Tag: inflation increase

  • ستمبر کے پہلے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ

    ستمبر کے پہلے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ

    اسلام آباد: نئے مالی سال 2017-18ء کے تیسرے ماہ (ستمبر 2017ء ) کے پہلے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.58 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریئے میں 0.74 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ۔

    پاکستان بیورو شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 8 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران پیٹرول ،ایل پی جی، مٹن ، بیف، پیاز ،انڈے، کیلے، گندم، آٹا ، چنے کی دال ،اری چاول، چینی ،سمیت 14اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

    دریں اثنا ء ٹماٹر، آلو ،گڑ ،چائے، دال مونگ ،دال ماش، ویجی ٹیبل گھی ،لہسن ،زندہ مرغی ،سرخ مرچ ، دال مسور ،سمیت 11اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

    ماہ اگست کے دوران مہنگائی میں کمی، مگر اشیاء ضروریہ مہنگی

    ادارہ شماریات کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل، مٹی کاتیل ،بجلی کے نرخ ، تازہ دودھ ،دھی ،باسمتی چاول ،مسٹرڈ آئل ،خوردنی تیل، ملک پاؤڈ، کپڑے، نمک ، گیس نرخ ،سمیت 28 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

    ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں آٹھ ہزار تا بارہ ہزار آمدنی ، بارہ ہزار تا اٹھارہ ہزارآمدنی ، اٹھارہ ہزار تا پینتیس ہزار تک اور پینتیس ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کے لیے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 0.65، 0.60 ،0.57 اور 0.53 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • آئندہ چند ماہ میں مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ہے، آئی ایم ایف

    آئندہ چند ماہ میں مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ہے، آئی ایم ایف

    نیویارک : آئی ایم ایف نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں آئندہ چند ماہ میں مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ہے، پاکستان کو قرض کے اجراء کے حوالے سے بورڈ مینٹنگ اٹھائس ستمبر کو ہوگی۔

    آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر کمیونیکیشن جیری رائس نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتیں اب مستحکم ہیں، جس کے باعث آئندہ چند میں ملک میں مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ہے۔

    جیری رائس کے مطابق کم شرح سود ایک مثبت اشاریہ ہے، جائزہ مکمل کرلیا گیا اور اٹھائیس ستمبر کو ہونے والے بورڈ میٹنگ میں پاکستان کو قرض کی قسط ادا کرنے کی منظوری دی جائے گی۔

    جیری رائس کے مطابق پاکستانی روپے کی قدر میں حالیہ کمی برآمدات میں اضافے کیلئے بہتر ہے، آئی ایم ایف اس کمی کو مثبت سمجھتا ہے۔