Tag: inflation decrease

  • آئی ایم ایف نے پاکستان میں مہنگائی کم  ہونے کی نوید سنادی، جائزہ رپورٹ جاری

    آئی ایم ایف نے پاکستان میں مہنگائی کم ہونے کی نوید سنادی، جائزہ رپورٹ جاری

    اسلام آباد : بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ سال سے مہنگائی کی شرح کم ہونے کا امکان ہے، پاکستان نے منی لانڈرنگ کے خلاف اقدامات بہتر کیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق انٹر نیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) کی جائزہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہوئے ہیں، پاکستان کا بیرونی اور مالیاتی خسارہ بھی کم ہو رہا ہے، پاکستان میں مہنگائی شرح کم ہونے کا قوی امکان ہے۔

    آئی ایم ایف کی جائزہ رپورٹ میں تسلیم کیا گیا ہے کہ پاکستان نے منی لانڈرنگ کے خلاف اقدامات بہتر کیے ہیں، اس کے علاوہ توانائی اصلاحات میں بھی بہتری آئی ہے۔

    آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان میں ترقی بجٹ کی ترجیحات متعین کی گئی ہیں، تاہم پاکستان کو اندرونی و بیرونی معاشی چیلنجزتاحال درپیش ہیں۔جائزہ اجلاس میں معاشی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی معاشی کارکردگی سے بورڈ کو آگاہ کیا جائے گا، بورڈ کارکردگی کی بنیاد پر45 کروڑ ڈالر کی قسط منظور کرے گا۔

    مزید پڑھیں : آئی ایم ایف اور پاکستانی حکام کے مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل

    واضح رہے کہ آئی ایم ایف کا جائزہ مشن28 اکتوبر سے8نومبر تک پاکستان کے دورے پرتھا، اس دوران حکومت پاکستان کے ساتھ معاشی پالیسیوں کا تعین کیا گیا، اس موقع پر مالی سال کی دوسری سہ ماہی کے لیے اہداف پر بھی بات چیت ہوئی۔

    مشن کے ساتھ مذاکرات کے بعد پاکستان کو قرضے کی نئی قسط جاری کی جائے گی، آئی ایم ایف کے ساتھ 450 ملین ڈالر کی قسط کے سلسلے میں بات چیت ہوئی ہے، آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر کے پروگرام میں سے 991 ملین ڈالر مل چکے ہیں۔

  • پاکستان میں چند ماہ میں مہنگائی میں کمی متوقع ہے: آئی ایم ایف

    پاکستان میں چند ماہ میں مہنگائی میں کمی متوقع ہے: آئی ایم ایف

    اسلام آباد : آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی میں آنے والے مہینوں میں کمی متوقع ہے، جاری کھاتوں کے خسارے میں توقع سے زیادہ بہتری آئی ہے، پاکستان کے معاشی پلان کا آٖغاز تسلی بخش ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز آئی ایم ایف کے ایک وفد نے پاکستان کا دورہ کیا جس سے متعلق ایک اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں جاری کھاتوں کے خسارے میں توقع سے زیادہ بہتری آئی ہے جس سے توقع ہے کہ آنے والے چند مہینوں میں مہنگائی میں کمی ہوسکتی ہے۔

    اس کے علاوہ رواں سال کیلئے معاشی شرح نمو دو اعشاریہ چار فیصد رہنے کی توقع ہے، آئی ایم ایف اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وسط مدتی معاشی اعشاریوں میں تبدیلی نہیں آئی اور ملکی معیشت کو مقامی اور بیرونی خدشات ابھی بھی لاحق ہیں۔

    آئی ایم ایف قرض پروگرام کے تحت پہلا جائزہ اکتوبر کے اختتام میں ہوگا، آئی ایم ایف کا وفد دوبارہ پاکستان آئے گا، اعلامیہ کے مطابق ٹیکس وصولیوں میں نمایاں بہتری آئی ہے،

    ایف بی آر کی جانب سے اصلاحاتی اقدامات قابل ذکر ہیں، حکومت کی جانب سے سماجی بہبود کے پروگرام شروع کیے گئے ہیں،

    معاشی اصلاحاتی پروگرام اب ابتدائی مراحل میں ہے ،آئی ایم ایف اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کچھ شعبوں میں بہتری دیکھی گئی ہے، روپے کی قدر میں اتار چڑھاؤ بھی کم ہوگیا۔

    مانیٹری پالیسی سے افراط زر کو قابو کرنے میں مدد مل رہی ہے، اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں بہتری آئی ہے، پاکستان کے معاشی پلان کا آٖغاز تسلی بخش ہے۔

    مزید پڑھیں: آئی ایم ایف مشن کا ملکی معیشت کی بہتری کیلیے حکومتی پالیسیوں پر اظہار اطمینان

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں آئی ایم ایف مشن نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی جس میں پاکستان کی معاشی صورتحال کی بہتری کیلیے کیے گئے حکومتی اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے حکومت کی پالیسیوں پر اظہار اطمینان کیا تھا۔

    اس موقع پر آئی ایم ایف وفد کا کہنا تھا کہ پاکستان میں معاشی اعشاریے بہتری ظاہر کررہے ہیں اور پاکستان میں ٹیکس نیٹ میں اضافہ ہورہا ہے جو خوش آئند ہے۔