Tag: indonesian

  • سعودی عرب میں انڈونیشی گھریلو ملازمہ کو انصاف مل گیا

    سعودی عرب میں انڈونیشی گھریلو ملازمہ کو انصاف مل گیا

    ریاض :سعودی عرب کی وزارت لیبر نے مشرقی الخبر گورنری کے مقامی شہری کو انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والی ایک گھریلو ملازمہ کو ایک لاکھ 38 ہزار ریال کی رقم ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والی ایک گھریلوملازمہ 15 سال 6 ماہ سے سعودی شہری کے گھر پرملازمت کر رہی تھی،اس پورے عرصے میں وہ چھٹیاں گذارنے اپنے وطن واپس نہیں جا سکی۔

    عرب خبر رساں ادارے کا کہناتھا کہ اس کے مالک نے اسے اس کی اجرت بھی نہیں دی حتیٰ کہ طویل عرصے تک اس کا اپنے اہل خانہ سے بھی رابطہ نہیں ہوسکا،اس نے اپنے حقوق کے لیے وزارت لیبرکو درخواست دی تھی۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ حکومت نے فوری انصاف کی فراہمی کی پالیسی کے تحت گھر پر ملازم رکھنے والے شخص کو طلب کیا۔ اس موقع پر برادر ملک انڈونیشیا کا سفارتی عملہ بھی موجود تھا، ان کی موجودگی میں حکومت نےملازمہ کو ایک لاکھ اڑتیس ہزار ریال کی رقم فوری ادا کرنے کا حکم دینے کے ساتھ اس کے وطن واپسی کے سفر کا انتظام کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

    سعودی عرب کی قومی لیبر کمیٹی کے رکن ناصر الدوسری نے بتایا کہ حکومت نے انڈونیشی خادمہ اور اس کے کفیل کےدرمیان صلح کا معاہدہ کرایا اور مالک کو حکم دیا ہے کہ وہ فوری طورپر خادمہ کو ایک لاکھ اڑتیس ہزار ریال کی رقم ادا کرے۔

    حکومت کے حکم پراس شخص نے چیک کی شکل میں انڈونیشی ملازمہ کو رقم ادا کردی ہے۔ اس کی وطن واپسی میں تاخیر پرہونے والے تمام اضافی اخراجات اور جرمانے کی رقم بھی سعودی شہری ادا کرے گا۔

  • بزرگ انڈونیشین اہل خانہ سمیت رواں برس شاہی خرچ پر حج کرے گا

    بزرگ انڈونیشین اہل خانہ سمیت رواں برس شاہی خرچ پر حج کرے گا

    ریاض:سعودی عرب کے حاکم سلمان بن عبدالعزیزکی ہدایت پر انڈونیشیا میں سعودی سفارت نے چورانوے برس کے انڈونیشین بزرگ اور اس کے اہل خانہ کو اس سال شاہی مہمان کے طور پر حج ادائی کی دعوت دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جکارتہ میں سعودی عرب کے سفیر عاصم القرشی نے انڈونیشی بزرگ سے سفارتخانے میں ملاقات کی اور انہیں شاہ سلمان کی جانب سے ملنے والی ہدایات سے متعلق بتایا کہ ہمیں ہدایت کی گئی ہے آپ کی ہمراہ عیال حج کے لئے سفری انتظامات مکمل کئے جائیں۔

    سعودی سفیر نے بتایا کہ معمر انڈونیشین شہری اور اس کے اہل خانہ کی اس سال حج کی خواہش پر مبنی ویڈیو کلپ وائرل ہوتے ہی خادم الحرمین الشریفین کے جکارتہ میں سفارتخانے نے اگلے ہی روز بزرگ شہری کو سفارتخانے آنے کی دعوت دی تاکہ ان سے متعلق مزید تفصیلات حاصل کی جا سکیں۔

    تحقیق کے بعد معلوم ہوا کہ برزگ شہری نے اس سے پہلے حج نہیں کیا ہے، ہماری ملاقات کے فیڈ بیک کے فوری بعد ہمیں ہدایت کی گئی کہ بزرگ انڈونیشین شہری کے سفر حج سے متعلق ضروری اقدامات کئے جائیں، اس ضمن میں حج سے واپسی تک کے تمام اخراجات ادا کرنے کی ذمہ داری شاہ سلمان حکومت کی ہو گی۔

    یاد رہے کہ انڈونیشیا میں اکثر شہری بیس سالوں سے فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے ترس رہے ہیں۔

  • جکارتہ : امیگریشن افسر کو تھپڑ مارنے والی برطانوی خاتون کو چھ ماہ قید

    جکارتہ : امیگریشن افسر کو تھپڑ مارنے والی برطانوی خاتون کو چھ ماہ قید

    جکارتہ : انڈونیشیا میں عدالت نے برطانوی خاتون سیاح کو امیگریشن افسر سے بدتمیزی کرنے اور تھپڑ مارنے کے جرم میں چھ ماہ قید کی سزا سنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق سیاحت کی غرض سے انڈونیشیا جانے والی برطانوی خاتون نے جزیرہ بالی میں پرواز چھوٹنے پر امیگریشن افسر سے بدتمیزی کی اور پاسپورٹ نہ دینے پر افسر کو تھپڑ رسید کردیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ عدالت نے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد کئی مرتبہ 43 سالہ اوج تقدس کو طلب کیا تاہم وہ سماعت میں پیش نہ ہوئیں۔

    انڈونیشین عدالت برطانوی خاتون کو بدھ کے روز چھ ماہ قید کی سزا سناتے ہوئے جیل منتقل کرنے کا حکم سنایا تاہم خاتون نے عدالتی حکم کے خلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    انڈونیشین حکام کا کہنا تھا کہ پولیس نے مسلسل ایک ہفتہ خاتون کی نگرانی کرنے کے بعد گزشتہ روز گرفتار کیا تھا، پولیس ترجمان نے بتایا کہ جب اہلکارو نے اوج تقدس کو گرفتار کرنے لگے تو خاتون نے اہلکاروں پر تشدد کرنے کی کوشش کی۔

    یاد رہے کہ 6 ماہ قبل خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امیگریشن افسر نے خاتون کو ویزے کی مدت ختم ہونے اور 4ہزار ڈالر جرمانہ ادا کرنے کا بتایا تو خاتون گالم گلوچ کرنے لگی اور پاسپورٹ نہ دینے پر اہلکار کو تھپڑ دے مارا۔

  • گرجا گھر میں دھماکہ کرنے والے خودکش آور ایک ہی خاندان کے افراد ہیں

    گرجا گھر میں دھماکہ کرنے والے خودکش آور ایک ہی خاندان کے افراد ہیں

    جکارتہ : انڈونیشیا کے شہر سورابایا کے 3 گرجا گھروں میں دھماکہ کرنے والے خودکش حملہ آور چند ماہ قبل شام سے واپس آئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے شہرسورابایا میں تین گرجا گھروں کو نشانہ بنانے والے خودکش حملہ آور ایک ہی خاندان کے افراد ہیں، جو جنگ زدہ ملک شام میں عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کے رکن تھے اورمختلف کارروائیوں میں بھی حصّہ لیتے رہے ہیں۔ حملے کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔

    انڈونیشین پولیس حکام کا کہنا ہے گرجا گھروں پردھماکے منصوبہ بندی کے ساتھ کیے گئے اور تینوں دھماکوں میں 10 منٹ کا وقفہ تھا۔ حملہ کرنے والوں میں ایک ہی خاندان ملوث ہے، حملہ آور خاتون نے اپنے دو بچوں کے ہمراہ خود کو چرچ کے اندر دھماکے سے اڑیا تھا جبکہ والد اور تین بیٹوں نے باقی جہگوں پردھماکے کیے تھے۔

    انڈونیشیا کی نیشنل پولیس کے چیف کا کہنا ہے کہ گرجا گھروں پر خودکش حملہ کرنے والا خاندان مقامی شر پسند تنظیم جامع انشورت دولہ سے تعلق رکھتا تھا جو عالمی دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ کے نظریات اور افکار سے متاثر ہے۔

    پولیس چیف کا کہنا تھا کہ انڈونیشیا کے متعدد متعدد ایسے خاندان ہیں جو شام سے واپس انڈیونیشیا آئے ہیں۔ مذکورہ خاندان شام میں داعش کے ہمراہ شام کی حکومتی افواج کے خلاف لڑتے رہے ہیں۔ لیکن سیکیورٹی اہلکاروں کے پاس ان خاندانوں کے حالیہ واقعے میں ملوث ہونے کی کوئی معلومات نہیں ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں چرچ پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔

    پولیس حکام کا خیال ہے کہ اتوار کی صبح چرچ میں ہونے والے خودکش دھماکے رواں ماہ پولیس حراست میں ہلاک ہونے والے پانچ دہشت گردوں کی موت کا رد عمل ہے۔

    ایسٹ جاوا پولیس کے ترجمان فرانس برنگ منگیرا کا کہنا ہے کہ تینوں حملوں میں مجموعی طور پر40 سے زائد افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

    انڈونیشیا کے صدر جوکو ویڈوڈو نے جائے حادثہ کا دورہ کرتے ہوئے میڈیا سے کہنا تھا کہ گرجا گھروں پر خودکش حملہ انتہائی وحیشانہ ہے، انہوں نے پولیس کو حکم دیا کہ دہشت گرد تنظیم کا نیٹ ورک ملک سے ختم کیا جائے اور حملے کے قصوواروں کے فوری کارروائی کی جائے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پولیس نے خودکش حملہ کرنے والے والد کی شناخت دیٹا اوپریآرٹو کے نام سے ہوئی ہے، جو جامع انشورت دولہ کے علاقائی رہنما تھا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ مذکورہ خودکش حملہ آور نے اپنے بیوی پوجی کوسواتی اور 9 اور 12 سالہ دو بیٹیوں کو ڈیپونیگورو چرچ اتارا تھا جہاں حملہ آور خاتون خود کو دھماکے سے اڑیا تھا۔ جبکہ خود کو پین ٹیکوسٹل چرچ کے باہر دھماکے سے اڑالیا۔

    دوسری جانب پولیس ترجمان بتایا کہ حملہ آور شخص کے 16 اور 18 سالہ دو بیٹوں نے سینٹا ماریا کتیھولک چرچ کی پارکنگ میں دھماکے کیے۔


    انڈونیشیا: 3 گرجا گھروں پرخودکش حملے، 14 افراد ہلاک، 40 سے زائد زخمی


    یاد رہے کہ یہ انڈونیشیا میں دوسرا بڑا خودکش حملہ ہے اس سے قبل سنہ 2005 میں انڈونیشیا کے شہر بالی میں خودکش حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ سال 28 اگست کو انڈونیشیا میں مبینہ خودکش خاتون حملہ آور کو ساڑھے7سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ خاتون داعش سے متاثر اور صدارتی محل کو نشانہ بنانا چاہتی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شادی کب کرو گے؟ سوال کرنے پر نوجوان نے قتل کر ڈالا

    شادی کب کرو گے؟ سوال کرنے پر نوجوان نے قتل کر ڈالا

    شادی کب کرو گے؟ یہ سوال شادی شدہ عزیز و اقارب اور احباب اکثر کنوارے لڑکے اور لڑکیوں سے کرتے دکھائی دیتے ہیں جس پر یقینی طور پر وہ کوئی نہ کوئی جواب ضرور دیتے ہیں مگر انڈوینشی نوجوان نے سوال کا جواب دینے کے بجائے ردعمل میں خاتون کو ہی قتل کر ڈالا۔

    انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں اپنی نوعیت کا انوکھا اور افسوسناک واقعہ پیش آیا کہ جب 28 سالہ نوجوان فیض نورالدین سے اُن کی 32 سالہ خاتون رشتے دار عائشہ نے شادی کرنے سے متعلق سوال کیا۔ نوجوان سوال کرنے پر آپے سے باہر ہوگیا اور اُس نے پڑوس میں رہنے والی اپنی ہی خاتون رشتے دار کو تشدد کے بعد قتل کر ڈالا۔

    واردات کے بعد نوجوان جائے وقوعہ سے فرار ہوکر چھپ گیا تھا تاہم جکارتہ پولیس نے اُسے حراست میں لے کر تفتیش کی تو نوجوان نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے جرم کی وجہ بیان کی۔

    فیض نے تفتیشی افسر کو بتایا کہ ’عائشہ مجھ سے اکثر شادی کرنے سے متعلق سوال کرتی تھی جس پر میں ہمیشہ مسکرا کر جواب دیتا تھا تاہم اُس روز عائشہ نے جب سوال پوچھا تو مجھے غصہ آگیا‘۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ سوال پوچھنے کے بعد میں نے عائشہ پر تشدد کیا جس کے نتیجے میں وہ دم توڑ گئی۔

    پولیس نے مقتولہ کی لاش کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کیا تو پوسٹ مارٹم کے بعد آنے والی رپورٹ میں اس بات کا انکشاف ہوا کہ ’عائشہ حاملہ تھی اور اسے گلہ گھونٹ کر مارا گیا ہے‘۔

    انسان کا مقصد تعلیم کے بعد روزگار اور شادی کرنا ہوتا ہے تاکہ وہ اپنی نئی ازدواجی زندگی گزار سکے اور بقیہ ایام اہل خانہ ، اہلیہ اور بچوں کی جدوجہد کے لیے سرف کرے۔ دنیا میں بسنے والے افراد کی اکثریت جلد یا بدیر ازدواجی بندھن میں بندھتی ضرور ہے جبکہ کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو عمر زیادہ ہونے یا کسی بھی بیماری کی وجہ سے کنوارے ہی دنیا سے رخصت ہوجاتے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • دونوں سمت چلنے والی انوکھی کار، سڑک پر آنے سے قبل ہوئی پابندی کا شکار

    دونوں سمت چلنے والی انوکھی کار، سڑک پر آنے سے قبل ہوئی پابندی کا شکار

    جکارتا: انڈونیشیا کے ایک معمر شخص نے تاریخ میں پہلی بار دونوں طرف سے چلنے والی کار تیار کرکے دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بنڈنگ شہر سے تعلق رکھنے والے 71 سالہ انجینئر رونی گناوان نے اپنا خواب سچ کر دکھایا اور ایک ایسی کار تیار کر ڈالی جس کے دونوں جانب  اسٹیرنگ نصب ہے، یوں ڈرائیور کسی بھی سمت سے بیٹھ کر گاڑی چلا سکتا ہے۔

    دو طرفہ چلنے والی اس انوکھی ’ ٹو فیسڈ‘ نامی کار کو ٹریفک قواتین کے معیار پر پورا نہ اترنے کے باعث سڑک پر لانے کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ کار ٹریفک قوانین کے یکسر خلاف ہے، جس کے تحت انہیں اس گاڑی کو سڑک پر لانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

    سینئر ٹریفک پولیس آفیسر ہلمان روالاسی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ’ٹو فیسڈ‘ کار میں نہ ریورس لائٹ  ہے اور نہ ہی اس کا کوئی اپنا نمبر پلیٹ ہے، بلکہ اسے دو کاروں کو کاٹ کر تیار کیا گیا ہے اسی لیے اس گاڑی کے دو نمبر پلیٹ ہیں۔

    دوسری جانب مقامی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ضعیف العمر انجینئر رونی گناون کا کہنا تھا کہ میں نے اپنا خواب پورا کر لیا، میں ہمیشہ سے چاہتا تھا کہ میں  دو طرف سے چلنے والی کار بناؤں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اس کار کی تیاری میں لگ بھگ تین مہینے لگے، جس کے لیے تین ویلڈرز، تین پینٹرز اور چند مکینکس کی خدمات بھی لی گئیں۔

    خیال رہے انجینئر روی کو اپنی کار ‘‘ٹو فیسڈ‘ کو رکھنے کی اجازت اس وقت دی گئی، جب انہوں نے حکام کو تقین دلایا کہ وہ اس گاڑی کو سڑکوں پر نہیں لائیں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • انڈونیشیا کے معروف قاری قرآن پاک کی تلاوت کے دوران انتقال کرگئے

    انڈونیشیا کے معروف قاری قرآن پاک کی تلاوت کے دوران انتقال کرگئے

    جکارتہ : انڈونیشیا کے معروف قاری الشیخ جعفر عبدالرحمان قرآن پاک کی تلاوت کے دوران انتقال کر گئے۔

    عرب میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کے مشہور قاری جعفر عبد الرحمن تقریب میں قرآن کریم کی سورہ ملک کی تلاوت کرتے ہوئے خالقِ حقیقی سے جا ملے، تقریب میں انڈونیشیا کے وزیر برائے مذہبی اموربھی موجود تھے۔

    الشیخ جعفر نے سورہ ملک کی تلاوت شروع کی اور جب آیت نمبر 2 پر پہنچے ، جس میں اللہ تعالی کا فرمان ہے’’جس نے موت اور زندگی کو ایجاد کیا تاکہ تم لوگوں کو آزماکر دیکھے تم میں سے کون بہتر عمل کرنے والا ہے‘‘ تو انہیں دل کا دورہ پڑا اور اگلی آیت مکمل کرنے سے پہلے گرپڑے۔

    موقع موجود افراد نے انہیں گرنے سے بچالیا مگر وہ خود قرآن پڑھتے پڑھتے انتقال کر گئے۔

    ویڈیو دیکھیں

    خیال رہے کہ انڈونیشیا دنیا کی سب سے بڑی مسلم آبادی والا ملک ہے، 13 صدی میں پہلی بار اسلام مسلمان تاجروں اور صوفی علما کے زریعے شمالی سماٹرا میں اپنایا گیا اور 16 صدی میں ملک کا سربراہ مذہب بن گیا۔