Tag: information minister punjab

  • وزیراعظم  خوش نہیں، دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے، وزیر اطلاعات پنجاب

    وزیراعظم خوش نہیں، دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے، وزیر اطلاعات پنجاب

    لاہور : وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم  ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے پر خوش نہیں، پارٹی میں مختلف آرا تھیں، دیکھتےہیں کیاہوتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے وزیراعظم کے ٹوئٹ کے بعد تنخواہوں میں اضافے پر اظہارلاتعلقی کرتے ہوئے کہا وزیراعظم عمران خان ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے پر خوش نہیں۔

    وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا تنخواہوں میں اضافہ پرپارٹی میں مختلف آرا تھیں، مخالفت میں رائے دینے والوں می شامل ہوں، دیکھیں اب کیا ہوتا ہے۔

    صمصام بخاری نے کہا بہت سارے ورکرز ایم پی اے بنے ،جن کو دیکھ کرتنخواہ میں اضافہ ہوا، بنیادی تنخواہ دیکھی جائے تو16،17گریڈ کے افسر کے برابر تنخواہ ہے۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم اراکینِ پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے پربرہم

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے پنجاب اسمبلی میں ارکان کی تنخواہوں میں اضافے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا پنجاب اسمبلی کی جانب سے اراکین اسمبلی، وزراء خصوصاً وزیراعلیٰ کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کافیصلہ سخت مایوس کن ہے، پاکستان خوشحال ہوجائےتوشاید یہ قابلِ فہم ہومگر ایسے میں جب عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے بھی وسائل دستیاب نہیں،یہ فیصلہ بالکل بلاجواز ہے۔

    گذشتہ روز پنجاب اسمبلی میں اراکین کی تنخواہوں میں اضافے کا بل کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا تھا ، جس کے مطابق اراکین اسمبلی کوماہانہ ایک لاکھ 95 ہزارتنخواہ ملےگی جبکہ اراکین اسمبلی کی بنیادی تنخواہ 80 ہزارروپےکردی گئی۔

    اسپیکرپنجاب اسمبلی ہر ماہ 2 لاکھ 60ہزار روپے ، ڈپٹی اسپیکر 2 لاکھ 45ہزار روپے اور وزیراعلیٰ پنجاب4 لاکھ 25 ہزار روپے تنخواہ ماہانہ لیں گے۔

  • خواجہ برادران سالگرہ منانےنہیں، تفتیش کےلئے نیب کی تحویل میں ہیں ، فیاض الحسن چوہان

    خواجہ برادران سالگرہ منانےنہیں، تفتیش کےلئے نیب کی تحویل میں ہیں ، فیاض الحسن چوہان

    لاہور : وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ حمزہ شہبازشریف جانتے ہیں کہ وہ کسی بھی وقت گرفتارہوسکتے ہیں،سعدرفیق سالگرہ منانے نہیں، تفتیش کےلئے نیب کی تحویل میں ہیں ۔نیب نے خواجہ برادران کو لوٹ مار میں پکڑا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پروڈکشن آرڈر پرن لیگ پنجاب اسمبلی میں منافقانہ رویہ اختیارکررہی ہے ، وفاق اور سینٹ میں پروڈکشن آرڈر کا قانون موجود ہے، پنجاب اسمبلی میں نہیں۔ دس بار قانون اسمبلی لایا گیا، لیکن افسوس ہے کہ ن لیگ نے پروڈکشن آرڈر قانون پاس نہیں ہونے دیا، ن لیگ اپنے کھودے ہوئےگڑھے میں خود گررہی ہے۔

    [bs-quote quote=” خواجہ برادران سالگرہ منانے یا شالیمار باغ سیر کے لئے نہیں آئے، نیب نے لوٹ مار میں پکڑا ہے” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]

    وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ دو دن سے خواجہ برادران چیخ رہے ہیں کہ ناشتہ میں انڈے آملیٹ نہیں مل رہا، آپ سالگرہ منانے یا شالیمار باغ سیر کے لئے نہیں آئے، نیب نے لوٹ مار میں پکڑا ہے اور وہ بھی بے حساب ہے، قورمہ نہاری چنے چھولے مانگ رہے ہو، جس استقامت سے کرپشن کی، اب اسی استقامت سے سزا بھی بھگتیں ۔

    انھوں نے کہا کہ نیب قانون کے مطابق کام کر رہی ہے، حمزہ شہباز کا ضروری سمجھیں گے تو نیب گرفتار کر لے گی، قیصر امین بٹ نے اعتراف کیا ہے کہ وہ اور ندیم ضیا فرنٹ مین تھے، خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق سرغنہ ہیں، حمزہ شہباز نے بھی پکڑے جاناہے۔

    فیاض الحسن چوہان کا آصف زرداری اور بلاول کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سن لیں یہ بلاول ہاؤس نہیں کہ مرضی سے گھومیں کھائیں اور پیئیں گے، یہ ریاست ہے، جب ادارے بلائیں گےتو پیش ہونا ہوگا، ریاستی ادارے مجھےیاعمران خان کوطلب کریں گےتوپیش ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ وعدہ معاف گواہ نیب کی ایجاد نہیں، ہر معاشرے اور قانون میں موجود ہوتا ہے، حمزہ شہبازشریف جانتے ہیں کہ وہ کسی بھی وقت گرفتار ہوسکتے ہیں، ان کو ائیرپورٹ نہیں، اسمبلی میں آنا چاہیئے۔

    مزید پڑھیں : خواجہ برادران ہمٹی ڈمٹی ہیں، وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ، حمزہ شہبازلندن فرارہونےکی کوشش کررہےتھے، ن لیگ ابھی بنیادی طورپرنیب لیگ بن چکی ہے، عوام کوپتہ ہےان کے ہاتھوں پاکستان کی ترقی نہیں لکھی۔

    گذشتہ روز وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا تھا کہ مافیا کو پیغام ہے الٹا بھی لٹک جائیں ہمیں مجبور نہیں کرسکتے، جب تک وزیر ہوں کسی مافیا کو چلنے نہیں دوں گا۔

    اس سے قبل فیاض الحسن چوہان کا خواجہ برادران پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا خواجہ برادران ہمٹی ڈمٹی ہیں، انہوں نے لوگوں کو ڈرا دھمکا کے زمینوں کی خرید و فروخت کی، خواجہ برادران نے کرپشن کے چوکے چھکے مار کر موجودہ اسٹیٹس حاصل کیا۔