Tag: Inflation Data

  • مئی کا پہلا عشرہ : مہنگا ئی کی شرح میں 1.16 فیصد اضافہ

    مئی کا پہلا عشرہ : مہنگا ئی کی شرح میں 1.16 فیصد اضافہ

    اسلام آباد : مالی سال 2018-19ء کے دسویں ماہ ( اپریل 2019ء ) کے پہلے عشرے میں مہنگائی کی شرح میں 1.16 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریئے میں 1.09 فیصد اضافہ ریکار ڈ کیا گیا ۔

    پاکستان بیور و شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق دس مئی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران پیٹرول ، ہائی سپیڈ ڈیزل، مٹی کاتیل ،ایل پی جی ،گندم، آٹا ،پیاز ،آلو،چینی، گڑ ،روٹی سادہ ،لہسن ،کیلے، چنے کی دال ، دال مونگ ، دال ماش، بیف،مٹن، ملک پاؤڈر،تازہ دودھ ، دھی، سرخ مرچ ،خوردنی تیل، نمک ، اری چاول ،سمیت 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ۔

    ٹماٹر،دال مسور، زندہ مرغی، انڈے، ویجی ٹیبل گھی ،سمیت 5اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، ادارہ شماریات کے مطابق گیس نرخ ، بجلی کے نرخ ،چائے، سگریٹ،مسٹرڈ آئل ،باسمتی چاول ، صابن ، سمیت 23 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

    ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں آٹھ ہزار تا بارہ ہزار آمدنی ، بارہ ہزار تا اٹھارہ ہزارآمدنی ، اٹھارہ ہزار تا پینتیس ہزار تک اور پینتیس ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 1.06، 1.08 ،1.10 اور 1.23 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

  • اپریل کا آخری ہفتہ : مہنگا ئی کی شرح میں معمولی کمی ریکارڈ

    اپریل کا آخری ہفتہ : مہنگا ئی کی شرح میں معمولی کمی ریکارڈ

    اسلام آباد : مالی سال2018-19کے دسویں ماہ ( اپریل 2019ء ) کے آخری ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.25 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریئے میں 0.21 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

    پاکستان بیور و  شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق یکم مئی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ایل پی جی ،آٹا ،روٹی سادہ ،لہسن ،کیلے،دال مسور ، چنے کی دال ، دال مونگ ، دال ماش، چینی ،گڑ ،بیف،مٹن، ملک پاؤڈر،تازہ دودھ ، دھی، سرخ مرچ ،خوردنی تیل، نمک ،اری چاول ،سمیت 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

    زندہ مرغی، انڈے، ٹماٹر،پیاز ،آلو،گندم، ویجی ٹیبل گھی ،سمیت 8اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، ادارہ شماریات کے مطابق پیٹرول ، ہائی سپیڈ ڈیزل، مٹی کاتیل ،گیس نرخ ، بجلی کے نرخ ،چائے، سگریٹ،مسٹرڈ آئل ،باسمتی چاول ، صابن ، سمیت 27 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

    ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں آٹھ ہزار تا بارہ ہزار آمدنی ، بارہ ہزار تا اٹھارہ ہزارآمدنی ، اٹھارہ ہزار تا پینتیس ہزار تک اور پینتیس ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 0.23، 0.25 ،0.25 اور 0.24 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

  • اپریل کا تیسرا ہفتہ : مہنگا ئی کی شرح میں 0.37 فیصد تک اضافہ

    اپریل کا تیسرا ہفتہ : مہنگا ئی کی شرح میں 0.37 فیصد تک اضافہ

    اسلام آباد : مالی سال 2018-19ء کے دسویں ماہ ( اپریل 2019ء ) کے تیسرے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.37 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریئے میں 0.40 فیصد اضافہ ریکار ڈ کیا گیا۔

    پاکستان بیور و شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 26 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران روٹی سادہ ،ٹماٹر،آلو،پیاز ،لہسن ،انڈے، کیلے، چنے کی دال ، دال مونگ ، سگریٹ،دال ماش، چینی ،گڑ ،بیف،مٹن، ملک پاؤڈر،تازہ دودھ ، دھی، نمک ،اری چاول ،سمیت 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

    زندہ مرغی، ایل پی جی ،گندم، آٹا ،سرخ مرچ ،خوردنی تیل، دال مسور ،ویجی ٹیبل گھی ،سمیت 10اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

    ادارہ شماریات کے مطابق پیٹرول ، ہائی سپیڈ ڈیزل، مٹی کاتیل ،گیس نرخ ، بجلی کے نرخ ،چائے، مسٹرڈ آئل ،باسمتی چاول ، صابن ، سمیت 23 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

    ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں آٹھ ہزار تا بارہ ہزار آمدنی ، بارہ ہزار تا اٹھارہ ہزارآمدنی ، اٹھارہ ہزار تا پینتیس ہزار تک اور پینتیس ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 0.38، 0.39 ،0.37 اور 0.35 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

  • ماہ رمضان سے پہلے ہی مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دیں، قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

    ماہ رمضان سے پہلے ہی مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دیں، قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

    کراچی : رمضان کی آمد سے پہلے ہی مہنگائی نےعوام کی چیخیں نکال دیں، سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے باہر ہوگئیں، انتظامیہ گراں فروشوں کے آگے بے بس نظر آتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان المبارک سے پہلے ہی مہنگائی کا جن بےقابو ہوگیا، عوام گراں فروشوں کے رحم و کرم پر ہیں، گوشت، سبزیاں، پھل، چینی سب کے دام مہنگے ہوگئے، کراچی میں چینی ستر روپے فی کلو ہوگئی۔

    ایک ہفتے میں ریٹ پانچ روپے بڑھ گئے، اس کے علاوہ پیاز ساٹھ روپے، آلو پینتیس، ٹماٹر اسی سے سو روپے، ادرک ڈھائی سو اور لہسن دو سو روپے کلو فروخت ہورہا ہے۔

    مرغی کے فی کلو قیمت تین سو چالیس روپے فی کلو تک پہنچ گئی، پھلوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کررہی ہیں، رواں ہفتے کے دوران زندہ مرغی، آلو، کیلے، ویجی ٹیبل گھی، دال ماش، دال مسور، سرخ مرچ، گڑ، ایل پی جی بیف، مٹن، باسمتی چاول، خوردنی تیل، کپڑے، چائے، سمیت15اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

    واضح رہے کہ ملک بھر میں مہنگائی کی شرح پانچ سال کی بلند ترین سطح پرآگئی ہے، اس سال رمضان میں مزید مہنگائی متوقع ہے۔

  • اپریل کے دوسرے ہفتے میں مہنگا ئی کی شرح میں معمولی اضافہ

    اپریل کے دوسرے ہفتے میں مہنگا ئی کی شرح میں معمولی اضافہ

    اسلام آباد : مالی سال 2018-19ء کے دسویں ماہ ( اپریل 2019ء ) کے دوسرے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.39 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریئے میں 0.37 فیصد اضافہ ریکار ڈ کیا گیا۔

    پاکستان بیور و شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 18 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زندہ مرغی، انڈے، پیاز ،لہسن ،کیلے، چنے کی دال ،دال مونگ ،دال ماش،دال مسور ، چینی ،گڑ ،سرخ مرچ ،خوردنی تیل، بیف،مٹن، ملک پاؤڈر،تازہ دودھ ، دھی، نمک ،اری چاول ،ویجی ٹیبل گھی ،سمیت 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ۔

    ٹماٹر،آلو،گندم، آٹا ،ایل پی جی ،مسٹرڈ آئل ،سمیت 6اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، ادارہ شماریات کے مطابق پیٹرول ، ہائی سپیڈ ڈیزل، مٹی کاتیل ،گیس نرخ ، بجلی کے نرخ ،چائے، روٹی سادہ ،باسمتی چاول ، سگریٹ، صابن ، سمیت 22 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

    ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں آٹھ ہزار تا بارہ ہزار آمدنی ، بارہ ہزار تا اٹھارہ ہزارآمدنی ، اٹھارہ ہزار تا پینتیس ہزار تک اور پینتیس ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 0.38، 0.39 ،0.40 اور 0.38 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

  • اپریل کا آغاز: مہنگا ئی کی شرح میں معمولی اضافہ ریکارڈ

    اپریل کا آغاز: مہنگا ئی کی شرح میں معمولی اضافہ ریکارڈ

    اسلام آباد : مالی سال2018-19کے دسویں ماہ ( اپریل 2019) کے آغاز میں مہنگائی کی شرح میں0.81فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریئے میں 0.64 فیصد اضافہ ریکار ڈ کیا گیا۔

    پاکستان بیور و شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق پانچ اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران پیٹرول ، ہائی اسپیڈ ڈیزل، مٹی کاتیل ،ٹماٹر، ایل پی جی ،زندہ مرغی، دال مسور ، چنے کی دال ،پیاز ،لہسن ،چینی ، گڑ ،کیلے، خوردنی تیل، مٹن، ملک پاؤڈر،تازہ دودھ ، دھی، نمک ،اری چاول ،ویجی ٹیبل گھی ،سمیت 27 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ۔

    آلو،انڈے، دال مونگ ،دال ماش،سرخ مرچ ،گندم، آٹا ،بیف، سمیت 9اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، ادارہ شماریات کے مطابق گیس نرخ ، بجلی کے نرخ ،چائے، روٹی سادہ ،باسمتی چاول ،مسٹرڈ آئل ، سگریٹ، صابن ، سمیت 1 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

    ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں آٹھ ہزار تا بارہ ہزار آمدنی ، بارہ ہزار تا اٹھارہ ہزارآمدنی ، اٹھارہ ہزار تا پینتیس ہزار تک اور پینتیس ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 0.68، 0.73 ،0.77 اور 0.91 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

  • پانچ سال میں مہنگائی کی شرح کہاں تک پہنچی؟ اعداد و شمارجاری

    پانچ سال میں مہنگائی کی شرح کہاں تک پہنچی؟ اعداد و شمارجاری

    اسلام آباد : پاکستان میں مہنگائی پانچ سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، شرح میں اضافہ مجموعی طور پر نو اعشاریہ41فی فیصد تک ریکارڈ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ شماریات نے مہنگائی کے ماہانہ اعداد و شمارجاری کردیے ہیں جس کے مطابق ملک میں مہنگائی نے گزشتہ پانچ سال کی بلند ترین سطح کو عبور کر لیا ہے۔

    محکمہ شماریات ڈویژن سے جاری رپورٹ کے مطابق مارچ2019 میں مہنگائی کی شرح 9.4فیصد تک پہنچ گئی، جبکہ جولائی 2018 سےمارچ 2019 تک مہنگائی کی شرح میں 6.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    مہنگائی کی شرح میں فروری کی نسبت مارچ میں1.4فیصد اضافہ ہوا، شماریات ڈویژن رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سالانہ بنیاد پر سی این جی کی قیمتیں 25.3 فیصد بڑھیں جبکہ ایل پی جی سلینڈر13.4 اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 13.1 فیصد سے زائد مہنگا ہوا۔

    اس کے علاوہ سالانہ بنیاد پر ہری مرچ151فیصد اور لال مرچ27.6 فیصد مہنگی ہوئیں، دالوں کی قیمت22.7فیصد اور گوشت کی قیمتیں13.8فیصد تک بڑھیں۔

    رپورٹ کے مطابق ٹماٹر کی قیمت میں ایک سال کے دوران315فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ٹماٹر کی قیمت میں ایک ماہ میں 18.8فیصد اور کیلا15فیصد سے زائد مہنگا ہوا۔

    شماریات ڈویژن کے مطابق کتابوں کی قیمت31.3اور ٹیوشن فیس میں27.7 فیصد اضافہ ہوا، سیمنٹ کی قیمتیں ایک سال کے دوران13.9فیصد بڑھ گئیں۔

    اس کے علاوہ ماہانہ بنیاد پر پیاز39.2 فیصد اور کینو22.3 فیصد مہنگے ہوئے، دال مونگ کی قیمت ایک ماہ کے دوران12.6فیصد اور لہسن11فیصد مہنگا ہوا، چینی18فیصد اور گوشت13فیصد مہنگا ہوا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت4.4فیصد اور کرایوں میں13.4 فیصد اضافہ ہوا، اندرون شہر بسوں کےکرائے47 فیصد مہنگے ہوئے۔

    شماریات ڈویژن کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اپریل2014میں مہنگائی بڑھنے کی شرح9.1فیصد تھی، مٹر گزشتہ سال مارچ کی نسبت54فیصد اور کھیرا45فیصد مہنگے ہوئے۔

  • مارچ کے آخری ہفتہ میں مہنگا ئی کی شرح میں کمی ریکارڈ

    مارچ کے آخری ہفتہ میں مہنگا ئی کی شرح میں کمی ریکارڈ

    اسلام آباد : مالی سال 2018-19ء کے نویں ماہ ( مارچ 2019ء ) کے آخری ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.36 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریئے میں 0.36 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

    پاکستان بیور و شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 30 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران آلو،پیاز ،سرخ مرچ ،لہسن ،زندہ مرغی، دال مونگ ،چینی ، گڑ ،کیلے، خوردنی تیل، مٹن، بیف، تازہ دودھ ، دھی، اری چاول ،ویجی ٹیبل گھی ،سمیت 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ۔

    ٹماٹر، ایل پی جی ،انڈے، دال مسور ،دال ماش،چنے کی دال ، آٹا ،گندم، سمیت 9اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

    ادارہ شماریات کے مطابق پیٹرول ، ہائی سپیڈ ڈیزل، مٹی کاتیل ،گیس نرخ ، بجلی کے نرخ ،چائے، روٹی سادہ ،ملک پاؤڈر،باسمتی چاول ،نمک ،مسٹرڈ آئل ، سگریٹ، صابن ، سمیت 24 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

    ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں آٹھ ہزار تا بارہ ہزار آمدنی ، بارہ ہزار تا اٹھارہ ہزارآمدنی ، اٹھارہ ہزار تا پینتیس ہزار تک اور پینتیس ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 0.36، 0.38 ،0.37 اور 0.34 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

  • مارچ کا پہلا ہفتہ ،مہنگا ئی کی شرح میں معمولی اضافہ

    مارچ کا پہلا ہفتہ ،مہنگا ئی کی شرح میں معمولی اضافہ

    اسلام آباد : مالی سال 2018-19ء کے نویں ماہ ( مارچ 2019ء ) کے پہلے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 1.16 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریئے میں 1.08 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    پاکستان بیور و شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 8 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران پیٹرول ، ہائی سپیڈ ڈیزل، مٹی کاتیل ،زندہ مرغی، ٹماٹر، ایل پی جی ،پیاز ،دال مونگ ، دال مسور ،دال ماش،چینی ، گڑ ،لہسن ،کیلے، خوردنی تیل، نمک ، تازہ دودھ ، دھی،آٹا ، اری چاول ،ویجی ٹیبل گھی ،سمیت 24 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ۔

    آلو،سرخ مرچ ،انڈے، چنے کی دال ،گندم، سمیت 5اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، ادارہ شماریات کے مطابق گیس نرخ ، بجلی کے نرخ ،چائے، روٹی سادہ ،ملک پاؤڈر،باسمتی چاول ،مسٹرڈ آئل ، مٹن، بیف، سگریٹ، صابن ، سمیت 24 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

    ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں آٹھ ہزار تا بارہ ہزار آمدنی ، بارہ ہزار تا اٹھارہ ہزارآمدنی ، اٹھارہ ہزار تا پینتیس ہزار تک اور پینتیس ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 1.12، 1.16 ،1.16 اور 1.15 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

  • ماہ فروری کا تیسرا ہفتہ : مہنگائی کی شرح میں معمولی اضافہ

    ماہ فروری کا تیسرا ہفتہ : مہنگائی کی شرح میں معمولی اضافہ

    اسلام آباد : نئے مالی سال 2018-19ء کے آٹھویں ماہ ( فروری 2019ء ) کے تیسرے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.34 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریئے میں 0.34 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    پاکستان بیور و شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 22 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زندہ مرغی، ٹماٹر، کیلے، آلو، خوردنی تیل، آٹا ،گڑ ، چنے کی دال ، دال مونگ ، دال مسور ،انڈے، لہسن ،اری چاول ،ویجی ٹیبل گھی ،سمیت 16 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ۔

    ایل پی جی ،پیاز ،سرخ مرچ ،گندم، دال ماش،چینی ،سمیت 6اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، ادارہ شماریات کے مطابق پیٹرول ، ہائی سپیڈ ڈیزل، مٹی کاتیل ،گیس نرخ ،بجلی کے نرخ ،نمک ،چائے، روٹی سادہ ، تازہ دودھ ، دھی،ملک پاؤڈر،باسمتی چاول ،مسٹرڈ آئل ، مٹن، بیف، سگریٹ ، صابن ، سمیت 31 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

    ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں آٹھ ہزار تا بارہ ہزار آمدنی ، بارہ ہزار تا اٹھارہ ہزارآمدنی ، اٹھارہ ہزار تا پینتیس ہزار تک اور پینتیس ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 0.34، 0.36 ،0.34 اور 0.32 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔