Tag: inflation

  • فاقوں سے تنگ 4 بچوں کی ماں نہر میں کود گئی

    فاقوں سے تنگ 4 بچوں کی ماں نہر میں کود گئی

    ڈسکہ : گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر مہنگائی کی ماری چار بچوں کی ماں نے نہر میں چھلانگ لگادی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں دلخراش واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک غریب ماں سے بچوں کی بھوک نہ دیکھی گئی اور اس نے دلبرداشتہ ہوکر خود کشی کی کوشش کی۔

    ڈسکہ کی 35 سالہ خاتون نے خودکشی کرنے کیلئے بی آر بی نہر میں چھلانگ لگا دی، خوش قسمتی سے ہیلپ لائن ون فائیو پر بروقت اطلاع ملنے پر سٹی پولیس نے فوری کارروائی کرکے خاتون کو مرنے سے بچالیا۔

    پولیس کو دیئے گئے بیان میں خاتون نے بتایا کہ میرا شوہر بےروزگارہے، گھر میں فاقوں کی نوبت آگئی ہے، بچوں کو بھوکا نہیں دیکھ سکتی تھی اس لیے یہ قدم اٹھایا، ایس ایچ او سٹی نے خاتون کی مالی مدد کرتے ہوئے اس کے شوہر کو روزگار دلانے کا وعدہ بھی کیا ہے۔

  • بھارت میں بھی چینی کی قیمت کو پر لگ گئے

    بھارت میں بھی چینی کی قیمت کو پر لگ گئے

    بھارت میں بھی چینی کی قیمت کو پر لگ گئے، ٹماٹر اور پیاز کے بعد اب چینی بھی عوام کی پہنچ سے دور ہوتی جارہی ہے۔

    انڈیا میں مہنگائی پر قابو پانے کی کوششوں میں حکومت کو ناکامی کا سامنا ہے، ضروریات زندگی کی تمام اشیاء کی قیمتیں رکنے کا نام نہیں لے رہیں بلکہ کچھ خوردنی اشیاء کی قیمتیں آسمان پر پہنچ چکی ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق کچھ دنوں پہلے ٹماٹر کی قیمت بے تحاشہ اضافہ ہوا جو لوگوں کی وقت خرید سے باہر ہوکر پکوانوں سے تقریباً غائب ہو گیا تھا، پھر پیاز کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، اور اب گزشتہ دو ہفتوں کے درمیان چینی کی قیمت میں 3 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں چینی کی قیمت اکتوبر 2017 کے بعد سب سے اب تک کی سب سے اونچی سطح پر پہنچ چکی ہے۔

    اس حوالے سے تاجر برادری اور ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ بارش کی کمی سے گنے کی فصل متاثر ہونے کا قوی امکان ہے جو اگلے سیزن میں پیداوار میں مزید کمی کا اشارہ ہے اگر ایسا ہوا تو تہواروں کے موقع پر چینی کی قیمتوں پر اس کا اثر دکھائی دے سکتا ہے۔

  • مہنگائی ایسے ختم کرینگے جیسے لوڈ شیڈنگ کی تھی، مریم نواز

    مہنگائی ایسے ختم کرینگے جیسے لوڈ شیڈنگ کی تھی، مریم نواز

    لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ ملک سے مہنگائی کے اندھیرے ایسے ختم کرینگے جس طرح ہم نے لوڈ شیڈنگ ختم کی تھی۔

    لاہور میں ن لیگ کی پنجاب ویمن ونگ کے عہدیداروں سے ملاقات کے موقع پر شعبہ خواتین کے تنظیمی ڈھانچے اور سرگرمیوں کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

    پنجاب ویمن ونگ کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ خواتین نے سیاسی و جماعتی تاریخ میں ہمیشہ ناقابل فراموش کردار ادا کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہماری خواتین نے ہر سیاسی معرکے میں بہادری، نظریاتی وابستگی کا مظاہرہ کیا، ن لیگ نے خواتین اور نوجوانوں کو سیاست کا ہراول دستہ بنادیا ہے۔

    ن لیگ کی نائب صدر نے کہا کہ قائد نوازشریف نے اپنے ہر دور میں خواتین اور نوجوانوں کو ترقی کے مواقع فراہم کیے، سال 2013سے2018کا نوازشریف کا دور حکومت کم ترین مہنگائی اور ملکی ترقی کا سنہرا دور تھا۔

    اپنی گفتگو میں مریم نواز نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اقتدار میں آنے کے بعد پورے پاکستان سے مہنگائی کے اندھیرے ایسے ختم کرینگے جس طرح لوڈ شیڈنگ ختم کی تھی۔

    ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے ہوتے ہوئے قوم کو مایوس اور ناامید ہونے کی ضرورت نہیں، یہ مہنگائی گزشتہ چار سال کے پروجیکٹ پی ٹی آئی کی وجہ سے ہوئی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت لاڈلے کی خاطر نوازشریف کو نااہل نہ کیا جاتا تو آج مہنگائی نہ ہوتی، قوم آج سوال پوچھے نوازشریف کو اقتدارسے الگ کیوں کیا گیا تھا؟

  • بجلی کا بل : خاتون گھر کے حالات بتاتے ہوئے رو پڑی

    بجلی کا بل : خاتون گھر کے حالات بتاتے ہوئے رو پڑی

    کراچی : مہنگائی کی ستائی ہوئی خاتون اپنے حالات بتاتے ہوئے رو پڑی، خاتون کا کہنا تھا کہ بجلی کا بل بھریں یا بچوں کو روٹی کھلائیں۔

    پی ڈی ایم کی گزشتہ حکومت کے معاشی اقدامات کے بعد حالیہ دنوں میں پاکستان میں مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، خصوصاً بجلی کے بلوں نے شہریوں کی چیخیں نکال دی ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام سرعام میں میزبان اقرار الحسن سے گفتگو کرتے ہوئے شہریوں نے دل کھول کر اپنے دُکھڑے سنائے اور بتایا کہ ہم کس طرح ان بجلی کے بھاری بھرکم بلوں کی ادائیگی کررہے ہیں۔

    ایک خاتون سے بتایا کہ کل بجلی کا بل جمع کرانے کی آخری تاریخ ہے اور جیب میں پیسے نہیں کیونکہ میرے شوہر ٹھیلا لگاتے ہیں اور گردوں کا مریض ہونے کے باوجود رات تین بجے تک کام کرتے ہیں پھر بھی بجلی کے بل کے 12 ہزار روپے کا بندوبست نہیں ہورہا۔ان کا کہنا تھا کہ گھر میں صرف ایک پنکھا اور دو بلب جلتے ہیں جس کا بل 12 ہزار روپے آیا ہے۔

    ایک رکشہ ڈرائیور نے اپنی مالی حالت بتاتے ہوئے کہا کہ صبح 6 بجے گھر سے نکلا تھا اب تک صرف 50 روپے کمائے باقی سب پیٹرول اور دیگر اخراجات میں برابر ہوگئے، اس نے بتایا کہ میرے گھر کا بل 20ہزار روپے آیا ہے جبکہ گھر میں نہ فریج ہے نہ اے سی ہے اور نہ ہی کوئی ایسی چیز کہ جس سے بل زیادہ آئے مگر بھی آگیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے بجلی کے بل پھاڑ دیئے ہیں کہاں سے بھروں؟

  • آزاد کشمیر میں مہنگائی و لوڈشیڈنگ کیخلاف ہڑتال کا اعلان

    آزاد کشمیر میں مہنگائی و لوڈشیڈنگ کیخلاف ہڑتال کا اعلان

    راولاکوٹ : آٹے کی قیمت میں اضافے اور بجلی بلوں میں بے تحاشہ ٹیکس کے خلاف آزاد کشمیر میں عوامی احتجاج کا سلسلہ زور پکڑتا جارہا ہے۔ مظاہرین نے ہڑتال کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے عوام کی بڑی تعداد اور تاجر برادری نے بجلی کی لوڈشیڈنگ اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف پونچھ کے ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز راولاکوٹ میں حکومت مخالف ریلی و دھرنا دیا۔

    اس موقع پر مظاہرین کی جانب سے حکمران اشرفیہ کی شاہانہ مراعات کیخلاف بھی شدید نعرے بازی کی گئی، تاجران، سول سوسائٹی، عوامی ایکشن کمیٹیز نے سول نافرمانی تحریک کی کال دے دی۔ وکلانے بھی سول نافرمانی کی تحریک جاری رکھنے کی حمایت کر دی۔

    راولاکوٹ میں ہونے والے مظاہرے میں ہزاروں افراد نے ریلی کی شکل میں اپنے گھروں کے بجلی کے بل اجتماعی طور پر جلائے، مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ آزاد کشمیر کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ، سستا اور معیاری آٹا مہیا کیا جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں نیشنل گرڈ اسٹیشن قائم کرکے گلگت بلتستان (جی بی) طرز پر بجلی کا ٹیرف مقرر کیا جائے،

    عوامی ایکشن کمیٹی نے 31اگست کو مظفرآباد،7ستمبر کو پونچھ و میرپور میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا، مساجد سے بل جمع کرانے سے انکار کے اعلانات کیے جاتے رہے۔

  • مہنگائی نے سنت ابراہیمی کی ادائیگی بھی مشکل بنا دی

    مہنگائی نے سنت ابراہیمی کی ادائیگی بھی مشکل بنا دی

    کراچی : ملک بھر میں گزشتہ سال کی نسبت رواں سال قربانی کی ادائیگی میں 10 فیصد کمی واقع ہوئی، جس کی بڑی وجہ مہنگائی ہے۔

    شہریوں نے اس بار سنت ابراہیمی کیلئے ذاتی طور پر مہنگے جانور خریدنے کے بجائے اونٹ اور گائے میں حصہ ڈالنے کو زیادہ ترجیح دی۔

    تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن نے کھالوں کی خریدو فروخت کے ابتدائی نمبرز جاری کردیے۔،

    ٹینرزایسوسی ایشن عہدیداران کا کہنا ہے کہ اب تک جمع کی گئی کھالوں کی مالیت 376 ارب روپے کے قریب ہے، عالمی منڈی میں کساد بازاری کی وجہ سے اس سال کھالوں کی قیمت کم رہی۔

    انہوں نے بتایا کہ گائے کی کھال کی قیمت800 روپے، بکرے کی کھال 300 روپے رہی، مقامی طور پر بجلی ،گیس کی قیمتیں بڑھنے سے بھی ٹینریز کی پیداواری لاگت میں اضافہ ہوا ہے۔

  • تنخواہ دار طبقے کا گلا گھونٹنے کی تیاریاں

    تنخواہ دار طبقے کا گلا گھونٹنے کی تیاریاں

    حکومت نے اس ہوشربا مہنگائی کے عالم میں تنخواہ دار طبقے پر مزید ٹیکس کا بوجھ بڑھانے کی تیاریاں کرلی ہیں، ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے تنخواہ دار ملازمین کو قربانی کا بکرا بنالیا گیا۔

    اس حوالے سے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں ماہر معاشیات خرم شہزاد نے خصوصی گفتگو کی اور ناظرین کو دیگر تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔

    انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کی غلطیوں کا پورا خمیازہ ہمیشہ عوام ہی بھگتتی ہے اور سارا بوجھ عوام پر ہی ڈالا جاتا ہے سیاسی غلطیوں کا سارا ملبہ عوام اور کارپوریٹ سیکٹر پر آرہا ہے کیونکہ وہ فیصلے نہیں ہوئے جو ہونے چاہیے تھے۔

    خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا مسئلہ سنجیدہ تو ہے لیکن وہ یہ نہیں کہتا کہ غریب عوام اور کارپویٹ سکیٹر سے ناانصافی کریں وہ تو کہتا ہے صرف آپ کے فنانس کے معاملات ٹھیک کرنے کی بات کرتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مسئلے کا حل یہ نہیں ہے کہ صرف سیلری کلاس پر ہی بوجھ ڈٖال دیا جائے یا پھر صرف عوام یا کارپوریٹ سیکٹر جو پہلے ہی ٹیکس دیتے ہیں انہیں ہی تختہ مشق بنالیں۔

    ماہر معاشیات نے بتایا کہ تنخوادار طبقے کی 40 سے 45 فیصد رقم ٹیکسز کی مد میں خرچ ہوتی ہے۔ کیونکہ جب ہم بینک سے سیلری نکالتے ہیں تو وہاں بھی ٹیکس کٹوتی کی جاتی ہے، اور یوٹیلٹی بلز کی ادائیگی میں بھی ٹیکس ادا کیا جاتا ہے اور جب بازار سے سودا سلف لائیں تو 18 فیصد جی ایس ٹی وہاں بھی دینا ہوتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے شہریوں کو اس کے بدلے میں مل کچھ نہیں رہا بلکہ باقی اسی کمائی میں سے سیکیورٹی، بچوں کی تعلیم، صحت کے مسائل بھی حل کرنا ہیں۔ یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ جب حکومت ہماری بنیادی ضروریات اور سہولیات ہی فراہم نہیں کرپا رہی تو ہم ٹیکس کیوں دیں؟

  • برطانیہ میں سبزیوں کی قیمتیں آسمان چھونے لگیں

    برطانیہ میں سبزیوں کی قیمتیں آسمان چھونے لگیں

    لندن: برطانیہ میں سبزیوں کی قیمتیں 40 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، سال کے آغاز سے اب تک مختلف سبزیوں کی قیمتوں میں 30 سے 60 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں پیاز، گاجر اور آلو سمیت مختلف سبزیوں کی قیمتیں 40 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، سال کے آغاز سے اب تک سبزیوں کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 70 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

    سال کے آغاز سے اب تک آلو کی قیمتوں میں 60 اور گاجر کی قیمتوں میں 37.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں موسم کی خرابی کے باعث سپلائی چین متاثر ہوئی ہے، گزشتہ 12 ماہ کے دوران زیتون کے تیل کی قیمت میں 46.4 فیصد اضافہ ہوا جبکہ چینی کی قیمت 46.4 فیصد بڑھی۔

    برطانوی ادارہ شماریات کے مطابق 12 ماہ کے دوران انڈوں کی قیمتوں میں 37 فیصد جبکہ آٹے کی قیمت میں 30 فیصد اضافہ ہوا۔

  • مہنگائی کی شرح: چکن کی قیمت میں 40 روپے کمی

    مہنگائی کی شرح: چکن کی قیمت میں 40 روپے کمی

    اسلام آباد: گزشتہ ہفتے ملک میں مہنگائی کی شرح میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 19 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، 16 کی قیمتوں میں کمی اور 17 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی، ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.03 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    مجموعی طور پر ملک میں مہنگائی کی شرح 42.67 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

    ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں 19 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

    گزشتہ ہفتے کے دوران مٹن 19 روپے 45 پیسے فی کلو، بیف 7 روپے 75 پیسے فی کلو، باسمتی چاول 3 روپے 76 پیسے، دال ماش 2 روپے 69 پیسے فی کلو، دودھ 2 روپے فی لیٹر اور دہی 1 روپے 85 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔

    اس دوران چینی، آلو اور انرجی سیور بلب بھی مہنگے ہوئے۔

    ایک ہفتے میں 16 اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی، آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 90 روپے 41 پیسے، برائلر مرغی 40 روپے 93 پیسے فی کلو، انڈے 8 روپے 70 پیسے فی درجن اور ٹماٹر 1 روپے 14 پیسے فی کلو سستے ہوئے۔

    ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر بھی 111 روپے 67 پیسے سستا ہوا۔

    گزشتہ ہفتے پیاز، دالیں اور گھی بھی سستا ہوا جبکہ 17 دیگر اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

  • پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے بعد مہنگائی میں کتنی کمی ہوئی؟

    پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے بعد مہنگائی میں کتنی کمی ہوئی؟

    اسلام آباد: ملک میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے بعد گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں بھی معمولی سی کمی دیکھنے میں آئی، ایک ہفتے میں 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ اور 13 کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی کردی۔

    ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں 0.16 فیصد کمی ہوئی، ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 45.72 فیصد پر آگئی۔

    ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے 23 اشیائے ضروریہ مہنگی اور 13 سستی ہوئیں، 15 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کوئی رد و بدل نہیں ہوا۔

    ایک ہفتے میں چکن 7.51 اور چائے کی پتی 4.53 فیصد مہنگی ہوگئی، گڑ 2.79، انڈے 2.29، انرجی سیور 2.22 اور ٹماٹر 2.11 فیصد مہنگے ہوئے۔

    پیاز 9.04، لہسن 1.76، چینی 1.42 اور آٹا 1.40 فیصد سستا ہوا۔