Tag: info

  • عام سیلفی کو تھری ڈی ماڈل میں تبدیل کرنے والی ایپ تیار

    عام سیلفی کو تھری ڈی ماڈل میں تبدیل کرنے والی ایپ تیار

    کراچی: (ویب ڈیسک) سیلفی کے شوقین لوگوں کے لئے ایک زبردست ایپ مارکیٹ میں آگئی ہے، سیلفی کو تھری ڈی ماڈل بنانے والی ایپ تیارکر لی گئی۔

    مائی آئیڈیل نامی اس ایپ کے ذریعے آپ کی عام سیلفی تصویر تھری ڈی ماڈل میں تبدیل ہوجاتی ہے اس کے لیے بس آپ اپنی تصویر ایپ میں شامل کریں اور کسی بھی اچھی جگہ کے پس منظر کواس کو شامل کرسکتے ہیں۔

    بس پھر آپ کی تصویر تھری ڈی ماڈل میں تبدیل ہو جائے گی، یہی نہیں آپ اپنی تصویر کو نہ صرف کسی ماڈل کے کپڑے بھی پہنا سکتے ہیں بلکہ خود کو موٹرسائیکل پربھی بٹھا سکتے ہیں۔

  • موبائل کنٹرول کرنےوالا ٹریک پیڈ متعارف

    موبائل کنٹرول کرنےوالا ٹریک پیڈ متعارف

    امریکا میں بنایا گیا ہے ایسا ٹریک پیڈ جسے ناخن پر لگانے سے موبائل کنٹرول کرنا ممکن ہے۔

    امریکا کی ایم آئی ٹی یونیورسٹی میں ایک ایسا ٹریک پیڈ ایجاد کیا گیا ہے جو انگوٹھے کے ناخن کے برابر ہے، اسے مصنوعی ناخن کی طرح انگوٹھے پر لگایا جاتا ہے۔

    ٹریک پیڈ پر انگلی پھرنے سے پوائنٹر کمپیوٹر کی اسکرین پر حرکت کرتا ہے۔

     اسے بلیو ٹوتھ کے ذریعے لیپ ٹاپ، ٹیبلٹ کمپیوٹر اور اسمارٹ فون سے بھی منسلک کیا جا سکتا ہے۔

    ٹریک پیڈ کو پوائنٹر کو حرکت دینے کے علاوہ دیگر کئی فنکشن سرانجام دینے کیلئے پروگرام بھی کیا جا سکتا ہے۔

  • بصارت سے محروم افراد اب مطالعہ کر سکیں گے لیکن کیسے جانئیے

    بصارت سے محروم افراد اب مطالعہ کر سکیں گے لیکن کیسے جانئیے

    کراچی: (ویب ڈیسک) بصارت سے محروم یا کم بینائی کے حامل افراد اب بنا کسی دشواری کے مطالعہ کر سکیں گے۔

    امریکی ماہرین نے ایک ایسا آلہ ایجاد کیا ہے جس کی مدد سے بصارت سے محروم یا کم بینائی کے حامل افراد بھی آسانی کے ساتھ کتابیں وغیرہ پڑھ سکیں گے۔ماہرین کے مطابق فنگر ریڈر نامی آلے میں ایک کیمرہ نصب ہے جس میں الفاظ کوا سکین کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ اسکین ہونے کے بعد یہ الفاظ آواز کی صورت میں سنائی د ینگے ۔ جو پڑھنے میں معاون ثابت ہونگے۔

  • فیس بک کی صارفین کے لیے نئی سہولت

    فیس بک کی صارفین کے لیے نئی سہولت

    سماجی ویب سائٹ فیس بک کے صارفین کے لیے نئی سہولت فراہم کی جائے گی۔

    فیس بک انتظامیہ کی جانب سے صارفین کی پوسٹ کے حوالےسےنئی سہولت فراہم کی جائے گی جس کی مدد سے صارفین اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر کسی بھی پوسٹ کی معیاد ختم ہونےکے وقت کا انتخاب بھی کرسکیں گے۔

    ایکسپائری کے وقت کے تعین سے پوسٹ خود بخود اکاؤنٹ سےڈیلیٹ ہوجائے گی، صارفین بہت جلد اس سہولت سےمستفید ہوسکیں گے۔

  • کلونجی،کینسراورلیوکیمیا کے علاج میں موثر

    کلونجی،کینسراورلیوکیمیا کے علاج میں موثر

    کلونجی کے بیج کینسر،لیوکیمیا،ایچ آئی وی،ذیا بیطس،بلڈ پریش،کولیسٹرول اورنظام ہاضمہ کےامراض کےعلاج میں انتہائی موثر ہوتی ہے۔

    اسلامی تعلیمات میں کلونجی کوانسان جسم کےلیےمفید قراردیا گیا ہے، جس کا اعتراف اب سائنس داں اور محقق بھی کررہے ہیں،فلوریڈا میں کی گئی تحقیق کےمطابق کلونجی کینسر اور لیوکیمیا میں بھی مفیدہے۔

    اینٹی کینسرکیمو تھراپی کےمضراثرات ومضمرات کے ازالہ میں بھی فائدہ مند ثابت ہوئی ہے،کلونجی کےاستعمال سےمریضوں کی قوت مدافعت میں زبردست اضافہ دیکھا گیا، کلونجی کےمرکب کےاستعمال سےنظام ہضم کی کارکردگی میں انتہائی بہتری پیدا ہوجاتی ہے۔

  • شفٹوں میں کام کرنیوالوں میں شوگر کے زائد امکانات

    شفٹوں میں کام کرنیوالوں میں شوگر کے زائد امکانات

    سائنسی مطالعےسےمعلوم ہوا ہےکہ جو لوگ شفٹوں میں کام کرتے ہیں انھیں شوگر ہونے کےامکانات زیادہ ہوتے ہیں۔

    سوا دو لاکھ افراد پرکی جانے والی یہ تحقیق جریدے آکوپیشنل اینڈ انوائرمینٹل میڈیسن میں شائع ہوئی ہے اوراس تحقیق سےظاہر ہوتا ہے کہ وہ مرد جوباربار تبدیل ہونےوالی شفٹوں میں کام کرتے ہیں وہ سب سے زیادہ خطرے کی زد میں ہیں۔

    شفٹوں میں کام کرنے کی وجہ سے جسم کا وقت کا حساب رکھنے والا اندرونی نظام منتشر ہو جاتا ہے، جس سے وزن بڑھتا ہے، ہارمونز کی مقدارمیں خلل پڑتا ہےاورنیند متاثر ہوتی ہے،یہ تمام اسباب مل کر ذیابیطس لاحق ہونے کا خطرہ بڑھا دیتے ہیں۔