جامشورو: صوبہ سندھ کے شہردادو میں بھان سعید آباد کے قریب انڈس ہائی وے پر کوچ الٹنے کے نتیجے میں 4افراد جان کی بازی ہارگئے۔
تفصیلات کےمطابق دادو میں بھان سعیدآباد کے قریب انڈس ہائی وے پرتیزرفتاری کے باعث کوچ الٹ گئی حادثے میں 4افراد جاں بحق جبکہ21افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کےمطابق افسوناک حادثے میں زخمی ہونےوالےزخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیاگیا ہےجہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
دوسری جانب خیبرپحتونخواہ کےشہر مردان میں وین کھمبےسےٹکراگئی،جس کےنتیجے میں2خواتین سمیت 3افرادجاں بحق، جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔
خیال رہےکہ دو روز قبل صوبہ بلوچستان کےضلع مستونگ میں مسافر کوچ تیزرفتاری کےباعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں 8افراد جاں بحق ہوگئےتھے۔
مسافر کوچ کو پیش آنے والے حادثے میں 20افراد زخمی ہوئے جن میں سے11 کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیاگیاتھا۔
یاد رہےکہ رواں ہفتے ڈیرہ غازی میں انڈس ہائی وے پر اڈا پتافی کےقریب ٹرالر اور بس میں تصادم کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق جبکہ 9افراد زخمی ہوگئےتھے۔
واضح رہےکہ رواں سال12 جنوری کو قبل آزاد کشمیر میں ہجیرہ کے مقام پر مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے خاتون اور بچی سمیت 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئےتھے۔