلزلے کے جھٹکے، عمارتیں لرز اٹھیں

    انڈونیشیا میں شدید زلزلے کے جھٹکے، عمارتیں لرز اٹھیں

    جکارتہ: انڈونیشیا میں شدید زلزلے کے جھٹکوں سے عمارتیں لرز اٹھیں، شہری خوف وہراس میں مبتلا ہیں۔

    تفصیللات کے مطابق انڈونیشیا کے صوبے مالوکو اور گرد ونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، شہری خوف وہراس کے باعث گھروں سے باہر نکل آئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 6.3 تھی، جبکہ سونامی کا انتباہ جاری نہیں کیا گیا۔

    زلزلے کا مرکز صوبے کے ساحلی شہر ٹیرناٹے سے ڈیڑھ سو کلومیٹر دور زیرسمندر تھا، حکام کی جانب سے جانی یا مالی نقصانات کی اطلاعات فراہم نہیں کی گئیں۔

    حکام کے مطابق زلزلے کے بعد جانی و مالی نقصان کی تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔خیال رہے کہ انڈونیشیا میں آئے دن زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جاتے ہیں۔

    واضح رہے کہ انڈونیشیا بحرالکاہل کے ایک ایسے حصے میں واقعہ ہے جہاں زلزلے آنے اور آتش فشاں پہاڑ پھٹنے کے واقعات عموماً رونما ہوتے رہتے ہیں اور دنیا بھر تقریباً آدھے آتش فشاں اسی حصّے میں پائے جاتے ہیں۔

    یاد رہے کہ گذشتہ برس اگست میں انڈونیشیا کے سیاحتی جزیرے لومبوک میں زلزلے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 347 ہوگئی تھی جبکہ زلزلے کے نتیجے میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا اور سینکڑوں افراد بھی ہوئے تھے۔

  • انڈونیشیا میں سیلاب نے تباہی مچادی، ہلاکتوں کی تعداد 88 ہوگئی

    انڈونیشیا میں سیلاب نے تباہی مچادی، ہلاکتوں کی تعداد 88 ہوگئی

    جکارتہ: انڈونیشیا میں سیلاب نے تباہی مچادی، نظام زندگی درہم برہم ہوگیا جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 88 تک پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے صوبے پاپوا میں سیلاب نے نظام زندگی مفلوج کردیا، درجنوں افراد اب بھی لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پاپوا کے کئی علاقے زیرآب ہیں، جبکہ ریسکیو عملے کی جانب سے امدادی کارروائیاں بھی جاری ہیں، حکام نے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

    انڈونیشیا کے متاثرہ علاقوں میں پندہ دن کے لیے ایمرجنسی نافذ کردی گئی، جبکہ تقریباﹰ چھ ہزار آٹھ سو افراد کو عارضی کیمپوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

    انڈونیشیا میں بارشوں کے موسمی طوفانوں کے باعث مٹی کے تودے گرنے اور سیلاب آنے کے واقعات کثرت سے پیش آتے ہیں، قبل ازیں متعدد واقعات میں سینکڑوں شہری مارے جاچکے ہیں۔

    17000 جزیروں پر مشتمل ملک انڈونیشیا جہاں لاکھوں افراد ان پہاڑی سلسلوں کے قریب رہتے ہیں جہاں کثرت سے سیلاب آتے ہیں، اور نظام زندگی درہم برہم ہوجاتے ہیں۔

    یاد رہے کہ رواں سال جنوری میں انڈونیشیا کے علاقے سیلوویسی میں شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 59 افراد ہلاک جبکہ ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے تھے۔

    انڈونیشیا میں سیلاب نے تباہی مچادی، 59 افراد ہلاک 25 لاپتہ

    قبل ازیں گزشتہ برس دسمبر کے اختتام پر انڈونیشیا کے آبنائے سنڈا میں سونامی کی لہریں ساحل سے ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 429 افراد ہلاک اور 1600 زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔

  • انڈونیشیا: موٹربائیک ریس کے دوران حادثہ، کئی کھلاڑی زخمی

    انڈونیشیا: موٹربائیک ریس کے دوران حادثہ، کئی کھلاڑی زخمی

    جکارتہ: انڈونیشیا میں موٹر بائیک ریس کے دوران حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں کئی کھلاڑی زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے قصبے کیبومن موٹربائیک ریس کے دوران حادثے میں رائیڈرز ایک کے بعد گرتے چلے گئے، جس کے باعث کھلاڑیوں کو شدید چوٹے آئیں۔

    ریس میں اچانک ایک تیز رفتار رائیڈر توازن کھو بیٹھا اور حادثے کا شکار ہوگیا، بائیک سوار کے گرنے کے بعد کئی بائیک سوار حادثےکا شکارہوتے رہے۔

    خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، زخمی ہونے والے رائیڈرز کو فوری طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

    دنیا بھر کے مختلف ممالک میں کار، جیپ، سائیکل اور موٹر سائیکل ریس کا انعقاد کیا جاتا ہے، اس دوران خطرناک اسٹنٹ کے دوران متعدد کھلاڑی اپنی جانوں سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

    گذشتہ سال اپریل میں فرانس میں سائیکل ریس کے دوران حادثے کا شکار ہونے والا 23سالہ بیلجیئن سائیکلسٹ اسپتال میں دل توڑ گیا تھا۔

    بعد ازاں ٹیم انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ 257کلو میٹر لمبی اس ریس کے دوران مائیکل گولارٹس سڑک کے کنارے گر گیا تھا اور جب اٹھنے میں ناکام رہا تو اسے طبی امداد فراہم کی گئی تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔