Tag: Inflation rate

  • مہنگائی کہاں جاکر رُکے گی؟ ماہر معاشیات کا تجزیہ

    مہنگائی کہاں جاکر رُکے گی؟ ماہر معاشیات کا تجزیہ

    سال 2023ء کے رخصت ہونے میں صرف چند دن رہ گئے رواں سال بھی مہنگائی نے پاکستانیوں کا جینا محال کیے رکھا، حتیٰ کہ اشیائے خوردونوش بھی شہریوں کی پہنچ سے باہر ہوتی دکھائی دیں۔

    حکومت کے ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق مہنگائی کی شرح میں جب کمی آئی بھی تو اس کی رفتار سست روی کا شکار رہی جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح ابھی بھی 42.60 فیصد ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں ماہر معاشیات مزمل اسلم نے مہنگائی کی موجودہ صورتحال پر روشنی ڈالی اور اس کے سدباب کیلئے تجاویز بھی پیش کیں۔

    انہوں نے بتایا کہ مہنگائی میں اضافے کی بڑی وجہ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کا فعال نہ ہونا ہے، جس کے باعث اشیائے خوردونوش کی قیمتیں قابو سے باہر ہوتی جارہی ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مہنگائی اب عالمی مسئلہ نہیں رہا، مختلف ممالک میں اس کی شرح میں نمایاں کمی آرہی ہے جبکہ ہمارے ہاں 29 فیصد مہنگائی ہوئی۔

    ماہر معاشیات کا کہنا تھا کہ پرائس لسٹ تو روز جاری ہوتی ہے لیکن اس پر عمل درآمد نہ ہونے کے برابر ہے اور آڑھتی (مڈل مین) عوام کو لوٹ رہے ہیں جس کیخلاف کارروائی کرنے کی سخت ضرورت ہے۔

  • ملک میں مہنگائی کی شدت برقرار، اشیائے ضروریہ مزید مہنگی

    ملک میں مہنگائی کی شدت برقرار، اشیائے ضروریہ مزید مہنگی

    اسلام آباد : ملک بھر میں مہنگائی کا زور تاحال برقرار ہے، افراط زر کی مجموعی شرح26.25فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کردی جس کے تحت ایک ہفتے میں 24 اشیائے ضروریہ مزید مہنگی ہوئیں۔

    ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ٹماٹر4 روپے 59 پیسے، لہسن 18 روپے 67 پیسے فی کلو مہنگے جبکہ ایک ہفتے میں پیاز 2 روپے 78 پیسے فی کلو مزید مہنگی ہوئی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دال مسور 10 روپے 52 پیسے، دال مونگ 4 روپے 70 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، حالیہ ہفتے دال ماش 6 روپے 65 پیسے فی کلو مزید مہنگی ہوئی۔

    اس کے علاوہ آٹے کا بیس کلو کا تھیلا 11 روپے 5 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، باسمتی چاول، آلو، دودھ، دہی اور گڑ بھی مزید مہنگا ہوا۔

    ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 8 اشیائے ضروریہ سستی ہوئیں، چینی 16 روپے 58 پیسے فی کلو، برائلر مرغی 21 روپے 32 پیسے فی کلو ،انڈے 8 روپے 48 پیسے فی درجن سستے ہوئے۔

    حالیہ ہفتے دال چنا، گھی اور خوردنی تیل بھی سستا ہوا اور ایک ہفتے میں مجموعی طور پر 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

  • مہنگائی کی شرح: چکن کی قیمت میں 40 روپے کمی

    مہنگائی کی شرح: چکن کی قیمت میں 40 روپے کمی

    اسلام آباد: گزشتہ ہفتے ملک میں مہنگائی کی شرح میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 19 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، 16 کی قیمتوں میں کمی اور 17 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی، ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.03 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    مجموعی طور پر ملک میں مہنگائی کی شرح 42.67 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

    ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں 19 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

    گزشتہ ہفتے کے دوران مٹن 19 روپے 45 پیسے فی کلو، بیف 7 روپے 75 پیسے فی کلو، باسمتی چاول 3 روپے 76 پیسے، دال ماش 2 روپے 69 پیسے فی کلو، دودھ 2 روپے فی لیٹر اور دہی 1 روپے 85 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔

    اس دوران چینی، آلو اور انرجی سیور بلب بھی مہنگے ہوئے۔

    ایک ہفتے میں 16 اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی، آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 90 روپے 41 پیسے، برائلر مرغی 40 روپے 93 پیسے فی کلو، انڈے 8 روپے 70 پیسے فی درجن اور ٹماٹر 1 روپے 14 پیسے فی کلو سستے ہوئے۔

    ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر بھی 111 روپے 67 پیسے سستا ہوا۔

    گزشتہ ہفتے پیاز، دالیں اور گھی بھی سستا ہوا جبکہ 17 دیگر اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

  • پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے بعد مہنگائی میں کتنی کمی ہوئی؟

    پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے بعد مہنگائی میں کتنی کمی ہوئی؟

    اسلام آباد: ملک میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے بعد گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں بھی معمولی سی کمی دیکھنے میں آئی، ایک ہفتے میں 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ اور 13 کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی کردی۔

    ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں 0.16 فیصد کمی ہوئی، ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 45.72 فیصد پر آگئی۔

    ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے 23 اشیائے ضروریہ مہنگی اور 13 سستی ہوئیں، 15 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کوئی رد و بدل نہیں ہوا۔

    ایک ہفتے میں چکن 7.51 اور چائے کی پتی 4.53 فیصد مہنگی ہوگئی، گڑ 2.79، انڈے 2.29، انرجی سیور 2.22 اور ٹماٹر 2.11 فیصد مہنگے ہوئے۔

    پیاز 9.04، لہسن 1.76، چینی 1.42 اور آٹا 1.40 فیصد سستا ہوا۔

  • ایک ہفتے کے دوران کھانے پینے کی 27 اشیا مہنگی

    ایک ہفتے کے دوران کھانے پینے کی 27 اشیا مہنگی

    اسلام آباد: گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.92 فیصد کا اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں 27 اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں اضافہ 7 کی قیمتوں میں کمی اور 17 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی اداراہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔

    گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.92 فیصد کا اضافہ ہوا، ہفتہ وار بنیاد پر مہنگائی کی مجموعی شرح 44.49 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

    ایک ہفتے میں 27 اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 7 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 17 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

    ایک ہفتے میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 81 روپے 66 پیسے مہنگا ہوا، آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 2 ہزار 717 روپے 45 پیسے کا ہوگیا۔

    ایک ہفتے میں برائلر مرغی 51 روپے 83 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، چینی کی فی کلو قیمت میں 14 روپے 64 پیسے، آلو کی فی کلو قیمت میں 2 روپے 99 پیسے اور کیلے کی فی درجن قیمت میں 11 روپے 52 پیسے اضافہ ہوا۔

    مٹن کی قیمت میں 2 روپے 73 پیسے اور بیف کی قیمت میں 5 روپے 15 پیسے فی کلو اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں دال، چاول سمیت دودھ، دہی، انڈے بھی مہنگے ہوئے۔

    گزشتہ ہفتے کے دوران پیاز 14 روپے 06 پیسے فی کلو اور ٹماٹر 13 روپے 15 پیسے فی کلو سستے ہوئے۔ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 122 روپے 58 پیسے سستا ہوا۔

    علاوہ ازیں ایک ہفتے میں 17 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

  • دسمبر میں بھی مہنگائی میں کئی فیصد اضافہ

    دسمبر میں بھی مہنگائی میں کئی فیصد اضافہ

    اسلام آباد: دسمبر 2022 میں مہنگائی کی شرح 0.8 فیصد اضافے کے ساتھ 24.50 فیصد پر پہنچ گئی، ایک ماہ کے دوران پھل، انڈے اور گندم کی قیمتوں میں کئی فیصد اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ دسمبر 2022 میں مہنگائی کی شرح 24.50 فیصد رہی، ماہانہ مہنگائی کی شرح نومبر 2022 میں 23.8 فیصد پر تھی۔

    ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ دسمبر میں مہنگائی کی شرح میں پچھلے ماہ کی نسبت 0.8 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    ادارہ شماریات کے مطابق ایک ماہ میں پھل 13.36 فیصد، پیاز 9.99 فیصد، انڈے 9.71 فیصد، گندم 9.45 فیصد، چکن 5.43 فیصد اور چینی 3.12 فیصد مہنگی ہوئی۔

    ایک ماہ کے دوران ٹماٹر 53.96 فیصد، تازہ سبزیاں 24.89 فیصد، دال مسور 2.41، دال چنا 2.14، فیصد اور خوردرنی گھی 2.03 فیصد سستے ہوئے۔

  • آٹا چائے اور مرغی کی قیمتوں میں اضافہ، اعداد و شمار جاری

    آٹا چائے اور مرغی کی قیمتوں میں اضافہ، اعداد و شمار جاری

    اسلام آباد : ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کردیے، جس کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں0.11 فیصد کی معمولی کمی آئی۔

    ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح28.76فیصد ریکارڈ کی گئی ہے،51 اشیائے ضروریہ میں سے 20کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ14 کی قیمتوں میں کمی اور 17کی قیمتیں مستحکم رہیں، زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 29روپے کا اضافہ جبکہ چائے کا190 گرام کا پیکٹ7روپے مہنگا ہوا۔

    آگ جلانے والی لکڑی کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا اور ایری سکس چاول کی فی کلو قیمت میں روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    اس کے علاوہ 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں17روپے، ٹوٹا باسمتی چاول کی فی کلو قیمت میں ایک روپے سے زائد جبکہ چھوٹا گوشت فی کلو5روپے مہنگا ہوا۔

    ادارہ شماریات کے مطابق گڑ، انرجی سیور اور دودھ پاؤڈر بھی مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں
    دال مسور، دال چنا اور دال ماش کی قیمت میں بھی اضافہ رپورٹ ہوا۔

    دوسری جانب رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹماٹر فی کلو22روپے سستے ہوئے، آلو کی فی کلو قیمت میں7روپے سے زائد کی کمی اور انڈے فی درجن4روپے سستے ہوئے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں6روپے سے زائد کی کمی اور پٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتیں بھی کم ہوئیں جبکہ رواں ہفتے لہسن، کیلے اور ویجیٹبل گھی کی قیمتوں میں بھی کمی آئی۔

  • مہنگائی نہ رکنے کا سلسلہ جاری : کن اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا؟

    مہنگائی نہ رکنے کا سلسلہ جاری : کن اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا؟

    اسلام آباد : موجودہ حکومت کی پالیسیوں اور اقدامات کے باعث ملک میں مہنگائی کا طوفان تھمنے کا نام نہیں لے رہا، گزشتہ ایک ہفتے میں 22اشیاء کی قیمتیں بڑھ گئیں۔

    اس حوالے سے متعلقہ ادارہ بیورو شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعد اد و شمارجاری کردیے ہیں جس کے مطابق مہنگائی کی مجموعی شرح29.42فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

    ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں مرغی کی قیمت میں5.89فیصد کا اضافہ ہوا، پیاز4.45فیصد اور باسمتی چاول2.04فیصد مہنگے ہوئے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چینی1.31،نمک1.08،واشنگ سوپ2.30فیصد مہنگا ہوا، آگ جلانے والی لکڑی 1.27فیصد مہنگی ہوئی۔

    اس کے علاوہ گزشتہ ہفتے ٹماٹر28.71، آلو16.63، انڈے2.64فیصد سستے ہوئے، خوردنی گھی کا2.5کلو کا ڈبہ0.65 فیصد سستا ہوا۔

    ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق دال مسور0.61،دال ماش0.44،دال چنا0.22فیصدسستی ہوئی، کوکنگ آئل کے5کلو کے ڈبے کی قیمت میں0.32فیصد کمی ہوئی۔

  • ہوشربا مہنگائی نے پچھلے سال کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ رپورٹ میں انکشاف

    ہوشربا مہنگائی نے پچھلے سال کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ رپورٹ میں انکشاف

    ملک میں قابو سے باہر اور نہ رکنے والی مہنگائی کی تیز رفتاری تاحال جاری ہے، ماہ نومبر میں مہنگائی کی شرح نومبر 2021کے مقابلے میں دُگنی سے بھی زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔

    ادارہ بیورو شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق رواں ماہ نومبر میں مہنگائی کی شرح 23اعشاریہ 84 فیصد سے بڑھ گئی ہے۔

    گزشتہ سال نومبر کے ہی مہینے میں جو گزشتہ سال نومبر میں صرف گیارہ اعشاریہ پانچ فیصد تھی گزشتہ مالی سال جولائی سے نومبر تک مہنگائی کی اوسط شرح نو اعشاریہ تین دو فیصد تھی لیکن اس سال یہ شرح بڑھ کر پچیس اعشاریہ ایک چارفیصد تک پہنچ گئی ہے۔

    شہری علاقوں میں مہنگائی اکیس اعشاریہ آٹھ فیصد اور دیہی علاقوں میں ستائیس اعشاریہ دو فیصد رہی، دوسری جانب ایل پی جی صارفین پر الگ سے مہنگائی کا بم گرادیا گیا اور فی کلو قیمت میں گیارہ روپے 79پیسے اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد گھریلو سلنڈر 139روپے اضافے سے دو ہزار 548 اور کمرشل سلنڈر 535 روپے اضافے سے نو ہزار 804روپے کا ہوگیا ہے۔

    اس کے علاوہ ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی مجموعی شرح30.56فیصد کی سطح پرریکارڈ کی گئی ہے، ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمارجاری کردئیے۔

    ،ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں23اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا, ایک ہفتے میں کیلے3روپے64پیسے فی درجن مہنگے ہوئے۔

    ادارہ بیورو شماریات کے مطابق چائے کا پیکٹ6روپے88پیسے مہنگا ہوا۔ آلو1روپے24پیسے فی کلو،انڈے2روپے72پیسے فی درجن مہنگے، لہسن2روپے71 پیسے فی کلو، آٹےکاتھیلا1روپے43پیسے مہنگاہوا۔

    ایک ہفتے میں چاول، نمک، تازہ دودھ، چینی کی قیمت میں اضافہ ہوا، حالیہ ہفتے10اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی، ایک ہفتے میں ٹماٹر23روپے81پیسے فی کلو سستے ہوئے۔

    حالیہ ہفتے پیاز5روپے 44پیسے، مرغی5روپے13پیسے فی کلو سستی، دال چنا، دال مسور ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر بھی سستا ہوا، ایک ہفتے میں 18اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔