Tag: inflation

  • اگست کے چوتھے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں اعشاریہ 35 فیصد کمی

    اگست کے چوتھے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں اعشاریہ 35 فیصد کمی

    اسلام آباد : نئے مالی سال 2015-16ء کے دوسرے ماہ ( اگست 2015ء ) کے چوتھے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.06 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اعشاریئے میں 0.24 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔

    پاکستان بیورو شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 28 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مسور کی دال ،دال ماش، چنے کی دال ،ایل پی جی ، لہسن ،گڑ،پیاز ، سرخ مرچ ،بیف ،مٹن ،مسٹرڈ آئل ، باسمتی چاول ،دھی ،انڈے،چائے سمیت 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ٹماٹر،زندہ مرغی ،آلو، گندم ، آٹا،چینی ،مونگ کی دال،ویجی ٹیبل گھی ،اور کیلے سمیت9 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

    ادارہ شماریات کے مطابق پٹرول ،ڈیزل ، مٹی کاتیل ،گیس نرخ ،خوردنی تیل، ملک پاؤڈ، نمک ، تازہ دودھ، اری چاول ، بجلی کے نرخ ،کپڑے اورکھلا گھی سمیت 25 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

    ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں آٹھ ہزار تا بارہ ہزار آمدنی ، بارہ ہزار تا اٹھارہ ہزارآمدنی ، اٹھارہ ہزار تا پینتیس ہزار تک اور پینتیس ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 0.25، 0.12 ،0.04 اور 0.00 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔

  • اسٹیٹ بنک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا، شرح سود 7 فیصد پربرقرار

    اسٹیٹ بنک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا، شرح سود 7 فیصد پربرقرار

    کراچی: اسٹیٹ بنک نےرواں مالی سال کی پہلی مانیٹری پالیسی کااعلان کردیا، سود کی شرح 7 فیصد پربرقرار رہے گی۔

    مانیٹری پالیسی کے اعلان کےموقع پرگورنراسٹیٹ بنک کا کہنا ہے کہ مہنگائی قابو میں رہےگی تاہم سیلاب معیشت متاثرکرے گا۔

    اسٹیٹ بینک کےبورڈ آف ڈائریکٹرزکےاجلاس میں گورنراسٹیٹ بنک محمود اشرف وتھرانےنیوزکانفرنس میں اسٹیٹ بنک کاٹارگٹ پالیسی ریٹ ساڑھےچھ اورسیلنگ ریٹ سات فیصد پربرقراررکھنےکا اعلان کیا۔

    اسٹیٹ بنک نےپیشن گوئی کی ہےکہ مہنگائی نہیں بڑھےگی اورآئندہ سال بھی مہنگائی کی شرح چارسےپانچ فیصدکےدرمیان رہےگی۔

    انہوں نےبتایاکہ گذشتہ سال مہنگائی کی شرح ساڑھےآٹھ فیصد تھی جو2015 میں کم ہوکرساڑھے چارفیصد پرآگئی ہے۔

    عالمی ریٹنگ ایجنسیوں نےپاکستان میں معاشی بہتری کا اعتراف کیا ہے اورمعاشی اشاریےبہترہوئےہیں تاہم چیلنجز برقرارہیں۔

    گورنراسٹیٹ بنک کاکہنا تھاکہ مہنگائی پر قابو رکھنےکی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے لیکن مون سون بارشوں کے سبب آنے والا حالیہ سیلاب معیشت پر منفی اثرڈالےگا۔

  • سبزی اور گوشت کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

    سبزی اور گوشت کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

    کراچی : بجٹ سے قبل ہی سبزی اور گوشت کی قیمتیں آسمان تک جا پہنچیں، ٹماٹر کی اوسط قيمت میں ايک سال کے دوران ڈيڑھ سو فيصدکا ہوشربا اضافہ ہوگیا۔

      ٹماٹر کی قيمت 24سے بڑھ کر 60روپے فی کلو تک جا پہنچی، چينی کی قيمت 8 روپے فی کلو سے بڑھ کر60 روپے فی کلو ہوگئی، گڑ بھی عوام کی پہنچ سےباہرہوگیا۔ فی کلو گڑ کی قيمت 79 روپے سے بڑھکر 88 روپے ہوگئی۔

    گائے کا گوشت ہڈی والا 288 سے بڑھ کر 320 روپے فی کلوہوگيا، بکرے کا گوشت 550 سے بڑھکر600 روپے فی کلو ہوگیا، چکن برائلر کی فی کلو قيمت 167 روپے سے بڑھ کر 200 روپے ہوگئی۔

    تازہ دودھ کی قیمت 70سے بڑھ کر 77 روپے ہوگئی، مسور کی دال 128 روپے سے بڑھ کر 150 روپے فی کلو ہوگئی، مونگ دهلی 158روپے فی کلو سے170 روپے فی کلو ہوگئی، ماش کی دال 140روپے سے بڑھ کر 180 روپےفی کلوہوگئی۔

    چنے کی دال کی قيمت15 روپے کے اضافے سے 90 روپے فی کلو ہوگئی، لہسن کی قيمت میں ايک سال کے دوران 23 فیصد کاہوشربا اضافہ ہوا۔

    فی کلو لہسن 120 روپے سے بڑھکر 148روپے کا ہوگیا، پاکستانیوں کیلئے چائے پينا بھی مشکل بنادیا گیا، 200 گرام چائے کی قيمت میں 20روپے کا اضافہ ہوگیا، 200گرام چائے کی قيمت 130سے 150 روپے ہوگئی۔

  • عوام پربجلی گرنےکو تیار، قیمتوں میں اضافےکاامکان

    عوام پربجلی گرنےکو تیار، قیمتوں میں اضافےکاامکان

    اسلام آباد: آئندہ بجٹ میں عوام پر بجلی گرنےکو تیار ہے۔سبسڈی میں کمی کر کے حکومت بجلی کی قیمت میں دو سے تین روپے تک کی اضافہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔

     حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پوری کر نے کیلئے عوام پر بجلی گرانے کو تیار ہے۔

     وزارت خزانہ زرائع کے مطابق نئے مالی سال میں بجلی سبسڈی کی مد میں ایک سو پچاس ارب روپے مختص کئے جانے کی توقع ہے، جو کہ رواں مالی سال سے کافی کم ہے۔

     اس کمی کو پورا کر نے کیلئے حکومت کو بجلی کی قیمت میں دو سے تین روپے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنا پڑے گی ۔

    حکومت نے آئی ایم ایف کو بجلی سبسڈی کو مرحلہ وار ختم کرنے کی یقیقن دہانی کرا چکی ہے۔

  • اپریل کے ماہ میں مہنگائی میں اضافے کی شرح 2.11 فیصد رہی

    اپریل کے ماہ میں مہنگائی میں اضافے کی شرح 2.11 فیصد رہی

    کراچی: اپریل دو ہزار چودہ میں ملک بھی میں مہنگائی میں اضافے کی شرح دو اعشاریہ ایک ایک فیصد رہی۔

    پاکستان ادارئے شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ میں ملک میں مہنگائی کی اوسط شرح چار اعشاریہ ایک آٹھ فیصدرہی۔

     اپریل دوہزار پندرہ میں گزشتہ سال کے مقابلے میں مہنگائی دو اعشاریہ ایک ایک فیصدرہی۔سبزیوں کی قیمت میںچودہ عشاریہ تین تین فیصد اضافہ ہوا، جبکہ مجموعی طور پر کھانےپینےکی اشیاکی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیاہے ۔

    ادارئے شماریات کا کہناہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ ہواتومہنگائی کی شرح یکساں رہیگی۔

  • آئی ایم ایف کو بجلی کی قیمت میں فوری اضافہ کی یقین دہانی

    آئی ایم ایف کو بجلی کی قیمت میں فوری اضافہ کی یقین دہانی

    اسلام آباد : پاکستان کے عوام ایک اورمہنگائی بم کیلئےتیارہوجائیں۔حکومت نے آئی ایم ایف کو گیس کی قیمتوں میں جولائی اور بجلی کی قیمتوں میں فوری اضافے کی یقین دہانی کروادی۔

    آئی ایم ایف کی جانب سےجاری دستاویزات کےمطابق حکومت پاکستان نے آئی ایم ایف کو بجلی کی قیمت میں تین فیصدتک کےفوری اضافہ کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    انڈسٹری ذرائع کےمطابق ایڈیشنل سرچارج کی مد میں فی یونٹ قیمت میں چھتیس پیسےتک کااضافہ متوقع ہے۔اس اضافےسےحکومتی سبسڈی میں بیس ارب روپےتک کی کمی آئے گی۔

    حکومت نےعالمی مالیاتی ادارےکوگیس کی قیمتوں میں اضافہ کی یقین دہانی بھی کرادی۔تاہم یہ اضافہ جولائی دوہزارپندرہ تک موُخرکر دیا گیاہے۔

    اس کےعلاوہ مرکزی بینک کی خودمختاری اورمالیاتی خسارہ جی ڈی پی کےچارفیصدرکھنےکیلئےنئےقوانین متعارف کروانےکی یقین دہانی کروائی ہے۔

  • مارچ کے دوسرے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.65 فیصد اضافہ

    مارچ کے دوسرے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.65 فیصد اضافہ

    اسلام آباد: رواں مالی سال 2014-15ء کے نویں ماہ (مارچ 2015ء ) کے دوسرے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.65 فیصد کا اضافہ ریکارڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریئے میں 0.63 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔

    پاکستان بیورو شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 13 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران پیاز، لہسن ،ٹماٹر، آلو،کیلے ، دال ماش، گڑ،مٹن،ایل پی جی ،انڈے اور زندہ مرغی سمیت 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

    مسٹرڈ آئل ، چنے کی دال ،مسور کی دال ،مونگ کی دال، چینی ،گندم،آٹا، ویجی ٹیبل گھی سمیت 8 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، ادارہ شماریات کے مطابق پٹرول ، ڈیزل ،گیس نرخ ،بیف، چائے ،ملک پاؤڈ، دھی ، مٹی کاتیل ،سرخ مرچ ،تازہ دودھ، باسمتی چاول ،اری چاول ، نمک ، بجلی کے نرخ ،خوردنی تیل، کپڑے اورکھلا گھی سمیت 32 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

    ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں آٹھ ہزار تا بارہ ہزار آمدنی ، بارہ ہزار تا اٹھارہ ہزارآمدنی ، اٹھارہ ہزار تا پینتیس ہزار تک اور پینتیس ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 0.64، 0.65 ،0.67 اور 0.65 فیصدکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

  • فروری کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی

    فروری کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی

    کراچی: فروری دوہزار پندرہ کے دروان ملک میں مہنگائی کی شرح میں گزشتہ سال کےاسی عرصے کے مقابلے میں تین اعشاریہ دو چار فیصد رہی۔

    پاکستان ادارئے شماریات کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق فروری میں مہنگائی کی شرح میں صفر اعشاریہ نو دو فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔

    \پاکستان ادارئے شماریات کے ممبر عارف چیمہ اور ڈی جی پرائسز شوکت زمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ جولا ئی سے فروری میں مہنگائی کی شرح پانچ اعشاریہ چار پانچ فیصد رہی۔

    جنوری دو ہزار پندرہ ملک میں مہنگائی کی شرح تین اعشاریہ نو فیصد تھی۔

  • فروری کا دوسرا ہفتہ: مہنگائی کی شرح میں کمی

    فروری کا دوسرا ہفتہ: مہنگائی کی شرح میں کمی

    کراچی: فروری کے دوسرے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں صفر اعشاریہ صفر آٹھ فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    پاکستان بیورو شماریات کے مطابق بیس فروری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران پیاز،لہسن ،کیلے ،چائے اور تازہ دودھ سمیت چھ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

     ٹماٹر، ایل پی جی ، آلو،چینی،گڑ،دالیں سرخ مرچ ، مرغی ،انڈے،گھی، تیل ،گندم اور آٹے سمیت انیس اشیاءکی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

     ادارہ شماریات کے مطابق پٹرول ،ڈیزل ،مٹی کاتیل ،مٹن،بیف، گیس چاول ، نمک اوربجلی سمیت اٹھائیس اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

  • مہنگائی کی شرح میں صفر اعشاریہ ایک تین فیصد کمی

    مہنگائی کی شرح میں صفر اعشاریہ ایک تین فیصد کمی

    اسلام آباد : فروری کے پہلے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں صفر اعشاریہ ایک تین فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    پاکستان بیورو شماریات کے مطابق پانچ فروری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ٹماٹر،کیلے ،چائے ،پیاز،چینی اور زندہ مرغی سمیت آٹھ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

    پٹرول ،ڈیزل ،مٹی کاتیل ،ایل پی جی،آلو،انڈے،دال ماش و مسور،گھی،تیل سرخ مرچ سمیت پندرہ اشیایہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

    ادارہ شماریات کے مطابق دال مونگ ،آٹا، دھی ،تازہ دودھ، گیس نرخ چاول ، ملک پاؤڈر، نمک،بجلی کے نرخ اور کپڑے سمیت تیس اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔