Tag: inflation

  • ماہ رمضان سے قبل مہنگائی میں کتنا اضافہ ہوا؟ اعداد وشمار جاری

    ماہ رمضان سے قبل مہنگائی میں کتنا اضافہ ہوا؟ اعداد وشمار جاری

    اسلام آباد : ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد وشمار جاری کردیئے، گزشتہ ہفتے مہنگائی میں0.53فیصد کا اضافہ ہوا۔

    ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی کی مجموعی شرح16.79فیصد تک پہنچ گئی، گزشتہ ایک ہفتےمیں24اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

    ایک ہفتے میں ٹماٹر29روپے اور پیاز9روپے مہنگا ہوا،5لیٹر برانڈڈ کوکنگ آئل کی قیمت میں49روپے ریکارڈ اضافہ ہوا۔

    ڈھائی کلوگھی کے ٹن میں10روپے تک اضافہ ہوا، 20کلوآٹے کا تھیلا بھی8روپے73پیسے مہنگا ہوگیا، گزشتہ ہفتےآلو، دالیں، دودھ، دہی، چاول، مہنگے ہوئے۔

    ادارہ شماریات کے مطابق مٹن، بیف بھی مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہے، ایک ہفتےمیں7اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، گزشتہ ہفتے20اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

  • مارچ 2022: گزشتہ برس کی نسبت مہنگائی میں 12 فیصد اضافہ

    مارچ 2022: گزشتہ برس کی نسبت مہنگائی میں 12 فیصد اضافہ

    اسلام آباد: ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ مارچ 2022 کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.79 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، مارچ 2021 کے مقابلے میں مہنگائی 12.72 زیادہ رہی۔

    تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ مارچ 2022 کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.79 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ مارچ 2021 کے مقابلے میں گزشتہ ماہ مہنگائی 12.72 فیصد زیادہ رہی، مجموعی طور پر مالی سال 2022 کے پہلے 9 ماہ میں مہنگائی 10.77 فیصد رہی۔

    مارچ 2022 کے دوران چکن 33.63، پھل 15.17 اور ویجی ٹیبل گھی 8.32 فیصد مہنگا ہوا جبکہ چینی 10.7 فیصد اور آلو 9.49 فیصد سستے ہوئے۔

  • مسلسل چوتھے ہفتے مہنگائی کی شرح میں اضافہ

    مسلسل چوتھے ہفتے مہنگائی کی شرح میں اضافہ

    اسلام آباد: قومی ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ مسلسل چوتھے ہفتے مہنگائی کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، گزشتہ ہفتے 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ اور 9 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیے، مسلسل چوتھے ہفتے مہنگائی کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.52 فیصد اضافہ ہوگیا، ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 16.49 فیصد تک پہنچ گئی۔

    رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، برائلر مرغی 24 روپے 45 پیسے، بیف 2 روپے 38 پیسے اور مٹن 33 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔

    پیاز 3 روپے 80 پیسے فی کلو، ڈھائی کلو گھی کا ڈبہ 4 روپے 60 پیسے اور کیلے 4 روپے 63 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے۔ ایک ہفتے میں چائے، چاول، دال مسور اور دال چنا بھی مہنگی ہوئیں۔

    ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے 9 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی، ٹماٹر 15 روپے 65 پیسے فی کلو، لہسن 14 روپے 17 پیسے فی کلو، انڈے 1 روپے 69 پیسے فی درجن، دال ماش 1 روپے 72 پیسے فی کلو اور دال مونگ 65 پیسے فی کلو سستی ہوئی۔

    رپورٹ کے مطابق آٹے کا 20 کلو تھیلا 2 روپے 51 پیسے اور چینی 65 پیسے فی کلو سستی ہوئی۔

    ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ہفتہ وار بنیادوں پر 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

  • 6 سے8 ماہ بعد مہنگائی کا زور ٹوٹ جائے گا، وزیرخزانہ

    6 سے8 ماہ بعد مہنگائی کا زور ٹوٹ جائے گا، وزیرخزانہ

    اسلام آباد : وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ موٹرسائیکل اور چھوٹی گاڑیوں والوں کیلئے پروگرام جلد لائیں گے،6سے8ماہ بعد مہنگائی کا زور ٹوٹ جائے گا۔

    یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ پاکستان پیٹرول پیدا نہیں درآمد کرتا ہے اور عالمی منڈی میں پیٹرول95ڈالر فی بیرل تک چلا گیا ہے۔

    وزیرخزانہ نے کہا کہ ہم نے پیٹرول پر سیلز ٹیکس زیرو کردیا، پیٹرولیم لیوی30روپے سے کم کرکے10روپے کردی ہے، ٹیکسز میں کمی سے ماہانہ70ارب روپے کا نقصان ہورہا ہے۔

    شوکت ترین کا کہنا تھا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ عوام پر اب مزید بوجھ نہیں ڈالنا ہے، سوچ رہے ہیں کہ لوئر مڈل کلاس طبقے کی کیسےمدد کی جائے؟

    انہوں نے بتایا کہ موٹرسائیکل اور چھوٹی گاڑیوں والوں کیلئے چند دنوں میں پروگرام لائیں گے، مہنگائی کا توڑ اور آمدن بڑھانے پر زور ہمارا سلوگن ہے۔

    ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایسےاقدام کریں گے کہ تنخواہ دارطبقے کی آمدن میں اضافہ ہو، آمدنی بڑھے گی تو مڈل کلاس مہنگائی بھی برداشت کرسکے گا۔

    وزیرخزانہ نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان مزدور کی کم سے کم تنخواہ میں بھی مزید اضافہ کرینگے، اگلے 6سے8ماہ بعد مہنگائی کا زور ٹوٹ جائے گا۔

  • آٹا مہنگا ہونے کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے، عمران اسماعیل

    آٹا مہنگا ہونے کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے، عمران اسماعیل

    کراچی : گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ آٹا مہنگا ہونے کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے، پاکستان میں مہنگائی کی شرح دیگر مالک سے کم ہے۔

    کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہے جہاں مہنگائی کی بہت شرح کم رہی ہے، کورونا وباء سے پوری دنیا میں مہنگائی ہوئی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں مصنوعی مہنگائی ہوئی ہے، ہر کاروباری طبقے نے اپنے منافع میں اضافہ کیا12سو ٹن فی مل آٹا ریلیز کرتی ہے۔800آٹا ملز ہے سندھ میں11لاکھ ٹن گندم سندھ حکومت کے گوداموں میں رکھی ہوئی ہے۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ گندم کی فصل سندھ میں سب سے پہلے کٹتی ہے، آٹا مہنگا ہونے کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے، میں مطالبہ کرتا ہوں سندھ حکومت سے کہ100 ٹن کٹوتی کیوں کی گئی؟

    ان کا کہنا تھا کہ میں جاننا چاہتا ہوں کہ جب مارچ میں گندم کے فصل کی کٹائی ہونی ہے تو 4 لاکھ ٹن گوداموں میں کیوں رکھی ہے؟ اگر گندم کی قلت ہے تو وفاقی حکومت کو آگاہ کریں، وہ گھنٹے میں گندم فراہم کرے گی۔

    عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دیگر ملکوں کے مقابلے میں مہنگائی کم ہوئی ہے، پاکستان میں مصنوعی مہنگائی بھی کی گئی، سندھ حکومت نے1200 ٹن کی بجائے 1100 ٹن گندم ملوں کو دی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وہی آٹا پنجاب میں کم قیمت میں ملتا ہے اور وہی آٹا سندھ میں مہنگا ملتا ہے، ایک طرف سندھ حکومت مہنگائی کے خلاف مارچ کرنے جارہی ہے اور دوسری طرف آٹا مہنگا کررہی ہے۔

    گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت جواب دے کہ 100 ٹن گندم کی کٹوتی کیوں کی؟ حکومت سندھ صوبے کے ساتھ یہ زیادتی تو نہ کرے ہمارے صوبے کے ساتھ بڑی زیادتی کی جارہی ہے۔

  • آئندہ 3سے 4 ماہ میں مہنگائی میں کمی آئے گی، علی محمد خان

    آئندہ 3سے 4 ماہ میں مہنگائی میں کمی آئے گی، علی محمد خان

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی  اور  وزیرمملکت علی محمد خان نے کہا ہے کہ مہنگائی عارضی ہوتی ہے اس میں آئندہ 3سے 4 ماہ میں کمی آئے گی۔

    سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں ان لوگوں میں سے نہیں ہوں جو سیاست کو اپنا کیریئر بناتے ہیں، ملک کو ٹھیک کرنے کیلئےعمران خان کے ساتھ شامل ہوا۔

    علی محمد خان نے کہا کہ کیا تحریکیں ایسے ہی چلتی ہے، اس کیلئے پورا پلان بنانا پڑتا ہے، 3سے4ماہ کے دوران مہنگائی کم ہوگئی تو پھر اپوزیشن کیا کرے گی؟

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ سوئس بینک اور پاناما والے سیاست میں آکر مال بناتے ہیں، موجودہ حکومت کے سامنے پچھلی حکومتوں کے چھوڑے ہوئے چیلنجز ہیں۔

    وزیرمملکت نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک میں مہنگائی ہے حکومت اس سےانکاری نہیں ہے، آئندہ 3سے 4 ماہ میں مہنگائی میں کمی آئے گی۔

    انہوں نے بتایا کہ اس وقت پاکستان کا پوراقرضہ21ہزار ارب تک جاچکا ہے، ملکی ترسیلات میں16.5ارب کا اضافہ ہوا ہے، ہماری ہر ہفتے کابینہ کا اجلاس ہوتا ہے، نوازشریف کبھی کبھار میٹنگ کیا کرتے تھے۔

  • برطانیہ میں کمر توڑ‌ مہنگائی، قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

    برطانیہ میں کمر توڑ‌ مہنگائی، قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

    لندن : برطانیہ میں بھی مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے، رپورٹ کے مطابق اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق برطانیہ میں اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کی وجہ سے عام شہریوں پر اس سال موسم سرما کے دوران روزمرہ کے اخراجات کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ اشیائے خورد و نوش کے علاوہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے باعث اس سال موسم سرما میں بہت سے خاندانوں کو کھانے پینے یا گھروں کو گرم رکھنے میں سے کسی ایک چیز کا انتخاب کرنا ہوگا۔

    واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور یورپی یونین سے علیحدگی کی وجہ سے برطانیہ کی اقتصادی صورتحال زیادہ اچھی نہیں ہے۔

    کورونا وائرس کے اقتصادی اثرات کے پیش نظر برطانیہ کے عوام کو ایندھن کے بحران، بے روزگاری اور افراط زر میں اضافے کی وجہ سے کافی مشکلات کا سامنا ہے۔

     

  • ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی 18 فی صد سے نیچے نہ آ سکی: رپورٹ

    ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی 18 فی صد سے نیچے نہ آ سکی: رپورٹ

    اسلام آباد: ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کر دیے، ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی 18 فی صد سے نیچے نہ آ سکی۔

    تفصیلات کے مطابق اداریہ شماریات کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.07 فی صد کی معمولی کمی ہوئی، جب کہ مہنگائی کی مجموعی شرح 18.58 فی صد ریکارڈ کی گئی۔

    رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ایک ہفتے میں 9 اشیا کی قیمتوں میں کمی آئی، جب کہ 23 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

    ایک ہفتے میں دال مسور کی قیمت میں 6 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا، دال ماش کی قیمت میں 7 روپے، دال مونگ کی قیمت میں 3 روپے اضافہ ہوا، آگ جلانے کی لکڑی کی قیمت میں 4 روپے فی من اضافہ ہوا۔

    پیاز، لہسن، کھلے دودھ کی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ ہوا، ٹماٹر کی قیمت میں 13 روپے فی کلو کمی آئی، زندہ مرغی کی قیمت میں 25 روپے کمی ریکارڈ کی گئی۔

    ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 71 روپے کی کمی آئی، جب کہ 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 5 روپے کمی دیکھی گئی۔

  • مہنگائی مزید اگلے6 ماہ برقرار رہے گی، عابد سلہری

    مہنگائی مزید اگلے6 ماہ برقرار رہے گی، عابد سلہری

    اسلام آباد : حکومت پاکستان نے منی بجٹ لانے کی تیاری کرلی ہے اس سلسلے میں چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر اشفاق احمد نے کہا ہے کہ حکومت جب کہے گی بجٹ پیش کردیں گے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ منی بجٹ میں موبائل فونز کو دی گئی سیلز ٹیکس کی چھوٹ کو واپس لیا جارہا ہے تاہم کھانے پینے کی اشیاء اور ادویات پر ٹیکس چھوٹ برقرار رہے گی۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں رکن اکنامک ایڈوائزری کونسل عابد سلہری نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے حوالے سے گفتگو کی۔

    انہوں نے بتایا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث معاشی چیلنجز درپیش ہیں، چیزوں کی قیمتیں بڑھنے سے اپر کلاس طبقہ زیادہ متاثر نہیں ہوگا۔

    عابد سلہری کا کہنا تھا کہ چینی مافیا اب بھی موجود ہے تاہم حکومتی اقدامات کے باعث چینی کے نرخ150روپے سے بہت نیچے آگئے ہیں۔

    رکن اکنامک ایڈوائزری کونسل نے کہا کہ کوئی بھی حکومت آئی ایم ایف کے پاس اپنی خوشی سے نہیں جاتی،آئی ایم ایف سے قرض10سے15سال کیلئے لئے جاتے ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں عابدسلہری نے بتایا کہ عوام کی قوت خرید میں اضافہ نہیں ہورہا لیکن مزید اگلے6ماہ مہنگائی برقرار  رہے گی۔

     

  • پی ڈی ایم آج ملک بھر میں بدترین مہنگائی اور معاشی تباہی کے خلاف احتجاج کرے گی

    پی ڈی ایم آج ملک بھر میں بدترین مہنگائی اور معاشی تباہی کے خلاف احتجاج کرے گی

    کراچی : پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) آج ملک بھر میں بدترین مہنگائی، بےروزگاری اورمعاشی تباہی کے خلاف احتجاج کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) آج ملک بھرمیں مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرےکرےگی ، نمازجمعہ کےبعد لاہور، کراچی، پشاور سمیت مختلف شہروں میں مظاہرے کیے جائیں گے۔

    مختلف شہروں میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے قائدین مظاہروں میں شرکت کریں گے، کراچی میں ایمپریس مارکیٹ پر جمعہ کی نماز کے بعد 3 بجے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا جبکہ لاہور میں جین مندرچوک سے احتجاجی جلوس کا آغاز ہو گا۔

    پنجاب کےمختلف اضلاع اورڈویژن میں احتجاجی مظاہروں کاشیڈول جاری کردیا گیا ہے ، جس کے تحت میانوالی میں 24اکتوبرکوریلوےاسٹیشن چوک سےکمیٹی چوک ، بھکرمیں 24 اکتوبر کو صبح دن 10 بجے احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔

    لاہور:سرگودھا میں بھی آج احتجاجی مظاہرے ہوں گے جبکہ پشاور،سوات، شانگلہ سمیت دیگرشہروں میں نمازجمعہ کے بعد 3بجے احتجاج ہوگا ، امیرمقام کی قیادت میں پشاورمیں شام 4بجےاحتجاجی مظاہرہ ہو گا۔