Tag: inflation

  • پرائمری اور سکینڈری کلاسوں کا کورس والدین کی پہنچ سے دور

    پرائمری اور سکینڈری کلاسوں کا کورس والدین کی پہنچ سے دور

    کراچی : ہوشربا مہنگائی نے تعلیم کا حصول بھی مزید مشکل بنادیا ہے، سیکنڈری کے کورس کی قیمت 10 ہزار روپے اور پرائمری کے کورس کی قیمت 8 ہزار تک پہنچ گئی۔

    موجودہ سیاسی حالات اور مالی طور پر غیریقینی صورتحال کے باعث ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے تعلیمی نظام کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے۔

    کاغذ کی قیمت میں ہونے والے اضافے کے باعث نئے تعلیمی سال کے آغاز پر نصابی کتابوں اور کاپیوں کی قیمتوں میں اب تک کئی سو فیصد اضافہ ہوچکا ہے جو نئی کلاسوں میں جانے والے بچوں اور ان کے والدین کیلئے پریشانی کا باعث ہے۔

    طلبہ و طالبات کے والدین جو پہلے ہی تعلیمی نصاب کی عدم دستیابی کی وجہ سے شدید پریشان تھے اوپر سے کاغذ کی بڑھتی ہوئی قیمتیں ان کیلئے نیا امتحان بن گئی ہیں۔

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں ماہر تعلیم جاوید عامر علی نے خصوصی گفتگو کی اور اس پریشانی سے بچنے کیلئے ناظرین کو مفید مشورے بھی دیے۔

    انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کا حل نکالنے کیلیے سب کو مل کربیٹھنا ہوگا کیونکہ مہنگائی سب کیلئے ہی پریشانی کا باعث ہے، تاجر برادری، ماہرین تعلیم، اسکول مالکان اور اساتذہ مل کر اس کا مستقل تلاش کرنا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ نئے کورس کی کتابوں میں ہونے والی چھوٹی چھوٹی تبدیلیوں کی وجہ سے پوری نئی کتاب مارکیٹ میں لائی جاتی ہے، اس کے سدباب کیلئے والدین کو چاہیے کہ وہ اسکول مالکان سے تفصیلی بات چیت کریں۔

  • گزشتہ ہفتے بھی مہنگائی کی شرح میں اضافہ

    گزشتہ ہفتے بھی مہنگائی کی شرح میں اضافہ

    اسلام آباد: وفاقی ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے 26 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 9 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 16 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کردی، گزشتہ ہفتے ملک میں مہنگائی کی شرح 46.31 فیصد کی سطح تک ریکارڈ کی گئی۔

    ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ یک ہفتے میں 26 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

    ایک ہفتے میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 141 روپے 61 پیسے مہنگا ہوا۔

    چکن 8 روپے 29 پیسے فی کلو، بیف 5 روپے 76 پیسے، مٹن 9 روپے 95 پیسے، آلو 5 روپے 28 پیسے فی کلو، انڈے 6 روپے 89 پیسے فی درجن، دال ماش 6 روپے 12 پیسے فی کلو اور کیلے 4 روپے فی درجن مہنگے ہوئے۔

    دال مسور، دہی، دودھ، چاول، چینی اور گھی بھی مہنگا ہوا۔

    ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں 9 اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی، ٹماٹر 17 روپے 14 پیسے اور پیاز 15 روپے 37 پیسے فی کلو سستی ہوئی۔

    ایک ہفتے میں آٹے کا تھیلا 74 روپے 70 پیسے سستا ہوا، علاوہ ازیں 16 اشیا کی قیمتوں میں کوئی رد و بدل نہیں ہوا۔

  • عرب امارات: خود ساختہ طور پر اشیا مہنگی کرنے پر لاکھوں درہم جرمانہ

    عرب امارات: خود ساختہ طور پر اشیا مہنگی کرنے پر لاکھوں درہم جرمانہ

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات میں حکام نے انتباہ کیا ہے کہ پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے پر 2 لاکھ درم تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔

    اردو نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت اقتصاد نے پولٹری مصنوعات کے نرخ نامے کی پابندی نہ کرنے والے تاجروں اور درآمد کنندگان کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ کیا ہے۔

    انڈوں اور مرغیوں کے نرخوں میں اضافے پر کم از کم 10 ہزار درہم کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

    وزارت اقتصاد نے اپنے بیان میں کہا کہ نرخ ناموں کی دوبارہ خلاف ورزی پر جرمانہ 2 لاکھ درہم تک کیا جاسکتا ہے، وزارت خلاف ورزیوں اور جرمانوں کی تفصیلات میڈیا کے ذریعے جاری کرے گی۔

    وزارت کا کہنا ہے کہ پورے ملک میں انڈوں اور مرغیوں کے نرخ نامے کی پابندی کروانے کے لیے تفتیشی مہم چلائی جائے گی، رمضان کے دوران اور عید کے بعد 300 تفتیشی کارروائیوں کا پروگرام ہے۔

    وزارت کےم طابق تجارتی مراکز، کوآپریٹو سوسائٹیوں، مرغیوں اور انڈوں کے ڈیلروں اور پرچون کی دکانوں پر چھاپے مارے جاچکے ہیں۔

    درآمد کنندگان اور ریٹیل کے تاجروں سے کہا گیا ہے کہ وہ پولٹری مصنوعات مقررہ نرخ سے زیادہ پر فروخت نہ کریں، 13 فیصد اضافے کی اجازت ہے تاہم اس سے زیادہ نرخ نہیں بڑھا سکتے اور اس کی خلاف ورزی پر جرمانہ ہوگا۔

  • شہباز حکومت کے ایک سال میں کتنی مہنگائی ہوئی ؟

    شہباز حکومت کے ایک سال میں کتنی مہنگائی ہوئی ؟

    اسلام آباد : موجودہ حکومت کے ایک سال کے دوران مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہوا، اس حوالے سے ادارہ بیورو شماریات نے اعدادو شمار جاری کردیے۔

    ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق مارچ 2022 تا مارچ 2023 کے دوران مہنگائی کی شرح میں ہوشربا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    ایک سال میں مرغی کا گوشت (چکن) اوسطاً111 روپے 7 پیسے فی کلو مہنگا، 20 کلو آٹے کا تھیلا اوسطاً 1ہزار 544 روپے 72 پیسے مہنگا ہوکر1172 روپے 73پیسے سے 2ہزار 717 روپے 45 پیسے تک پہنچ گیا۔

    ایک سال میں مجموعی طور پر چینی اوسطاً 36 روپے 45 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، آلو 24 روپے 42 پیسے فی کلو ، پیاز 34 روپے 72 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے، کیلے اوسطاً 110 روپے 24 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے، پی ڈی ایم حکومت کےایک سال میں انڈے 128 روپے 71 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے۔

    ادارہ شماریات کے مطابق دودھ اوسطاً 46 روپے 45 پیسے فی لیٹر، دہی 57 روپے 6 پیسے فی کلو مہنگی، مٹن 256روپے95پیسے، بیف 108 روپے 23 پیسے فی کلو مہنگا اور اڑھائی کلو گھی کا کاٹن اوسطاً 342روپے 57 پیسے مہنگا ہوا۔

    اس کےعلاوہ دال ماش اوسطاً 152روپے 71 پیسے فی کلو، دال چنا 83 روپے فی کلو مہنگی، دال مونگ 113روپے 93 پیسےدال مسور 60 روپے 84 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، جبکہ لہسن اوسطاً 57روپے 56 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔

    ایک سال میں 190 گرام چائے کا پیکٹ 252 روپے 66 پیسے مہنگا، نمک کا 800 گرام پیکٹ 17 روپے 50 پیسے، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر اوسطاً 691 روپے 8 پیسے مہنگا اور ایک سال میں ٹماٹر اوسطاً 77روپے 62 پیسے سستے ہوئے۔

  • ایک ہفتے کے دوران کھانے پینے کی 27 اشیا مہنگی

    ایک ہفتے کے دوران کھانے پینے کی 27 اشیا مہنگی

    اسلام آباد: گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.92 فیصد کا اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں 27 اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں اضافہ 7 کی قیمتوں میں کمی اور 17 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی اداراہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔

    گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.92 فیصد کا اضافہ ہوا، ہفتہ وار بنیاد پر مہنگائی کی مجموعی شرح 44.49 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

    ایک ہفتے میں 27 اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 7 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 17 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

    ایک ہفتے میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 81 روپے 66 پیسے مہنگا ہوا، آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 2 ہزار 717 روپے 45 پیسے کا ہوگیا۔

    ایک ہفتے میں برائلر مرغی 51 روپے 83 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، چینی کی فی کلو قیمت میں 14 روپے 64 پیسے، آلو کی فی کلو قیمت میں 2 روپے 99 پیسے اور کیلے کی فی درجن قیمت میں 11 روپے 52 پیسے اضافہ ہوا۔

    مٹن کی قیمت میں 2 روپے 73 پیسے اور بیف کی قیمت میں 5 روپے 15 پیسے فی کلو اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں دال، چاول سمیت دودھ، دہی، انڈے بھی مہنگے ہوئے۔

    گزشتہ ہفتے کے دوران پیاز 14 روپے 06 پیسے فی کلو اور ٹماٹر 13 روپے 15 پیسے فی کلو سستے ہوئے۔ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 122 روپے 58 پیسے سستا ہوا۔

    علاوہ ازیں ایک ہفتے میں 17 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

  • جرمنی میں ہڑتال : زمینی و فضائی آپریشن معطل

    جرمنی میں ہڑتال : زمینی و فضائی آپریشن معطل

    برلن : جرمنی میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے سدباب کیلئے ایئر پورٹ اور ریلوے لیبر یونینز نے آج پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا۔

    جرمنی کی سب سے بڑی لیبر یونین ویردی اور ای وی جی جوک نے بڑھتی ہوئی مہنگائی میں تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے پر ایئرپورٹ، ٹرین اور ٹرام اور بسوں کی لیبر یونین ہے نے آج مشترکہ ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

    لیبر یونینز کی ہڑتال سے جرمنی کے تمام بڑے ائرپورٹ فرینکفرٹ، برلن، میونخ وغیرہ میں فضائی آپریشن بھی مکمل طور پر مفلوج ہو جائے گا، اس کے علاوہ ٹرانسپورٹ ٹرین اور ٹرام آپریشن مکمل معطل رہے گا، روزمرہ کی زندگی بری طرح متاثر ہوگی۔

    Airport workers protest at BER airport during a strike called by German trade union Verdi, in Berlin

    ہڑتال کے باعث جرمنی میں فلائٹ آپریشن صبح پانچ سے معطل ہوجائے گا بیرون ملک جانے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا رہے گا۔

    واضح رہے کہ جرمنی میں مہنگائی کی بلند سطح برقرارہے، اس سال فروری میں گزشتہ برس فروری کی نسبت گھروں کو ترسیل کی جانے والی توانائی کی قیمتوں میں 32.2 فیصد اور اشیاء خوراک کی قیمتوں میں 21.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

  • وزیر اعلیٰ سندھ نے مہنگائی کا توڑ نکال لیا

    وزیر اعلیٰ سندھ نے مہنگائی کا توڑ نکال لیا

    کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مہنگائی کا توڑ نکال لیا ہے، انھوں نے اپنے تمام وزرا کو ایک اہم ڈیوٹی سونپ دی۔

    تفصیلات کے مطابق رمضان میں مہنگائی کم کرنے کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کے وزرااور مشیران مارکیٹوں کا دورہ کریں گے اور مہنگائی کے ستائے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات اٹھائیں گے۔

    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سختی سے ہدایت کی ہے کہ مہنگے داموں اشیا فروخت کرنے والوں پر جرمانہ عائد کیا جائے۔

    ادھر کراچی انتظامیہ نے ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے، انتظامیہ نے 172 گراں فروشوں پر 10 لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد کیے، گراں فروشی پر ضلع جنوبی میں ایک، ضلع کورنگی میں 2 دکانیں سیل کر دی گئیں۔

    گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کمشنر آفس میں شکایتی مرکز بھی قائم کر دیا گیا ہے، کمشنر کراچی نے اپیل کی کہ شہری گراں فروشوں کے خلاف شکایتی مرکز کے نمبر پر اطلاع دیں، 02199203443 یا 02199205645 پر شکایت کی اطلاع دی جا سکتی ہے۔

  • وزیر اعلیٰ سندھ کی رمضان میں مصنوعی مہنگائی کنٹرول کرنے کی ہدایت

    وزیر اعلیٰ سندھ کی رمضان میں مصنوعی مہنگائی کنٹرول کرنے کی ہدایت

    کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے رمضان میں مصنوعی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ قیمتیں چیک کریں اور انہیں کنٹرول کریں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا، ترجمان کا کہنا ہے کہ اجلاس میں 19 نکات شامل ہیں جن پر غور اور فیصلے ہوں گے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ سندھ کابینہ نے گزشتہ کابینہ اجلاس کے منٹس منظور کر لیے، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے رمضان میں مصنوعی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ پرائس چیک کریں اور اس کو کنٹرول کریں، سیلاب اور بارشوں کے باعث ملک میں غربت بڑھی ہے، رمضان کے بابرکت مہینے میں مخیر حضرات مدد کریں۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت غریب لوگوں کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

  • اس ہفتے بھی مہنگائی میں اضافہ، بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    اس ہفتے بھی مہنگائی میں اضافہ، بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد وشمارجاری کردیے جس کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں اضافہ دیکھا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کا رجحان بدستور جاری ہے، ادارہ شماریات نے حساس اعشاریوں پر مبنی ہفتہ وار مہنگائی رپورٹ جاری کردی۔

    حالیہ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں مزید 0.96 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ سالانہ بنیادوں پر45.64 فیصد کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔

    وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے ملک میں 28اشیائے ضروریہ مہنگی ،11سستی ہوئیں جبکہ 12کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی ایک ہفتے میں ٹماٹر 18 فیصد، چائے کی پتی 9.2 فیصد ، آلو 4.5 فیصد اور کیلے 4 فیصد مہنگے ہو گئے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں چینی 2.7 فیصد، آٹا 2.4 فیصد، خوردنی تیل کا پانچ کلو کا پیک 1.2 فیصد، ویجیٹبل گھی کا ڈھائی کلو کا پیک 1.1 فیصد مہنگے ہو گئے۔

    رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں لان کا کپڑا 5.7 فیصد، ڈیزل 4.6 فیصد ، قیمیض 2.8 فیصد اور پٹرول 1.8 فیصد مہنگے ہو گئے۔

    ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں پیاز 16 فیصد، چکن 5.9 فیصد ، لہسن 5.7 فیصد، دال مسور 2.2 فیصد ، انڈے 2.2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ ایک ہفتے میں 28 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ، 11 میں کمی اور 12 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

  • ماہ رمضان سے پہلے ہی منافع خوروں کی چاندی ہوگئی

    ماہ رمضان سے پہلے ہی منافع خوروں کی چاندی ہوگئی

    کراچی : ماہ مقدس رمضان المبارک قریب آتے ہی ناجائز منافع خوروں نے کمر کس لی، مقامی انتظامیہ کی جاری کردہ پرائس لسٹ بری طرح نظر انداز کرتے ہوئے ناجائز منافع خور شہریوں سے من مانی قیمتیں وصول کرنے لگے۔

    منافع خوروں نے اشیا کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کرکے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ ملک کے مختلف شہروں میں عوام کو ریلیف دینے کے لئے سستے اور رمضان بازاروں کا انعقاد کیا گیا ہے لیکن ان بازاروں میں بھی عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکے کا سامان موجود ہے۔

    رمضان کی آمد سے قبل اشیا کی قمیتوں میں دس سے پندرہ روپے اضافہ کرکے عوام کو لوٹا جا رہاہے۔ شہریوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے اگر پرائس کنٹرول لسٹ جاری کی ہے تو اس پر عمل بھی کروائے ایسی لسٹ کا کوئی فائدہ نہیں جس پر عمل ہی نہ ہو۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ دو وقت کی روٹی مشکل ہے تو پھر یہ مہنگے پھل اور سبزیاں کہاں سے خریدیں جب کہ گوشت تو دسترخوان سے غائب ہی ہوچکا ہے، انہوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔