Tag: inhygienic

  • کراچی میں میرٹھ کباب ہاؤس سیل کردیا گیا

    کراچی میں میرٹھ کباب ہاؤس سیل کردیا گیا

    کراچی : شہرقائد میں واقع میرٹھ کباب ہاؤس کوحفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کی بناء پر سربمہر کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آج بروز منگل متعلقہ محکمے کے افسران نے کراچی کے علاقے گرومندرمیں واقع میرٹھ کباب ہاؤس پر چھاپہ مارا اور صحت و صفائی کے ناقص انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے سیل کردیا۔

    اس سے قبل بھی کراچی میں خان بروسٹ، اسٹوڈنٹ بریانی اور کراچی کےعلاقے صدر میں واقع ایمریس مارکیٹ کی گوشت کی مارکیٹ کو بھی ناقص گوشت بیچنے کے جرم میں سر بمہر کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے حفظانِ صحت کے اصولوں کیخلاف ورزی کرنے والی کھانے پینے کی جگہوں کے خلاف خصوصی آپریشن جاری ہے، جس میں کئی بڑے نام والے ریستورانوں کو سیل کیا جاچکا ہے۔

  • اسلام آباد میں کھانے کہ جگہوں پرصفائی کے ناقص انتظامات کے خلاف کاروائی

    اسلام آباد میں کھانے کہ جگہوں پرصفائی کے ناقص انتظامات کے خلاف کاروائی

    اسلام آباد: ضلعی فوڈ کنٹرول کمیٹی نے چھاپے مارکروفاقی دارلحکومت کے دو بڑے ہوٹلوں، بیکریوں اور متعدد آوٹ لیٹس کے کچن اوراسٹورزکوسیل کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ضلعی فوڈ کنٹرول کمیٹی نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالستار عیسانی کی قیادت میں انڑنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی کنٹین سمیت دیگر مقامات پر چھاپے مارے۔

    اسلامک یونیورسٹی گرلز اور بوائز بلاک کی تین کنٹینوں کو ناقص صفائی پرسیل کردیا گیا۔

    انتظامیہ نے اسلام آباد میریٹ اور اسلام آباد ہوٹل پربھی چھاپہ مارا اور صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر کچن، بیکری اور اشیائے خوردونوش کے اسٹورزسیل کردیے۔

    اسٹنٹ کمشنر اویس خان نے ایف ایٹ اور جی نائن کراچی کمپنی میں شکارپوری سوئٹس اینڈ بیکرز، تہذیب بیکرز، بسمہ اللہ ریسٹورنٹ اور سموسہ شاپ پر چھاپے مارے اور ناقص صفائی اور ملازمین کی ویکسینیشن نہ ہونے پرچارلاکه روپے جرمانہ کیا جبکہ متعدد جگہوں سے کھانے کے نمونے لے کرلیبارٹری بهیجوا دئیے گئے۔

  • پنجاب فوڈ حکام کا راولپنڈی کی مشہوربیکری پرچھاپہ

    پنجاب فوڈ حکام کا راولپنڈی کی مشہوربیکری پرچھاپہ

    راولپنڈی: پنجاب کے محکمہ فوڈ کے حکام نے راولپنڈی کے علاقے چکلالہ اسکیم 3 میں واقع راحت بیکری پر چھاپہ ماردیا۔

    پی ایف اے کی ٹیم نے چھاپے کے دوران بیکری کی اندرونی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد بیکری کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا۔

    فوڈ حکام کے مطابق بیکری کی اندرونی صورتحال انتہائی خراب تھی اور وہاں بیکری اشیا کی تیاری انتہائی گندے طریقے سے جاری تھی۔

    زیرِنظر تصاویر میں دیکھاجاسکتا ہے کہ بیکری کےکچن کی اندرونی صورتحاک کس قدر ہولناک تھی۔

    rahat bakery

    rahat

    rahat bakery

    rahat bakery