Tag: infotainment

  • یونانی سائنسدانوں نے تیرنے والا روبوٹ آکٹوپس تیارکرلیا

    یونانی سائنسدانوں نے تیرنے والا روبوٹ آکٹوپس تیارکرلیا

    یونان: یونانی سائنسدانوں نے تیرنے والا روبوٹ آکٹوپس تیارکرلیا ہے۔

    یونانی سائنسدانوں نے ایسا روبوٹ آکٹوپس تیار کیا ہے،جو پانی میں تیرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، فاﺅنڈیشن فارریسرچ اینڈ ٹیکنالوجی نامی ادارے کے تحت بنایا جانے والا یہ روبوٹ آکٹوپس آٹھ مصنوعی بازوﺅں پرمشتمل ہے، جو صرف ایک سیکنڈ میں سات انچ تک پھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ روبوٹک آکٹوپس سمندر میں موجود مچھلیوں کی اقسام اور آبی ماحولیات کو جانچنےکیلئے تخلیق کیا گیا ہے۔

  • روبوٹ سےکارکی شکل اختیارکرنےوالا روبوٹ نمائش کیلئےپیش

    روبوٹ سےکارکی شکل اختیارکرنےوالا روبوٹ نمائش کیلئےپیش

    جاپان میں روبوٹ سے کار کی شکل اختیار کرنے والا روبوٹ نمائش کیلئے پیش کردیا گیا۔

    جاپانی انجینئرز نے چند سیکنڈز میں کارمیں بدلنے والاچارعشاریہ تین فٹ لمبا روبوٹ تیارکیا ہے،روبوٹ کی حالت میں یہ ایک کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سےچلتا ہے جبکہ کار کی شکل اختیار کرنے پردس کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار پکڑ سکتا ہے،کمپنی کا کہنا ہے کہ اگلا روبوٹ سولہ فٹ لمبا بنایا جائے گا،انجینئرزکا کہنا ہے کہ یہ آئیڈیا ہالی وڈ کی فلم ”ٹرانسفارمرز“سے لیا گیا ہے۔

  • دنیا کا پہلا تھری ڈی پرنٹڈ راکٹ خلا کیلئے اڑان بھرنےکو تیار

    دنیا کا پہلا تھری ڈی پرنٹڈ راکٹ خلا کیلئے اڑان بھرنےکو تیار

    دنیا کا پہلا تھری ڈی پرنٹڈ راکٹ خلا کیلئے اڑان بھرنے کو تیار ہے۔

    برطانوی نوجوانوں کی ایک ٹیم ہیلیم گیس کے غبارے کی مدد سے اور ایندھن کے طور پر بائیو فیول استعمال کرتے ہوئےاپنی نوعیت کا پہلا تھری ڈی پرنٹڈ راکٹ فضا میں بھیجنےکی تیاریاں کررہی ہے،پروگرام کے مطابق یہ راکٹ پہلے توایک بہت بڑے ہیلیم غبارے کی مدد سےبیس ہزار میٹرکی بلندی تک لے جایا جائےگا، پھراس راکٹ میں لگا مخصوص سسٹم راکٹ کے انجن کو اسٹارٹ کرے گا، یہ راکٹ اگلے ماہ امریکہ سے لانچ کیا جائیگا۔

  • پین کلرادویات کی زیادتی دل کی بیماریوں کاسبب بنتی ہے

    پین کلرادویات کی زیادتی دل کی بیماریوں کاسبب بنتی ہے

    روزانہ درد اورسوزش میں آرام پہنچانےوالی گولیوں کےزیادہ استعمال سےدل کی بیماری میں پچھتر فیصدامکان بڑھ جاتا ہے۔

    درد کو زائل کرنے والی ادویات وقتی طورپردرد سےنجات حاصل کرنےمیں مفیدثابت ہوتی ہیں لیکن پین کلرادویات سےصحت پرمنفی اثرات مرتب ہوتے ہیں، پین کلرادویات کوسراور پٹھوں کےدردسمیت جوڑوں کےدرد اوردیگر پرانی اورشدید تکالیف کےعلاج کے طور پر ہر روزاستعمال کیاجاتا ہے۔

    پین کلرکی زیادتی آٹیریل فیبریلیشن یعنی اختلاج قلب کا سبب بنتی ہے،آٹیریل فیبریلیشن کی کیفیت میں دل کی دھڑکن میں بےقاعدگی پیداہوتی ہے اورباربار چکر آنے اور سانس لینے میں تنگی محسوس ہوتی ہے یا پھر بعض اوقات دل کی دھڑکن بھی بند ہوجاتی ہے، پین کلرکی زیادتی سے دل کے جان لیوا دورے کا خطرہ تین گنا اورفالج کے حملے کاخطرہ چار گنا بڑھ جاتاہے۔

  • سیب انسانی صحت اور کولیسٹرول کم کرنے میں مفید

    سیب انسانی صحت اور کولیسٹرول کم کرنے میں مفید

    سیب کےاستعمال سے کینسرسے بچاؤ اور کولسٹرول کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

    طبی ماہرین کے مطابق غذائیت سے بھرپورسیب میں فائبرکی بہتاب ہے جو پیکٹِن کہلاتا ہے اس سے کولسٹرول کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے،سیب میں ایسے اجزا بھی ہیں جو کینسر کے خلاف کام کرتے ہیں،ماہرین کا کہنا ہے کہ سیب کے رس کے بجائے سیب کھانا زیادہ فائدہ مند ہے کیونکہ رس بنانے کے دوران فائبر،وٹامن اور مِنرل ضائع ہوجاتے ہیں۔

  • نیو میکسیکو:مدھردھنیں بکھیرنے والی سڑک

    نیو میکسیکو:مدھردھنیں بکھیرنے والی سڑک

    ہائی وے کا سفرتھکا دینے ولا ہوتا ہے مگر نیومیکسیو میں ایک ایسی سڑک ہے جس پر کم رفتارسے گاڑی چلا نےپرموسیقی کی مدھردھنیں بکھرجاتی ہیں۔

    ہا ئی وے کا سفر تھکا دینے والا اور پرخطر ہوتا ہے جس سے انسان پر ذہنی دبائو میں اضافہ ہوتا ہے اور تیز رفتاری حادثے کا سبب بن سکتی ہے،مگر امریکہ میں نیو میکسیکوٹریفک حکام نے ایک ایسی سڑک بنائی ہے جس کے مخصوص ٹریک پر پینتالیس میل فی گھنٹے کی رفتار سے گاڑی چلائی جائے تو وہ موسیقی بکھیرتی ہے اور گاڑی چلانے والے کے اعصاب پر اچھا اثر پڑتا ہے اور سفر آسان محسوس ہو تا ہے۔

  • مائیکروسافٹ نےونڈوز 10متعارف کرادیا

    مائیکروسافٹ نےونڈوز 10متعارف کرادیا

    کمپیوٹر ٹیکنالوجی کی معروف کمپنی مائیکروسافٹ نےاپنےجدید ترین آپریٹنگ سسٹم ونڈوز دس کی ابتدائی معلومات پیش کردیں۔

    مائیکروسافٹ نے ونڈوزکا نیا کمپیوٹر آپریٹنگ سسٹم ونڈوز ٹَین متعارف کرادیا ہے، جو موبائل فون، ٹیبلٹ، پی سی، ایکس باکس گیمز کنسولز وغیرہ پر کارآمد ہوگا، پہلی بار براہِ راست انٹرنیٹ کے ذریعے ونڈوز ٹَین ڈاؤن لوڈ کیا جا سکے گا۔

    اس کےعلاوہ ونڈوز ٹَین میں ایک بار پھر سے اسٹارٹ مینیو واپس آگیا ہے ،جو ونڈوز ایٹ سے ہٹا لیا گیا تھا، کمپنی کا کہنا ہے کہ اسٹارٹ مینیو کی واپسی کا مقصد ونڈوزسیون اورایٹ کے صارفین کو ہم آہنگ کرنا ہے۔

    WINDOWS

  • ٹماٹر کا جوس تھکاوٹ دور کرنے میں مفید

    ٹماٹر کا جوس تھکاوٹ دور کرنے میں مفید

    تھکاوٹ دور کرنے کے لیے انرجی ڈرنک کے بجائے ٹماٹر کا جوس زیادہ مفیدہے۔

    طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹماٹر کا جوس انسانی صحت کے لیے نہایت مفید ہے صبح کی ورزش کے بعد ٹماٹر کا جوس دوران خون کو بہتر بناتا ہے، ٹماٹر کا جوس کینسر اور دل کی بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے، دو ماہ تک مسلسل ٹماٹرجوس پینے سے جسم میں پروٹین کی کمی بھی دور ہو جاتی ہے۔

  • شفٹوں میں کام کرنیوالوں میں شوگر کے زائد امکانات

    شفٹوں میں کام کرنیوالوں میں شوگر کے زائد امکانات

    سائنسی مطالعےسےمعلوم ہوا ہےکہ جو لوگ شفٹوں میں کام کرتے ہیں انھیں شوگر ہونے کےامکانات زیادہ ہوتے ہیں۔

    سوا دو لاکھ افراد پرکی جانے والی یہ تحقیق جریدے آکوپیشنل اینڈ انوائرمینٹل میڈیسن میں شائع ہوئی ہے اوراس تحقیق سےظاہر ہوتا ہے کہ وہ مرد جوباربار تبدیل ہونےوالی شفٹوں میں کام کرتے ہیں وہ سب سے زیادہ خطرے کی زد میں ہیں۔

    شفٹوں میں کام کرنے کی وجہ سے جسم کا وقت کا حساب رکھنے والا اندرونی نظام منتشر ہو جاتا ہے، جس سے وزن بڑھتا ہے، ہارمونز کی مقدارمیں خلل پڑتا ہےاورنیند متاثر ہوتی ہے،یہ تمام اسباب مل کر ذیابیطس لاحق ہونے کا خطرہ بڑھا دیتے ہیں۔