Tag: indus high way

  • انڈس ہائی وے پر خوفناک حادثہ، 15 افراد جاں بحق

    انڈس ہائی وے پر خوفناک حادثہ، 15 افراد جاں بحق

    انڈس ہائی وے مانجھند کے قریب مسافر وین اور ٹریک میں خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ضلع جامشورو میں انڈس ہائی وے مانجھند کے قریب مسافر وین اور ٹرک میں خوفناک تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے ہیں۔

    حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ادارے جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیاں شروع کردیں۔ لاشوں اور زخمیوں کو مانجھند اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے جب کہ جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

    ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے۔ مسافر وین دادو سے حیدرآباد آرہی تھی جبکہ ٹرک سہون جارہا تھا حادثے کے نتیجے میں وین مکمل تباہ ہوگئی ہے۔

  • انڈس ہائے پرکارحادثہ، دوجاں بحق چارزخمی

    انڈس ہائے پرکارحادثہ، دوجاں بحق چارزخمی

    سیہون:انڈس ہائی وے پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق جبکہ چار زخمی ہوگئے ہیں۔

    پولیس ذرائع کے مطابق سیہون کے مزدیک ایک کار کو تیز رفتاری کے سبب حادثہ پیش آیا جس میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ چار افراد زخمی ہوئے جنہیں نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا ۔

    کہا جارہا ہے کہ ہلاک شدگان اور زخمی شدگان کا تعلق سندھ کے شہر نواب شاہ سے ہے۔

    حادثے کے وقت بدقسمت کار کے مسافر نواب شاہ کی جانب گامزن تھے جب تیز رفتاری کے سبب گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔

    سیہون کا علاقہ پہاڑی ہونے کے سبب ڈرائیونگ کے لئے خطرناک تصور کیا جاتاہے اور ڈرائیونگ کے وقت ڈرائیورز کو بے پناہ محتاط رہنا ہوتا ہے بصوررت دیگر اس نوعیت کے حادثے پیش آتے ہیں۔

  • انڈس ہائی وے پر تیزرفتارکار اور ٹرالر میں تصادم،5 افراد جاں بحق

    انڈس ہائی وے پر تیزرفتارکار اور ٹرالر میں تصادم،5 افراد جاں بحق

    جامشورو: انڈس ہائی وے پر تیز رفتار کار اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے ۔

    زرائع کے مطابق جامشورو کے قریب انڈس ہائی وے پر تیز رفتار کار ٹرالر سے ٹکر اگئی، جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے، کار میں سوار افراد  دادو سے کراچی جارہے تھے۔

    حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ،لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تاہم مکمل تفتیش کی جارہی ہے۔