Tag: indus river

  • دریائے سندھ میں کشتی الٹ گئی، مقامی افراد نے 25 افراد کو بچالیا

    دریائے سندھ میں کشتی الٹ گئی، مقامی افراد نے 25 افراد کو بچالیا

    کوٹ ادو : روجھان کے مقام پر دریائے سندھ میں کشتی ڈوبنے سے ایک ہی خاندان کے 25 افراد کو مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بچا لیا تاہم دو بچے  جاں بحق اور ایک بچی کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

    تفصیلات  کے مطابق دریائے سندھ کشتی الٹنے کا واقعہ اُس وقت پیش آیا جب ضرورت سے زیادہ افراد کشتی میں سوار کیا گیا، جس کے نتیجے میں کشتی نے تھوڑا سفر طے کیا اور اپنے وزن زیادہ ہونے کے سبب الٹ گئی، جس میں 25 افراد ڈوب گئے تھے بعد ازاں مقامی افراد نے ہنگامی بنیادوں پر اپنی مدد آپ کے تحت 25 افراد کو ریسکیو کر کے جان بچائی۔

    مزید پڑھیں :  دریائے سندھ سے مزید چار لاشیں برآمد، تعداد 32 تک جا پہنچی

    بچائے جانے والے افراد میں میں دو بچے ابراہیم اور ثمینہ اسپتال جاتے ہوئے دم توڑ گئے جبکہ ایک بچی اسماء کی تلاش کے لیے ریسکیو کا عمل جاری ہے، مقامی افراد کے مطابق کشتی میں سوار ہونے والا خاندان ایک مقام سے دوسرے مقام منتقلی کے لیے جارہا تھا،متاثرین کا کشتی میں موجود مال، مویشی اور گھریلو سامان ڈوب گیا ہے۔

    یار رہے پاکستان میں حالیہ بارشوں کے بعد دریاؤں نہروں، سمندروں میں طغیانی آئی ہے جبکہ ملک میں موجود ڈیمز میں بھی پانی کی سطح بلند ہوئی ہے۔

  • کوٹری بیراج پر پانی کی سطح بلند

    کوٹری بیراج پر پانی کی سطح بلند

    سندھ: دریائے سندھ میں آنے والے سیلاب میں کئی دیہات غرق ہوگئے ہیں، کوٹری بیراج پر پانی کی سطح بلند ہورہی ہے تاہم انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ کچے کے علاقوں کو خطرہ نہیں ہے۔

    دریائے چناب سے دریائے سندھ میں داخل ہونے والے سیلاب نے سندھ دھرتی کے کئی دیہات اجاڑ دیئے، ضلع کشمور سے لے کر ضلع دادو تک کے کچے کے کئی علاقوں میں پانی داخل ہوا تو کھڑی فصلیں ہوں یا غریب کسانوں کے آشیانے سب کچھ اپنے ساتھ لے گیا۔

    محکمۂ آبپاشی کے مطابق سکھر سے نکلنے والا سیلاب کوٹری بیراج کی حدود میں داخل ہوگیا ہے، جس کے باعث کوٹری بیراج پر پانی کے بہاو میں مسلسل اضافہ ہور ہا ہے۔

    اسوقت اپ اسٹریم میں پانی کی سطح ایک لاکھ چوبیس ہزار پانی تک پہنچ گئی ہیں جبکہ ڈاون اسٹریم میں ننانوے ہزار کیوسک پانی کا اخراج جاری ہے۔

  • دریائے سندھ میں گڈو کے مقام پر پانی کی سطح مسلسل بلند

    دریائے سندھ میں گڈو کے مقام پر پانی کی سطح مسلسل بلند

    سکھر: دریائے سندھ میں گڈو کے مقام پر پانی کی سطح مسلسل بلند ہورہی ہیں، تین لاکھ چھیاسٹھ ہزار کا درمیانی درجے کا ریلہ گزر رہا ہے۔ جبکہ کشمور، گھوٹکی اور اوباڑو کے کچے کے کئی دیہات ڈوب گئے ہیں۔

    دریائے سندھ میں گڈو کے مقام پر پانی کی سطح مسلسل بلند ہورہی ہیں، اس وقت گڈو سے چھیالیس کلو میٹر دور کشمور سے تین لاکھ چھیاسٹھ ہزار کے قریب درمیانی درجے کا سیلاب گزر رہاہے، ضلع کشمور میں نو بند حساس قرار دیئے گئے ہیں۔ جن میں اولڈ توڑی بند پر وزیرِاعلٰی کی وراننگ کے باوجود کام مکمل نہیں کیا جاسکا۔

    کشمور کے کچے کے ایک سو اٹھاسی دیہات اب تک دریا کی نذر ہوچکے ہیں، کشمور سے اکانوے کلومیٹر دور جنوب مغرب میں واقع ضلع گھوٹکی میں آنے والے سیلاب نے اب تک سترہ کے قریب دیہات تباہ کردیئے ہیں۔ انتالیس ہزار ایکڑ پر پھیلی فصلیں پانی میں بہہ گئیں ہیں جبکہ سات ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔

    ادھر اوباڑو کے کچے کے کئی دیہات میں سیلاب نے تباہی مچادی جبکہ مزید چار سو دیہات کو خطرہ ظاہر کیا جارہا ہے، اس وقت کوٹری بیراج میں دریائے سندھ جامشورو کے مقام پر اپ اسٹریم میں بیاسی ہزار چار سو کیوسک پانی جبکہ ڈاؤن اسٹریم میں چوالیس ہزارسات سو پچاسی کیوسک پانی کا ریلہ گزر رہا ہے ۔