Tag: INDvPAK

  • بھارت کی تاریخی شکست پر میمز کی بھرمار

    بھارت کی تاریخی شکست پر میمز کی بھرمار

    پاکستان نے تاریخ رقم کردی، آئی سی سی ایونٹ میں پاکستان کے خلاف ناقابل شکست رہنے والی بھارتی ٹیم کو دس وکٹوں سے آؤٹ کلاس کردیا۔

    ابوظبی کے میدان میں پاکستان نے بھارتی سورماؤں کو چاروں شانے چپ کردیا، میچ سے قبل بھارت ٹیم کی فتح کے بلند وبانگ دعوے کرنے والے پاکستان کا ایک کھلاڑی تک آؤٹ نہ کرسکے، اوپنرز نے ہی بھارت کی جانب سے دیا گیا 151 رنز کا ہدف پورا کرڈالا۔

    ابوظبی کے میدان میں میچ کےآخری لمحات بھی دیکھنے کے قابل تھے پاکستان کی فتح  بھارتی شائقین  سے برداشت نہ ہوسکی اور میچ کے اختتام سے قبل وہ میدان چھوڑ کر جاتے نظر آئے، جبکہ میچ سے قبل فتح کا زُعم لئے بھارتی شائقین میدان میں داخل ہورہے تھے۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی فتح اور بھارت کی عبرتناک شکست کے بعد سوشل میڈیا پر بھونچال آگیا ہے اور کرکٹ شائقین جیتنے والی ٹیم کا فتح کا جشن اپنے انداز میں بنارہے ہیں جبکہ بھارت سے متعلق میمز بھی دیکھنے کے قابل ہے۔

    ایک سوشل میڈیا صارف نے بھارت کی شکست پر کچھ اس طرح کمنٹ کیا

    اقرا ناصر نامی صارف نے لکھا کہ بھارت میں دل اور ٹی وی سیٹ ٹوٹنا شروع

    https://twitter.com/IamIqraNasir/status/1452327184899706888?s=20

    ماضی میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی شکست پر موقع موقع گانا گنگنانے والے  بھارتی آج کچھ اس طرح دکھائی دئیے جارہے ہیں

    https://twitter.com/DevedAlex/status/1449016437801168901?s=20

    https://twitter.com/TrimiziiiSyeda/status/1452327220807098378?s=20

    مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کی فتح کا جشن منایا جارہا ہے

    https://twitter.com/KenziDawson/status/1452330381198381060?s=20

  • پاکستان کی فتح: شعیب اختر کو ہربھجن سنگھ کی تلاش

    پاکستان کی فتح: شعیب اختر کو ہربھجن سنگھ کی تلاش

    پاکستان نے آئی سی سی ایونٹ میں بھارت کے ناقابل شکست رہنے کا غرور توڑ ڈالا، بھارت کو دس وکٹوں سے روند ڈالا۔

    پاک بھارت ٹاکرے سے قبل پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر اور بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ مختلف میڈیا چینلز پر ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہوتے رہے۔

    آج تاریخی فتح کے بعد شعیب اختر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہربھجن سنگھ کو پکارتے ہوئے لکھا کہ ” کہاں ہو یار”۔

    گذشتہ روز بھی بھارتی میڈیا سے ‘پاک بھارت ٹاکرا’ پر گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا تھا کہ چوبیس تاریخ کو 20، بیس اوورز گرنے ہیں، آپ کو لگ پتہ جائے گا کہ کس کے ساتھ میچ ہوا ہے؟

    یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت ٹاکرا: شعیب اختر کا ہربھجن سنگھ کو کرارا جواب

    شعیب اختر کا کہنا تھا کہ بھارت کو پاکستان سے جیتنے کے لئے بیس اوورز کھیلنے ہونگے پاکستان کوئی واک اوور نہیں ہے اور نہ ہی بھارت واک اوور ہے۔

    پروگرام میں موجود سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے ایک بار پر ہزرہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ شعیب کہتا ہے کہ پاکستان 200 یا اس سے زائد رنز بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے مجھے شعیب یہ تو بتائے کہ اتنے رنز بنائے گا کون؟ مجھے تو پاکستان ٹیم میں ایسا کوئی نظر نہیں آتا۔

    ہربھجن کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف دو سو رنز بنانے کے لئے پاکستان کو خواب سے جاگنا ہوگا، شعیب اختر نے ترکی بہ ترکی جواب دیا کہ حفیظ اور فخر، جس کے جواب میں ہربھجن کا کہنا تھا کہ سپنوں سے جاگو گیں تو سپنے پورے ہونگے