Tag: Indonesia

  • انڈونیشیا: تیل کے کنویں میں ہولناک آتشزدگی، 10 افراد ہلاک درجنوں زخمی

    انڈونیشیا: تیل کے کنویں میں ہولناک آتشزدگی، 10 افراد ہلاک درجنوں زخمی

    باندا آچے : انڈونیشیا کے نواحی گاؤں میں موجود تیل کے کنویں میں گذشتہ رات بھڑکنے والی ہولناک آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا ہے، آتشزدگی کے باعث 10 ہلاک، جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے شہر باندا آچے میں واقع غیر قانونی تیل کے کنویں میں لگنے والی آگ پر کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود قابو نہیں پایا جا سکا ہے، جب کہ آگ لگنے کے باعث کنویں کے قریب موجود تین گھر بھی جل کر رکھ کا ڈھیر بن گئے ہیں۔

    انڈونیشین فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ صوبہ آچے میں سوماترا گاؤں میں موجود غیر قانونی تیل کے کنویں میں تقریباً رات ڈیڑھ بجے کے قریب آگ بھڑکی تھی۔ کچھ دیر بعد شعلوں نے اپنے اردگرد موجود گھروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا تھا۔

    ترجمان فائربریگیڈ کا کہنا تھا کہ جب ہنگامی خدمات انجام دینے والا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچا تو تیل کے کنویں میں لگنے والی آگ مزید پھیلتی جارہی تھی، جس پر تاحال قابو نہیں پایا گیا ہے۔

    انڈونیشین حکام کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کی لپیٹ میں آکر جلنے والے 10 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ زخمیوں کو بھی مقامی اسپتال منتقل کردیا ہے۔ فائر یگیڈ عملے کا کہنا ہے کہ آگ میں جھلسنے کے باعث اموات میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقے میں اس وقت آگ بھڑکی جب لوگ تیل کے کنویں کے قریب سے تیل جمع کررہے تھے، حکام کا کہنا ہے کہ ایسٹ آچے کمپنی چھوٹی پیمانے پر تیل نکالتی ہے جس کے لیے غیر قانونی طور پر گاؤں کے مقامی افراد کو استعمال کیا جاتا ہے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ سال اکتوبر میں جکارتہ کے قریب دھماکہ خیز مواد بنانے والی کمپنی میں آتشزدگی کی زد میں آکر 47 افراد ہلاک ہوئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • انڈونیشیا پاکستان سے 2 ارب پچیس کروڑ روپے مالیت کا وائٹ رائس در آمد کرے گا: چیئرمین آر ای ایس

    انڈونیشیا پاکستان سے 2 ارب پچیس کروڑ روپے مالیت کا وائٹ رائس در آمد کرے گا: چیئرمین آر ای ایس

    اسلام آباد: رائس ایکسپورٹرز  ایسوسی ایشن کے قائم مقام چیئرمین حمد اللہ خان ترین نے کہا ہے کہ انڈونیشیا نے پاکستان سے دو ارب پچیس کروڑ روپے مالیت کا پچاس ہزار میٹرک ٹن وائٹ رائس در آمد کرنے کا آرڈر جاری کردیا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزارت تجارت اور رائس ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن کی کوششوں سے انڈونیشیا کی حکومت نے پاکستان سے پچاس ہزار میٹرک ٹن وائٹ رائس در آمد کرنے کا ٹینڈر جاری کیا۔

    کینیا میں پاکستانی چاول کی شپمنٹس چوری، حکومت مدد کرے، رائس ایکسپورٹرز

    انہوں نے کہا کہ پاکستان سے 8 ایکسپورٹر مشترکہ طور پر پچاس ہزار میٹرک ٹن وائٹ رائس انڈونیشیا کو بر آمد کریں گے، جس میں سے 12500 میٹرک ٹن چاول 5 فیصد، بروکن 460 ڈالر فی ٹن اور 37500 میٹرک ٹن چاول 15 فیصد جبکہ بروکن 450 ڈالر فی ٹن بر آمد کیا جائے گا۔

    رائس ایکسپورٹر ایسوسی ایشن کے چیئرمین حمد اللہ خان ترین کا کہنا تھا کہ پاکستانی ایکسپورٹرز کی کوششوں  سے پاکستان کے چاول کی بر آمدا ت میں اضافہ ہورہا ہے جس سے ملک کیلئے ایک کثیر زر مبادلہ حاصل ہورہا ہے ۔

    تاجرو‌ں کو ہراساں کرنا بند کیا جائے، رائس ایکسپورٹرز

    ان کا مزید کہنا تھا کہ چاول کی بر آمد سے پاکستان کو تقریباً دو کروڑ پچیس لاکھ ڈالر کا قیمتی زر مبادلہ حاصل ہوگا جو کہ پاکستان کے تجارتی خسارے کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ملیئے 8 فٹ کے پالتو مگر مچھ سے

    ملیئے 8 فٹ کے پالتو مگر مچھ سے

    لوگوں کے گھروں میں کتوں کے بطور پالتو جانور ہونے سے اکثر لوگوں پر دہشت طاری ہوتی ہے لیکن اگر کسی نے اپنے گھر میں مگر مچھ رکھا ہوا ہو تو اس کے ملنے والے اور ارد گرد رہنے والوں کی کیا حالت ہو گی اس کا اندازہ لگانا مشکل نہیں۔

    انڈونیشیا میں ایسا ہی ایک انوکھا گھرانا ہے جس نے 20 سال سے خونخوار مگر مچھ کو گھر میں پالتو جانور کی طرح رکھا ہوا ہے۔

    کوجک نامی یہ مگر مچھ جس کا وزن 200 کلو گرام ہے اب 8 فٹ 8 انچ کے خونخوار مگر مچھ میں تبدیل ہو چکا ہے۔

    گھر والے نہ صرف کوجک کے روزانہ خصوصی برش سے دانت صاف کرتے ہیں، بلکہ اسے نہلاتے بھی ہیں۔

    کوجک کسی پالتو بلی یا کتے کی طرح گھر میں پھرتا رہتا ہے اور کسی کو نقصان نہیں پہنچاتا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پاکستان سے انڈونیشیا کینو کی درآمد پر کوٹہ کی پابندی ختم

    پاکستان سے انڈونیشیا کینو کی درآمد پر کوٹہ کی پابندی ختم

    جکارتہ : انڈونیشیا نے پاکستان سے کینوکی درآمد پر کوٹہ کی پابندی ختم کردی، سہولت کے فوری اطلاق سے کینو کی برآمد دگنی ہوسکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے وزیر تجارت اینگارٹیسو لوٹیکا نے پاکستانی کینو کی امپورٹ کے لیے کوٹہ کی پابندی کو ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

    انڈونیشیا پاکستان بزنس فورم کے اجلاس سے خطاب مین انڈونیشین وزیر تجارت نے پاکستان سے آئندہ سال تک ایک ملین ٹن چاول کی خریداری کے معاہدے پر عمل درآمد کے لیے ایکسپورٹ ٹینڈرز میں آسانی فراہم کرنے کی بھی یقین دہانی کرادی ہے۔

    پاکستانی فروٹ ایکسپورٹرز کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان دو سے تین سال میں پاکستان سے انڈونیشیا کو ایکسپورٹ ایک ارب ڈالر تک بڑھائی جاسکتی ہے۔

    پاکستان اور انڈونیشیا کے مابین ہونے والے ترجیحی تجارت کے معاہدے میں سوتی دھاگہ اور کپاس شامل نہیں اسی طرح گوشت اور گوشت کی مصنوعات کے لیے سخت ترین قرنطینہ شرائط عائد ہیں، پاکستانی آم کے لیے بھی انڈونیشیا میں  پی آر اے کی شرط کی وجہ سے آم ایکسپورٹ نہیں ہو سکتا ہے۔

    ایکسپورٹرز کا کہنا تھا کہ پاکستان کی دو کمپنیوں نے نیلامی میں حصہ لے کر 60ہزار ٹن چاول کی ایکسپورٹ کا ٹینڈر حاصل کیا جس سے پاکستان کو 30ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوتا لیکن اس ٹینڈر میں ڈیلیوری کی مدت مقرر نہیں کی گئی جس کی وجہ سے پاکستان کے لیے اس موقع سے فائدہ اٹھانا ممکن نہیں رہا ۔

  • فلسطین کی آزادی پر یکساں موقف رکھتے ہیں:انڈونیشی صدرکا پاکستانی پارلیمنٹ میں‌ خطاب

    فلسطین کی آزادی پر یکساں موقف رکھتے ہیں:انڈونیشی صدرکا پاکستانی پارلیمنٹ میں‌ خطاب

    اسلام آباد: قائد اعظم محمد علی جناح نے بھی انڈونیشیا کی آزادی کی حمایت کی تھی، پاکستان اور انڈونیشیا فلسطین کی آزادی پر یکساں موقف رکھتے ہیں۔ 

    ان خیالات کا اظہار انڈونیشی صدر جوکو ویدودو نے پاکستان کے دورے کے موقع پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

    تفصیلات کے مطابق انڈونیشی صدر جوکوویدودو نے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور انڈونیشیا فلسطین پر یکساں موقف رکھتے ہیں، دنوں ملکوں کی طرف سے فلسطینی بھائیوں کی جدوجہد کی مکمل حمایت جاری رہے گی۔

    انڈونیشی صدر نے پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انڈونیشیا سب سے زیادہ آبادی والا مسلم ملک ہے، انڈونیشیا میں بھی دیگر مذاہب کے لوگ بستے ہیں، قائد اعظم نے بھی انڈونیشیا کی آزادی کے لیے  ہماری حمایت کی تھی۔

    خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور انڈونیشیا آپس میں اتحاد، بھائی چارگی، ہم آہنگی پر یقین رکھتے ہیں اور یہی ہمارا نصب العین ہے۔

    یروشلم تنازع، انڈونیشیا کے مسلمانوں کا امریکا کے خلاف بڑا اعلان

    دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے انڈونیشی صدر کی پاکستان آمد کا  شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صدر ویدودو کی پارلیمنٹ آمد ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے۔

    اسپیکر ایاز صادق نے انڈونیشیا کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ انڈونیشی بھائیوں نے ہر مشکل میں پاکستان کا ساتھ دیا۔

    یاد رہے گذشتہ سال انڈونیشی حکام نے باہمی تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے  پاکستانی شہریوں پر عائد ویزا قوانین پر نرمی کا اعلان کیا تھا۔ جس کے بعد پاکستانی حکام کا کہنا تھا کہ ویزا پالیسی میں اس نرمی سے نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان باہمی اور معاشی تعلقات میں اضافہ ہوگا بلکہ دونوں ممالک کے عوام میں راوبط مضبوط ہوں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں

  • انڈونیشیا میں کشتی ڈوبنے سے 8 افراد ہلاک

    انڈونیشیا میں کشتی ڈوبنے سے 8 افراد ہلاک

    جکارتہ: انڈونیشیا کے جزیرے بورنو کے سمندر میں کشتی ڈوبنے سے کم از کم 8 افراد ہلاک جبکہ متعدد لاپتہ ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق آنوگرا ایکسپریس نامی کشتی شمالی کالیمنٹان کے صوبائی دارالحکومت تانجنگ سے سیلور سے تاراکان جارہی تھی کہ حادثہ پیش آیا۔

    ریسیکو حکام کے مطابق بچوں سمیت 48 افراد کے علاوہ عملے کے تین ارکان بھی کشتی میں سوار تھے جن میں 8 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔

    انڈونیشین پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش کا آغاز کردیا ہے تاہم ابھی تک حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں تانجنگ سیلور جاتے ہوئے کشتی ڈوبنے سے 8 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال یکم جنوری 2017 کو سیاحوں کی کشتی کو پیش آنے والے حادثے میں 23 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔


    برازیل میں کشتی ڈوب گئی،22افرادہلاک


    واضح رہے کہ 25 اگست 2017 کو برازیل میں باہیا کے ساحلی شہر کے قریب کشتی الٹنے سے 22 افراد ہلاک جبکہ درجنوں لاپتہ ہوگئے تھے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس  وال پر شیئر کریں۔

  • انڈونیشیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے ‘ 2 افراد ہلاک

    انڈونیشیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے ‘ 2 افراد ہلاک

    جکارتہ : انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ سمیت گنجان آباد جزیرے جاوا میں زلرلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلےکے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ کئی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ سمیت جزیرے جاوا میں زلرلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    زلزلے کے باعث کئی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا جبکہ 2 افراد بھی ہلاک ہوگئے۔

    انڈونیشین حکام نے زلزلے کے بعد جاوا کے ساحلی علاقوں کے لیے سمندری طوفان سے متعلق وارننگ جاری کی ہے جس کے بعد لوگ ساحلی علاقوں سے محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہونا شروع ہوگئے۔

    سانحات سے متعلق قومی ادارے کے ترجمان نے بتایا کہ دارالحکومت جکارتی اور کئی دوسرے شہروں اور دیہاتوں میں تقریباََ 20 سیکنڈز تک زلزلے کےجھٹکے محسوس کیے گئے۔


    انڈونیشیا میں 6.8 شدت کے زلزلے سے زمین لرز اٹھی


    دوسری جانب امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹراسکیل پر زلزلے کی شدت 6.5 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز جنوب مغربی شہرتاسک ملایا اورگہرائی 92 کلومیٹر تھی۔

    خیال رہے کہ انڈونیشیا بحرالکاہل کے ایک ایسے حصے میں واقعہ ہے جہاں زلزلے آنے اور آتش فشاں پہاڑ پھٹنے کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • انڈونیشین حسینہ نے مس انٹرنیشل کا تاج سر پر سجالیا

    انڈونیشین حسینہ نے مس انٹرنیشل کا تاج سر پر سجالیا

    ٹوکیو : مس انٹرنیشل کا تاج مسلم ملک انڈونیشیا کی حسینہ کے سر سج گیا۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا کی حسین ترین لڑکیوں کے درمیان مقابلہ ہوا، جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے ڈومی سٹی ہال میں حسیناؤں کے جھرمٹ میں ایک شام سجی، جس میں مس انٹرنیشنل 2016 کا کڑا مقابلہ ہوا، مقابلے میں انہتر ملکوں کی حسیناؤں نے حصہ لیا۔

    پنے اپنے ملکوں کے روایتی ملبوسات زیب تن لئے نزاکت سے چلتی ملکہ حسن کا خطاب جیتنے کے لئے ہر ایک نے سر توڑ کوشش کی لیکن فائنل راؤنڈ میں شرکت کے لیے ججز کی جانب سے 5 خوبرو حسیناؤں کا انتخاب کیا گیا، جس کے بعد دلوں کی دھڑکنیں رک سی گئیں جب فاتح کا نام پکارا گیا۔

    انڈونیشین حسینہ کیون للیانا نے مس انٹرنیشنل دوہزارسترہ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

    نئی مس انٹرنیشل کیون کو 2016 کی مس انٹرنیشنل کیلی ورزوسان  نے اپنے ہاتھوں سے مس انٹرنیشنل کا گاؤن اور تاج پہنایا۔ جس پر ان کی خوشی دیدنی تھی۔

    مِس انٹرنیشنل کے مقابلے میں کیوراساؤ کی حسینہ دوسرے جبکہ وینزویلا کی بیوٹی کوئین تیسرے نمبر پر رہیں۔


    مزید پڑھیں :  مس انٹرنیشنل 2016 کا تاج فلپائنی حسینہ کے نام



    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں۔

  • انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے کا خدشہ

    انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے کا خدشہ

    مالی: انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے کے خدشے کے باعث ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انڈو نیشیا کے مشہور ساحلی و سیاحتی جزیرے بالی انڈونیشیا میں انتظامیہ کی جانب سے آتش فشاں ماؤنٹ آگونگ پھٹنے کی وارننگ جاری کئے جانے کے بعد 75 ہزار افراد گھر چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔

    نیشنل ڈیزاسٹر منیجمٹ ایجنسی کے ترجمان نے کہا ماؤنٹ آگونگ خطرناک صورتحال میں اختیار کرچکا ہے اور آتش فشاں کا لاوا اوپری سطح کی طرف بڑھ رہا ہے، وہاں موجود آتش فشاں کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے۔

    حکام نے قریبی علاقے کے رہنے والوں کو ہنگامی بنیادوں پر مطلع کیا کہ وہ اپنے گھر چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں،انخلا کے بعد علاقہ مکین 300 سے زائد عارضی پناگاہوں میں منتقل ہوگئے ہیں۔

    انڈونیشیا کے صدر نے بھی کیمپ کا دورہ کیا اور متاثرہ لوگوں سے ملاقات کی، جو کو ویڈوڈو نے حکام کو تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی پہلی ترجیح لوگوں کی حفاظت ہے۔

    حکام نے اس پہاڑ کے 12کلو میٹر کے دائرے میں پابندیا ں نافذ کر دی ہیں اور کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں اگونگ نامی اس پہاڑ کےآس پاس زلزلے آتے رہے ہیں اور سطح پر ایسے مادے میں اضافہ ہوتا رہا ہے جو آتش فشاں کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • انڈونیشیا میں ہزاروں ہاتھوں کے رقص کا نیا ریکارڈ قائم

    انڈونیشیا میں ہزاروں ہاتھوں کے رقص کا نیا ریکارڈ قائم

    جکارتہ : انڈونیشیا میں روایتی ڈانس سمان کرتے ہوئے ہزاروں ہاتھوں کے رقص کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا گیا۔

    یوں تو آپ نے کئی طرح کی ڈانس پرفارمنس دیکھی ہوں گی لیکن انڈونیشیا کے علاقے آچے میں دس ہزار افراد نے بیک وقت رقص کا شاندار مظاہرہ کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا ۔

    انڈونیشیا کے علاقے آچے میں سمان ڈانس ’ہزاروں ہاتھوں کا رقص‘ بہت مشہور ہے، اس رقص کی خاص بات اس تیزی اور رقاصوں کا تال میل ہے اور اس کا مقصد ملک میں سیاحوں کو متوجہ کرانے کی کوشش ہیں۔

    اس روایتی رقص میں مختلف علاقوں سے لوگ روایتی لباس پہنے بڑی تعداد میں شامل ہوتے ہیں اور یوں ہزاروں افراد ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے اس قدیم رقص کا حصہ بن جاتے ہیں۔

    خیال رہے کہ 2011 میں یونیسکو نے اسے ثقافتی ورثہ قرار دیا تھا۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔