Tag: INDvNZ #

  • روہت شرما کو ٹاس کے وقت شرمندگی کا سامنا، ویڈیو وائرل

    بھارت نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ون ڈے میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

    رائے پور میں کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ  میچ میں روہت شرما نے ٹاس جیت کر کیویز کو بیٹنگ کی دعوت دی، مہمان ٹیم 34.3 اوورز میں 108 رنز پر ڈھیر ہوگئی، بھارت کی جانب سے محمد شامی کو تین وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

     کیوی ٹیم کے 8 کھلاڑی ڈبل فگر میں نہ داخل ہوسکے جبکہ گلین فلپس 36 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

    بھارت کی جانب سے محمد شامی نے تین کیوی بیٹرز کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ہاردک پانڈیا، واشنگٹن سُندر نے دو وکٹیں حاصل کیں اور محمد سراج نے چھ اوورز میں 10 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔

    بھارت کے مطلوبہ ہدف باآسانی دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، کپتان روہت شرما نے 51 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ شبھمن گل 40 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

    تاہم ٹاس کے وقت اس وقت دلچسپ صورتحال دیکھنے میں آئی جب روہت شرما ٹاس جیت کر فیصلہ کرنا ہی بھول گئے۔

    وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ روہت شرما نے سکہ اچھالا جب وہ ٹاس جیتے تو تھوڑی دیر تک سر کھجاتے رہے پھر مسکراتے ہوئے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

    کیوی کپتان ٹام لیتھم بھی اپنی مسکراہٹ نہ روک سکے، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔

  • ویمنز ورلڈکپ: کیویز نے بھارتی سورماؤں کو دھول چٹادی

    ویمنز ورلڈکپ: کیویز نے بھارتی سورماؤں کو دھول چٹادی

    ہملٹن: آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ نے بھارتی ٹیم کو شکست سے دو چار کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ہملٹن کے سیڈن پارک میں کھیلے گئے میچ میں انڈیا ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، نیوزی لینڈ نے ایمی سیتھرٹویٹ کے 74 اور امیلیا کیر کے ناقابل شکست ہاف سینچری کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 260 رنز اسکور کئے۔

    بھارت کی جانب سے پوجا وستراکر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    جواب میں بھارت ٹیم 198 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی اور نیوزی لینڈ نے یہ میچ 62 رنز سے اپنے نام کیا، بھارتی بیٹر ہرمن پریت کور کے 71 رنز بھی اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکے، نیوزی لینڈ کی جانب سے لی تھیہو اور امیلا کیر نے 3 تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ہیلے جیسن نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔

    چوہتر رنز بنانے والی ایمی سیتھرٹویٹ میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔

    میگا ایونٹ کے تمام میچز پاکستان کےپہلےایچ ڈی اسپورٹس چینل اےاسپورٹس پربراہ راست نشر کیےجارہےہیں۔

  • ‏’بھارت کی ٹیم اتوار تک ورلڈ کپ سے باہر ہوجائے گی‘‏

    ‏’بھارت کی ٹیم اتوار تک ورلڈ کپ سے باہر ہوجائے گی‘‏

    قومی ٹیم کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کا کہنا ہے کہ ایسا لگ رہا ہے کہ اتوار تک بھارت کی ٹیم ورلڈ کپ سے باہر ‏ہوجائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ‏افغانستان کے خلاف میچ میں آصف علی کی دل کھول کر تعریف کی۔

    انہوں نے کہا کہ اب پاکستان کو بڑا ٹوٹل بنا کر دکھانا ہوگا، افغانستان کی کرکٹ تیزی سے آگے جارہی ہے۔

    دوسری جانب اپنے سوشل میڈیا پیغام میں بھی انہوں نے قومی ٹیم کی دل کھول کر تعریف کی اور کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم نے ‏تو دل خوش کردیا۔

    مزید پڑھیں: ‘ شاندار فتح کی خوشی میں رات بھر سو نہ سکا ‘

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نے ہمیشہ کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اس ایڈیشن میں پاکستان کو کبھی کم نہ سمجھیں، وہ ‏ایک مضبوط قوت ہے۔

    شعیب اختر نے کہا کہ آصف علی نے شاندار کھیل پیش کیا، دل خوش کردیا، ٹیم یہی پرفارمنس جاری رکھے۔

  • نسلی تعصب کی گونج ساوتھمپٹن ٹیسٹ میں بھی سنائی دینے لگی، آئی سی سی کا ایکشن

    نسلی تعصب کی گونج ساوتھمپٹن ٹیسٹ میں بھی سنائی دینے لگی، آئی سی سی کا ایکشن

    ساؤتھمپٹن: نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان جاری آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں نسلی تعصب کا افسوسناک واقعہ رونما ہوا ہے۔

    آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کھیل کے پانچویں روز ہمیں رپورٹ موصول ہوئی کہ اسٹیڈیم سے نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں پر نازیبا تبصرہ کیا گیا، جس پر فور ایکشن لیا گیا اور سکیورٹی ٹیم نے شائقین کی شناخت کرکے انہیں میدان سے باہر کردیا ہے۔

    آئی سی سی کے بیان میں کہا گیا کہ ہم کرکٹ میں کسی بھی قسم کے غیر ذمہ دارانہ اور شرمناک سلوک کو قبول نہیں کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق اسٹیڈیم کے بلاک ایم میں بیٹھے دو شائقین نے نازیبا تبصرہ کیا جس کے بعد اسٹیڈیم میں موجود سیکیورٹی اہلکار فوری طور پر فعال ہوئے کچھ مداحوں نے اسے سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے جس کے بعد آئی سی سی نے کارروائی کی۔

    اطلاعات ہیں کہ کیوی کھلاڑی راس ٹیلر پر نازیبا تبصرہ کیا گیا، تاہم نیوزی لینڈ کے فاسٹ بالر ٹم ساؤتھی کا کہنا ہے کہ کوئی کیوی کھلاڑی اس سے واقف نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل رواں سال جنوری میں بھارتی فاسٹ بالر محمد سراج پر نسلی تبصرے کرنے پر شائقین کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ سے باہر کر دیا گیا تھا۔