Tag: info news

  • کراچی میں سونامی کا خدشہ، اقوام متحدہ کی رپورٹ

    کراچی میں سونامی کا خدشہ، اقوام متحدہ کی رپورٹ

    کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے سب سے بڑے ساحلی شہر میں میں انتہائی خوفناک ترین سونامی آ سکتا ہے اوراگر سمندر میں سونامی آیا تو پورا کراچی شہر صفحہ ہستی سے مٹ سکتا ہے۔

    اقوام متحدہ کی جانب سے بحر ہند میں ایک فرضی مشق کی گئی، جس کا مقصد سونامی کے بارے میں پہلے سے آگاہی دینے والے نظام کی جانچ پڑتال تھی۔

    دوہزار چار میں انڈونیشیا میں سونامی کے بعد اس نظام کو نصب کیا گیا اوراب جب اس نظام کیلئے فرضی مشق کی گئی تو معلوم ہوا کہ مکران کے سمندر میں اگر نو شدت کا زلزلہ آیا تو سونامی کی تین سے تئیس فٹ اونچی لہریں ڈیڑھ گھنٹے میں کراچی تک پہنچ جائیں گی۔

    اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق سونامی کی یہ لہریں بہت اونچی اور انتہائی شدید ہوں گی، جس سے کراچی شہر صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا، چیف میٹیرولوجسٹ توصیف عالم اقوام متحدہ کی اس مشق کے سربراہ ہیں اور چیف میٹیرولوجسٹ توصیف عالم نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کراچی میں اس نوعیت کا سونامی آ سکتا ہے کہ جس سے پورا شہر صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا۔

  • لڑکیاں فیس بک پر جاسوسی کرنے لگیں

    لڑکیاں فیس بک پر جاسوسی کرنے لگیں

    لاس انجیلاس:  آج کل سماجی رابطے کی ویب سائٹوں کی وجہ سے یہ ممکن ہوچکا ہے کہ لوگ چھپ چھپ کر دوسروں کی نگرانی کرسکیں۔

    ایک تحقیق نے بھی یہی ثابت کیا ہے کہ جوڑوں میں علیحدگی ہوجانے کے بعد خواتین کی بڑی تعداد اپنے سابقہ محبوب کی سرگرمیوں پر خفیہ نظر رکھتی ہے اور یہ بھی ثابت ہوا کہ یہ اقدام اُن کے حق میں اچھا ثابت نہیں ہوتا اور انہیں سوائے دکھ اور پریشانی کے کچھ نہیں ملتا۔

    یہ تحقیق ون پول نامی ادارے نے 2000خواتین پر کی جس میں 30فیصد خواتین نے اعتراف کیا کہ وہ علیحدگی کے بعد بھی فیس بک جیسےسماجی رابطے کی ویب سائٹوں کے ذریعے سابقہ محبوب کے ساتھ رابطے میں رہیں، 22 فیصد نے اعتراف کیا کہ انہوں نے جعلی اکاﺅنٹ بنا کر یا کسی اور کا نام استعمال کرتے ہوئے اپنے سابقہ محبوب کی سرگرمیوں پر نظر رکھی۔

    ان میں سے اکثر خواتین نے یہ اعتراف بھی کیا کہ اس اقدام سے انہیں دکھ ہی ملا،کیونکہ جب انہوں نے دیکھا کہ اس کا سابقہ محبوب کسی اور خاتون کے ساتھ خوشگوار وقت گزار رہا ہے اور اس کی زندگی اُن کے بغیر بھی اچھی بھلی گزر رہی ہے تو انہیں احساسِ محرومی اور مایوسی ہوئی۔

    ماہر نفسیات نے ایسی خواتین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سابقہ محبوب کو بھلا کر اپنی نئی زندگی پر توجہ دیں اور ہمت اور جرات کا مظاہرہ کریں تو یقینا اُن کی شخصیت مضبوط اور پر اعتماد ہوگی اور وہ کسی سہارے کے بغیر کامیاب زندگی گزاریں گی۔

  • اب انسانی خون سے بھی بجلی بن سکتی ہے

    اب انسانی خون سے بھی بجلی بن سکتی ہے

    اسرائیل میں ایک طالبہ نے نئی قسم کے زیورات تیار کرلئے ہیں جنہیں انسانی جسم کی رگوں میں پیوست کیا جائے گا اوریہ سجاوٹ کے ساتھ بجلی بھی پیدا کریں گے، ان زیورات کے دو سروں پر باریک سوئیاں لگائی گئی ہیں ،جو فون اور دیگر اعضاءکی حرکی توانائی کو بجلی میں بدلیں گے، یہ زیورات اینرجی ایڈکٹس کے نام سے متعارف کر وائے گئے ہیں اور ابتدائی طور پر ان کے تین ڈیزائن فروخت کیلئے پیش کئے گئے ہیں۔

    بلڈ بریجڈ نامی زیور کے بازو کی رگوں میں پیوست کیا جانا ہے جبکہ  دی بیلنکر کو ناک کی ہڈی میں پیوست کیا جاتا ہے جو آنکھوں کے جھپکنے کی وجہ سے دوران خون اضافے کو بجلی بنانے کیلئے استعمال کرے گا۔ اسی طرح ای-پلس نامی زیور کو کمر کی رگوں میں پیوست کیا جاتا ہے اور یہ ریڑھ کی ہڈی کی عصبی خلیوں سے توانائی لے کر بجلی بنائے گا۔

    ان زیورات کی موجد نومی کذنر کا کہنا ہے کہ جدید دور میں توانائی ہی سب سے اہم چیز ہے اس لئے ہمیں ایسے زیورات کی ضرورت ہے جو کم از کم اتنی بجلی پیدا کرسکیں کہ اس سے موبائل فون چارج کیا جاسکے۔

  • سائنسدان انفارمیشن ڈیٹا کی منتقلی کا نظام روشنی سے کرنے میں کامیاب

    سائنسدان انفارمیشن ڈیٹا کی منتقلی کا نظام روشنی سے کرنے میں کامیاب

    مسلسل کوششوں اور کئی تجربات کے بعد سائنسدان انفارمیشن ڈیٹا کی منتقلی کا نظام روشنی سے کرنے میں کامیاب ہوگئے ۔

    سائنسدانوں نے ایسی چپ بنالی ہے جس نے کوانٹم کمپیوٹر کی نئی طاقتور نسل کیلئے راستے کھول دیئے ہیں، اس سے انتہائی جدید کمپیوٹر بنائے جاسکتے ہیں جس کے ذریعے پیچیدہ حساب کتاب سمیت وہ سارے کام کیے جاسکیں گے جو اس وقت کمپیوٹر کے ذریعے ممکن نہیں،موجودہ کمپیوٹر روایتی بٹس استعمال ہوتی ہیں نئے کمپیوٹر میں کوانٹم بائٹ یا کیو بٹ کا استعمال ہوگا جس کی وجہ سے یہ کمپیوٹر زیادہ تیزی کیساتھ بہت سی انفارمیشن محفوظ رکھنے اور پراسیس کرنے کے ہونگے۔

    اس ٹیکنک میں روشنی کے دو یکساں ذرات فوٹونز سلیکون کی چپ موجودسرکٹس کے نیٹ ورکس پر ایک ساتھ گردش کریں گے جسے کوانٹم اک کا نام دیا گیا ہے۔ نئے کمپیوٹرز کے ذریعے سائنس کی وہ گھتیاں سلجھ سکیں گی جو اب تک بے حد پیچیدہ سمجھی جاتی ہیں۔

  • سائنسدانوں کا کبوتر کو اپنی مرضی سے اڑانے کا کامیاب تجربہ

    سائنسدانوں کا کبوتر کو اپنی مرضی سے اڑانے کا کامیاب تجربہ

    چین :مشرقی چین کے سائنسدانوں نے کبوتر کو اپنی مرضی سے اڑانے کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے برین موٹر اسکل کے استعمال سے کبوتر کو احکامات دیے جس پر اس نے پوری طرح عمل کیا ۔

    دورانِ پرواز کبوتروں کو دائیں ، بائیں ، اوپر ، نیچے حرکت دینے کے لیے ان کے دماغ میں مائیکرو الیکٹروڈز لگائے گئے ۔ سائنسدانوں کی ٹیم کے سربراہ شو ژوچنگ کا کہنا ہے کہ دنیا میں یہ اپنی قسم کا پہلا تجربہ ہے جو کبوتروں پر کامیاب رہا ۔ کہا جا رہا ہے کہ اس تجربے کو جنگی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے ۔

  • جدید ٹیکنالوجی کا کمال، دفترمیں ساحل سمندر کامزہ

    جدید ٹیکنالوجی کا کمال، دفترمیں ساحل سمندر کامزہ

    ٹوکیو: جاپان میں تھری ڈی پروجیکٹر نے کمال کردکھایا،دفتر میں ساحل سمندر کے نظاروں سے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

    c کی معروف نجی کمپنی کا کہنا ہے کہ اگر ملازمین کو پرسکون اور آرام دہ ماحول فراہم کیا جائے تو وہ بہتر طور پر اپنی خدمات سرانجام دے سکتے ہیں ، اسی معقولے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے نجی کمپنی نے ٹوکیو میں قائم اپنے ایک دفتر کو تھری ڈی پراجیکٹ کے ذریعے ساحل سمنر میں تبدیل کرڈالا ہے، جہاں آنے والے کسٹمرز کو حقیقی سمندری کنارے کا گماں ہوتا ہے ۔

    دفتر کےملازمین کا کہنا ہے کہ سمندر کے ساحل سے ٹکرانے کی آوازیں ، اور چاروں طرف کارپیٹ پر پھیلے ہوئے سمندر سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہم اپنے دفتری فرائض کسی ساحلی کنارے سرانجام دے رہے ہیں ۔ جس سے ان کی صلاحیتوں میں مزید نکھار پیدا ہورہا ہے ۔

  • پپیتا کھانے سے دل کے دورے کا خدشہ کم ہو جاتا ہے

    پپیتا کھانے سے دل کے دورے کا خدشہ کم ہو جاتا ہے

    کراچی : (ویب ڈیسک) جامعہ کراچی میں ہونے والی تحقیق میں ماہرین کا کہنا ہے کہ پپیتا کے مسلسل استعمال سے دل کے امراض سے بچا جا سکتا ہے۔
    پپیتے کے بیج گردوں کے فعال کو بہتر بنانے میں مدد گار ہیں،ماہرین نے پپیتے کو کیڑوں کے کاٹنے سے پھیلنے والی بیماریوں کے خلاف موثر دوا قرار دیا ہے۔جاپانی افراد جگر کے امراض کے لئے پپیتے کے بیجوں کو دوا کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ پپیتا شوگر کے مرض میں بھی مفید ہے، جس سے شوگر کو قابو کرنے میں مدد ملتی ہے۔

  • بادام کااستعمال ذہنی استعدادبڑھانےکےساتھ جلدکوبھی تروتازہ رکھتاہے

    بادام کااستعمال ذہنی استعدادبڑھانےکےساتھ جلدکوبھی تروتازہ رکھتاہے

    کراچی : (ویب ڈیسک) بادام کا استعمال نہ صرف ذہنی استعداد کو بڑھاتا ہے بلکہ جلد کو بھی تروتازہ رکھنے میں بہت معاون ثابت ہوتا ہے۔

    ماہرین کے مطابق بادام کاباقاعدہ استعمال نہ صرف یاد داشت کو بہتر کرکے دماغی صلاحیتوں کوبہتر کرتا ہے بلکہ اس میں موجود میگنیشئم، کاپر اور وٹامن بی جلد کو تروتازہ اور جوان رکھنے میں بھی اہہم کردارا ادا رکرتے ہیں، جدید تحقیق سے یہ بھی ثابت ہوا ہے کہ بادام میں موجود اینٹی اوکسیڈینٹس اور وٹامن ای وزن کم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتے ہیں۔

  • ٹرانسپلانٹڈ اعضاء کو محفوظ رکھنے کی ٹیکنالوجی متعارف

    ٹرانسپلانٹڈ اعضاء کو محفوظ رکھنے کی ٹیکنالوجی متعارف

    امریکا : (ویب ڈیسک) ٹرانسپلانٹ کئے جانے والے اعضا کو زیادہ وقت تک محفوظ رکھنے کی ٹینکالوجی متعارف کرادی گئی ہے ۔

    ماہرین کا کہا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کی مدد سے مریضوں کو درکار اعضاء میسر آسکیں گے، عام طور پر عطیہ کیا جانے والے اعضاء کو 24 گھنٹے کے دوران دوسرے جسم میں منتقل کرنا لازمی ہوتا ہے،اگر ایسا نہ کیا جائے تو جسم سے نکالے جانے والے اعضاء کے خلیے مرجاتے ہیں اور وہ بےکار ہو جاتے ہیں، اب امریکی ماہرین نے ایسی تکنیک متعارف کرادی ہے جس کی بدولت ٹرانسپلانٹ کئے جانے والے اعضا کو زیادہ وقت تک محفوظ رکھا جا سکے گا، ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ٹینکنالوجی کی مدد سے نہ صرف عطیہ کیئے گئے اعضاء کو زیادہ دنوں تک محفوظ رکھا جاسکے گا بلکہ اس سے مریض کو بہتر میچنگ اعضا بھی میسرآسکیں گے جس کی بدولت کئی قیمتی جانوں کو بچایا جاسکے گا ۔