Tag: Information

  • چین کے لیے جاسوسی کا الزام، امریکی خفیہ ادارے کا سابق افسر گرفتار

    چین کے لیے جاسوسی کا الزام، امریکی خفیہ ادارے کا سابق افسر گرفتار

    واشنگٹن: امریکی پولیس نے چین کے لیے جاسوسی کے الزام میں امریکی خفیہ ادارے کے سابق افسر ’رون روکویل‘ کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق سرکاری افسر پر یہ الزام ہے کہ وہ چین کو امریکی خفیہ معلومات فراہم کرتا تھا جس کے پیش نظر انہیں گرفتار کیا گیا اور اب ان کے خلاف تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔

    امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا کے محکمہ انصاف میں سیکیورٹی حکام کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ خفیہ ادارے کے سابق افسر ’رون روکیل‘ متنازعہ ہیں اور شبہ ظاہر کیا گیا تھا کہ وہ خفیہ معلومات چین کو فراہم کرتے ہیں۔


    روس: جاسوسی کا الزام، یوکرین کے صحافی کو 12 سال قید کی سزا


    امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی ریاست ’یوٹاہ‘ کے رہائشی اس اٹھاون سالہ سابق افسر کے خلاف ایک درخواست جمع کرائی گئی تھی، اس درخواست میں کہا گیا تھا کہ اس شخص کو امریکی عسکری معلومات اور ٹیکنالوجی کی تفصیلات چین کو فراہم کرنے کے لیے آٹھ لاکھ ڈالر ادا کیے گئے ہیں۔

    دوسری جانب وفاقی ادارہ تفتیش (ایف بی آئی) کا کہنا تھا کہ اس مشتبہ جاسوس کو امریکی ہوائی اڈے سے گزشتہ ہفتے اس وقت گرفتار کیا گیا کہ جب وہ چین کے لیے روانہ ہونے والا تھا۔


    ایران کیلئے جاسوسی کا الزام، سعودی عرب میں 15افراد کو سزائے موت سنا دی گئی


    علاوہ ازیں ترجمان چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ اس معاملے سے ابھی لاعلم ہیں، لیکن چاہتے ہیں امریکا اور چین کے تعلقات خلفشار کا شکار ہونے کے بجائے دونوں ملکوں کے تعلقات میں باہمی مربوطی پیدا ہوا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سی ٹی ڈی کی کارروائی، بھاری تعداد میں اسلحے کی منتقلی ناکام بنادی

    سی ٹی ڈی کی کارروائی، بھاری تعداد میں اسلحے کی منتقلی ناکام بنادی

    کراچی: سندھ پولیس کے کاؤنٹرٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے حساس ادارے کی اطلاع پر اورنگی ٹاؤن میں واقع نشان حیدر چوک پر کارروائی کرتے ہوئے اسلحے کی منتقلی کو ناکام بنا کر بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گارڈن ہیدکوارٹر میں انچارج سی ٹی ڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’حساس ادارے کی اطلاع پر اورنگی ٹاؤن کے علاقے نشان حیدر چوک پر ناکہ بندی کی گئی۔ اس دوران سیاسی جماعت سے وابستہ 2 دہشت گرد پولیس کی نفری کو دیکھتے ہی گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

    پڑھیں:   سندھ رینجرز کی کارروائی، ایم کیو ایم کے زیراستعمال مدفون اسلحہ برآمد

    انچارج سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ مسروقہ گاڑی کی تلاشی کے دوران اُس میں سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا، برآمد کیے جانے والے اسلحے میں 7 کلاشنکوف، ایم پی فائیو رائفل، ایل ایم جی، 8 سیون ایم ایم، 3 سیمی آٹو میٹک رائفلز، 2 اوتھرے رائفل سمیت 2 ہزار سے زائد گولیاں برآمد کرلی گئیں ہیں۔

    CTD-1

    سی ٹی انچارج نے کہا کہ ’’برآمد کیے جانے والے اسلحے کا فارنزک معائنہ کروایا جائے گا تاکہ معلوم ہوسکے کہ شہر میں کس کس مقام پر اس اسلحے کو استعمال کیا گیا ہے‘‘۔

    CTD-2

    سی ٹی ڈی انچارج علی رضا نے مزید کہا کہ ’’قبضے میں لی گئی گاڑی کی تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے‘‘، اُنہوں نے خدشہ ظاہرکیا کہ برآمد کیا جانے والا اسلحہ شہر میں ٹارگٹ کلنگ اور بدامنی کے لیے استعمال کیا جاناتھا‘‘۔

  • سندھ رینجرز کی کارروائی، ایم کیو ایم کے زیراستعمال مدفون اسلحہ برآمد

    سندھ رینجرز کی کارروائی، ایم کیو ایم کے زیراستعمال مدفون اسلحہ برآمد

    کراچی: سندھ رینجرز نے کہا ہے کہ مشرف کالونی میں مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے زیراستعمال مدفون اسلحہ اور ایمونیشن کی بڑی کھیپ برآمد کرلی گئی ہے۔

    ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’’رینجرز نے مصدقہ اطلاع پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مشرف کالونی سے ایم کیو ایم کے زیر استعمال مدفون اسلحہ برآمد کرلیا ہے جو شہر میں بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ کے لیے استعمال ہونا تھا‘‘۔

    پڑھیں:  رینجرزکااورنگی ٹاؤن میں چھاپہ،زیرزمین چھپایا ہوااسلحہ برآمد

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’’کارروائی کے دوران اسلحے اور ایمونیشن کی بڑی تعداد برآمد کی گئی ہے جن میں 3 عدد رائفل، 7 ایم ایم کی 4 عدد رائفلز ، چار ایس ایم جیز، ایک عدد 30 بور پستول اور سینکڑوں گولیاں برآمد کی گئیں ہیں‘‘۔

    مزید پڑھیں:   کراچی آپریشن کسی خاص جماعت یا گروہ کیخلاف نہیں، ترجمان رینجرزکی وضاحت

    رینجرز اعلامیے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ’’زیر زمین مدفون اسلحہ ایم کیو ایم کے زیر استعمال تھا اور یہ شہر میں ٹارگٹ کلنگ، بدامنی کے لیے استعمال کیا جانا تھا‘‘۔

    rangers_karachi

    علاوہ ازیں رینجرز کی بھاری نفری کی موجودگی میں ناظم آباد عید گاہ کے قریب واقع ایم کیو ایم کے یونٹ 83 کو بعد نمازِ جمعہ مسمار کردیا گیا ہے، کارروائی کرنے والے افسران کا کہنا ہے کہ ’’سیاسی جماعت کا دفتر سرکاری اراضی پر غیر قانونی طور پر تعمیر کیا گیا تھا جسے سندھ حکومت کے احکامات پر مسمار کیاگیا‘‘۔

  • کلونجی،کینسراورلیوکیمیا کے علاج میں موثر

    کلونجی،کینسراورلیوکیمیا کے علاج میں موثر

    کلونجی کے بیج کینسر،لیوکیمیا،ایچ آئی وی،ذیا بیطس،بلڈ پریش،کولیسٹرول اورنظام ہاضمہ کےامراض کےعلاج میں انتہائی موثر ہوتی ہے۔

    اسلامی تعلیمات میں کلونجی کوانسان جسم کےلیےمفید قراردیا گیا ہے، جس کا اعتراف اب سائنس داں اور محقق بھی کررہے ہیں،فلوریڈا میں کی گئی تحقیق کےمطابق کلونجی کینسر اور لیوکیمیا میں بھی مفیدہے۔

    اینٹی کینسرکیمو تھراپی کےمضراثرات ومضمرات کے ازالہ میں بھی فائدہ مند ثابت ہوئی ہے،کلونجی کےاستعمال سےمریضوں کی قوت مدافعت میں زبردست اضافہ دیکھا گیا، کلونجی کےمرکب کےاستعمال سےنظام ہضم کی کارکردگی میں انتہائی بہتری پیدا ہوجاتی ہے۔