Tag: industry

  • خطے کی ابھرتی ہوئی مارکیٹس میں پاکستانی تجارتی مفاد کو فروغ دیا جائے: وزیر اعظم کی ہدایت

    خطے کی ابھرتی ہوئی مارکیٹس میں پاکستانی تجارتی مفاد کو فروغ دیا جائے: وزیر اعظم کی ہدایت

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ خطے کی ابھرتی ہوئی مارکیٹس میں پاکستان کے تجارتی مفاد کو فروغ دیا جائے.

    ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے ٹریڈ آفیسرزکی پوسٹنگ سے متعلق اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. اجلاس میں اس ضمن میں اہم فیصلے کیے گئے.

    وزیر اعظم کے زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ٹریڈ آفیسرز کی اسامیوں کا20 فیصد کوٹہ اوورسیز پاکستانیوں کے لئے مختص کرنے کی منظوری دی گئی، فیصلہ پاکستان کے تجارتی مفاد کے پیش نظر کیا گیا.

    خیال رہے کہ وزیراعظم نے ٹریڈ آفیسرزکی تعیناتی کاطریقہ کار بدلنےکی ہدایت کی تھی، نئی منظور شدہ پالیسی میں میرٹ اور شفافیت کومد نظر رکھا گیا.

    اس موقع پر وزیر اعظم کو بریفنگ دی گئی، جس کے مطابق ٹریڈ افسران کی کارکردگی مانیٹرکی جائے گی، مستقبل میں کارکردگی جانچنے کے لئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا.

    مزید پڑھیں: ہماری اولین ترجیح چھوٹے کسان کے مفاد کا تحفظ ہے، وزیراعظم

    اس موقع پر سیکریٹری کامرس یونس دھاگا نے وزیراعظم کوٹریڈ ڈیٹا سسٹم پربریفنگ دی اور مطلع کیا کہ تجزیاتی سسٹم ملک میں تجارتی مفادات کے فروغ میں مدد دے گا.

    یاد رہے یکم مارچ کو   وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ ہماری اولین ترجیح چھوٹے کسان کے مفاد کا تحفظ ہے، زراعت ہماری معیشت کے لیے بہت اہم حیثیت رکھتی ہے۔

  • انڈسٹری کو فروغ دے کر بے روزگاری کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے: گورنرپنجاب

    انڈسٹری کو فروغ دے کر بے روزگاری کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے: گورنرپنجاب

    ساہیوال: گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ ملک میں انڈسٹری کو فروغ دے کر بےروزگاری کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے، انڈسٹری کو پیروں پر کھڑا کرنا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ساہیوال میں چیمبر آف کامرس میں خطاب کرتے ہوئے کیا، چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ دنیا میں میڈیم اور اسمال انڈسٹری روزگار فراہم کرتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ انڈسٹری کو فروغ دے کر بے روزگاری کا خاتمہ ممکن بنایا جاسکتا ہے، بر آمدات اور در آمدات میں وسیع فرق سے انڈسٹری تباہ ہوئی۔

    چوہدری سرور کا ہراتوار کوگورنرہاؤس عوام کے لئے کھولنے کااعلان

    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ملک میں مسائل ہیں جس کا خاتمہ کریں گے، انڈسٹری کو پیروں پر کھڑا کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ بہتر معاشی پالیسی کے لیے بزنس کمیونٹی کی سفارشات پر عمل کریں گے۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری سرور نے کہا تھا کہ پاکستان اشرافیہ کے لئے نہیں20 کروڑ عوام کے لیے بنایا گیا ہے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ناانصافی کے خلاف جہاد جاری رہے گا، احتساب پٹواری یا سپاہی کے بجائے اوپر کی سطح سے شروع ہوگا، عوام کو صاف پانی، صحت سمیت بنیادی سہولتیں فراہم کریں گے، گورنرہاؤس کے بجائے اپنے گھر میں ہی رہنے کاارادہ ہے۔

  • پاپ میوزک کی شہزادی سنگر نازیہ حسن کو مداحوں سے بچھڑے 18 برس بیت گئے

    پاپ میوزک کی شہزادی سنگر نازیہ حسن کو مداحوں سے بچھڑے 18 برس بیت گئے

    کراچی : پاکستان کی پاپ انڈسٹری کو چار چاند لگانے والی نازیہ حسن کو مداحوں سے بچھڑے 18 برس بیت گئے لیکن اپنے مداحوں کے دلوں میں وہ آج بھی زندہ ہیں۔

    نازیہ حسن تین اپریل انیس سو پینسٹھ ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں، انہوں نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز پاکستان ٹیلی وژن سے کیا، تعلیم لندن میں مکمل کی، نازیہ حسن کا شمار برصغیر میں پاپ موسیقی کے بانیوں میں کیا جاتا ہے۔

    نازیہ نے کم سنی میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا اظہار کرنا شروع کر دیا، عالمی سطح پر نازیہ حسن کو اس وقت شہرت ملی، جب انہوں نے بھارتی موسیقار بدو کی موسیقی میں فلم قربانی کا مشہور نغمہ آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے ریکارڈ کروایا، جس پرانہیں بھارت کے مشہور فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

    گیت آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے نے نازیہ کو نہ صرف پاکستان بلکہ پورے وسطی ایشیا میں پاپ موسیقی کی ملکہ بنا دیا، نازیہ کی زندگی کے سب سے اہم جزو ان کے بھائی زوہیب حسن تھے، جنھوں نے نازیہ کی پوری زندگی ان کا بھرپور ساتھ دیا اور یوں نازیہ کے کئی البم اپنے بھائی زوہیب حسن کے ساتھ جاری ہوئے۔

    نازیہ کا پہلا البم ’’ڈسکو دیوانے‘‘ 1982ء میں ریلیز ہوا۔ جس نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کیے، اس البم میں ان کے بھائی زوہیب حسن نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا تھا، نازیہ حسن کو ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔

    نازیہ صرف گلوکارہ ہی نہیں سیاسی تجزیہ نگار کے طور پر اقوام متحدہ سے وابستہ رہیں، انیس سو اکانوے میں انہیں پاکستان کے ثقافتی سفیر مقرر کیا گیا۔

    نازیہ حسن پہلی پاکستانی ہیں، جنہوں نے فلم فیئر ایوارڈ حاصل کیا اور بیسٹ فیمیل پلے بیک سنگر کی کیٹیگری میں کم عمر ایوارڈ جیتنے والی گلوکارہ قرار پائیں۔

    نازیہ حسن کی وفات کے بعد 2002 میں حکومتِ پاکستان کی جانب سے ملک کا سب سے بڑا اعزاز پرائڈ آف پرفارمنس دیا گیا جبکہ دو ہزار تین میں ان کی یاد میں نازیہ حسن فاوٴنڈیشن قائم کی گئی۔

    سرطان کے موذی مرض میں مبتلا نازیہ حسن تیرہ اگست سن دو ہزار میں لندن کے اسپتال میں انتقال کر گئیں مگر ان کی سریلی آواز میں گائے گیت آج بھی دل دماغ کو ترو تازہ کر دیتے ہیں۔ تیرہ اگست دو ہزار میں لندن کے اسپتال میں انتقال کر گئیں۔

  • کراچی میں پانی کے نرخ میں اضافہ غیرمنصفانہ ہے، صنعتکار

    کراچی میں پانی کے نرخ میں اضافہ غیرمنصفانہ ہے، صنعتکار

    کراچی: شہرکے صنعتکاروں نے صنعتی صارفین کے لئے پانی کے نرخ میں میں اضافے کوغیرمنصفانہ اورغیراخلاقی قراردے دیا ۔سائٹ اور نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے مطابق کراچی واٹر بورڈ نے صنعتی صارفین کے لئے یکم ستمبر سے پانی کے نرخ میں رواں سال میں دوسری بار نو فی صد اضافہ کر دیا ہے۔

    ۔پانی دو سو چار روپے فی ہزار گیلن ہونے سے کراچی کی صنعتیں بری طرح متاثر ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پانی کا نرخ تریپن روپے، بلوچستان میں باون روپے جبکہ کراچی میں دو سو چار روپے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ حیدرآبادکوٹری اور نوری آباد میں پانی کراچی کے مقابلے میں کافی سستا ہے۔صنعتوں کیلئےپانی کی قیمت میں اضافہ ناانصافیہے، رواں سال میں پانی کی قیمت میں دوسری مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے۔

  • سندھ میں مزید چاردن کے لئے گیس کی بندش، صنعتیں بند

    سندھ میں مزید چاردن کے لئے گیس کی بندش، صنعتیں بند

    کراچی: سوئی گیس فیلڈزکی سالانہ مرمت کے باعث کراچی سمیت سندھ کے صنعتی علاقوں میں چاردن کے لیے گیس کے استعمال پر پابندی ہوگی جبکہ گیس کی لوڈ شیڈنگ کے باعث کراچی کی پچاس فیصد صنعتیں بند ہوگئی ہیں جس پرصنعتکارسرپااحتجاج ہیں۔

    سوئی سدرن گیس کمپنی کی مطابق گیس کی تین فیلڈز پانچ دن کے لئے سالانہ مرمت کی وجہ سے بند کردی گئی ہیں جس کے سبب ایس ایس جی سی کو دوسوسترایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کمی کا سامنا ہو گا۔

    اس موقع پرمحمود رنگون والا (چیئرمین نارتھ کراچی صنعتی ایسوسی ایشن) کا کہنا تھا کہ صنعتی علاقوں میں تین روز سے گیس کی بندش کے باعث ساٹھ فیصد فیکٹریاں اورملیں بند ہوچکی ہیں جبکہ ہفتہ وارگیس کی لوڈ شیڈنگ اورگیس کے کم پریشر کی وجہ سے پراسسنگ کی صنعتیں پہلے ہی بحران کا شکار ہیں اوراب مسلسل تین دن گیس کی بندش سے صنعتوں کا پہیہ رک جائے گا۔

    سائٹ صنعتی ایسوسی ایشن کے چئیرمین جاوید بلوانی نے بتایا کہ گیس کی عدم فراہمی کے باعث فیکٹریاں اور ملیں بند ہونے سے یومیہ اربوں روپے کانقصان ہورہا ہے اورگیس کی قلت کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال میں برآمدی آرڈرز کو پورا کرنا مشکل ہورہا ہے۔