Tag: info news

  • کھیرا کھائیں تیزابیت اور السر سے محفوظ رہیں

    کھیرا کھائیں تیزابیت اور السر سے محفوظ رہیں

    کراچی: کھیرے کے استعمال سے تیزابیت اور السر سے بچاؤ ممکن ہے۔

     جاپان میں کی گئی تحقیق کے مطابق کھیرے میں ایسے وٹامنز پائے جاتے ہیں جومعدہ کی جلن ،تیزابیت اور السر سےبچاتاہیں۔

    کھیرے میں کاربوہائیڈریٹس، پروٹین اورکیلشیم کا ایک خاص تناسب موجود ہوتا ہے، جس کی وجہ سے معدہ میں جانے والی غیر ہاضم غذا اور تیزابیت والے اجزا آسانی سے تحلیل ہوجاتے ہیں اورالسر سے بچاؤ ممکن ہوتا ہے۔

    نہار منہ ایک گلاس کھیرے کا جوس پینا ناصرف قوت بخش ہے بلکہ موٹاپے کو قابو کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

    کھیرےمیں پانی کی مقدارزیادہ ہوتی ہےجس سے جسم میں پانی کی مقدار برقرار رہتی ہے،اس میں وٹامنز بی کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے،جونہ صرف دماغی کارکردگی میں توازن پیدا کردیتی ہےبلکہ اس کا باقاعدہ استعمال ذہنی دباوٴ کی وجہ سےجسم پرمنفی اثرات بھی مرتّب نہیں ہونے دیتا۔

  • دس انجنوں پر مشتمل الیکٹرک طیارہ کی کامیاب آزمائشی پرواز

    دس انجنوں پر مشتمل الیکٹرک طیارہ کی کامیاب آزمائشی پرواز

    واشنگٹن: ہیلی کاپٹر کی طر ح ٹیک آف اور لینڈ کرنے والا دس انجنوں پر مشتمل الیکٹرک طیارہ تیار کرلیا گیا۔

    ناساکےسائنسدانوں نےدس انجنوں والےالیکٹرک طیارےکی کامیاب آزمائشی پروازمکمل کرلی ہے۔

    IZerDIJ

    اس طیارے کوجی ایل ٹین کانام دیاگیا ہےجوہیلی کاپٹرکی طرح لینڈ اورٹیک آف کر سکےگا۔

    gl10-hover-02_0c0628352bed571bae0f895aa4b0a33e

    یہ طیارہ چھوٹےپیمانےپرسامان کی فراہمی،زرعی تحقیق اورنقشوں کومرتب کرنےجیسےکام انجام دے گا۔

    اس طیارے میں چار افرادکےبیٹھنےکی گنجائش ہے،اس طیارےکوکاربن فائبرسےتیارکیا گیا ہے۔

  • انسانی آنکھ اب دوربین کا کام کر سکےگی

    انسانی آنکھ اب دوربین کا کام کر سکےگی

    کراچی: (ویب ڈیسک) ماہرین نے تیارکرلئے ایسے لینس جومنظرکوتین گنا بڑا کرکے دکھا سکتے ہیں، لینس کمزوربینائی والے افراد کے لیے بھی مفید ثابت ہونگے۔

    لینس میں ایک سوئچ بنایا گیا ہے جو معمول کی بصارت کو بڑا کرکے دکھانے کا آپشن بھی فراہم کرتا ہے منظر کوبڑا دیکھنے کے لئے لگانا پڑے گی بیٹری سے چلنے والی ایک عینک جس میں ایل سی ڈی ٹیکنالوجی کے ذریعے آنکھ کی حرکت کو نوٹ کیا جاسکے گا۔

    انسانی آنکھ اب دوربین کا کام کرے گی، سائنس دانوں نے ایسے کانٹیکٹ لینس تیار کرلیےہیں جسےلگا کر کسی بھی منظر کو تین گنا بڑا دیکھا جاسکتاہے۔

    \سوئزرلینڈ میں تیار کیےگئے اس کانٹیکٹ لینس میں فلٹر اور ریفلکٹرکے ساتھ ساتھ ایک اعشاریہ پچپن ملی میٹرموٹا لینس لگایا گیا ہے اور وہ اسے ریفلیکٹِو ٹیلیسکوپ بنا دیتا ہے۔

    انہیں لگانے کے بعد جب روشنی آنکھوں پر لگے،لینس سے گزرتی ہے تو کئی آئینوں سے ٹکراکر منعکس ہوتی ہے اور چیزیں بڑی نظر آنے لگتی ہیں۔

    یہ جدید لینس ایسے افراد کے لیے بھی مفید ثابت ہوسکتے ہیں جو کم بصارت رکھتے ہیں جب کہ ان لینس کودوربین کی طرح استعمال کیا جاسکتا ہے۔

  • الیکڑک کار کے بعد چارجنگ پہئیے بھی تیار

    الیکڑک کار کے بعد چارجنگ پہئیے بھی تیار

    کراچی: (ویب ڈیسک) ٹیکنالوجی کی دنیا میں اہم پیش رفت الیکڑک کار کے بعد ماہرین نے چارجنگ پہئیے بھی تیار کر لئیے۔

    اب اگر آپ کی گاڑی میں پیٹرول ختم ہوجائے، یابیچ راستے میں رک جا ئے تو گھبرائیے نہیں۔

    الیکڑک کار کے بعد ماہرین نے چارجنگ پہیے بھی تیار کر لئیے، جو سورج کی شعاؤں اور رگڑسے پیدا ہونے والی توانائی سے بجلی پیدا کرتے ہیں جو انجن کو رواں کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

    چارجنگ پہیوں میں تین قسم کی ٹیوبز موجود ہیں جو بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے،ماہرین کا کہنا ہے الیکڑک کار کے بعد چارجنگ پہیئے ٹیکنالوجی کی دنیا میں اہم پیش رفت ہے۔

  • کھیرا کھائیں تیزابیت اور السر سے محفوظ رہیں

    کھیرا کھائیں تیزابیت اور السر سے محفوظ رہیں

    کراچی: (ویب ڈیسک) کھیرے کے استعمال سے تیزابیت اور السر سے بچاؤ ممکن ہے۔

     جاپان میں کی گئی تحقیق کے مطابق کھیرے میں ایسے وٹامنز پائے جاتے ہیں جومعدہ کی جلن ،تیزابیت اور السر سےبچاتاہیں۔

    کھیرے میں کاربوہائیڈریٹس، پروٹین اورکیلشیم کا ایک خاص تناسب موجود ہوتا ہے، جس کی وجہ سے معدہ میں جانے والی غیر ہاضم غذا اور تیزابیت والے اجزا آسانی سے تحلیل ہوجاتے ہیں اورالسر سے بچاؤ ممکن ہوتا ہے۔

    نہار منہ ایک گلاس کھیرے کا جوس پینا ناصرف قوت بخش ہے بلکہ موٹاپے کو قابو کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

    کھیرےمیں پانی کی مقدارزیادہ ہوتی ہےجس سے جسم میں پانی کی مقدار برقرار رہتی ہے،اس میں وٹامنز بی کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے،جونہ صرف دماغی کارکردگی میں توازن پیدا کردیتی ہےبلکہ اس کا باقاعدہ استعمال ذہنی دباوٴ کی وجہ سےجسم پرمنفی اثرات بھی مرتّب نہیں ہونے دیتا۔

  • سوشل ویب سائٹس پر اب آپ کی تصاویر چوری نہیں ہوسکے گی

    سوشل ویب سائٹس پر اب آپ کی تصاویر چوری نہیں ہوسکے گی

    کراچی: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو پھر ویکر اپیلیکیشن ڈاون لوڈ کرلیں اور بے فکر ہو جائے۔

    سو شل ویب سائٹس پر اب آپ کی تصاویر چوری نہیں ہوسکے گی، کیونکہ اب ” ویکر ” نامی ایپلی کشن نے اس کا حل نکال لیا ہے۔

     ایپلی کیشن انسٹال کرنے کے بعد آپکی تصویر زیادہ سے زیادہ ایک سو اکاون لوگوں کو ہی نظر آسکے گی ۔

     ان افراد کے لیے یہ تصویر وکرفیڈ میں اگلے چوبیس گھنٹے کے دوران دستیاب رہے گی اور پھر خودکار طریقے سے ختم ہوجائے گی، جب کہ باقی لوگوں کو صرف بلیوں کی تصاویر نظر آئیں گی۔

  • کمپیوٹر ماؤس کے اندر ڈیسک ٹاپ موجود

    کمپیوٹر ماؤس کے اندر ڈیسک ٹاپ موجود

    کراچی: (ویب ڈیسک)پولینڈ کی کمپنی نے ایسا کمپیوٹر تیار کر لیا ہے جو ایک ماﺅس کے اندر موجود ہے۔

    ماؤس تو آپ نے بہت دیکھیں ہوں گے مگر ایسا انوکھا ماوس نہیں دیکھا ہوگا جس کے اندرپورا ڈیسک ٹاپ پی سی موجو د ہے۔

     ماﺅس کے اندر کواڈ کور پروسیسر، وائی فائی اور ایک سو اٹھائس جی بی سٹوریج جیسے فیچرز ہیں۔

    ماﺅس باکس نامی اس وائرلیس ڈیوائس کو پولینڈ کی ایک سافٹ ویئر کمپنی نے تیار کیا ہے۔

    جو بیٹری ختم ہونے پر چارجنگ پیڈ کے ذریعے چارج ہوتا رہتا ہے ۔

    جسے آپ جیب میں رکھ کر کہیں بھی لے جا سکتے ہیں اور کسی بھی مانیٹر سے جوڑ کر اپنے کام کو شروع کر سکتے ہیں۔

  • موبائل فون بیٹری کی چارجنگ کامسئلہ حل گیا

    موبائل فون بیٹری کی چارجنگ کامسئلہ حل گیا

    سنگاپور: انجنیئرز نے موبائل فون بیٹری کی چارجنگ کامسئلہ حل کردیا۔

    نانیانگ ٹیکنالوجیکل یونیورسٹیکے انجینئروں نے ایک ایسی نئی لیتھیم آئن بیٹری تیار کرلی ہے جو صرف دو منٹ میں ستر فیصد تک چارج ہو جاتی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس بیٹری کو اسمارٹ فون سے لے کر بجلی سے چلنے والی کاروں تک کےلیے ضرورت کے مطابق استعمال کیا جاسکتاہے، نئی لیتھیم آئن بیٹری دس ہزار بارچارج اورڈسچارج سائیکلز جھیلنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہےجوکہ دوسری بیٹریوں کے مقابلے میں بیس گنا زیادہ ہے۔

  • اب آپ کا اسمارٹ فون کہیں ہو لیکن اس کا کی پیڈ آپ کی کلائی پر ہوگا

    اب آپ کا اسمارٹ فون کہیں ہو لیکن اس کا کی پیڈ آپ کی کلائی پر ہوگا

    کراچی (ویب ڈیسک)موبائل فون ترقی کی انتہا کو چھونے کے لئے ہے تیار۔ ماہر انجینئیر کام کر رہے ہیں سیکریٹ ہینڈ برسلیٹ پر جو آپ کے ہاتھ پر موبائل فون کے کام آئے گا۔

    جس تیزی سے دنیا میں موبائل فون ترقی کررہا ہے اس کے صارفین کی کچھ نیا کرنے کی دھن بھی اتنی ہی تیز ہوتی جارہی ہے، صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے اب انجنئیر بنا رہے ہیں ایسا رسٹ بینڈ جو اپ کے موبائل سے اٹیچ ہوگا۔

     اب آپ کا اسمارٹ فون کہیں ہو لیکن اس کا کی پیڈ آپ کی کلائی پر ہوگا اور ایک الیکٹرانک کڑے یا رسٹ بینڈ کےذریعہ یہ سب ہوگا، موبائل فون ایپلی کیشنز بنانے والے ایک ایسے الیکٹرانک کڑے پر کام کررہے ہیں جس ہلکی سی جنبش دےکر آپ کے فون کا کی پیڈ آپ کی کلائی پر آجائے گا، اب آپ اس سے میسج کا جواب دیں، فون کال سنیں یا پھر سوشل میڈیا چیک کریں، آئندہ سال یہ ریسٹ بینڈ مارکیٹ میں لانچ کردیا جائے گا۔

  • مرسیڈیز نے بھی ڈرائیور لیس گاڑی متعارف کرادی

    مرسیڈیز نے بھی ڈرائیور لیس گاڑی متعارف کرادی

    کراچی (ویب ڈیسک) گوگل کے بعد اب مرسیڈیز نے بھی ڈرائیور کے بغیر چلنے والی کار متعارف کرادی۔

    مرسیڈیز کی ڈرائیور لیس گاڑٰی کو جدید خصوصیات سے آراستہ کیا گیا ہے۔ڈرائیور کی ضرورت نہ ہونے کے باعث اگلی نشستوں کا رخ موڑ دیا گیا۔ درمیان میں کافی ٹیبل رکھ دی گئی ۔ گاڑی کسی ڈرائنگ روم کا منظر پیش کرتی ہے ۔ اگر خود گاڑی چلانے کا ارادہ ہو تو اگلی نشستیں رخ بدل بھی سکتی ہیں۔