Tag: indvsl

  • ویڈیو: روہت شرما نے سری لنکن کپتان کو آؤٹ ہونے پر بھی واپس بلا لیا

    بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے سری لنکن کھلاڑی دشن شناکا کی سنچری بنانے میں مدد کردی۔

    پہلے ایک روزہ میچ میں بھارت نے سری لنکا کو باآسانی 67 رنز سے شکست دے دی، ویرات کوہلی کو شاندار 113 رنز کی اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 373 رنز بنائے، روہت شرما 83 اور شبھمن گل 70 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

    سری لنکا کی جانب سے کسن رجیتھا نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    مہمان ٹیم 374 رنز کے تعاقب میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 306 رنز بناسکی، کپتان دسن شناکا کی 108 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز بھی سری لنکا کو شکست سے نہ بچاسکی۔ بھارت کے تیز ترین بولر عُمران ملک نے 8 اوورز میں 7 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    آخری اوور میں دسن شناکا جب 98 رنز پر پہنچے تو محمد شامی نے انہیں نان اسٹرائیکر اینڈ پر رن آؤٹ کردیا لیکن روہت شرما نے اپیل واپس لے کر انہیں سنچری بنانے کا موقع فراہم کیا۔

    سری لنکن کپتان نے 88 گیندوں پر 108 رنز کی دلکش اننگز کھیلی لیکن ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کرواسکے، شناکا نے اننگز میں 12 چوکے اور تین چھکے لگائے۔

    بھارت پہلے ون ڈے میچ میں کامیابی کے ساتھ ہی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہوگئی ہے، واضح رہے کہ بھارت نے ٹی 20 سیریز 2-1 سے اپنے نام کی تھی۔

  • سوریا کمار نے سری لنکا کیخلاف تیز ترین سنچری جڑ دی

    راجکوٹ میں کھیلے گئے تیسرے ٹی 20 میچ میں بھارتی بیٹر سوریا کمار یادیو کی شاندار سنچری کی بدولت بھارت نے سری لنکا کو 91 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔

    بھارت اور سری لنکا کے خلاف ٹی 20 میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہے تاہم تیسرے ٹی 20 میچ میں بھارت نے سری لنکا کے خلاف مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 228 رنز بنائے، سوریا کمار دیو نے 51 گیندوں پر 112 رنز کی اننگز کھیلی۔

    ٹی 20 کے نمبر ون بیٹر کی اننگز میں 9 بلند و بالا چھکے اور 7 چوکے شامل تھے، سوریا کمار یادیو کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    مہمان ٹیم ہدف کے تعاقب میں 137 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور بھارت نے میچ 91 رنز سے جیت لیا، اکشڑ پٹیل سیریز کے بہترین کھلاری قرار پائے۔

    سوریا کمار یادیو سنچری کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے ہیں اور کرکٹ شائقین کی جانب سے ان کی اننگز کے کلپ شیئر کیے جارہے ہیں۔

  • عُمران ملک بھارت کے تیز ترین بولر بن گئے

    بھارتی ٹیم کے نوجوان اسپیڈ اسٹار عُمران ملک نے تیز ترین گیند کرکے جسپریت بمراہ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ میں بھارت نے سری لنکا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔

    فاسٹ بولر عُمران ملک نے تیز بولنگ کرکے دیکھنے والوں کو دنگ کردیا، انہوں نے سری لنکن کپتان دسن شناکا کو بھی یوزویندر چاہل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا۔

    نوجوان فاسٹ بولرز نے مقررہ چار اوورز میں 27 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور 155 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کروائی جسے اسپیڈ گن نے ریکارڈ کیا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت کی جانب سے تیز ترین گیند کروانے کا ریکارڈ جسپریت بمراہ کے پاس تھا انہوں نے 153.36کلو فی میٹر گھنٹہ کی رفتار سے گیند کروائی تھی۔

    میچ کی جھلکیاں دیکھیں:

    یاد رہے کہ تیز ترین بولر کا اعزاز اس وقت پاکستان کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کے پاس ہے جنہوں نے 2003 کے ورلڈکپ کے دوران انگلینڈ کے خلاف میچ میں 161.3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کروا کر دنیا کو حیران کردیا تھا۔