Tag: ineffective

  • پی ٹی آئی کے استعفوں کو غیر موثر بنانے پر مشاورت

    پی ٹی آئی کے استعفوں کو غیر موثر بنانے پر مشاورت

    پی ٹی آئی کے استعفوں کو غیر موثر بنانے پر مشاورت شروع کردی گئی ہے اور حکومتی اتحاد استعفوں کی منظوری کے معاملے کو تعطل کا شکار کرنے پر متفق ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کو غیر موثر بنانے پر مشاورت شروع کردی ہے اور حکومتی اتحاد کا اس بات پر اتفاق پایا جاتا ہے کہ استعفوں کو منظوری کے معاملے کو تعطل کا شکار کیا جائے۔

    ذرائع نے بتایا کہ استعفوں کے معاملے سے نمٹنے کیلیے رولزآف پروسیجرکےرول نمبر28 کےذریعے نمٹنے پرغور کیا جارہا ہے اور پی ٹی آئی کے 125 اراکین کے استعفوں کاک معاملہ نئے اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے رکھے جانے کا بھی امکان ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ سابق قائم مقام اسپیکر قاسم سوری نے 125 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے ضابطے کی کارروائی مکمل کیے بغیر منظور کرلیے تھے اور ان استعفوں پر غیر معمولی گزٹ پرنٹنگ پریس نے تاحال جاری نہیں کیا کیونکہ گزٹ جاری ہونے کے بعد الیکشن کمیشن سیٹیں خالی قرار دے گی لیکن اس حوالے سے الیکشن کمیشن کو ضابطے کے تحت آگاہی فراہم ہوئی نہ کوئی خط و کتابت ہوئی۔

    ذرائع نے ماہرین کے حوالے سے بتایا کہ قومی اسمبلی کے نئےاسپیکر اس معاملے کو رولز آف پروسیجر نمبر28 کےتحت دیکھ سکتےہیں ، رول کےتحت پچھلی رولنگ کو تبدیل کرنےکیلیے اسمبلی کی منظوری درکار ہوگی اور اسمبلی کی منظوری سے پی ٹی آئی استعفوں پر قاسم سوری کا اقدام غیر موثر ہوجائیگا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے نئے وزیراعظم کے انتخاب کے موقع پر پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان سمیت اراکین قومی اسمبلی نے اپنی نشستوں سے استعفے دے دیے تھے۔

    مزید پڑھیں: قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی اراکین کے استعفے منظور

    ان استعفوں و سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری جن کے پاس اس وقت قائم مقام اسپیکر کا عہدہ بھی تھا نے منظور کرلیا تھا۔

  • بھارتی کورونا ویکسین بے کار ، جنوبی افریقہ کا لینے سے انکار

    بھارتی کورونا ویکسین بے کار ، جنوبی افریقہ کا لینے سے انکار

    کیپ ٹاؤن : جنوبی افریقہ نے بھارت میں تیار کردہ کورونا ویکسین کو غیر معیاری اور ناکارہ قرار دے کر اے واپس کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مودی سرکار کی کورونا ویکسین بے کار قرار دے کر جنوبی افریقہ نے اسے لینے سے انکار کردیا ہے۔

    اس حوالے سے جنوبی افریقہ کے حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی کورونا ویکسین ناکارہ ہے، مذکورہ ویکسین نہ صرف ناقص ہے بلکہ ان کی میعاد بھی مختصر ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ حکومت نے بھارت کو اس کی ویکسین واپس کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا۔

    واضح رہے کہ بھارت کے سیرم انسٹی ٹیوٹ میں تیار کردہ ویکسین جنوبی افریقہ کو فروخت کی گئی تھی، غیرملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقہ نے ویکسین کا مطالعہ کرایا تو وہ ناقص نکلی۔

    مزید پڑھیں : بھارتی ویکسین ناقص نکلی، لگوانے والے وزیر کرونا کا شکار

    ؎غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس نے دنیا کے بیشتر ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے لیکن بھارت کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں کرونا کیسز کی تعداد دن بہ دن لاکھوں کی تعداد میں بڑھ رہی ہے۔

    یاد رہے کہ بھارتی کورونا ویکسین کے غیر معیاری ہونے کا ثبوت اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ گزشتہ ماہ نئی دہلی میں کرونا ویکسین ٹرائل میں شرکت کرنے والے بھارتی وزیر صحت انیل وج بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے۔

    انیل وج نے آزمائشی ویکسین گزشتہ ماہ ہی لگوائی تھی تاہم بھارتی ساختہ ویکسین انتہائی ناقص نکلی اور ویکسین لگوانے والے انیل وج کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

  • طبی ماسک پہننے والوں کو ماہرین کی خاص ہدایت

    طبی ماسک پہننے والوں کو ماہرین کی خاص ہدایت

    ریاض : سعودی ڈاکٹروں نے شہریوں کو ہداہت کی ہے کہ طبی ماسک اگر گیلا ہوجائے تو وہ قابل استعمال نہیں رہتا، لہٰذا گیلا ماسک کبھی استعمال نہ کیا جائے، تاہم کپڑے والا ماسک ہر بار استعمال کیا جاسکتا ہے۔

    معاون سیکریٹری صحت ڈاکٹر عبداللہ العسیری کا کہنا ہے کہ بعض لوگ میڈیکل ماسک گیلا ہوجانے کے باوجود استعمال کرتے رہتے ہیں، ایسا ماسک غیر مؤثر ہوجاتا ہے وائرس سے نہیں بچا پاتا، گیلا ماسک کبھی استعمال نہ کیا جائے،

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈاکٹر العسیری نے توجہ دلائی کہ میڈیکل ماسک کے برخلاف کپڑے والا ماسک ہر بار استعمال کیا جاسکتا ہے- اسے دیگر کپڑوں کی طرح گھر کیواشنگ مشین میں دھو کر بھی دوبارہ استعمال میں لایا جاسکتا ہے

    ڈاکٹر عسیری سے نئے کورونا وائرس کے حوالے سے بریفنگ کے دوران دریافت کیا گیا تھا کہ بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ وائرس ایسی صورت میں ختم ہوجاتا ہے جباس پر موجود جراثیم کش ادویات کی تہہ خشک ہوجائے میڈیکل ماسک کو کئی گھنٹے استعمال کرنے کے بعد پھینکا نہ جائے بلکہ اسے دھوپ میں کئی گھنٹے تک خشک ہونے کے لیے لٹکا دیا جائے- دھوپ کے بعد وائرس ختم ہوجاتاہے اورایسا میڈیکل ماسک ایک سے زیادہ بار استعمال کیا جاسکتا ہے

    ڈاکٹر عسیری نے اس خیال کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کپڑے والاماسک صحیح طریقے سے دھوئے جانے کے بعد بار بار استعمال کیا جاسکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جہاں تک میڈیکل ماسک کا تعلق ہے تو اسے گیلا ہوجانے کے بعد کبھی استعمال نہ کیا جائے وجہ یہ کہ گیلا ہونے پر یہ ماسک اپنی خصوصیت کھو دیتا ہے اور یہ وائرس سے بچانے کی صلاحیت سے محروم ہوجاتا ہے۔

    مزید پڑھیں : سعودی عرب میں ماسک نہ پہننے پر بڑی سزا کا اعلان

    گیلے میڈیکل ماسک کو دھوپ میں لٹکا کر اور خشک کرنے کے بعد دوبارہ استعمال نہ کیا جائے ڈاکٹر عسیری نے توجہ دلائی کہ کوئی بھی میڈیکل ماسک ایک دن سے زیادہ استعمال نہ کیا جائے۔

  • سندھ میں نیب کے اختیارات ختم کرنے کی تیاریاں مکمل

    سندھ میں نیب کے اختیارات ختم کرنے کی تیاریاں مکمل

    کراچی : صوبہ سندھ کے معاملات سے نیب کو دور رکھنے کی تیاریاں مکمل کرلی ہے، جس کے لئے سندھ کابینہ نے نیب اختیارات کے خاتمے کا ایکٹ منظور کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق  سندھ کابینہ نے صوبے میں نیب اختیارات ختم کرنے کا بل منظور کرلیا ہے ، پیر کو صوبائی اسمبلی کے ہنگامی اجلاس میں بل منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، اگر ایکٹ منظور ہوا تو صوبائی اداروں سے متعلق نیب تحقیقات محکمہ انسداد بدعنوانی سندھ کو منتقل ہوجائیں گے۔

    نئے قانونی مسودے کے مطابق صوبائی محکمہ جات سے متعلقہ بدعنوانی پر کارروائی صرف صوبے کا اختیار ہے، انسداد بدعنوانی کے خلاف وفاق کی کارروائی آئین کی خلاف ورزی ہے۔

    قانون میں کہا گیا ہے کہ  انسداد بدعنوانی کے قوانین میں ترامیم کا اختیار صوبائی اسمبلی کو ہے، صوبہ سندھ کے عوام پر دو متوازی قوانین نہیں تھوپے جاسکتے،  صوبائی اسمبلی کو مرکز کے لاگو کردہ قوانین کالعدم کرنے کا بھی اختیار حاصل ہے۔

    مسودے کے مطابق صوبائی محکموں سے متعلق تحقیقات محکمہ انسداد بدعنوانی سندھ کو منتقل ہونگی، نیب عدالتوں میں زیرالتوا مقدمات بھی صوبائی عدالتوں کو منتقل ہوجائیں گے جبکہ عدالتوں میں زیر التوا مقدمات میں پیش ہونے والے گواہان کو دوبارہ طلب نہیں کیا جائیگا۔

    مسودے میں کہا گیا ہے کہ نیب عدالتوں کے فیصلوں کے خلاف زیر التوا اپیلوں، نظرثانی اور ضمانتوں کی درخواستیں متعلقہ صوبائی قوانین کے مطابق نمٹائی جائیں گی۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئر کریں۔