Tag: inflation

  • رمضان کا پہلا عشرہ ختم ہوگیا لیکن مہنگائی میں کمی نہ آئی، حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی

    رمضان کا پہلا عشرہ ختم ہوگیا لیکن مہنگائی میں کمی نہ آئی، حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی

    کراچی / پشاور / ملتان / فیصل آباد : ماہ صیام کا پہلا عشرہ ختم ہوگیا لیکن اشیائے خوردو نوش کی قیمتیں کم نہ ہوئیں، پھل، سبزی، گوشت الغرض سب ہی اشیاء عوام کی پہنچ سےدور ہوتی جارہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان کا آغاز ہوتے ہی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے، حکام سرکاری پرائس لسٹ پر عملدرآمد کرانے سے قاصر نظر آتے ہیں۔

    متعلقہ حکمران مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں، رمضان کا پہلا عشرہ ختم ہوا لیکن اشیاء خوردونوش کی قمیتوں میں کمی نہ آئی، پھل ہو یا سبزی، مرغی ہویا گوشت ہر چیز کے دام آسمان پر ہیں.

    اہلیان کراچی کہتے ہیں کہ پھلوں کی قیمتیں بڑھنے کے باعث افظار میں فروٹ چاٹ بنانا ہی چھوڑ دی ہے، اس کے علاوہ پشاور میں بھی گوشت کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلع انتظامیہ گوشت کی قیمتیں کم کرنے میں ناکام ہے، ملتان کے رہائشی بھی مہنگائی سے پریشان دکھائی دیتے ہیں کہتے ہیں کہ خادم اعلیٰ قیمتوں کی کمی کیلئے کوئی اقدام کریں۔

    علاوہ ازیں فیصل آباد میں پھل اور سبزیاں شہریوں کی قوت خرید سے باہر ہوگئیں، ملک بھر میں ماہ رمضان میں مہنگائی کے طوفان نے سب کو پریشان کر رکھا ہے۔

    شہری میڈیا سے بات کرتے ہوئے یہ سوال کرتے نظر آئے کہ پرائس کنٹرول کے لئے مؤثر قانون کیوں نہیں ہے؟ آخر حکومت پرائس کو کنٹرول کرنے میں سنجیدہ کب ہوگی؟ قیمتیں کنٹرول کرنے کے لئے قانون سازی کب کی جائے گی؟


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • مئی کا پہلا عشرہ ، ماہ رمضان سے قبل مہنگائی کی شرح میں اضافہ

    مئی کا پہلا عشرہ ، ماہ رمضان سے قبل مہنگائی کی شرح میں اضافہ

    اسلام آباد : نئے مالی سال 2017-18ء کے گیارہویں ماہ ( مئی 2018ء ) کے پہلے عشرے میں مہنگائی کی شرح میں 0.31 اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اعشاریئے میں 0.17فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔

    پاکستان بیور و شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق11مئی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زندہ مرغی، آلو، کیلے، ویجی ٹیبل گھی، دال ماش، دال مسور ، سرخ مرچ ،گڑ، ایل پی جی ،بیف، مٹن، باسمتی چاول، خوردنی تیل، کپڑے، چائے، سمیت 15 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ۔

    ٹماٹر، پیاز، لہسن، گندم،آٹا ، انڈے، چینی، دال مونگ، چنے کی دال سمیت نو اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، ادارہ شماریات کے مطابق پیٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل، مٹی کاتیل، بجلی کے نرخ، گیس نرخ، نمک، اری چاول، مسٹرڈ آئل، تازہ دودھ ، دھی ،ملک پاؤڈر، صابن سمیت 29 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا،۔

    ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں آٹھ ہزار تا بارہ ہزار آمدنی، بارہ ہزار تا اٹھارہ ہزار آمدنی، اٹھارہ ہزار تا پینتیس ہزار تک اور پینتیس ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 0.24، 0.28 ،0.33 اور0.36 فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

  • مارچ کے دوسرے ہفتہ میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ

    مارچ کے دوسرے ہفتہ میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ

    کراچی : نئے مالی سال 2017-18ء کے نویں ماہ ( مارچ 2018ء ) کے دوسرے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.26 فیصدکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اعشاریئے میں 0.29 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔

    پاکستان بیور و شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 17 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران چینی ،باسمتی چاول ،اری چاول، بیف، چائے، ویجی ٹیبل گھی ، کپڑے، سمیت 11 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، زندہ مرغی، انڈے،پیاز ،ٹماٹر، لہسن ،چنے کی دال ،دال ماش، دال مونگ ، دال مسور ،ایل پی جی،کیلے، سمیت 14اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

    ادارہ شماریات کے مطابق پیٹرول ،ہائی سپیڈ ڈیزل، مٹی کاتیل ، بجلی کے نرخ ،گیس نرخ ،گندم،آٹا ،دھی ،ملک پاؤڈر، تازہ دودھ ،نمک ، مٹن ، سرخ مرچ ، گڑ ،مسٹرڈ آئل ،آلو ،خوردنی تیل، سمیت 28 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

    ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں آٹھ ہزار تا بارہ ہزار آمدنی ، بارہ ہزار تا اٹھارہ ہزارآمدنی ، اٹھارہ ہزار تا پینتیس ہزار تک اور پینتیس ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 0.27، 0.27 ،0.27 اور 0.24 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

  • ماہ فروری میں مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی

    ماہ فروری میں مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی

    کراچی: رواں ماہ کے تیسرے ہفتے میں مہنگائی کی سطح میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے‘ پاکستان ادارہ شماریات نے رواں ماہ کے اعداد و شمار جاری کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق نئے مالی سال 2017-18ء کے آٹھویں ماہ (فروری 2018ء ) کے تیسرے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.19 فیصدکمی ریکارڈ کی گئی تاہم کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریئے میں 0.23 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔

    پاکستان بیور و شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 23 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران لہسن ،آٹا ،چنے کی دال ،سرخ مرچ ،چائے، مٹن ،بیف، سمیت 9 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، زندہ مرغی ،انڈے،پیاز ،ٹماٹر، ایل پی جی، آلو ،چینی ، گڑ ،کیلے، گندم، دال مونگ ،دال ماش، دال مسور ، ویجی ٹیبل گھی ،باسمتی چاول ،اری چاول، سمیت 18اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

    جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ

    ادارہ شماریات کے مطابق پیٹرول ،ہائی سپیڈ ڈیزل، مٹی کاتیل ،بجلی کے نرخ ،گیس نرخ ،ملک پاؤڈر، تازہ دودھ ،دھی ،مسٹرڈ آئل ،نمک ،کپڑے، خوردنی تیل، سمیت 26 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

    ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں آٹھ ہزار تا بارہ ہزار آمدنی ، بارہ ہزار تا اٹھارہ ہزارآمدنی ، اٹھارہ ہزار تا پینتیس ہزار تک اور پینتیس ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 0.21، 0.21 ،0.20 اور 0.17 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

    ٰیاد رہے کہ گزشتہ روز ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا تھا، مذکورہ دواؤں میں کینسر، ٹی بی، دماغی امراض اور بلڈپریشر سمیت 120 ادویات شامل ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • سبزی اورپھلوں کی قیمتوں میں ایک بار پھرہوشربا اضافہ، عوام پریشان

    سبزی اورپھلوں کی قیمتوں میں ایک بار پھرہوشربا اضافہ، عوام پریشان

    کراچی : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے بعد ملک بھر میں سبزی اور پھلوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے، عوام کا مطالبہ ہے مہنگائی پر قابو پانے کے لئے حکومت فوری اقدامات کرے۔

    تفصیلات کے مطابق ہر پندرہ روز بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے عوام پر مہنگائی کا نیا بوجھ ڈال دیا ہے، قیمتوں میں اضافے نے اب اپنا اثر بھی دکھانا شروع کردیا ہے، ملک بھر میں پھلوں، سبزیوں اور دیگر اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں کو پرلگ گئے۔

    لاہور میں بھنڈی ڈیڑھ سو روپے کلو اور سبزمرچ کی قیمت سو روپے کلوتک پہنچ گئی، پھل بھی مقررکردہ قیمتوں پر دستیاب نہیں ہیں، دکانداروں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے مقررکردہ نرخوں کی فہرست درست نہیں ہے۔

    ملتان سبزی مارکیٹ میں بھنڈی کی قیمت ریکارڈ دو سو روپے فی کلو تک پہنچ گئی، مٹر اسی روپے فی کلو تک جا پہنچے،غریب عوام جائیں تو جائیں کہاں؟

    سکھر میں کریلا، بھنڈی اور تورئی کی قیمتیں ایک سو ساٹھ روپے فی کلو تک جا پہنچیں، قیمتیں سن کر شہری پریشان ہیں کہ بچوں کو کیا کھلائیں اور کیا نہ کھلائیں؟

    اس کے علاوہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مرغی اور گائے کے گوشت کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے، شہری سوال کرتے ہیں کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کا خمیازہ عوام کب تک بھگتتے رہیں گے؟

    واضح رہے کہ مہنگائی کی شرح میں اضافہ اب ایک عام سی بات بنتی جارہی ہے جس سے متوسط اور غریب طبقے کو براہ راست نقصان ہورہا ہے۔

    متعلقہ اداروں کے افسران نے اپنی نااہلی اور کرپشن کا بوجھ عوام ڈالتے ہوئے پیٹرول کی قیمتیں بڑھا دی ہیں جس سے مہنگائی کا نیا سیلاب آگیا ہے۔

  • ماہ ستمبر میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ، ادارہ شماریات کی تصدیق

    ماہ ستمبر میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ، ادارہ شماریات کی تصدیق

    اسلام آباد: ماہ ستمبر میں مہنگائی کی شرح میں 0.63 فیصد اضافہ ہوا جس کے باعث سبزی عوام کی پہنچ سے باہر رہی۔ پیاز کی قیمت میں 98 جبکہ ٹماٹر کی قیمتوں میں 58 فیصد اضافہ ہوا۔

    وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ستمبر 2017 کے دوران مہنگائی کی شرح 0.63 اضافے کے ساتھ 3.86 فیصد رہی۔

    اس سے قبل جولائی تا ستمبر مہنگائی کی شرح 3.39 فیصد رہی۔

    ادارہ شماریات کے مطابق ایک ماہ کے دوران پیاز کی قیمت میں 98 اور ٹماٹر کی قیمتوں میں 58 فیصداضافہ ہوا جبکہ صرف ستمبر میں ٹماٹر کی قیمت میں اضافے کے مکمل اعداد و شمار شامل نہیں کیے گئے۔

    اعداد و شمارکے مطابق مرغی، سیب، چائے اور چینی کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔

    یاد رہے کہ 2 روز قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے اور پیٹرول کی قیمت 2 روپے فی لیٹر بڑھا دی گئی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ملک بھرمیں پیازاورٹماٹرکی قیمتوں کو آگ لگ گئی

    ملک بھرمیں پیازاورٹماٹرکی قیمتوں کو آگ لگ گئی

    کراچی/ لاہور : ملک بھر میں پیاز اسی سے سو روپے کے درمیان فروخت کی جارہی ہے ٹماٹرکی فی کلو قیمت 160 سے250 روپے کلو تک پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں پیاز اور ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافے سے شہری پریشان ہوکر رہ گئے، دیگر سبزیوں کی طرح اب ٹماٹر اور پیاز بھی عام آدمی کی دسترس سے باہر ہورہے ہیں۔

    ملک بھر میں پیاز اور ٹماٹر کی قیمیتوں کو آگ لگ گئی ہے، بیس سے تیس روپے فروخت ہونے والی پیاز اور ٹماٹر کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔

    کراچی میں پیاز اسی سے سو روپے کے درمیان فروخت کی جارہی ہے جبکہ ٹماٹر ایک سو ساٹھ سے ڈھائی سو کے درمیان فروخت ہورہے ہیں۔

    کراچی کے شہری بھی پیاز اور ٹماٹر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے پریشان ہیں، سکھر کے شہریوں نے پیاز اور ٹماٹر کی قیمتوں کے اضافے کو دھماکا قرار دےدیا۔

    لاہوری بھی روزمرہ استعمال کی سبزیوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے نالاں ہیں، عوام کی کمر مہنگائی نے ویسے ہی توڑ رکھی ہے اوپرسے ہر کھانے میں استعمال ہونے والی سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ جانے سے شہری پریشان حال ہیں مگرحکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔

  • سبزی والے قصائی بن گئے، قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

    سبزی والے قصائی بن گئے، قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

    کراچی/ لاہور/ ملتان/ فیصل آباد : عید الاضحیٰ قریب آتے ہی سبزی والے بھی قصائی بن گئے، شہریوں کی کھال اتارنا شروع کردی، تیس روپے کلو والی پیاز60روپے کلو ہوگئی، لال ہرے ٹماٹروں نے شہریوں کو غصے سے لال پیلا کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹماٹر، پیاز، لہسن، ادرک سمیت کئی سبزیوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں، شہری سبزیوں کی قیمتیں بڑھنے سے پریشان ہوگئے۔

    عید الاضحیٰ پر قصائی تو چھریاں تیز کرتے ہی ہیں، اس بار سبزی والوں نے پہلے ہی شہریوں کی کھال اتارنا شروع کردی، ٹماٹرایک سو بیس روپے کلو تک جاپہنچے۔

    کراچی میں تیس روپے کلو والی پیاز ساٹھ روپے تک بک رہی ہے، لال اور ہرے ٹماٹروں نے شہریوں کو لال پیلا کردیا، چالیس روپے کلو تک بکنے والے ٹماٹر ایک سو بیس روپے کلو تک جاپہنچے۔

    لاہور ملتان اور فیصل آباد میں بھی سبزی کی قیمت کو پر لگے گئے، سبزی والوں نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہرا دھنیا، ادرک، ہری مرچ، لہسن اور لیموں کی قیمتوں میں بھی من مانا اضافہ کردیا۔

    شہریوں کا مطالبہ ہے کہ انتظامیہ منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کرے تاکہ عید قرباں شہریوں کی جیب پر بھاری نہ پڑے۔

  • عید الاضحیٰ کی آمد سے قبل مہنگائی کی شرح میں اضافہ

    عید الاضحیٰ کی آمد سے قبل مہنگائی کی شرح میں اضافہ

    اسلام آباد: نئے مالی سالی کے دوسرے مہینے میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ دیکھا گیا‘ آنے والا ہفتہ عید الاضحیٰ ہے اور کسی بھی تہوار کے موقع پر قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نئے مالی سال 2017-18ء کے دوسرے ماہ ( اگست 2017ء ) کے چوتھے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.05 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریئے میں 0.16 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ۔

    پاکستان بیورو شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 25 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ٹماٹر، آلو ،پیاز ،اری چاول، انڈے، گڑ ،مٹن ، بیف، چائے، دال مونگ ،باسمتی چاول ،ویجی ٹیبل گھی ،سمیت 15اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ایل پی جی، زندہ مرغی ،چینی ، گندم، آٹا ،کیلے، لہسن ،سرخ مرچ ،چنے کی دال ، دال مسور ،دال ماش، مسٹرڈ آئل ،سمیت 12اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

    پاکستان میں مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ہے، عالمی بینک کا انتباہ*

     ادارہ شماریات کے مطابق پیٹرول ،ہائی سپیڈ ڈیزل، مٹی کاتیل ،بجلی کے نرخ ، تازہ دودھ ،دہی ،خوردنی تیل، ملک پاؤڈر، کپڑے، نمک ، گیس نرخ ،سمیت 26اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

    علاوہ ازیں ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں آٹھ ہزار تا بارہ ہزار آمدنی ، بارہ ہزار تا اٹھارہ ہزارآمدنی ، اٹھارہ ہزار تا پینتیس ہزار تک اور پینتیس ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کے لیے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 0.10، 0.07 ،0.04 اور 0.01 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

    یاد رہے کہ ستمبر کی دو تاریخ کو پاکستان میں عید الاضحیٰ کا تہوار مذہبی جوش و خروش منایا جائے گا اور کسی بھی تہوار کی آمد سے قبل مہنگائی کی شرح میں اضافہ عام سی بات ہوتی جارہی ہے جس سے متوسط اور غریب طبقے کو براہ راست نقصان ہوتا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • جولائی کا تیسرا ہفتہ : مہنگائی کی شرح میں 0.19 فیصد کمی

    جولائی کا تیسرا ہفتہ : مہنگائی کی شرح میں 0.19 فیصد کمی

    اسلام آباد : نئے مالی سال 2017-18ء کے پہلے ماہ ( جولائی 2017ء ) کے تیسرے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.19 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اعشاریئے میں 0.13فیصد کمی دیکھنے میں آئی ۔

     پاکستان بیورو شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 21 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران انڈے، ٹماٹر، باسمتی چاول ، اری چاول،ملک پاؤڈ، دھی ،مٹن ،بیف ، آلو ، ایل پی جی ،ویجی ٹیبل گھی ،آٹا ،سرخ مرچ ، خوردنی تیل، سمیت 15اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

    زندہ مرغی ،تازہ دودھ ، گڑ ، چینی ،گندم، کپڑے،پیاز ،لہسن ،دال ماش، چنے کی دال ،دال مونگ ،دال مسور ،کیلے، سمیت 11اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

    ادارہ شماریات کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل، پیٹرول ، مٹی کاتیل ، بجلی کے نرخ ، نمک ، گیس نرخ ،چائے، مسٹرڈ آئل ،اورکھلا گھی سمیت 27 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

    ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں آٹھ ہزار تا بارہ ہزار آمدنی ، بارہ ہزار تا اٹھارہ ہزارآمدنی ، اٹھارہ ہزار تا پینتیس ہزار تک اور پینتیس ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 0.16، 0.18 ،0.21 اور 0.22 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔